آزاد کشمیر:حویلی میں مسافر بس کھائی میں جا گری، 5 افراد جاں بحق
اشاعت کی تاریخ: 16th, March 2025 GMT
اسکرین گریب
آزاد کشمیر کے ضلع حویلی میں مسافر بس کھائی میں جا گری۔
حویلی کہوٹہ سے راولپنڈی آنے والی بس کھائی میں گر گئی، حادثے میں 22 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہو گئے۔
پولیس کنٹرول روم کے مطابق حادثے میں 5 افراد جاں بحق اور 3 زخمی ہوگئے۔
مقامی افراد اور امدادی ٹیموں کی مدد سے زخمیوں اور لاشوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔
حویلی میں حادثہ سڑک پر پھسلن کی وجہ سے پیش آیا، ڈرائیور گاڑی پر قابو نہ رکھ سکا۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: بس کھائی میں افراد جاں
پڑھیں:
امریکا میں تیز رفتار ٹرک نے 17 گاڑیوں کو کچل دیا؛ 5 افراد ہلاک
امریکی ریاست ٹیکساس میں ایک خوفناک ٹریفک حادثے میں 5 افراد ہلاک اور 11 زخمی ہوگئے۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی شہر آسٹن میں ایک تیز رفتار ٹرک نے ہائی وے پر گاڑیوں کو ٹکر مار دی۔
جس کے نتیجے میں 17 گاڑیاں آپس میں ٹکرا کر تباہ ہوگئیں۔ جائے وقوعہ سے 15 سے زائد افراد کو شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا۔
حادثے میں مجموعی طور پر 5 افراد کی ہلاکت کی تصدیق کردی گئی جب کہ دیگر زخمیوں میں سے 6 کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ٹرک ڈرائیور نشے کی حالت میں تھا جسے گرفتار کرکے 5 افراد کے قتل کے الزام میں تفتیش کا آغاز کردیا گیا۔