Jang News:
2025-02-07@12:38:34 GMT

پاکستان سے جغرافیائی و مشترکہ مفادات ہیں: ایرانی سفیر

اشاعت کی تاریخ: 7th, February 2025 GMT

پاکستان سے جغرافیائی و مشترکہ مفادات ہیں: ایرانی سفیر

پاکستان میں ایران کے سفیر ڈاکٹر رضا امیری مقدم —فائل فوٹو

 پاکستان میں ایران کے سفیر ڈاکٹر رضا امیری مقدم کا کہنا ہے کہ ایران اور پاکستان کے درمیان جغرافیائی، مشترکہ مفادات اور باہمی احترام پر مبنی تعلقات روشن مستقبل کی طرف بڑھ رہے ہیں۔

اسلام آباد میں انقلابِ ایران کی 46 ویں سالگرہ کے موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایرانی سفیر نے کہا کہ ہماری اجتماعی کوششوں کا رخ صلاحیتوں کو بڑھانے، علاقائی ترقی کو فروغ دینے اور معیشت کو بہتر بنانے کی طرف ہونا چاہیے۔ 

ڈاکٹر رضا امیری مقدم نے کہا کہ ایک سال کے دوران اعلیٰ سطحی وفود نے دورے کیے ہیں جو ہمارے مضبوط دو طرفہ تعلقات کو ظاہر کرتا ہے۔

23 ماہی گیروں کو بچانے پر پاک بحریہ کے مشکور ہیں،ایرانی سفیر

اسلام آبادپاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری.

..

 تقریب میں وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب، وفاقی وزیرِ منصوبہ بندی احسن اقبال سمیت دیگر اہم شخصیات نے بطور مہمان شرکت کی۔

ایرانی سفیر ڈاکٹر رضا امیری نے تمام مہمانوں کا شرکت پر شکریہ ادا کیا۔

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: ڈاکٹر رضا امیری ایرانی سفیر

پڑھیں:

گوادر: ایرانی کشتی میں آتشزدگی، 3 جاں بحق، 20 افراد سمندر میں کود گئے

(ویب ڈیسک) گوادر کے قریب پاکستانی سمندری حدود میں ایرانی کشتی میں آگ لگ گئی جس کے باعث کشتی میں سوار افراد سمندر میں کود گئے۔

 آتشزدگی کے باعث خوف و ہراس پھیل گیا اور کشتی میں سوار 20 افراد میں سے 16 افراد کو دوسری کشتی نے بچا لیا۔

 تاہم، تین افراد سمندر میں ڈوب کر جاں بحق ہو گئےجبکہ ایک کی تلاش جاری ہے۔

 جاں بحق ہونے والوں میں سے دو کا تعلق پشکان سے ہے اور ایک کا تعلق کراچی سے ہے۔

مراکش کشتی حادثہ: جاں بحق چار پاکستانیوں کی لاشیں پاکستان پہنچا دی گئیں

 حادثے کے فوراً بعد مقامی بحری فورسز اور دیگر کشتیوں نے بچاؤ کی کارروائیاں شروع کیں۔

متعلقہ مضامین

  • چینی بحری بیڑے کی مشترکہ مشق کے لیے پاکستان آمد
  • صدر کی چینی وزیراعظم سے ملاقات، مزید سمجھوتے، دوستی مفادات سے بالا، بگاڑ کی کوشش ناکام ہونگی: پاکستان، چین
  • گوادر: ایرانی کشتی میں آتشزدگی، 3 جاں بحق، 20 افراد سمندر میں کود گئے
  • سیاسی مفادات کیلیے عمران خان اتنا گر سکتا ہے، اسکے سپورٹر سوچ بھی نہیں سکتے، خواجہ آصف
  • بیرسٹر سیف کی افغان سفیر سے ملاقات، عمران خان اور وزیراعلیٰ کے پی کا پیغام پہنچایا
  • ایران نے امریکا پر جوابی حملہ کیا اور مجھے مارنے کی کوشش کی تو اسے مکمل تباہ کر دیا جائیگا، ٹرمپ کا دعویٰ
  • عمران کے خط پر آرمی چیف کے رد عمل کا خیر مقدم کرینگے،بیرسٹر گوہر،کوئی خط نہیں ملا ،بات سیاستدانوں سے کریں،سیکورٹی زرائع
  • متحدہ عرب امارات کا غیرہنرمند پاکستانیوں کو ویزے کے اجرا کے بارے میں اہم اقدام
  • اوورسیز پاکستانی ہمارے سفیر، ملکی ترقی میں کردار ادا کر رہے ہیں، شہباز شریف