ایران کی امریکی حکومت کو لاس اینجلس میں لگی خوفناک آگ پر قابو پانے کیلئے تعاون کی پیشکش
اشاعت کی تاریخ: 13th, January 2025 GMT
تہران(نیوز ڈیسک) ایران نے امریکی حکومت کو لاس اینجلس میں لگی خوفناک آگ پر قابو پانے کیلئے تعاون کی پیشکش کردی ،غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق امریکی ریڈ کراس کے سربراہ کلف ہولٹ کو لکھے گئے خط میں ایرانی ہلال احمر کے سربراہ پیر حسین کولیوند نے امداد بھیجنے کی پیشکش کی ہے۔
ایرانی ہلال احمر کے سربراہ کا کہنا تھا کہ قدرتی آفات سے نمٹنے کے اپنے وسیع تجربے کے باعث ایرانی ہلال احمر متاثرہ علاقوں میں فوری طور پر خصوصی ریپڈ ایکشن ٹیمیں اور ریسکیو سامان بھیجنے کے لیے تیار ہے۔
خبررساں ایجنسی کا کہنا ہے کہ پیر حسین کولیوند نے کلف ہولٹ کو یقین دلایا کہ مشکل کی اس گھڑی میں وہ تنہا نہیں ہیں۔واضح رہے کہ لاس اینجلس میں منگل سے لگی تاریخ کی بدترین آگ مزید پھیل رہی ہے، آگ سے 16افراد ہلاک اور سیکڑوں زخمی ہوچکے ہیں، جبکہ متعدد افراد تاحال لاپتا ہیں۔
خوفناک آگ کے نتیجے میں 12 ہزار سے زائد مکان اور عمارتیں جل کر راکھ بن چکی ہیں، جبکہ 2 لاکھ سے زائد افراد نقل مکانی پر مجبور ہوگئے ہیں۔امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ 12 ہزار سے زائد فائر فائٹرز، ساڑھے 1100 فائر انجن، 60 طیارے اور 143 واٹر ٹینکر آگ بجھانے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔ مگر آگ کی شدت میں مزید اضافہ ہوتا جارہا ہے۔
لاس اینجلس آتشزدگی میں نامورامریکی اداکارہلاک، آخری لمحات کی دردناک کہانی؟
ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: لاس اینجلس
پڑھیں:
ایرانی پارلیمانی مجلس شوریٰ کے وفد کا پاکستان کا دورہ
اسلام آباد ( نمائندہ جسارت) ایرانی پارلیمنٹ مجلس شورائے اسلامی کا ایک وفد پاکستان کے دارالحکومت پہنچا ہے۔ اس دورے میں دوطرفہ تعلقات میں فروغ کے مختلف راستوں کا جائزہ لیا گیا۔ایران کی پارلیمنٹ کے رکن محمد میرزائی ایران کے پارلیمانی وفد کی قیادت کر رہے ہیں جہاں ان کی اسلام آباد میں ایران پاکستان پارلیمانی دوستی گروپ سے ملاقات اور
گفتگو ہوئی۔اس موقع پر پاکستان کے رکن پارلیمان اور ایران پاکستان پارلیمانی دوستی گروپ کے سربراہ سید نوید قمر نے ایران کے وفد کا استقبال کیا اور تہران کے ساتھ ہر شعبے میں تعاون میں فروغ پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ ایران، پاکستان پارلیمانی دوستی گروپ، پاکستان کی پارلیمنٹ میں سب سے زیادہ مقبول گروپ ہے جس میں سب سے زیادہ ارکان پارلیمان شامل ہیں۔سید نوید قمر نے اسلامی جمہوریہ ایران اور پاکستان کے مابین مشترکہ اقدار پر زور دیا اور کہا کہ دونوں ممالک نے حساس اور مشکل لمحوں میں ایک دوسرے کا ساتھ دیا ہے۔انہوں نے کہا جب اسرائیل نے ایران پر جارحیت کا ارتکاب کیا تو پاکستان کی حکومت سے لیکر تمام سیاسی اور مذہبی گروہوں نے ڈٹ کر ایران کی حمایت کی اور صیہونی حکومت کی مجرمانہ حملے کی مذمت کی۔قابل ذکر ہے کہ اس کانفرنس میں پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم، ایران میں پاکستان کے سفیر محمد مدثر ٹیپو، اسلام آباد میں ایران کے کلچرل اتاشی مجید مشکی اور پاکستان کی وزارت خارجہ اور پارلیمنٹ کے عہدے داروں نے شرکت کی