دبلا ہونے کیلئے کھانا چھوڑ کر 6 ماہ تک پانی پر گزارا کرنیوالی لڑکی چل بسی
اشاعت کی تاریخ: 11th, March 2025 GMT
نئی دہلی (نیوز ڈیسک)دبلا پتلا اور اسمارٹ نظر آنے کی خواہش تقریباً تمام ہی لڑکیوں کو ہوتی ہے جس کیلئے خواتین مختلف ورزش کے ساتھ ساتھ ڈائٹنگ بھی کرتی ہیں۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی شہر تھیلاسری سے تعلق رکھنے والی 18 سالہ لڑکی کی اسمارٹ نظر آنے کی خواہش اس کی زندگی کے خاتمے کا سبب بن گئی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق 18 سالہ سری نندا وزن کم کرنے کیلئے مختلف ٹوٹکوں پر عمل کرتی تھی اور وہ گزشتہ 6 ماہ سے صرف پانی پر زندہ تھی، جس پر اس کی طبعیت بگڑگئی ۔
ڈاکٹرز کا بتانا ہے کہ سری نندا کی حالت خراب ہونے کی وجہ سے اسے آئی سی یو میں وینٹی لیٹر پر رکھا گیاتھا، سری نندا کا وزن صرف 24 کلو تھا اور اس کی شوگر لیول، سوڈیم اور بی پی کم تھا تاہم طبی امداد کے باوجود اس کی حالت بہتر نہ ہوسکی اور وہ دم توڑ گئی۔
ڈاکٹر کے مطابق 18 سالہ لڑکی anorexia نامی بیماری میں مبتلا تھی ، اس بیماری میں لوگوں کو وزن کم کرنے کا خیال رہتا ہے اور وہ کھانا پینا چھوڑ دیتے ہیں۔
دوسری جانب لڑکی کے والدین کا بتانا ہے کہ بیٹی کو کھانا دیا جاتا تھا لیکن وہ کھانے کو چھپا دیتی تھی اور صرف گرم پانی پر گزارا کرتی تھی۔
مزید پڑھیں:میری ٹائم وزارت میں نیا اسکینڈل، 2 آپریشنل بحری جہاز فروخت کردیے
ذریعہ: Daily Ausaf
پڑھیں:
چیمپئنز ٹرافی میں بھارت کی جیت پر 75 سالہ سنیل گواسکر کا بچوں جیسا رقص وائرل
بھارتی کرکٹ کے لیجنڈری بلے باز سنیل گواسکر نے چیمپئنز ٹرافی 2025 میں بھارت کی تاریخی فتح پر خوشی میں رقص کیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
اتوار کی رات دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں ہونے والے فائنل میں بھارت نے نیوزی لینڈ کو شکست دے کر تیسری بار چیمپئنز ٹرافی اپنے نام کی۔
جیسے ہی بھارتی کپتان روہت شرما نے ٹرافی اٹھائی 75 سالہ سنیل گواسکر خوشی سے جھوم اٹھے اور ان کا معصومانہ رقص کیمرے کی آنکھ میں محفوظ ہوگیا۔
مزید پڑھیں: پاکستان ٹیم سے متعلق منفی بیان، انضمام کا گواسکر کو زبان پر قابو رکھنے کا مشورہ
چیمپئنز ٹرافی کی جیت کے ساتھ ہی سنیل گواسکر کی خوشی دیدنی تھی۔ وہ کمنٹری پینل کا حصہ تھے اور جیسے ہی بھارت نے جیت کا جشن منایا وہ بھی خود کو روک نہ سکے اور ناچنے لگے۔
مزید پڑھیں: پاکستان مخالف بیان پر گلیسپی نے گواسکر کو آڑے ہاتھوں لے لیا
ان کی یہ معصومانہ خوشی کا منظر سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو گیا اور مداحوں نے ان کے جذباتی ردعمل کو بے حد پسند کیا۔
بھارت کی اس جیت نے نہ صرف ٹیم کے حوصلے بلند کیے بلکہ سابق کھلاڑیوں اور مداحوں کو بھی خوشی سے جھومنے پر مجبور کر دیا۔
View this post on InstagramA post shared by Star Sports India (@starsportsindia)