علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ لاہور سے سفر کرنے والے مسافروں کیلیے بڑی خوشخبری
اشاعت کی تاریخ: 31st, January 2025 GMT
علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر نیا ٹرمینل بن رہا ہے جس کے بننے سے اندرون اور بیرون ملک جانے والوں کو مزید سہولیات فراہم کی جائیں گی، نئے ٹرمینل کی بلڈنگ پر کام تیزی سے جاری ہے۔
سول ایوییشن اتھارٹی کے پروجیکٹ ڈاکٹر توقیر اقبال کے مطابق ستمبر 2026 میں یہ پروجیکٹ مکمل ہو جائے گا جس کے بعد امیگریشن ڈیپارچر کاؤنٹر کی تعداد 10 سے بڑھ کر 64 ہو جائے گی جبکہ سیکیورٹی چیک 4 سے بڑھ کر 8 ہو جائیں گے اور چیکنگ کاؤنٹر 25 سے بڑھ کر 67 ہو جائیں گے جبکہ امیگریشن ارائیول کاؤنٹر 18 سے بڑھ کر 80 ہو جائیں گے۔
کسٹم انسپیکشن اور دیگر اداروں کی سیکیورٹی چیک 12 سے بڑھا کر 24 ہو جائے گی جبکہ پیسنجر کے بورڈنگ برج 4 سے بڑھا کر 6 کر دیے گئے ہیں اور بیگیج لگج کے لیے ’’کنویر بیلٹ‘‘ کی تعداد 2 سے بھی 6 ہو جائے گی۔ نیا ٹرمینل بننے سے سالانہ ایک کروڑ 20 لاکھ سے زائد مسافر بآسانی سفر کر سکیں گے۔
علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے سالانہ 50 سے 55 لاکھ مسافر بیرون اور اندرون ملک سفر کرتے ہیں جبکہ روزانہ 48 سے 55 پروازیں آتی اور جاتی ہیں جن کے ذریعے ہزاروں مسافر سفر کرتے ہیں۔ برطانوی اور یورپ پر پابندی ہٹنے سے بھی پروازوں کی تعداد بڑھ جائے گی جس کے بعد مسافروں کی تعداد میں اضافہ ہو جائے گا۔
نئے ٹرمینل کی بلڈنگ 15 سے 20 سال کی کپیسٹی کو سامنے رکھ کر بنائی جا رہی ہے۔ نئی بلڈنگ سے نہ صرف امیگریشن بلکہ دیگر مسائل بھی حل ہوں گے، خاص طور پر حج اور عمرہ زائرین کے لیے بھی کافی سہولیات فراہم کر دی گئی ہیں۔
امیگریشن ارائیول اور امیگریشن ڈیپارچر لاؤنج میں بھی اضافہ کر دیا گیا ہے جبکہ پرانی بلڈنگ ہے اس کو بین الاقوامی مسافروں کے لیے مختص کر دیا جائے گا اور جو نیا ٹرمینل بنے گا اس میں زیادہ تر کاؤنٹر ڈومیسٹک کے ہوں گے اور باقی دو سے تین کاؤنٹرز انٹرنیشنل ڈیپارچر ارائیول کے بھی ہوں گے یعنی مسافروں کو اب دنیا کے جدید ایئرپورٹ پر ملنے والی سہولیات یہاں پر بھی فراہم کی جائیں گی۔
نئے ٹرمینل پر دن رات کام تیزی کے ساتھ جاری ہے جبکہ ایئر پورٹ آنے اور جانے والے مسافر مخصوص برج کے ذریعے بریفنگ ایئریا تک بآسانی آ اور جا سکیں گے۔ مسافروں کی گاڑیوں کی پارکنگ کے مسائل بھی حل ہو جائیں گے جبکہ جہازوں کی پارکنگ کی تعداد میں بھی اضافہ ہو جائے گا۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: ہو جائیں گے سے بڑھ کر کی تعداد ہو جائے جائے گا جائے گی
پڑھیں:
جنوبی پنجاب کے مسافروں کیلئے خوشخبری
سٹی 42 : ٹرین پر سفر کرنے والے جنوبی پنجاب کے مسافروں کے لئے خوشخبری آگئی ۔
ریلوے انتظامیہ نے ملتان سے ڈیرہ غازی خان کے درمیان (227Dn/228Up) 16 اپریل 2025 سے شٹل ٹرین چلانے کا فیصلہ کرلیا ۔ شٹل ٹرین 227Dn ملتان سے صبح 5 بجکر 30 منٹ پر روانہ چلائی جائے گئی۔ شٹل ٹرین شیر شاہ، مظفرگڑھ، کوٹ ادو سے ہوتی ہوئی صبح9بجکر 30 منٹ پر ڈیرہ غازی خان پہنچے گی۔ اس کے علاوہ 228Dn ڈیرہ غازی خان سے دن 11 بجے روانہ دوپہر 2 بجکر 50 منٹ پر ملتان کینٹ ریلوے اسٹیشن پہنچا کرے گی۔
انٹرا پارٹی انتخابات؛ چودھری شجاعت مسلم لیگ ق کے بلامقابلہ صدر منتخب
ریلوے انتظامیہ کے مطابق شٹل ٹرین کو 4 اکانومی کلاس کوچز اور ایک بریک وین پر چلایا جائے گا ۔