امریکا میں 15 سال بعد سزائے موت کے کسی قیدی کو فائرنگ اسکواڈ کے آگے کھڑا کرکے موت کی نیند سلا دیا گیا تاہم مرنے سے قبل انہوں نے آخری بار خصوصی کھانے کی فرمائش کی۔

اے ایف پی کے مطابق 67 سالہ بریڈ سگمون نے 2001 میں اپنی گرل فرینڈ کے والدین کو قتل کیا تھا جس کے بعد انہیں گرفتار کیا گیا اور مقدمہ چلنے کے بعد سزائے موت سنائی گئی تھی۔

یہ بھی پڑھیے: سزائے موت کے مجرم کے اعزاز میں دعوت پر پولیس اہلکاروں کیخلاف مقدمہ درج

تاہم بریڈ سگمون نے اپنی موت کے لیے زہریلے انجیکشن یا برقی کرسی کے روایتی طریقوں سے ہٹ کر فائرنگ اسکواڈ کی گولیوں کا سامنے کرکے مرنے کی خواہش کی جسے منظور کیا گیا۔

واضح رہے کہ 1977 کے بعد سے اب تک امریکا میں صرف 3 افراد کو فائرنگ اسکواڈ کے ذریعے سزائے موت دی گئی ہے۔

جنوبی کیرولائنا کی ایک جیل میں فائرنگ اسکواڈ کا سامنا کرنے سے قبل بریڈ سگمون نے کے ایف سی کھانے کی خواہش کا اظہار کیا، وہ اس کھانے کو جیل میں اپنے ساتھیوں کے ہمراہ کھانے کی خواہش رکھتے تھے تاہم جیل مینول کے مطابق ان کی ساتھیوں کے ساتھ کھانا بانٹنے کی یہ درخواست رد کردی گئی۔

یہ بھی پڑھیے: ڈونلڈ ٹرمپ سزائے موت پر عملدر آمد میں دلچسپی کیوں لے رہے ہیں؟

بریڈ سگمون کو آخری بار کھانے کے لیے چکن پیس، پھلیوں اور آلو کے ساتھ بسکٹ اور چائے دی گئی۔

بعدازاں، انہیں گواہوں کی موجودگی میں فائرنگ اسکواڈ کے سامنے کھڑا کیا گیا، اور 3 رضاکاروں کے ان پر فائر کھول دیا جس کے بعد ڈاکٹر نے ان کی موت کی تصدیق کی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

جیل سزائے موت فائرنگ اسکواڈ.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: جیل سزائے موت فائرنگ اسکواڈ فائرنگ اسکواڈ بریڈ سگمون سزائے موت کھانے کی کی خواہش کے بعد

پڑھیں:

’’ ڈر ‘‘ میں ولین کا رول شاہ رخ سے پہلے کس اداکار کو آفر کیا گیا تھا؟

MUMBI:

بالی وڈ سپراسٹار عامر خان نے انکشاف کیا  ہے کہ شاہ رخ خان  کی سپرہٹ فلم ’’ ڈر ‘‘  میں ولین کا کردار ادا کرنے کی پہلے انہیں پیش کش کی گئی تھی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق فلم نگری میں اپنے 30 برس مکمل ہونے پر عامر خان نے ایک تقریب  میں یہ انکشاف کیا کہ ’’ ڈر ‘‘ فلم میں  جنونی ولین کا رول  یش چوپڑا نے شاہ رخ  خان سے پہلے انہیں آفر کیا تھا۔

عامر خان نے اس بارے میں بات کرتے ہوئے کہا  کہ  میں ’’ ڈر‘‘ میں راہل مہرہ کا رول کرنے جارہا تھا مگر پھرکئی وجوہات کی بنا پر  میں  نےیش چوپڑا سے یہ کردار ادا کرنے سے معذرت کرلی تھی۔

سپراسٹار نے کہا کہ یہ فلم بہت شاندار انداز میں بنائی گئی تھی اور فلم کے ولین راہل مہرہ کا کردار درحقیقت شاہ رخ خان ہی پر سُوٹ کرسکتا تھا۔ شاہ رخ نے اس رول میں زبردست  اداکاری کی، میرا خیال ہے کہ میں اس کردار سے اس طرح انصاف نہیں کرپاتا جو شاہ رخ خان نے کیا، انہوں نے اس کردار کو امر کردیا۔

واضح رہے کہ 24  دسمبر کو 1993 کو ریلیز ہونےو الی فلم ’’ڈر‘‘ جس میں ہیرول کا رول سنی دیول نے کیا تھا، سپرہٹ ثابت ہوئی تھی اور اس فلم نے شاہ رخ خان کے کیریئر کو کامیابی کی شاہ راہ پر گامزن کرنے میں اہم کردار ادا کیا تھا۔

اس فلم میں جوہی چاؤلہ کے کردار ’ کرن‘ کا نام ادا کرنے کا شاہ رخ خان کا انداز ’ کک، کک، کک کرن‘ بہت مقبول ہوا تھا۔

متعلقہ مضامین

  • ’’ ڈر ‘‘ میں ولین کا رول شاہ رخ سے پہلے کس اداکار کو آفر کیا گیا تھا؟
  • امریکا میں 15 سال میں پہلی بار مجرم کو فائرنگ اسکواڈ کے ذریعے سزائے موت، آخری خواہش کیا تھی؟
  • امریکا میں 15 برس بعد فائرنگ اسکواڈ کے ذریعے سزائے موت کا خوفناک طریقہ پھر سے بحال
  • امریکا میں 15 سال بعد پہلی بار گولی مار کر سزائے موت پر عمل درآمد کیا گیا
  • مریم نواز کی ڈانٹ کا نشانہ بننے والے ایم ایس میو اسپتال کا تین دن پہلے ہی استعفیٰ دینے کا انکشاف
  • راولپنڈی: اغواء اور قتل کے ملزمان کو سزائے موت و جرمانے کی سزا سنا دی گئی
  • اسلام آباد پولیس پر فائرنگ کرنے والے 2 ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار
  • ماورا حسین کی سلمان خان اور رنبیر کپور کے ساتھ کام کرنے کی خواہش
  • ’امریکا فرسٹ‘ بمقابلہ ’سب سے پہلے پاکستان‘