2025-02-05@04:09:15 GMT
تلاش کی گنتی: 111
«کھاد اور»:
(نئی خبر)خوفناک آتشزدگی کیساتھ امریکہ ایک اور مصیبت میں پھنس گیا، امریکی پولیس کو کھانے کی پراسرار قلت کا سامنا
نیویارک (نیوزڈیسک)امریکہ میں ڈنکن اسٹورز پر ڈونٹس کی پراسرار قلت کا سامنا۔ سوشل میڈیا پر لوگ حیران ہیں کہ اسٹورز میں یہ سوئیٹ اسنیکس کیسے نہیں بنے اور کچھ لوگ اس کے بارے میں اپنے سازشی نظریات بھی لے کر آگئے۔ امریکہ بھر میں خاص طور پر نیبراسکا اور نیو میکسیکو میں ڈنکن اسٹورز پر ڈونٹس کی ایک عجیب قلت پیدا ہوگئی ہے۔ ڈنکن، جسے 2018 تک ڈنکن ڈونٹس کہا جاتا تھا، اپنے مشہور ڈونٹس فراہم کرنے سے قاصر ہے، اور کوئی نہیں جانتا کہ کیوں۔ ایک اسٹور مینیجرکا کہنا ہے کہ یہ ملک گیر مسئلہ ہے۔ اوماہا، لنکن اور گرینڈ آئی لینڈ کے اسٹورز کو یہ کہتے ہوئے اپنے دروازوں پر نشانات لگانا پڑے کہ ڈونٹس ”مینوفیکچرنگ کی خرابی“...
جمعیت علمائے اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ ملکی سیاست عملی طور پر اسلامی اصولوں پرنہیں تو کیا جدوجہد چھوڑ دیں؟ انسان عقل سے بات سمجھتا ہے، انسانوں کے معاشرے میں اللہ نے انبیا کو چنا، اس بار اس مولوی نے دو کشتیوں پر پاؤں رکھا اور پار ہوگیا، عقل اللہ کی اعلیٰ نعمت ہے، دنیا اس عقل کی روشنی کو مٹانا چاہتی ہے۔ ملتان میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہماری زیادہ تر مصروفیت اس ملک کی سیاست میں ہوتی ہے، ہمارا روزانہ سیاست دانوں سے پالا پڑتا ہے، سیاست دان سے کچھ بھی منوانا مشکل نہیں ہے، مسلمان حکمرانوں سے اسلام کا تقاضا کرنا سب سے مشکل کام ہے،...
دہائیوں سے جنگ زدہ ملک شام کے دارالحکومت دمشق میں پریشان حال شہریوں کی مشکلات میں کمی نہیں ہوسکی۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق شام کے معروف سوشل میڈیا انفلونسر اور شیف نے دمشق کی عظیم اموی مسجد میں شہریوں کو مفت کھانا کھانے کی دعوت دی تھی۔ یوٹیوبر شیف ابو عمر نے اس سے قبل اموی مسجد میں مفت کھانے کی تقسیم کی تیاریوں کی ایک ویڈیو بھی پوسٹ کی تھی۔ اس اعلان کے باعث مسجد کے باہر تک سیکڑوں کی تعداد میں لوگ وہاں پہنچ گئے۔ بد انتظامی کے باعث ہجوم بے قابو ہوگیا اور بھگدڑ مچ گئی۔ افراتفری اور بھگدڑ مچ جانے کے باعث چار افراد قدموں تلے کچل کر موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔ امدادی کاموں کے دوران درجنوں زخمیوں...
نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی نے کہا ہے کہ غزہ میں اسرائیل نے پورا تعلیمی نظام تباہ کیا، طالبان نے ایک دہائی سے لڑکیوں سے تعلیم کا حق چھین رکھا ہے اور اس مقصد کے لیے 100 سے زائد قانون سازیاں بھی کی ہیں، طالبان خواتین کو انسان نہیں سمجھتے۔ اسلام آباد میں مسلمان معاشروں میں لڑکیوں کی تعلیم، چیلنجز اور مواقع کے موضوع پر 2 روزہ عالمی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ملالہ یوسفزئی نے کہا کہ مسلم ورلڈ لیگ کا شکریہ جنہوں نے ہمیں یہاں تک اکھٹا کیا،پاکستان سے میں نے اپنا سفر شروع کیا اور میرا دل ہمیشہ پاکستان میں رہتا ہے۔ مزید پڑھیں: نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی کا ایک بار پھر غزہ میں جنگ بندی...
بھارتی ٹی وی ڈرامہ تارک مہتا کا الٹا چشمہ میں روشن سنگھ سوڈھی کا کردار ادا کرنے والے اداکار گروچرن سنگھ نے کھانا چھوڑ دیا ہے۔ کچھ دن قبل روشن سنگھ نے سوشل میڈیا پر ویڈیو پوسٹ کرتے ہوئے مداحوں کو اپنی صحت سے متعلق آگاہ کیا تھا اور بتایا تھا کہ ان کی حالت خراب ہے، جس کے بعد اب یہ خبر سامنے آئی ہے کہ وہ شدید کمزوری کا شکار ہوگئے ہیں۔ حال ہی میں انہیں ممبئی کے ایک اسپتال میں داخل کیا گیا تھا۔ گروچرن سنگھ کی دوست بھکتی سونی نے ان کی صحت اور مالی مشکلات کے بارے میں بات کرتے ہوئے بتایا کہ وہ کئی دنوں سے ان کے اور ان کے خاندان سے...
“انڈرسٹیڈنگ چائنا” بین الاقوامی کانفرنس چین کے شہر گوانگ چو میں منعقد ہوئی۔ مصر کے سابق وزیر اعظم عصام شرف سمیت 600 سے زائد چینی اور غیر ملکی مہمانوں نے کانفرنس میں شرکت کی ۔عصام شرف نے گزشتہ20 سالوں میں 46 بار چین کا دورہ کیا ہے اور چینی طرز کی جدیدکاری کی شاندار کامیابیوں کا مشاہدہ کیا ہے۔ ہفتہ کے روز چائنا میڈیا گروپ کو دیے گئے ایک خصوصی انٹرویو میں شرف نے کہا کہ وہ چین کو اس معاملے میں خراج تحسین پیش کرتے ہیں کہ چین نے زبردست ترقی کرتے ہوئے اپنی ثقافت اور اقدار کو برقرار رکھا ہے۔ ان کا ماننا ہے کہ چین کے نظریات اور اقدامات دنیا میں امید اور روشنی...
اسلام آباد(آن لائن)وفاقی وزیر رانا تنویر حسین کی زیر صدارت فرٹیلائزر ریویو کمیٹی کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں ربیع سیزن 2024-25 ء میں یوریا کی فراہمی اور طلب کا جائزہ لیا گیا۔اجلاس کے بعدجاری اعلامیہ کے مطابق اجلاس کو بتایا گیا کہ تمام کھاد کے پیداواری پلانٹس مؤثر طریقے سے کام کر رہے ہیں۔اس سال سپلائی کی کمی نہیں ہوگی۔وفاقی وزیر رانا تنویرحسین نے کہا کہ 3-4 سال بعد کسانوں کے لیے قیمتوں کا مستحکم ہونا خوش آئند ہے۔ کھاد کی مقامی قیمتیں بین الاقوامی قیمتوں سے کم ہیں۔ اعلامیہ کے مطابق پاور ڈویژن اور فرٹیلائزر کمیٹی کے تعاون پر وفاقی وزیر صنعت و پیداوار کا اطمینان کا اظہارکیا اورکہا کہ کھاد کے پیداواری یونٹس کو مکمل صلاحیت کے ساتھ...
کرم (آئی این پی )ضلع کرم کے علاقے پارا چنار کا راستہ نہ کھلنے کے باعث کھانے پینے کے سامان سے لدی 25 گاڑیاں 4 دن انتظار کے بعد ٹل سے واپس اپنے علاقوں کو روانہ ہوگئیں۔ ہنگو کی ضلعی انتظامیہ کے مطابق نان فوڈ آئٹم کے ٹرک موجود ہیں لیکن بگن کے قریب مندوری میں احتجاجی دھرنے اور سڑکوں کی بندش کے باعث ٹل سے قافلے کی روانگی ممکن نہیں لہٰذا اشیائےخورونوش خراب ہونے کے خدشے پر گاڑیاں واپس گئی ہیں۔یاد رہے کہ 4 جنوری کو لوئر کرم کے علاقے بگن میں نامعلوم شرپسندوں کی فائرنگ سے ڈی سی کرم جاوید محسود سمیت 7 افراد زخمی ہوگئے تھے۔ڈپٹی کمشنر پر فائرنگ کے واقعے کے بعد کرم کے لیے 3...