حویلی آزاد کشمیر میں کوسٹر کھائی میں جاگری، 5 افراد جاں بحق WhatsAppFacebookTwitter 0 16 March, 2025 سب نیوز

مظفر آباد (آئی پی ایس )آزاد کشمیر کے ضلع حویلی میں کوسٹر کھائی میں گرنے سے 5 افراد جاں بحق اور 3 زخمی ہو گئے۔

پولیس کنٹرول روم کے مطابق حویلی میں کوسٹر کے کھائی میں گرنے کا واقعہ پھسلن کی وجہ سے پیش آیا، ڈرائیور گاڑی پر قابو نہ رکھ سکا اور گاڑی کھائی میں جاگری۔

پولیس کنٹرول روم کا بتانا ہے کہ حادثے کے زخمیوں کو اسپتال منتقل کرنے کے لیے مقامی افراد اور امدادی ٹیمیں جائے حادثہ پر موجود ہیں۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثے کا شکار ہونے والی گاڑی کہوٹہ فارورڈ سے راولپنڈی جا رہی تھی کہ حویلی میں محمود گلی کے قریب کھائی میں جا گری۔

.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: کھائی میں میں کوسٹر

پڑھیں:

کوئٹہ، اے ٹی ایف کی گاڑی کے قریب دھماکہ، سات افراد زخمی

ذرائع کے مطابق دھماکہ کرانی روڈ پر ہوا ہے۔ جسکا نشانہ اے ٹی ایف کی گاڑی تھی۔ دھماکے میں ساتھ افراد زخمی ہوئے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں دھماکے کے نتیجے میں 7 افراد زخمی ہو گئے ہیں۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق دھماکہ کرانی روڈ پر ہوا ہے۔ جس کا نشانہ گشت پر مامور اے ٹی ایف کی گاڑی تھی۔ ریسکیو کی ٹیمیں جائے وقوعہ کی جانب روانہ ہو گئی ہیں۔
 
(خبر پر کام جاری ہے۔ مزید معلومات اکھٹی کی جا رہی ہے)

متعلقہ مضامین

  • حویلی کہوٹہ آزاد کشمیر: مسافر کوچ کھائی میں گرنے سے 4 افراد جاں بحق
  • آزاد کشمیر؛ کوسٹر گہری کھائی میں جا گری، 5مسافر جاں بحق، ویڈیو بھی سامنے آگئی
  • آزاد کشمیر:حویلی میں مسافر بس کھائی میں جا گری، 5 افراد جاں بحق
  • آزاد کشمیر، حویلی میں مسافر بس کھائی میں جا گری
  • آزاد کشمیر: کوسٹر کھائی میں گرنے سے 5 افراد جاں بحق اور 3 زخمی
  • آزاد کشمیر میں کوسٹر کو حادثہ، 5 افراد جاں بحق، حادثے کی خوفناک ویڈیو سامنے آگئی
  • حویلی کہوٹہ آزاد کشمیر: مسافر کوچ کھائی میں گر گئی، 4 افراد جاں بحق، چار زخمی
  • حویلی کہوٹہ، صبح سویرے راولپنڈی آنیوالی کوسٹر حادثے کا شکار، 5 افراد جاں بحق،4زخمی
  • کوئٹہ، اے ٹی ایف کی گاڑی کے قریب دھماکہ، سات افراد زخمی