گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی — فائل فوٹو

 گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ ہم کشیمری عوام سے اظہارِ  یکجتی کے لیے اکٹھے ہوئے ہیں۔

پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ اندھیرے کے بعد اجالا آئے گا اور کشمیر میں بہت جلد اجالا آنے والا ہے۔

اُنہوں نے کہا کہ ایک ہی نعرہ اور ایک ہی ایجنڈا ہے کہ کشمیر بنے گا پاکستان،   دنیا کو بتانا چاہتے ہیں کہ کشمیری اکیلے نہیں۔

2 روز میں کرم جاؤں گا: گورنر کے پی فیصل کریم کنڈی

گورنرخیبر پختون خوا فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ آئندہ 2 روز میں سیاسی جماعتوں کے نمائندوں کو کرم لےکر جاؤں گا۔

گورنر خیبر پختونخوا نے یہ بھی کہا کہ جب بھی کشمیر کی بات آتی ہے بین الاقوامی ادارے خاموش ہو جاتے ہیں۔

.

ذریعہ: Jang News

پڑھیں:

خیبر پختونخوا میں رواں سال کی پہلی انسداد پولیو مہم کا آغاز

مہم کے دوران پولیو ٹیموں کی فول پروف سکیورٹی کو یقینی بنانے کے لیے صوبے میں تقریباً 50 ہزار کے قریب اہلکار تعینات کیے گئے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا میں رواں سال کی پہلی انسداد پولیو مہم باضابطہ شروع کردی گئی ہے، اس حوالے سے صوبائی حکام نے بتایا کہ مہم کے دوران صوبے میں مجموعی طور پر 5 سال سے کم عمر کے 65 لاکھ 37 ہزار سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے۔ انسداد پولیو مہم میں تربیت یافتہ پولیو ورکرز کی  39،842 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں، جن میں 32,482 موبائل ٹیمیں، 3،934 نگراں، 1,945  فکسڈ، 1,321 ٹرانزٹ اور 160 رومنگ ٹیمیں شامل ہیں۔ علاوہ ازیں ٹیموں کی موثر  نگرانی کے لیے 8,329 ایریا انچارجز  بھی تعینات کیے گئے ہیں۔ مہم کے دوران پولیو ٹیموں کی فول پروف سکیورٹی کو یقینی بنانے کے لیے صوبے میں  تقریباً 50 ہزار کے قریب اہلکار تعینات کیے گئے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • 8 فروری جلسہ؛ علی امین گنڈاپور سے پی ٹی آئی پختونخوا کے صدر کی ملاقات
  • ڈسٹرکٹ کی سطح پر چیمبر زکے لیے زمین فراہم کرنے میں پیش رفت
  • علامہ رمضان توقیر کی گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی سے ملاقات
  • بانی پی ٹی آئی نے آرمی چیف کو خط لکھا ہے، دیکھتے ہیں کیا جواب آتا ہے: علی امین گنڈاپور
  • پختونخوا اسمبلی : کشمیر پر بھارتی قبضے کیخلاف مذمتی قرار داد منظور
  • آرمی چیف کو بانی کے خط کا جواب دیکھیں گے، علی امین
  • کشمیر تحریک پاکستان کا نام مکمل ایجنڈا،اسے ہر صورت مکمل کرنا ہوگا،حافظ نعیم الرحمن
  • خیبر پختونخوا میں رواں سال کی پہلی انسداد پولیو مہم کا آغاز
  • فیصل کریم کا لیاقت بلوچ سے رابطہ‘امن کانفرنس میں شرکت کی دعوت