سٹی42: وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے مشیر اطلاعات بیرسٹر سیف کے بیان پر رد عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان اور سابق خاتون اول بشری بی بی کو جیل میں کھانا نہ دینے کا بیان من گھڑت اور بے بنیاد ہے۔

 اپنے ایک بیان میں عظمیٰ بخاری نے کہا کہ جو شخص دوپہر 12بجے اٹھتا ہو وہ روزہ کیسے رکھ سکتا ہے، دونوں میاں بیوی کو معمول کے مطابق ان کے کھانے پینے کے لوازمات مہیا کیے جارہے ہیں،بانی پی ٹی آئی کو ہفتے میں تین دن گوشت، سبزیاں، دالیں، چقندر کا جوس مل رہا ہے، بانی پی ٹی آئی کو کافی، بوائل انڈے اور خشک میوہ جات کھانے کو ملتے ہیں، بشری بی بی کا کھانے کو جو دل چاہتا وہ مہیا کیا جاتا ہے۔

کلبھوشن کی گرفتاری کے 9 سال، پاکستانی سیکورٹی فورسز کی کامیابی

 وزیر اطلاعات پنجاب نے کہا کہ پشاور میں بیٹھے ایک شخص کو خواب آیا ہے ان کے آ قا کو جیل میں کھانا نہیں مل رہا، دو روز قبل انکی جماعت کے ترجمان نے بھی بانی پی ٹی آئی کی بیماری سے متعلق جھوٹ بولا۔

 ان کا کہنا تھا کہ  کل پمز کے چار سینئر ڈاکٹروں کی ٹیم نے آدھا گھنٹہ انکا تفصیلی طبی معائنہ کیا ہے، ڈاکٹروں نے بانی پی ٹی آئی کو مکمل صحت مند قرار دیا ہے، جب اس جماعت کے پاس کوئی کارڈ نہیں بچتا تو مظلومیت کارڈ اور ہمدردی کارڈ کھیلنا شروع کردیتے۔
 

چاند دکھانے والے چاند ہی کھا گئے

Ansa Awais Content Writer.

ذریعہ: City 42

کلیدی لفظ: سٹی42 بانی پی ٹی آئی

پڑھیں:

آرمی چیف معیشت کی بحالی  میں حکومت کے ساتھ کھڑے ہیں، وزیر اطلاعات

اسلام آباد:

وفاقی وزیر اطلاعات  عطا اللہ تارڑ نے  کہا ہے کہ آرمی چیف معیشت کی بحالی  میں حکومت کے ساتھ کھڑے ہیں۔

مسلم لیگ ن یوتھ ونگ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ  نے کے پی کے حکومت اور پی ٹی آئی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ  ہم 28 مئی والے ہیں، 9 مئی والے نہیں۔  9 مئی والوں نے اپنی سیاست کی خاطر ملک کے دفاعی اداروں اور شہدا کی یادگاروں پر حملہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ کیپٹن کرنل شیر خان شہید کے مجسمے کی توہین کرنے والے اس ملک کے دشمن ہیں۔ ہم نے صوابی جا کر کیپٹن شیر خان کے مزار پر حاضری دی، ان کے بھائی انور لالہ سے ملاقات کی اور کیپٹن شیر خان شہید کے مجسمے کی توہین پر ان سے معذرت کی۔ انہوں نے کہا کہ   بھارتی بریگیڈیئر نے بھی کیپٹن شیر خان کی بہادری کو سراہا۔

عطا اللہ تارڑ نے کہا کہ خیبرپختونخوا کے نوجوانوں نے ہر مشکل وقت میں مسلم لیگ (ن) کا ساتھ دیا ہے۔ پی ٹی آئی 11 سال میں خیبرپختونخوا میں سی ٹی ڈی، فارنزک لیب تک نہ بنا سکی۔ پشاور دھماکوں کے نمونے آج بھی فارنزیک کے لیے لاہور بھیجے جاتے ہیں۔ این ایف سی ایوارڈ کے اربوں روپے خیبرپختونخوا میں ضائع کیے گئے۔

وزیر  اطلاعات کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی گروپ بندی کا شکار ہے۔ یہ نہ ملک سے مخلص ہے اور نہ پارٹی سے۔ شہباز شریف کی قیادت میں معیشت بحال ہوئی، آج عالمی ادارے بھی ملکی معیشت کی تعریف کر رہے ہیں۔ آرمی چیف جنرل عاصم منیر معیشت کی بحالی میں حکومت کے ساتھ کھڑے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں ایس سی او اجلاس کا انعقاد، 12 ممالک کے وزرائے اعظم کی آمد، چیمپئنز ٹرافی اس بات کا ثبوت ہے کہ پاکستان ترقی کی راہ پر گامزن ہے۔ نوجوان میدان میں نکلیں اور مسلم لیگ (ن) کا پیغام گھر گھر پہنچائیں۔

متعلقہ مضامین

  • پاراچنار، شادی کی تقریب میں زہریلے کھانے سے 100 سے زائد بچوں کی حالت خراب
  • عمران خان دوبارہ وزیر اعظم بنیں گے تو انہیں جا جا کر معافیاں مانگنی پڑیں گی، عمر ایوب کی بیورو کریسی کو تڑی
  • ژالہ باری کے دوران سولر پینلز اور گاڑیوں کے شیشوں کو کیسے محفوظ بنایا جا سکتا ہے؟
  • امارات میں شناختی کارڈ کی جگہ چہرے کی شناخت کا نظام متعارف
  • آرمی چیف معیشت کی بحالی  میں حکومت کے ساتھ کھڑے ہیں، وزیر اطلاعات
  • جمعرات کو پنجاب میں 3 روزہ ثقافت دیہاڑ منایا جا رہا ہے، عظمیٰ بخاری
  • گلگت، محکمہ اطلاعات کے زیر اہتمام ڈیجیٹل میڈیا سے وابستہ صحافیوں کیلئے ایک روزہ مشاورتی سیشن
  • عمران خان کی بشریٰ بی بی سے شادی کیسے ہوئی؟ بہن مریم وٹو نے تفصیل بتادی
  • سیاسی روزہ رکھا ہوا ہے، روزہ طویل نہیں ہو سکتا، وقت آنے پر کھولوں گا.شیخ رشید
  • عمران خان کی بشریٰ بی بی سے شادی کیسے ہوئی؟ مریم وٹو نے بتا دیا