بھارت میں مسلمانوں کو دوسرے درجہ کا شہری بنانے کی کوششیں جاری ہیں، دھریندر جھا
اشاعت کی تاریخ: 21st, January 2025 GMT
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 21 جنوری 2025ء) ہندوتوا، راشٹریہ سویم سیوک سنگھ (آر ایس ایس) اور قوم پرست ہندو تنظیموں پر متعدد تحقیقی کتابوں کے مصنف، بھارتی صحافی دھریندر کمار جھا کا کہنا ہے، ''اپنے قیام کے ایک سو سال کے دوران آر ایس ایس کی بنیادی فکر اور نظریے میں کوئی تبدیلی نہیں آئی ہے اور اس کی شاکھاؤں (تربیتی کیمپوں) میں تربیت حاصل کرنے والا ہر شخص، ایک ہی طرح سے سوچتا ہے، خواہ وہ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی ہوں یا مہاتما گاندھی کا قاتل ناتھو رام گوڈسے۔
‘‘کیا بھارت میں مسلمانوں کے لیے زمین تنگ ہوتی جا رہی ہے؟
آر ایس ایس کا قیام 27 ستمبر 1925 میں عمل میں آیا تھا۔ جھا کا کہنا ہے کہ گو کہ آج ملک پر بھارتیہ جنتا پارٹی کے نام کی جماعت کی حکومت ہے اور آر ایس ایس یہ اعلان کرے یا نہ کرے تاہم حقیقت یہ ہے کہ بھارت پر وہی حکومت کررہی ہے۔
(جاری ہے)
دھریندر جھا نے ڈی ڈبلیو اردو سے بات چیت کرتے ہوئے کہا، ''پچھلے دس سالوں سے جب سے آر ایس ایس اور سنگھ پریوار کی حکومت بھارت میں قائم ہوئی ہے وہ مسلمانوں کو دوسرے درجے کا شہری بنانے کے، اپنے دوسرے سرسنگھ چالک(سربراہ) ایم ایس گولوالکر کے نظریے کو عملی شکل دینے کی ہر ممکن کوشش کررہی ہے۔
‘‘ 'یہ ہندو راشٹر نہیں تو اور کیا ہے؟'نئی کتاب ''گولوالکر: دا متھ بیہائنڈ دی مین، دی مین بیہائنڈ دا مشین‘‘ کے مصنف دھریندر کمار جھا کا کہنا تھا کہ سوال یہ ہے کہ ہندو راشٹر کو کس طرح بیان کریں گے؟ اگر ہندو اکثریتی ملک کو ہندو راشٹر کہا جاتا ہے تو یہ تو کب کا بن بھی چکا ہے۔
'مذہبی بنیادوں پر تقسیم کی کوشش بھارت کو تباہ کردے گی'، کارپوریٹ لیڈر
جھا کا کہنا تھا کہ پچھلے دس سالوں میں اس بیانیہ کو مضبوط بنانے کی کوشش کی گئی ہے کہ مسلمان بھارت کے اصل شہری نہیں بلکہ ''دیگر‘‘ ہیں۔
ان کے بقول گائے کا تحفظ اور لو جہاد کے نام پر ہونے والے پرتشدد واقعات اسی کا حصہ ہیں۔ متنازعہ شہری ترمیمی قانون (سی اے اے) بھی اسی کا حصہ ہے، جو بالکل واضح طور پر مسلمانوں کو غیر مسلموں سے الگ کرتا ہے۔جھا کہتے ہیں کہ آج ملک میں کسی بھی مسلمان سے بات کر کے دیکھ لیجئے وہ بتائے گا کہ 2014ء کے بعد اسٹیٹ کا کیریکٹر بدل گیا ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا، ''آپ ہندو راشٹر کے بارے میں ڈیبیٹ کرسکتے ہیں لیکن مسلمان اس کو جھیل رہے ہیں، وہ ہندو راشٹر کے عتاب کا سامنا کررہے ہیں۔
‘‘ آر ایس ایس کے قول و فعل میں تضادآر ایس ایس کے سربراہ موہن بھاگوت کے حالیہ بیانات کے حوالے سے سوالوں کے جواب میں جھا کا کہنا تھا کہ ہندوتوا کی اس تنظیم کا یہ وطیرہ رہا ہے کہ وہ کہتی کچھ اور کرتی کچھ ہے۔ موہن بھاگوت کے بعض حالیہ بیانات سے یہ خوش گمانی پیدا ہو گئی کہ بھارت کے مسلمانوں کے متعلق آر ایس ایس کے خیالات میں تبدیلی آرہی ہے، لیکن یہ ایک بار پھر غلط ثابت ہوا۔
بھاگوت نے کہا تھا، ''ہندوؤں اور مسلمانوں کا ڈی این اے ایک ہے اور مسلمانوں کے بغیر بھارت کا تصور نہیں کیا جا سکتا، یا پھر یہ کہ ہر مندر کے نیچے مسجد کی تلاش بند ہونی چاہیے۔‘‘ لیکن گزشتہ دنوں اندور میں ایک تقریب میں کلیدی خطبہ دیتے ہوئے آر ایس ایس سربراہ نے کہا تھا کہ بھارت کو اصل آزادی 1947 میں نہیں بلکہ اس دن ملی جس دن اجودھیا میں رام مندر کا افتتاح ہوا تھا۔
بھاگوت کے اس بیان پر کانگریس سمیت تقریباﹰ تمام اپوزیشن جماعتوں نے سخت ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے ان کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔
دھریندر جھا کا کہنا تھا کہ کچھ کہنا، کہہ کر مکر جانا اور پھر ضرورت پڑنے پر پلٹ کر اسی کو دہرانا آر ایس ایس کی تاریخ رہی ہے، ''یہ بات کسی سے پوشیدہ نہیں کہ آر ایس ایس نے ملک کی آزادی کی تحریک میں حصہ نہیں لیا تھا بلکہ وقتاﹰ فوقتاﹰ اس تحریک کو سبوتاژ کرنے کی کوشش کی تھی۔
‘‘ ’قول و فعل میں تضاد آر ایس ایس کی پہچان‘ملک مخالف سرگرمیوں کی وجہ سے آر ایس ایس پر تین مرتبہ پابندیاں لگائی جا چکی ہیں۔ پہلی مرتبہ یہ پابندی مہاتما گاندھی کے قتل کے بعد 1948 میں اس وقت کے وزیر داخلہ سردار ولبھ بھائی پٹیل نے لگائی تھی، جنہیں ہندوتوا کے علمبردار آج اپنا لیڈر ماننے لگے ہیں۔ اٹھارہ ماہ بعد یہ پابندی اس وقت ہٹائی گئی جب اس وقت کے اس کے سربراہ گولوالکر نے حکومت کی شرائط کو تسلیم کرتے ہوئے وعدہ کیا تھا کہ وہ خود کو سیاسی سرگرمیوں سے مکمل طور پر دور رہیں گے۔
وہ آج بھی یہی دعویٰ کرتی ہے کہ سیاست سے اس کا کوئی تعلق نہیں لیکن چند ماہ قبل ہریانہ اور مہاراشٹر کےاسمبلی انتخابات میں بی جے پی کی کامیابی کی پوری کریڈٹ خود لینے کی کوشش کرتی دکھائی دی تھی۔
گولوالکر کی سوانح حیات لکھنے والے دھریندر جھا کہتے ہیں، '' ہم ہی نہیں بلکہ جواہر لال نہرو اور مہاتما گاندھی بھی کئی مرتبہ یہ کہہ چکے ہیں کہ آر ایس ایس کے رہنماؤں کے قول و فعل میں تضاد ہے۔‘‘
.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے ا ر ایس ایس کے دھریندر جھا کی کوشش
پڑھیں:
جو کہتے تھے کام نہیں ہو رہا وہ تعصب کی عینک اتاریں، مرتضیٰ وہاب
ہماری انتظامیہ شہریوں کی خدمت کےلیے کام کر رہی ہے، مرتضیٰ وہاب - فوٹو: فائلمیئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ جو لوگ کہتے تھے کام نہیں ہو رہا ہے وہ تعصب کی عینک اتاریں۔
میئر کراچی نے لیاری جی آلانہ روڑ کا افتتاح کردیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ تاریخی سڑک لیاری کو پورٹ سے ملاتی ہے۔
میئر مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ ہماری انتظامیہ شہریوں کی خدمت کےلیے کام کر رہی ہے، جناح برج کی تعمیر کا کام بھی جاری ہے، نیٹی جیٹی پل کی تزئین و آرائش کا کام جاری ہے۔
ریڈ لائن منصوبے کی تکمیل میں کتنا وقت لگے گا؟ میئر کراچی نے بتا دیامیئر کراچی مرتضیٰ وہاب کا کہنا ہے کہ ریڈ لائن کی وجہ سے عوام کی مشکلات کا اندازہ ہے۔
میئر کراچی مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ کوئینز روڈ اور آئی آئی چندریگر روڈ کا بھی تزئین و آرائش کا کام جاری ہے۔ ملیر ایکسپریس وے کے دوسرے فیز کا افتتاح 31 مارچ تک ہوگا۔
انکا کہنا تھا کہ پانی کے مسئلے کو حل کرنے کے لیےساڑھے 12 ارب روپے کی لاگت سے حب کینال بنا رہے ہیں۔