آئین میں صاف لکھا ہے کہ ہندوستان ہر ہندوستانی کا ہے، راہل گاندھی
اشاعت کی تاریخ: 13th, January 2025 GMT
کانگریس رکن پارلیمنٹ نے کہا کہ بی جے پی و آر ایس ایس کے لوگ ہیں جو اس آئین کو ختم کرنے میں لگے ہوئے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے کہا کہ بھارت میں نظریات کی لڑائی چل رہی ہے، ایک طرف وہ لوگ کھڑے ہیں، جو چاہے کچھ بھی ہوجائے آئین کی حفاظت کریں گے، لیکن دوسری طرف بی جے پی و آر ایس ایس کے لوگ ہیں جو اس آئین کو ختم کرنے میں لگے ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آئین میں صاف لکھا ہے کہ ہندوستان ہر ہندوستانی کا ہے، چاہے اس کی کوئی بھی ذات ہو، کوئی بھی مذہب ہو۔ انہوں نے کہا کہ اگر وہ ہندوستانی ہے تو اس ملک میں اس کی حفاظت ہونی چاہیئے، اس کو پروٹیکشن ملنی چاہیئے۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی و آر ایس ایس نفرت پھیلاتے ہیں، ایک بھائی کو دوسرے بھائی سے لڑاتے ہیں اور ڈراتے ہیں۔ کانگریس رکن پارلیمنٹ راہل گاندھی نے آج دہلی کے سیلم پور میں "جئے باپو، جئے بھیم، جئے آئین" نام سے منعقد جلسہ عام سے خطاب کیا۔
ہزاروں لوگوں کی بھیڑ سے خطاب کرتے ہوئے اور ہاتھوں میں ہندوستانی آئین کی کاپی لہراتے ہوئے راہل گاندھی نے کہا کہ "کنیاکماری سے لے کر کشمیر تک" 4000 کلومیٹر ہم اس آئین کو بچانے کے لئے چلے تھے۔ انہوں نے کہا کہ امبیڈکر جی کے آئین پر روز نریندر مودی، بی جے پی اور آر ایس ایس کے لوگ حملہ کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا "میں آپ سے یہ کہنا چاہتا ہوں کہ میری سیاست اور کانگریس پارٹی کی سیاست میں بالکل صاف ہے"۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے لئے اس ملک کے سبھی لوگ یکساں ہیں، اس ملک میں نفرت کو محبت کاٹے گی، محبت ہر حال میں تشدد کو کاٹے گی اور ہرائے گی۔ انہوں نے کہا "میرے لئے ہندوستان کا یہی مطلب ہے کہ اس ملک میں نفرت نہ ہو اور غریب سے غریب شخص، ہر ذات کا شخص بڑا سے بڑا خواب دیکھ سکے"۔
راہل گاندھی نے اپنے خطاب میں بھارتی وزیراعظم نریندر مودی اور دہلی کے سابق وزیراعلیٰ اروند کیجریوال کو کھل کر ہدف تنقید بنایا۔ مودی کے تعلق سے راہل گاندھی نے کہا کہ وہ صرف اڈانی جیسے چند امیروں کے لئے کام کر رہے ہیں اور عوام کی بدحالی پر کوئی توجہ نہیں ہے۔ اروند کیجریوال کے تعلق سے راہل گاندھی نے کہا کہ انہوں نے بدعنوانی ختم کرنے کا وعدہ کیا تھا، لیکن سبھی جانتے ہیں کہ ایسا کچھ نہیں ہوا۔ بھارت میں بڑھتی ہوئی مہنگائی کے بارے میں راہل گاندھی نے کہا کہ نریندر مودی اور کیجریوال نے کہا تھا مہنگائی کم کریں گے، لیکن کیا کم ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ مہنگائی بڑھتی ہی جا رہی ہے، غریب لوگ مزید غریب ہو رہے ہیں اور امیر لوگ مزید امیر ہوتے جا رہے ہیں۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: انہوں نے کہا کہ نے کہا کہ ا ا ر ایس ایس بی جے پی اس ملک
پڑھیں:
ہم سب کو پہلے پتہ تھا کہ اس میں سزا ہونی ہے، جج صاحب سے بہتر ہمیں پتہ تھا: علیمہ خان
بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان نے 190 ملین پائونڈ کیس فیصلے پر رد عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ پاکستان میں ہوتا رہا ہے کہ جب جس کو دل کرے مقدمہ میں نامزد کر دیں ، کل دنیا کے سامنے شرمندگی ہوئی ہے۔لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علیمہ خان نے کہا کہ نو مئی اور پانچ اکتوبر کے دو کیسز میں یہاں اے ٹی سی آئے تھے، ہم نے جج سے گزارش کی کہ اس پر فیصلہ سنا دیں، ہمارے وکیل نے اپنا موقف پیش کر دیا۔انہوں نے کہا کہ پراسیکیوشن اور تفتیشی افسر نے کہا کہ فائل نہیں ہے، تاریخ دے دیں، ہم 4 اکتوبر کو اسلام آباد میں گرفتار ہو گئے تو ہمیں پانچ اکتوبر کے مقدمہ میں ڈال دیا۔انہوں نے کہا کہ یہ پاکستان میں ہوتا رہا ہے کہ جب جس کو دل کرے مقدمہ میں نامزد کر دیں ، کل دنیا کے سامنے شرمندگی ہوئی ہے، ہمیں آئندہ کے لیے اچھا رسپانس چاہیے جو عوام کو تحفظ اور انصاف دیں، ہم سارے اس نظام کی ریفارمز چاہتے ہیں۔علیمہ خان کا کہنا تھا کہ ہم اپنے بھائی سے ملاقات کرتے ہیں اور انکا پیغام لے کر آتے ہیں، ہم سب کو پہلے پتہ تھا کہ اس میں سزا ہونی ہے، جج صاحب سے بہتر ہمیں پتہ تھا، یہ 190 ملین پائونڈ کا کیس نہیں یہ القادر کیس ہے۔انہوں نے کہا کہ 171 یا 170 ملین پائونڈ پاکستان آئے تھے، یہ فیصلے لکھے ہوئے آتے ہیں اور انکو سنا دیا جاتا ہے، ہمیں لا کی ڈگری دے دیں ہم نے جتنے عدالتوں کے چکر لگا لئے ، رشوت کا کیس بانی پی ٹی آئی پر بنایا گیا۔انہوں نے کہا کہ فلاحی ادارے کو گورنمنٹ کے حوالے کر دیا گیا، ہم بانی پی ٹی آئی کی سزا کے خلاف ہائیکورٹ جائیں گے۔