وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف سے قرض پروگرام کا جائزہ اجلاس آئندہ چند ہفتے میں ہوگا ، جائزے میں سرخرو ہوں گے۔تفصیلات کے مطابق وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آئی ایم ایف سے قرض پروگرام کاجائزہ اجلاس آئندہ چندہفتےمیں ہوگا، معاشی اصلاحات پر آئی ایم ایف کےاہداف حاصل کئے ہیں۔وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف کے ساتھ جائزے میں سرخرو ہوں گے،آئی ایم ایف اہداف میں معاشی اور توانائی کی اصلاحات بروقت کیں۔توقع ہے کہ آئی ایم ایف کا مشن فروری کے آخر یا مارچ کے اوائل میں 7 ارب ڈالر کے توسیعی فنڈ سہولت (ای ایف ایف) پروگرام کے پہلے جائزے کے لیے پاکستان پہنچ جائے گا۔انھوں نے بتایا کہ حکومت ایس اوایزکاقبلہ درست کرنےکیلئےپُرعزم ہے، ایس او ایز کی اصلاحات ،رائٹ سائزنگ بروقت کررہے ہیں۔بجٹ کے حوالے سے وفاقی وزیر نے کہا کہ بجٹ میں صنعت کاروں کو ٹیکس سرپرائزنہیں دیں گے، صنعت کاروں ،تاجروں سے آئندہ 2 ماہ تک مشاورت ہوتی رہے گی، ہر سال بجٹ میں چیمبرزہمارے پاس آتے ہیں اس بار حکومت جائے گی۔ان کا کہنا تھا کہ ایس ایم ایز کو ٹارگٹڈ سبسڈی دینے کے حوالے سے جائزہ لیں گے،اپریل ،مئی میں بزنس کمیونٹی اپنی بجٹ تجاویز لے کر آتی ہیں، حکومت بجٹ پیش کرتی ہے اور اسکے بعد اپیلوں کاسلسلہ شروع ہوتاہے، اس عمل میں 4ماہ کا وقت ضائع ہوتا ہے۔انھوں نے مزید بتایا کہ اپنی ٹیم سے مشاورت کے بعد بجٹ سازی جنوری میں ہی شروع کی ہے،بزنس کمیونٹی کی تجاویز کو جنوری سےسنا جارہا ہے،کچھ تجاویز ملی ہیں،بجٹ پیش ہونےسے پہلے بات چیت ہونی چاہیے۔محمد اورنگزیب کا کہنا تھا کہ ہم دربار لگا کر نہیں بیٹھنا چاہتے ہمیں بزنس کمیونٹی کے پاس جانا ہے، ہم نے معیشت کا ڈی این اے تبدیل کرنا ہے، برآمدات سے معاشی نمو حاصل کرنا چاہتے ہیں۔انھوں نے کہا کہ چیف جسٹس پاکستان سے آج ملاقات ہوئی ہے، ٹیکس معاملات پر چیف جسٹس سےبات چیت کی ، ٹیکس کیسز کے فیصلے جلد آنے چاہیے تاکہ مسائل ہوں ا، اس کے ساتھ چیف جسٹس سے قوانین پر عملدرآمد کے حوالے سے بات ہوئی ہے۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

پڑھیں:

سجاول، سماجی ثقافتی زرعی مالیاتی میلے کی تیاریوں کے حوالے سے اجلاس

سجاول(نمائندہ جسارت) ڈپٹی کمشنر زاہد حسین رند کی زیر صدارت سماجی ثقافتی زرعی مالیاتی میلے کی تیاریوں و انتظامات کا جائزہ لینے کے حوالے سے دربار ہال سجاول میں اجلاس منعقد ہوا، جس میں ریونیو، پولیس، زراعت، صحت، سوشل ویلفیئر، جنگلات ، تعلیم، آبپاشی، نکاسی آب، بلڈنگز، ہائی ویز، پبلک ہیلتھ، لوکل گورنمنٹ، پاپولیشن ویلفیئر، لائیو اسٹاک،لائیواسٹاک فشریز، پی پی ایچ آئی، ریسکیو 1122 کے علاوہ ملکی و غیر ملکی این جی اوز کے نمائندوں نے شرکت کی۔ اجلاس میں متعلقہ محکموں کے افسران کی جانب سے ڈپٹی کمشنر کو انتظامات و تیاریوں کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ ڈپٹی کمشنر نے کیے گئے انتظامات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میلے کی تقریبات اسٹیٹ بینک آف پاکستان اور ضلعی انتظامیہ سجاول کے مشترکہ تعاون سے کل 4- فروری 2025ء بروز منگل کو صبح 11 بجہ بوائز ڈگری کالج گراؤنڈ سجاول میں افتتاح کیا جائے گا۔ میلے کے انعقاد کے حوالے سے ڈپٹی کمشنر سجاول زاہد حسین رند نے بتایا کہ مرکزی تقریب میں سیمینار، پینل ڈسکشن، ثقافتی شو، تحائف اور لکی ڈرا سمیت ایرانی سرکس اور موت کے کنواںکا بھی اہتمام کیا گیا ہے تاکہ لوگوں کو تفریح کے مواقع مہیا ہو سکیں۔ ان کا کہنا تھا کہ میلے میں کاشتکاری کی مشینیں، زرعی فنانسنگ، زرعی مصنوعات و اختراعات، بیج کمپنیاں، کیڑے مار ادویات، کھاد، ذخیرہ کرنے کی سہولت، لائیو اسٹاک اور ڈیری ڈسپلے، خوراک اور دیگر اسٹالز سمیت شام کے وقت لوک موسیقی کا بھی انتظام کیا گیا ہے۔ ڈپٹی کمشنر نے مویشی مالکان، مقامی افراد، محققین، کسان، طلبہ، صنعت کے پیشہ ور افراد اور صحافی برادری سے اپیل کی ہے کہ وہ سماجی ثقافتی زرعی مالیاتی میلے اور نمائش میں زیادہ سے زیادہ شرکت کرکے متوجہ ہوکر معلومات حاصل کریں۔ بعد ازاں، ڈپٹی کمشنر نے بوائز ڈگری کالج گراؤنڈ کا دورہ کرکے انتظامات و دیگر امور کا جائزہ بھی لیا۔

متعلقہ مضامین

  • سجاول، سماجی ثقافتی زرعی مالیاتی میلے کی تیاریوں کے حوالے سے اجلاس
  • آئی ایم ایف سے قرض پروگرام کا جائزہ اجلاس آیندہ چند ہفتوں میں ہوگا:وزیر خزانہ 
  • وزیر اعظم آج کوئٹہ کا ایک روزہ دورہ کریں گے    
  • اسلام آباد:نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی زیر صدارت اجلاس میں دوحا میں ہونے والے پاکستان،قطر سیاسی مشاورتی اجلاس کی تیاریوں کا جائزہ لیا جارہا ہے
  • وزیر اعظم آج کوئٹہ کا ایک روزہ دورہ کریں گے
  • اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کا آئندہ ہفتے کا نیا ڈیوٹی روسٹر جاری 
  •  سینیٹرز کی تنخواہوں میں اضافہ ‘  فنانس کمیٹی کا اجلاس اگلے ہفتے بلانے  کا امکان
  • وفاقی وزیر احسن اقبال برطانیہ میں پاکستانی کشمیری کمیونٹی سے ملاقات کر رہے ہیں
  • بیرون ملک میں بھی وزیراعظم کے پروگرام اڑان سے ملکی معیشت کو فائدہ ہوگا،ڈاکٹر سلیمان طاہر