2025-04-01@15:42:07 GMT
تلاش کی گنتی: 21339
«کونسل میں»:
(نئی خبر)
اپنے ایک انٹرویو میں ایرانی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ دشمن 10 سال سے یمنی عوام کے مستحکم عزم کو توڑنے کی کوشش میں ہے۔ لیکن اُسے ناکامی ہوئی۔ اسلام ٹائمز۔ ایرانی وزیر خارجہ "سید عباس عراقچی" نے کہا کہ یمنی بہت با ہمت ہیں۔ وہ اپنے مقاصد کا بھرپور دفاع کرتے ہیں۔ امریکہ نے یمن کو اس وجہ سے نشانہ بنایا کیونکہ اس نے دیکھا کہ صنعاء مقاومت کرتے ہوئے کامیاب ہو رہا ہے۔ سید عباس عراقچی نے ان خیالات کا اظہار المسیرہ کو انٹرویو دیتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ یمن پر جارحیت کا عمل شکست کھائے گا۔ دشمن 10 سال سے یمنی عوام کے مستحکم عزم کو توڑنے کی کوشش میں ہے۔...
سیالکوٹ: کوٹلی لوہاراں کے علاقہ میہموجوئیہ میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں ایک ماں نے مبینہ طور پر اپنے تین بچوں کو زہر پلا دیا جس کے باعث ان کی سات سالہ بیٹی جاں بحق ہوگئی جبکہ دیگر دو بچوں کی حالت تشویش ناک ہے۔ پولیس ترجمان کے مطابق خاتون کا بیرون ملک مقیم شوہر سے فون پر جھگڑا ہوا جس کے بعد اس نے اپنے تین بچوں کو زہر دے دیا۔ زہر دیے جانے والے بچوں میں سات سالہ ام عمارہ، نو سالہ محمد غازی اور تین سالہ محمد حمزہ شامل ہیں۔ پولیس کے مطابق افسوسناک طور پر ام عمارہ زہر کے اثر سے جاں بحق ہو گئی جبکہ محمد غازی اور محمد حمزہ کو تشویشناک...
اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ کٹلانگ آپریشن میں سیکیورٹی فورسز نے 17 خارجیوں کو ہلاک کیا، جبکہ کسی عام شہری کو نقصان نہیں پہنچا۔ انہوں نے واضح کیا کہ یہ کارروائی پاک فوج نے خود کی، اور اس میں کسی ڈرون حملے کا کوئی عمل دخل نہیں تھا۔ عطا تارڑ کے مطابق، آپریشن کی جگہ کے قریب کوئی رہائشی علاقہ نہیں تھا، اور قریبی بستیاں چھ سے نو کلومیٹر کے فاصلے پر واقع تھیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ کچھ مقامی افراد نے خارجیوں کو سہولت فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی تھی، جس کے ویڈیو شواہد بھی موجود ہیں۔ وفاقی وزیر نے انکشاف کیا کہ خارجیوں نے عید پر...
کراچی کی مقامی عدالت نے سینئر صحافی فرحان ملک کو جوڈیشل ریمانڈ پر لانڈھی جیل منتقل کرنے کا حکم دے دیا۔ سینئر صحافی فرحان ملک کو عید الفطر کے پہلے روز ہی ملیر کورٹ پہنچایا گیا، جہاں ان کو اسپیشل جوڈیشل مجسٹریٹ ملیر کے سامنے پیش کیا گیا۔فرحان ملک کی جانب سے بلال قریشی اور جبران ناصر عدالت میں پیش ہوئے۔ وکیل جبران ناصر نے عدالت کو بتایا کہ فرحان ملک کے خلاف درج کیے گئے پہلے مقدمے پر درخواست کی سماعت 3 اپریل کو ہوگی اور دوسرے مقدمے میں درخواست ضمانت پرسماعت 7 اپریل کو ہوگی۔ یاد رہے کہ 20 مارچ 2025 کو وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے سینئر صحافی اور سما ٹی وی کے سابق...
اپنے ایک بیان میں حماس رہنماء سامی ابو زہری کا کہنا تھا کہ قتل عام اور بھوک کے مذموم منصوبے کیخلاف دنیا میں جو کوئی بھی ہتھیار اُٹھا سکتا ہو، اسے عملی اقدام کرنا چاہیئے۔ انہوں نے مزید کہا کہ دھماکا خیز مواد، گولی، چاقو یا پتھر کچھ بھی نہ چھوڑیں، ہر کوئی اپنی خاموشی توڑ دے۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی صدر ٹرمپ کے غزہ سے فلسطینیوں کی بے دخلی منصوبے کے خلاف حماس نے دنیا بھر میں فلسطین کے حامیوں کو ہتھیار اٹھانے کی کال دے دی۔ حماس رہنماء سامی ابو زہری نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ قتل عام اور بھوک کے مذموم منصوبے کے خلاف دنیا میں جو کوئی بھی ہتھیار اُٹھا سکتا ہو، اسے عملی اقدام...
راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن)سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ بہتر ہوگا مائنس پلس سے باہر نکلیں، آج تک مائنس تو کوئی بھی نہیں ہوا۔راولپنڈی کے لیاقت باغ میں نماز عید کی ادائیگی کے بعد میڈیا سے گفتگو میں شیخ رشید کا مزید کہنا تھا آج اللہ سے رو رو کے مانگا ہے کہ ملک کو اُس جگہ لے جا جہاں لوگ سکون سے جی سکیں ۔ ماؤں بہنوں کی عزتیں محفوظ ہوں۔شیخ رشید احمد نے کہا کہ سب سے زیادہ بلوچستان کے حالات خراب ہیں جنہیں ٹھیک کرنا حکومت کا اولین فرض ہے ۔ بلوچستان ملکی ترقی کا دروازہ ہے ۔ اس دروازے کو جو بند کرنا چاہتے ہیں وہ ملک دشمن ہیں، سوشل میڈیا اس...
وزیر اعظم شہباز شریف : فوٹو فائل وزیراعظم شہباز شریف نے میانمار اور ملائیشیا کے وزرائے اعظم اور بنگلادیش کے چیف ایڈوائزر ڈاکٹر محمد یونس سے ٹیلیفونک رابطہ کیا اور 28 مارچ کے تباہ کن زلزلے پر میانمار کے وزیراعظم سے تعزیت کی۔شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان زلزلہ متاثرہ افراد کی تکالیف کم کرنے کےلیے ہر قسم کی مدد فراہم کرنے کےلیے تیار ہے۔ محمد یونس سے پاکستان اور بنگلادیش دو طرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کی خواہش کا اعادہ کیا۔ صدر اور وزیراعظم سمیت اہم شخصیات نے عید کی نماز کہاں ادا کی؟ملک بھر میں عیدالفطر مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منائی جا رہی ہے، صدر مملکت صدر زرداری اور وزیر اعظم شہبازشریف سمیت اہم...
بھارتی فلم اسٹارز نے عید الفطر کے موقع پر اپنے مداحوں کو سوشل میڈیا کے ذریعے مبارکباد دے کر نیک تمناؤں سے مداحوں کے دل جیت لیے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق اداکار سیف علی خان نے فوٹوگرافرز کو خصوصی پوز دے کر عید کی مبارکباد دی، جبکہ پریانکا چوپڑا نے انسٹاگرام اسٹوری پر ایک میٹھے پکوان کی تصویر شیئر کرتے ہوئے عید منانے والوں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ سونم کپور اور ارجن کپور نے بھی اپنی انسٹاگرام اسٹوریز کے ذریعے مداحوں کو عید کی مبارکباد دی۔ فردین خان نے اپنی والدہ اور بچوں کے ساتھ ایک سیلفی شیئر کی اور اردو، انگریزی اور ہندی میں عید کی مبارکباد کا پیغام دیا۔ View this...
راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن)بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان سے عید کے روز ملاقات کیلئے کوئی فیملی ممبر یا پارٹی رہنما ملاقات کیلئے اڈیالہ جیل نہیں پہنچا۔بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی فیملی میں سے بھی کوئی اڈیالا جیل ملاقات کیلئے نہیں آیا۔ جیل ذرائع کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی یا بشریٰ بی بی سے عید پر ملاقات کی کوئی درخواست نہیں کی گئی، بشریٰ بی بی اور بانی پی ٹی آئی کی فیملی نے عید کے دوسرے دن ملاقات کی درخواست کی ہے۔پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ جیل حکام کی جانب سے درخواست پر تاحال کوئی جواب نہیں دیا گیا، منگل کو فیملی اور وکلاء کی ملاقات طے...
عمران خان: فوٹو فائل بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان سے عید کے روز ملاقات کیلئے کوئی فیملی ممبر یا پارٹی رہنما ملاقات کیلئے اڈیالہ جیل نہیں پہنچا۔بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی فیملی میں سے بھی کوئی اڈیالا جیل ملاقات کیلئے نہیں آیا۔جیل ذرائع کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی یا بشریٰ بی بی سے عید پر ملاقات کی کوئی درخواست نہیں کی گئی، بشریٰ بی بی اور بانی پی ٹی آئی کی فیملی نے عید کے دوسرے دن ملاقات کی درخواست کی ہے۔ عمران خان کی تیسری عید بھی جیل میں، نمازِ عید ادا نہیں کرسکےبانی پی ٹی آئی تیسری عید اڈیالا جیل میں گزار رہے ہیں...
کراچی: جوڈیشل مجسٹریٹ نے پیکا ایکٹ کے تحت گرفتار صحافی فرحان ملک کو عدالتی تحویل میں لےکر جیل بھیجنےکا حکم دے دیا۔ ایف آئی اے نے صحافی فرحان ملک اور دیگر کو ریمانڈ ختم ہونے پر جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کیا۔ ایف آئی آر کے مطابق ملزمان غیر قانونی کال سینٹر صحافی فرحان ملک کی ایما پر چلاتے تھے جبکہ ملزم نے جج کے سامنے بیان دیا کہ صحافی فرحان ملک سے نہ کبھی ملا نہ دیکھا، فرحان ملک کو پہلی بار ریمانڈ کے دوران لاک اپ میں دیکھا۔ جبران ناصر ایڈووکیٹ نے پوچھا فرحان ملک کے ریمانڈ کے دوران ایف آئی اے نے کیا برآمد کیا؟ جس پر تفتیشی افسر نے کہا جو آلات برآمد ہوئے وہ...
اسلام آباد:پاکستان میں افغان مہاجرین کی ازخود واپسی کی 31 مارچ کی ڈیڈلائن پیر کو ختم ہو گئی ہے، جس کے بعد مہاجرین کی وطن واپسی کا عمل شروع کردیا گیا ہے۔ لاہور میں ٹھوکر نیاز بیگ کے قریب افغان مہاجرین امن کمیٹی کے اجلاس میں کمیونٹی کے بزرگوں اور خاندانوں کے سربراہان نے شرکت کی۔ کمیٹی کے نائب صدر حاجی محمد، جو 45 سال سے پاکستان میں مقیم ہیں، نے میڈیا سے گفتگو میں پاکستانی عوام کی محبت اور عزت افزائی پر شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ واپسی کا عمل مرحلہ وار کیا جائے اور رجسٹریشن کارڈ رکھنے والوں کو اپنے کاروبار سمیٹنے کا وقت دیا جائے۔ کمیٹی کے مرکزی نمائندے محمد خان نے...
مقبوضہ بیت المقدس: اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس کے رہنماؤں کو غزہ چھوڑنے کی پیشکش کی، مگر شرط رکھی کہ مسلح گروپ پہلے اپنے ہتھیار ڈال دے۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق، کابینہ اجلاس میں نیتن یاہو نے کہا کہ اسرائیل جنگ کے دوران بھی مذاکرات کر رہا ہے اور انہیں حماس کے مؤقف میں دراڑیں پڑتی نظر آ رہی ہیں۔ دوسری جانب، اسرائیل نے عید الفطر کے موقع پر بھی غزہ پر فضائی حملے کیے، جس میں 30 سے زائد فلسطینی شہید ہوگئے، جن میں کئی بچے بھی شامل تھے۔ غزہ سول ڈیفنس ایجنسی کے مطابق، ایک فضائی حملے میں ایک گھر اور بے گھر فلسطینیوں کے لیے لگائے گئے خیمے کو...
پشاور:پی ٹی آئی کارکنوں نے عمران خان رہائی کیمپ میں پارٹی عہدے داروں کے خلاف نعرے بازی کرتے ہوئے استعفے کا مطالبہ کردیا۔ پاکستان تحریک انصاف کے سابق ضلعی صدر اور کارکنان نے خیبر پختون خوا حکومت کے ترجمان بیرسٹر سیف کے خلاف نعرے لگائے اور ان سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کیا ۔ قبل ازیں پی ٹی آئی کے کارکنان نے بانی چیئرمین کی رہائی کے لیے قائم کیمپ میں نماز عید ادا کی اور پھر پی ٹی آئی رہنما اور سابق ضلع پشاور کے صدر عرفان سلیم نے صوبائی حکومت کے ترجمان کے خلاف نعرے لگائے اور کارکنان سے بھی بیرسٹر سیف کے خلاف نعرے لگوائے اور ان سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کیا۔ Post Views: 1
راولپنڈی (نیوزڈیسک)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان مسلسل تیسری عید اڈیالہ جیل میں گزار رہے ہیں۔ جیل کی مرکزی جامع مسجد میں قیدیوں، حوالاتیوں اور جیل افسران نے نماز عید ادا کی، تاہم سکیورٹی وجوہات کی بنا پر بانی پی ٹی آئی نماز عید ادا نہیں کر سکے۔ ان کے علاوہ ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی بھی اپنے سیل میں ہی رہیں۔ سکیورٹی صورتحال کے پیش نظر اڈیالہ جیل کے اطراف میں تین روز کے لیے خصوصی ڈیوٹی پلان نافذ کر دیا گیا ہے۔ جیل آنے والے راستوں پر آٹھ اضافی پکٹس اور ناکہ بندیاں قائم کی گئی ہیں، جبکہ تقریباً 200 افسران و اہلکاروں کو سکیورٹی ڈیوٹی پر تعینات کر دیا گیا ہے۔ پولیس...
بیجنگ :چینی وزارت خارجہ کے ترجمان گو جیاکھون نے یومیہ پریس کانفرنس میں کہا کہ زلزلے کے بعد، چین نے فوری طور پر ہنگامی ردعمل کا میکانزم فعال کیا اور ریسکیو اور قونصلر تحفظ کے امور کو پوری طرح انجام دیا۔ترجمان نے کہا کہ چین کے صوبہ یون نان سے ریسکیو میڈیکل ٹیم زلزلے کے محض 18 گھنٹے بعد ہی میانمار پہنچ گئی تھی جو زلزلے سے متاثرہ علاقے میں داخل ہونے والی پہلی بین الاقوامی ریسکیو ٹیم تھی جس نے مقامی ریسکیو فورسز کے ساتھ مل کر ایک پھنسے ہوئے متاثرہ شخص کو کامیابی سے بچا یا۔ چینی ریسکیو ٹیم، چائنا انٹرنیشنل ریسکیو ٹیم، ہانگ کانگ ایس اے آر ریسکیو ٹیم، اور چائنا ریڈ کراس انٹرنیشنل ریسکیو ٹیم راتوں...
پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں محمد رضوان، سلمان علی آغا، حارث رؤف اور دیگر نے عید الفطر کی خوشی کے موقع پر عالم اسلام بالخصوص پاکستان کو دل کی گہرائیوں سے عید کی مبارکباد دی ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے آفیشل سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر جاری کردہ ایک ویڈیو میں، پاکستانی کرکٹرز نے مبارکباد پیش کی اور عید کے موقع پر قوم کو اہم پیغامات دیے۔ مزید پڑھیں: نیوزی لینڈ سے پہلے ون ڈے میں شکست کا ذمہ دار کون؟ محمد یوسف برس پڑے قومی ٹیم اس وقت نیوزی لینڈ میں 3 ایک روزہ میچز کی سیریز کھیلنے کے لیے موجود ہے۔ ہملٹن میں دوسرے ایک روزہ میچ سے قبل پریکٹس سیشن کے دوران پاکستانی کپتان محمد...
یا نگون :چینی ریسکیو ٹیم نے ملبے تلے دبی ایک 29 سالہ لڑکی کو 65 گھنٹے بعد ریسکیو کر لیا۔پیر کے روز چینی میڈ یا نے بتا یا کہ منڈلے پہنچنے کے بعد 13 گھنٹوں کی مسلسل کوششوں سے، چینی ریسکیو ٹیم کی جانب سے اب تک چار افراد کو ریسکیو کیا جا چکا ہے ۔اس کے علاوہ مقامی امدادی کام اب بھی جاری ہے۔دریں اثنا چینی حکومت کی جانب سے میانمار کو فراہم کی جانے والی ہنگامی امدادی سامان کی پہلی کھیپ بیجنگ کے بین الاقوامی ہوائی اڈے سے روانہ ہوئی۔ میانمار کی حکومت کی درخواست پر چینی حکومت نے میانمار کو ہنگامی انسانی امداد کی مد میں 100 ملین یوآن فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ امداد ی...
سیئول: چین، جاپان اور جنوبی کوریا کے وزرائے تجارت کا تیرہواں اجلاس جنوبی کوریا کے دارالحکومت سیول میں منعقد ہوا۔ پیر کے روز چین کی وزیرتجارت وانگ وین تاؤ، جنوبی کوریا کے صنعت، تجارت اور توانائی کے وزیر اینڈریو کوم، اور جاپان کی معیشت، تجارت اور صنعت کے وزیر یوکو کامییا نے مشترکہ طور پر اجلاس کی صدارت کی۔چینی وزیرتجارت وانگ وین تاؤ نے کہا کہ چین، جاپان اور جنوبی کوریا کو خطے اور عالمی سطح پر اہم معیشتوں کے طور پر آزاد تجارت اور کثیرالجہتی تجارتی نظام کو برقرار رکھنا چاہیے، یکطرفہ پسندی اور تحفظ پسندی کی مخالفت کرنی چاہیے، اور علاقائی معاشی یکجہتی کو مسلسل فروغ دینا چاہیے تاکہ عالمی معیشت کی خوشحالی کو مضبوط تحریک دی جا...
چینی ریسکیو ٹیموں نے میانمار میں 6 افراد کو زندہ بچایا ہے،چینی وزارت خارجہ WhatsAppFacebookTwitter 0 31 March, 2025 سب نیوز بیجنگ :چینی وزارت خارجہ کے ترجمان گو جیاکھون نے یومیہ پریس کانفرنس میں کہا کہ زلزلے کے بعد، چین نے فوری طور پر ہنگامی ردعمل کا میکانزم فعال کیا اور ریسکیو اور قونصلر تحفظ کے امور کو پوری طرح انجام دیا۔ترجمان نے کہا کہ چین کے صوبہ یون نان سے ریسکیو میڈیکل ٹیم زلزلے کے محض 18 گھنٹے بعد ہی میانمار پہنچ گئی تھی جو زلزلے سے متاثرہ علاقے میں داخل ہونے والی پہلی بین الاقوامی ریسکیو ٹیم تھی جس نے مقامی ریسکیو فورسز کے ساتھ مل کر ایک پھنسے ہوئے متاثرہ شخص کو کامیابی سے بچایا۔ ...
ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے کہا ہے کہ اگر امریکا صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی دھمکی پر عمل کرتا ہے کہ ایران سے نیا جوہری معاہدہ نہ ہونے کی صورت میں ایران پر بمباری کی جائے گی تو امریکا کو ایک سخت ضرب کا سامنا کرنا پڑے گا۔ ایرانی میڈیا کے مطابق خامنہ ای نے کہا کہ امریکا اور اسرائیل کی دشمنی ہمیشہ رہی ہے۔ وہ ہم پر حملہ کرنے کی دھمکیاں دیتے ہیں، جو ہمیں بہت زیادہ ممکن نہیں لگتا، لیکن اگر وہ کوئی شرارت کرتے ہیں تو وہ یقیناً ایک مضبوط جوابی ضرب کا سامنا کریں گے۔ اور اگر وہ ماضی کے برسوں کی طرح ملک میں فتنہ پیدا کرنے کا سوچ رہے ہیں،...
چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے کہا ہے کہ ہم قانون کی حکمرانی کو برقرار رکھنے کے غیر متزلزل عزم کا اعادہ کرتے ہیں۔چیف جسٹس نے عید الفطر کے موقع پر عدلیہ، قانونی برادری اور عوام کو عید کی مبارکباد دی۔ اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ عید کا مبارک دن ہمیں ہمدردی، رواداری اور ایثار کی خوبیوں کی یاد دلاتا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم قانون کی حکمرانی کو برقرار رکھنے کے غیر متزلزل عزم کا اعادہ کرتے ہیں، دعا ہے یہ عید قوم کے لئے امن، خوشحالی اور خوشیوں کا باعث بنے۔انہوں نے کہا کہ اللہ کی عطا نعمتوں کو مہربانی اور سخاوت کے ساتھ بانٹیں، ایسی سوچ انصاف، دیانت اور انصاف کی بالادستی پر مبنی معاشرے کی...
راولپنڈی : چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی اور سروس چیفس نے قوم کو عیدالفطر کے پُرمسرت موقع پر مبارکباد پیش کی ہے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری پیغام میں کہا گیا ہے کہ عیدالفطر ماہ رمضان کے اختتام پر اتحاد، ہمدردی اور شکر گزاری کی علامت ہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق چیئرمین جوائنٹ چیفس اور سروسز چیفس نے یوم پاکستان پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ ہمارے جوانوں کی عید کی اصل خوشیاں قوم کے دفاع کی ذمہ داری نبھانے میں ہیں۔مادر وطن کے دفاع پرمامور فوجی جوان اپنے خاندان سے دور دن رات امن، خوشحالی اور ہم آہنگی کو فروغ دینے کیلئے کوشاں ہیں۔یہ دن ہمیں اپنے قومی...
عید کی مناسبت سے جاری اپنے تہنیتی بیان میں علی امین گنڈا پور نے پوری قوم باالخصوص خیبرپختونخوا کے عوام اور سمندر پار پاکستانیوں کو عید الفطر کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ عید الفطر کا تہوار اللہ تعالی کی طرف سے مسلمانوں کے لئے ایک عظیم تحفہ ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین خان گنڈا پور نے عید الفطر پر سیکیورٹی فورسز کے جوانوں اور قوم کو مبارک باد دی ہے۔ عید کی مناسبت سے جاری اپنے تہنیتی بیان میں علی امین گنڈا پور نے پوری قوم باالخصوص خیبرپختونخوا کے عوام اور سمندر پار پاکستانیوں کو عید الفطر کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ عید الفطر کا تہوار اللہ تعالی کی طرف سے مسلمانوں کے...
ویب ڈیسک : جوڈیشل مجسٹریٹ نے پیکا ایکٹ کے تحت گرفتار صحافی فرحان ملک کو عدالتی تحویل میں لےکر جیل بھیجنےکا حکم دے دیا۔ ایف آئی اے نے صحافی فرحان ملک اور دیگر کو ریمانڈ ختم ہونے پر جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کیا جہاں عدالت نے فرحان ملک کو عدالتی تحویل میں لیکر جیل بھیجنے کا حکم دیدیا۔ عدالتی حکم پر صحافی فرحان ملک اور دیگر کو لانڈھی جیل منتقل کیا جا رہا ہے۔ لاہور میں ماہ شوال کا چاند دیکھنے کیلئے زونل رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس جاری وکیل جبران ناصر کا کہنا ہے کہ آج عدالت نے فرحان ملک کا مزید ریمانڈ دینے سے صاف انکار کردیا ، دوسرے ملزم نے بتایا اس کی...
قبل ازیں پی ٹی آئی کے کارکنان نے بانی چیئرمین کی رہائی کے لیے قائم کیمپ میں نماز عید ادا کی اور پھر پی ٹی آئی رہنما اور سابق ضلع پشاور کے صدر عرفان سلیم نے صوبائی حکومت کے ترجمان کے خلاف نعرے لگائے۔ اسلام ٹائمز۔ پی ٹی آئی کارکنوں نے عمران خان رہائی کیمپ میں پارٹی عہدے داروں کے خلاف نعرے بازی کرتے ہوئے استعفے کا مطالبہ کردیا۔ پاکستان تحریک انصاف کے سابق ضلعی صدر اور کارکنان نے خیبر پختون خوا حکومت کے ترجمان بیرسٹر سیف کے خلاف نعرے لگائے اور ان سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کیا۔ قبل ازیں پی ٹی آئی کے کارکنان نے بانی چیئرمین کی رہائی کے لیے قائم کیمپ میں نماز عید ادا کی...
فُٹبال کی عالمی تنظیم فیفا کی جانب سے بھی مسلمانوں کو عید کی مبارکباد پیش کی گئی۔ فیفا بھی عید کے تہوار پر مسلمانوں کی خوشیوں میں شریک ہوگئی اور فیفا نے سوشل میڈیا پوسٹ کے ذریعے عید کی مبارکباد پیش کی۔ فیفا کی اسکیچز پر مبنی تصویر میں مختلف ممالک کے فٹبالرز کو لذیذ کھانوں سے لطف اٹھاتے اور گلے ملتے دیکھا جا سکتا ہے۔ دوسری جانب لیجنڈ فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو نے بھی مسلمانوں کو عید الفطر کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ دیا ہے عید آپ کے پیاروں کیلئے خوشی اور امن لے کر آئے۔
بھارتی گلوکارہ نیہا ککڑ کے آسٹریلوی شہر میلبورن میں ہونے والے کنسرٹ میں تاخیر سے پہنچنے کے معاملے نے ایک نیا موڑ اختیار کرلیا ہے۔ کنسرٹ منتظمین نے گلوکارہ کے الزامات کو سختی سے مسترد کرتے ہوئے انکشاف کیا ہے کہ اصل میں انہیں کنسرٹ کی وجہ سے بھاری مالی نقصان اٹھانا پڑا ہے۔ منتظمین کے مطابق، نیہا ککڑ نے کنسرٹ میں تین گھنٹے تاخیر سے پہنچ کر حاضرین کو ناراض کیا اور بعد میں سوشل میڈیا پر ان پر غیر پیشہ ورانہ رویے کا الزام لگایا۔ نیہا نے الزام لگایا تھا تکہ منتظمین ان کے پیسے لے کر فرار ہو گئے۔ لیکن منتظمین نے ان الزامات کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ تمام ثبوتوں...
نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار اپریل کے تیسرے ہفتے میں بنگلہ دیش کا دورہ کریں گے، یہ 2012 کے بعد کسی پاکستانی وزیر خارجہ کا پہلا دورہ اور دوطرفہ روابط کے حوالے سے ایک تاریخی پیشرفت ہے۔ حنا ربانی کھر بنگلہ دیش کا دورہ کرنے والی آخری وزیر خارجہ تھیں، انہوں نے شیخ حسینہ کو ڈی 8 سربراہ اجلاس میں شرکت کی دعوت دینے کیلئے یہ دورہ کیا تھا۔ شیخ حسینہ دور میں دونوں ملکوں کے روابط سرد مہری کا شکار رہے، روابط میں بہتری کی پاکستانی کوششوں کا شیخ حسینہ نے کبھی جواب نہ دیا۔ گزشتہ سال پرتشدد مظاہروں کے نتیجے میں شیخ حسینہ کی معزولی سے دوطرفہ روابط میں قابل ذکر بہتری دیکھنے میں آئی،...
سرینگر(کشمیر ڈیجیٹل) بھارتی انتظامیہ نے مقبوضہ کشمیر کی تاریخی اور مرکزی جامع مسجد میں عید کی نماز پرپابندی عائد کردی ، بھارتی حکومت مسلمانوں کے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کیساتھ انہیں مذہبی رسوم ادا کرنے سے روک رہی ہے حریت رہنما عبدالحمید لون نے تاریخی جامع مسجد سرینگر میں عید الفطر کی نماز پر عائد پابندی کو افسوس ناک اور مذہبی معاملات میں مداخلت قرار دیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ بھارتی حکومت کشمیری مسلمانوں کو ان کے بنیادی مذہبی حقوق سے محروم کر رہی ہے جو انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہے۔ عبدالحمید لون نے مزید کہا کہ اس سے قبل بھی جامع مسجد میں جمعۃ الوداع کے اجتماع پر پابندی عائد کی گئی تھی جو اس بات...
وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ عید کی خوشیوں میں اپنے اردگرد کے لوگوں کو بھی شامل کریں۔اپنے ویڈیو بیان میں وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ پاکستان سمیت دنیا بھر کے مسلمانوں کو عید کی خوشیاں مبارک ہوں، خوشیاں ہمیشہ بانٹنے سے ہی بڑھتی ہیں، عید کی خوشیوں میں اپنے اردگرد کے لوگوں کو بھی شامل کریں۔انہوں نے کہا پنجاب حکومت عید کے موقع پر ہر طرح سے حفاظتی انتظامات کو یقینی بنا رہی ہے۔صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ مریم نواز کی ہدایت پر صوبے بھر میں سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کئے گئے ہیں، عوام کے جان و مال کے تحفظ کیلئے تمام سکیورٹی ادارے مصروف عمل ہیں، اللہ تعالیٰ...
چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ عید خوشی، شکر گزاری اور مُسرت کا تہوار ہے۔بلاول بھٹو زرداری نے عید الفطر کے موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں پوری اُمّت مسلمہ اور بالخصوص پاکستان کے عوام کو مبارکباد پیش کی ہے۔انہوں نے کہا کہ عید ہمیں ہمدردی، بھائی چارے اور ضرورت مندوں کا ساتھ دینے کی اہمیت سکھاتی ہے۔چیئرمین پی پی پی نے کہا کہ پاکستان کو اس وقت سنگین چیلنجز کا سامنا ہے جن میں معاشی اور دہشت گردی جیسے خطرات شامل ہیں جو ہمارے ملک کے امن و استحکام کے لیے نقصان دہ ہیں تاہم پیپلز پارٹی ہمیشہ انتہا پسندی اور انتشار کی قوتوں کے خلاف ڈتی رہی ہے۔
عید پر اللہ کی نعمتوں کو مہربانی اور سخاوت کیساتھ بانٹیں، چیف جسٹس یحییٰ آفریدی WhatsAppFacebookTwitter 0 31 March, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)چیف جسٹس آف پاکستان، جسٹس یحییٰ آفریدی نے کہا ہے کہ اللہ کی نعمتوں کو مہربانی اور سخاوت کے ساتھ بانٹیں۔عید الفطر کی مناسبت سے اپنے پیغام میں چیف جسٹس سپریم کورٹ آف پاکستان، جسٹس یحییٰ آفریدی نے کہا کہ عدلیہ، قانونی برادری اور پاکستان کے عوام کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتا ہوں۔انہوں نے کہا کہ عید کا مقدس تہوار رمضان کے مقدس مہینے کے اختتام کی طرف اشارہ کرتا ہے۔ عید کا مبارک دن ہمیں ہمدردی اور رواداری کی خوبیوں کی یاد دلاتا ہے۔جسٹس یحییٰ آفریدی کا کہنا تھا کہ ہم...
عید الفطر کے موقع پر اپنے پیغام میں وزیراعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ عوام پر زور دیا کہ وہ اس موقع پر مستحق افراد کو اپنی خوشیوں میں شامل کریں اور بھائی چارے کی فضا کو فروغ دیں۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے عید الفطر کے پرمسرت موقع پر قوم کو دلی مبارکباد دیتے ہوئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔ اپنے پیغام میں وزیراعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ عید الفطر خوشیوں، رواداری اور اخوت کا تہوار ہے، جو ہمیں صبر، قربانی اور دوسروں کی خوشیوں میں شریک ہونے کا درس دیتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ رمضان المبارک میں اللہ تعالیٰ کی رحمتوں اور برکتوں کے بعد عید ہمیں ان اعلیٰ اقدار کی یاد دلاتی ہے جن...

عید پر وطن عزیز کے لیے جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے شہدا کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں، میر سرفراز بگٹی
وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ عید کے پر مسرت موقع پر وطن عزیز اور عوام کے تحفظ کے لیے جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے شہدا کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔ وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے صوبائی وزرا، اراکین اسمبلی اور اعلیٰ حکام کے ہمراہ کوئٹہ میں عید الفطر کی نماز ادا کی۔ عید کی نماز میں ملکی ترقی، استحکام اور سلامتی کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں۔ نماز عید کے بعد وزیر اعلیٰ صوبائی وزرا، اراکین قومی و صوبائی اسمبلی، حکام اور وزیر اعلیٰ سیکرٹریٹ کے افسران و اسٹاف سے عید ملے۔ مزید پڑھیں: ملک بھر میں عید الفطر مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منائی جا رہی ہے اس موقع پر گفتگو...
جنوبی کوریا کے وزیر صنعت آہان ڈک گن نے کہا کہ اب ضروری ہو گیا ہے کہ علاقائی تعاون کو بڑھانے کے فریم ورک پر کام کیا جائے۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی صدر کی جانب سے ایشین آٹو انڈسٹری پر سخت محصولات کے معاملے پر چین، جنوبی کوریا اور جاپان نے باہمی آزادانہ تجارت بڑھانے پر اتفاق کر لیا۔ بین الاقوامی میڈیا کے مطابق جنوبی کوریا کے دارالحکومت سیؤل میں ہونے والے اجلاس میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ایشین آٹو انڈسٹری جیسے گاڑیوں، ٹرک اور آٹو پارٹس پر سخت محصولات عائد کیے جانے کے معاملے پر چین، جنوبی کوریا اور جاپان نے علاقائی تجارت بڑھانے پر اتفاق کیا۔ تینوں ممالک کے وزرائے تجارت نے ایک جامع سہ فریقی تجارتی معاہدے کے...
جیکب آباد میں عید الفطر کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے علامہ مقصود ڈومکی نے کہا کہ ہم عید کے دن یمن، فلسطین اور لبنان کے مظلوم عوام کیساتھ یکجہتی کرتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنماء علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ عید الفطر کے دن فرشتے اللہ تعالیٰ کے حکم سے نازل ہو کر اپنے خدا کے صالح عبادت گذار بندوں کو تحفے اور ہدایہ پیش کرتے ہیں۔ عید الفطر کا دن اللہ تعالیٰ کی عبادت اور بندگی کے انعام کا دن ہے۔ ہم آج کے دن ولی اللہ الاعظم حضرت امام زمانہ علیہ السلام سے تجدید عہد اور تجدید بیعت کرتے ہیں۔ مرکزی امام بارگاہ جیکب آباد میں نماز عید الفطر...
لاہور(نیوزڈیسک)عید الفطر کی خوشیاں، عارضی نصب ہونے والے مکینیکل جھولوں پر پابندی عائدکر دی ۔ترجمان محکمہ داخلہ پنجاب کے مطابق عارضی نصب ہونے والے مکینیکل جھولوں پر پابندی کا فیصلہ انسانی جانوں کے تحفظ کے لیے لیا گیا۔ ڈپٹی کمشنرز کے نام مراسلہ جاری کر دیا گیا جس کے مطابق پابندی کا اطلاق پنجاب بھر میں ہوگا۔عید کے دوران تفریحی پارکوں میں بچوں سمیت لوگوں کی بڑی تعداد کی آمد متوقع ہے۔ شہری کھیل کے میدانوں، گیمنگ زونز اور مکینیکل جھولوں سے لطف اندوز ہونے کے لیے ان مقامات کا رخ کریں گے۔ تفریحی پارکس، تھیم پارکس اور پلے ایریاز میں مستقل بنیادوں پر لگائے گئے مکینیکل جھولوں کی مشروط اجازت ہوگی۔مستقل بنیادوں پر لگائے گئے جھولوں کے لیے فٹنس...
خالد مقبول صدیقی— فائل فوٹو متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے چیئرمین خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ پچھلے ایک سال سے کراچی کے شہری ظلم کے جال میں ہیں۔کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ ڈاکو اور ڈمپر مافیا دونوں غیر مقامی ہیں، یہ شہر مزید ان حالت میں نہیں رہ سکتا۔انہوں نے کہا کہ رمضان کا مہینہ ہم نے بڑے صبر سے گزارا ہے مزید صبر کا امتحان نہ لیا جائے، شہر کو اس حالت میں نہیں چھوڑا جاسکتا۔ بجلی کی قیمت 10 روپے کم ہونی چاہیے: فاروق ستارمتحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے رہنما فاروق ستار نے کہا ہے کہ بجلی کی قیمتوں میں 10 روپے فی یونٹ کمی ہونی چاہیے۔ خالد...
صدر مملکت آصف زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف کی قوم کو عید کی مبارکباد WhatsAppFacebookTwitter 0 31 March, 2025 سب نیوز اسلام آباد ( سب نیوز) صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے قوم کو عیدالفطر کی مبارک باد دیتے ہوئے زور دیا ہے کہ رمضان المبارک میں ہونے والی تربیت کو عملی زندگی میں روزمرہ کے معاملات میں نافذ کریں اور اتحاد و یک جہتی کے ساتھ دوسروں کا خیال رکھیں۔صدر اسلامی جمہوریہ پاکستان آصف زرداری نے عید الفطر 1446 ھ بمطابق 2025 کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ میں پوری قوم اور عالم اسلام کو عید الفطر پر دلی مبارک باد دیتا ہوں، خوشی کا یہ دن ہمیں رمضان المبارک کی برکتوں،...
اسلام آباد: چیف جسٹس آف پاکستان، جسٹس یحییٰ آفریدی نے کہا ہے کہ اللہ کی نعمتوں کو مہربانی اور سخاوت کے ساتھ بانٹیں۔ عید الفطر کی مناسبت سے اپنے پیغام میں چیف جسٹس سپریم کورٹ آف پاکستان، جسٹس یحییٰ آفریدی نے کہا کہ عدلیہ، قانونی برادری اور پاکستان کے عوام کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ یہ خبر بھی پڑھیں: صدر مملکت آصف زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف کی قوم کو عید کی مبارکباد انہوں نے کہا کہ عید کا مقدس تہوار رمضان کے مقدس مہینے کے اختتام کی طرف اشارہ کرتا ہے۔ عید کا مبارک دن ہمیں ہمدردی اور رواداری کی خوبیوں کی یاد دلاتا ہے۔ جسٹس یحییٰ آفریدی کا کہنا تھا کہ ہم قانون...
نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ اسحق اپریل کے تیسرے ہفتے میں بنگلہ دیش کا دورہ کریں گے،یہ2012 کے بعد کسی پاکستانی وزیر خارجہ کا پہلا دورہ اور دوطرفہ روابط کے حوالے سے ایک تاریخی پیش رفت ہے۔ حنا ربانی کھر بنگلہ دیش کا دورہ کرنے والی آخری وزیر خارجہ تھیں، انھوں نے شیخ حسینہ کو ڈی 8 سربراہ اجلاس میں شرکت کی دعوت دینے کیلیے یہ دورہ کیا۔ شیخ حسینہ دور میں دونوں ملکوں کے روابط سردمہری کا شکار رہے، روابط میں بہتری کی پاکستانی کوششوں کا شیخ حسینہ نے کبھی جواب نہ دیا۔ گزشتہ سال پرتشدد مظاہروں کے نتیجے میں شیخ حسینہ کی معزولی سے دوطرفہ روابط میں قابل ذکر بہتری دیکھنے میں آئی، اعلیٰ سطحی رابطے...
’’دیکھو اگر تم کو جلدی قومی ٹیم میں آنا ہے تو اس کمپنی کو اپنا نمائندہ بنا لو‘‘ ’’دیکھو اگر تم کو کم بیک کرنا ہے تو اس کمپنی کو اپنا نمائندہ بنا لو‘‘ جب کسی نوجوان کرکٹر کو کوئی ایسا سابق کپتان ایسی پیشکش کرے جو اچھی ساکھ کا مالک بھی ہو تو وہ کیسے انکار کر سکتا ہے، پھر اس کے سامنے کئی دیگر پلیئرز کی مثالیں بھی موجود ہوں تب تو ناں کہنے کی کوئی گنجائش ہی موجود نہیں رہتی۔ یہ کسی ایک کمپنی کے ساتھ نہیں ہے ماضی میں دوسرے بھی یہی کرتے رہے، چند برس قبل پاکستان کرکٹ میں ایجنٹس کا کوئی تصور نہ تھا لیکن جب کرکٹ میں پیسہ آیا تو دیگر ممالک...
پاکستان ٹیم کو ون ڈے سیریز بچانے کے لالے پڑچکے، واپسی کیلیے بدھ کے روز دوسرے میچ میں لازمی فتح درکار ہوگی، ٹیم نیوزی لینڈ کے خلاف 3 میچز پر مشتمل ایک روزہ سیریز کے دوسرے میچ کے لیے ہیملٹن پہنچ گئی۔ قومی اسکواڈ اتوار کو نیپئر سے ہیملٹن پہنچا جہاں وہ پیر کی صبح 10 بجے پریکٹس سیشن میں حصہ لے گا۔ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان سیریز کا دوسرا میچ 2 اپریل کو ہیملٹن میں کھیلا جائے گا۔ نیوزی لینڈ نے سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان کو 73 رنز سے شکست دی تھی۔ نیوزی لینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 50 اوورز میں 344 رنز اسکور کیے۔ ابتدائی 50 رنز پر تین وکٹیں گرنے کے...
کراچی: پاکستانی اداکارہ غنا علی کے شوبز چھوڑنے کی خبر سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد انہوں نے وضاحتی بیان جاری کر دیا۔ 28 مارچ کو غنا علی کے انسٹاگرام پر ایک اسٹوری شیئر کی گئی تھی جس میں دعویٰ کیا گیا کہ وہ اسلام اور خدا کے احکامات کی خاطر شوبز انڈسٹری کو خیرباد کہہ رہی ہیں۔ اس اسٹوری کے وائرل ہوتے ہی مداحوں میں چہ مگوئیاں شروع ہوگئیں۔ بعدازاں، اداکارہ نے ایک اور پوسٹ میں وضاحت دی کہ یہ محض ایک مذاق تھا جو ان کے بھائی نے کیا تھا۔ انہوں نے لکھا کہ “میرا شوبز چھوڑنے کا کوئی ارادہ نہیں، یہ پوسٹ میرے بھائی نے مذاق میں لکھی تھی، براہ کرم اسے سنجیدہ نہ لیا...
پشاور: پی ٹی آئی کارکنوں نے عمران خان رہائی کیمپ میں پارٹی عہدے داروں کے خلاف نعرے بازی کرتے ہوئے استعفے کا مطالبہ کردیا۔ یہ خبر بھی پڑھیں: کاٹلنگ میں دہشتگردوں کیخلاف کارروائی؛ عام شہریوں کی شہادت پر انکوائری کی جائیگی، وزیراعلیٰ کے پی پاکستان تحریک انصاف کے سابق ضلعی صدر اور کارکنان نے خیبر پختون خوا حکومت کے ترجمان بیرسٹر سیف کے خلاف نعرے لگائے اور ان سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کیا ۔ مزید پڑھیں: کرم میں راستے محفوظ بنانے کیلئے فریقین میں معاہدہ طے پایا ہے، بیرسٹر سیف قبل ازیں پی ٹی آئی کے کارکنان نے بانی چیئرمین کی رہائی کے لیے قائم کیمپ میں نماز عید ادا کی اور پھر پی ٹی آئی رہنما اور سابق...
سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے بانئ پی ٹی آئی کو بھی عید کی مبارکباد دیتے ہوئے مشورہ دیا ہے کہ وہ جب بھی باہر نکلیں مثبت سیاست کریں۔ ٹنڈوجام میں میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ واضح ہے کہ کوئی کینال منظور نہیں ہوئی، کینال منظور کرنے کے لیے فورم ہیں، اس پروجیکٹ کو اب تک اپروول نہیں ملی ہے، پہلے ہی 50 فیصد پانی کی کمی ہے، پیپلز پارٹی دریائے سندھ پر کسی بھی کینال کے خلاف تھی ہے اور مرتے دم تک رہے گی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے ایک ایک انچ کی ترقی چاہتے ہیں، صدر آصف زرداری نے جوائنٹ سیشن میں کہا کہ وہ اس پروجیکٹ کو منظور نہیں...
وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناء اللہ نے دو ٹوک کہا ہے کہ کوئی مطالبہ یا کوئی عذر دہشت گردی کا جواز فراہم نہیں کر سکتا، آئین اور قانون کو ماننے والوں کے مطالبات ماننے اور سننے کے لیے تیار ہیں، دہشت گردوں کے حق میں بات کرنے والے حمایتیوں سے رعایت نہیں ہوگی۔ فیصل آباد میں میڈیا سے گفتگو میں رانا ثناء نے کہا کہ آج کے دن ہماری عقیدت کے سب سے زیادہ مستحق دہشت گردی کے خلاف جانوں کی قربانی دینے والے شہداء ہیں، ان کی فیملیز بھی قوم کی محسن ہیں، شہداء کی فیملیز کے پیاروں کی قربانی کی وجہ سے آج قوم عید کی خوشیاں منا رہی ہے۔ انہوں نے کہا...
کوئٹہ(نیوز ڈیسک)بلوچستان میں دہشتگردوں کے خلاف آپریشنز کو وسعت دینے اور سول آرمڈ فورسز کی استعداد کار بہتر بنانے کا فیصلہ کرلیا گیا، وزیر اعلیٰ سرفراز بگٹی کی زیر صدارت اجلاس میں بحالی امن کے لیے ٹھوس اقدامات کا حکم دے دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کی زیر صدارت امن و امان کی مجموعی صورتحال پر کوئٹہ میں اہم اجلاس منعقد ہوا‘اجلاس میں عید پلان‘ سکیورٹی پلان، قومی شاہراہوں اور امن و امان کی مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اجلاس میں قلات میں سیکورٹی فورسز کے کامیاب آپریشن کو سراہا گیا‘وزیر اعلیٰ بلوچستان نے حکام کو بحالی امن کے لیے ٹھوس ہدایات اور اقدامات کو مؤثر بنانے کا حکم دیا۔ Post Views:...
واشنگٹن (نیوز ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر اس نے معاہدہ نہ کیا اور جوہری ہتھیار بنانے کا سلسلہ جاری رکھا تو اس پر بمباری کی جائے گی،پیوٹن پر بھی اظہار برہمی۔ قبل ازیں ایران نے امریکا کو دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس پر حملہ کیا گیا تو وہ ڈیاگو گارشیا کے مشترکہ برطانوی اڈے پر حملہ کر دے گا۔ اسے امریکی بحریہ کیلئے لیز پر دیا گیا ہے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اتوار کے روز این بی سی کو بتایا کہ وہ روسی رہنما ولادیمیر پیوٹن پر “بہت غصہ اور ناراض ” ہیں۔ یہ ان کے لہجے میں ایک نمایاں تبدیلی کی نشاندہی کرتا...
اسلام آباد (نیوز ڈیسک) مقامی مارکیٹ میں شکر کے طویل بحران کے درمیان حکومت نے ابھی تک خام چینی کی دوبارہ برآمد کے مقصد سے درآمد کی اجازت نہیں دی ہے۔ اعلیٰ سرکاری ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت نے حالیہ دنوں میں اپنے ایک داخلی اجلاس میں خام چینی کی درآمد کو تاحال مؤخر کر دیا ہے۔ اتوار کے روز جب نائب وزیراعظم اسحاق ڈار سے رابطہ کیا گیا اور ان سے خام چینی کی دوبارہ برآمد کے لیے درآمد کے بارے میں پوچھا گیا تو انہوں نے جواب دیا کہ خام چینی کی پالیسی زیر غور ہے اور ابھی تک منظوری کے لیے پیش نہیں کی گئی۔ ادھر گزشتہ سال کی فصل کے دوران...
میر واعظ عمر فاروق نے سرینگر سے ایک بیان میں جامع مسجد سرینگر اور عیدگاہ میں نماز عید کی اجازت نہ دینے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے مسلمانوں کے مذہبی معاملات میں کھلی مداخلت قرار دیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ آج جب دنیا بھر میں مسلمان مذہبی جوش وجذبے اور پوری آزادی کے ساتھ عیدالفطر منا رہے ہیں، مقبوضہ جموں و کشمیر کے مسلمانوں کو سرینگر شہر کی تاریخی جامع مسجد اور عیدگاہ میں عیدالفطر کی نماز ادا کرنے کی اجازت نہیں دی گئی۔ ذرائع کے مطابق انجمن اوقاف جامع مسجد سرینگر نے اعلان کیا تھا کہ عیدالفطر کی نماز صبح 10بجے سرینگر کی تاریخی عیدگاہ میں ادا کی جائے گی اور ساتھ ہی قابض حکام سے اپیل کی تھی کہ...
ریاض احمدچودھری کل جماعتی حریت کانفرنس نے اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حق خودارادیت کیلئے جدوجہد کرنے والے کشمیریوں کی آوازوں کو دبانے کے لیے بھارت کی جانب سے فوجی اور فرقہ وارانہ ہتھکنڈے استعمال کرنے کی مذمت کی ہے۔حریت ترجمان ایڈوکیٹ عبدالرشید منہاس نے کالے قوانین کی آڑ میں پرتشدد کارروائیوں،بلاجوازگرفتاریوں اور املاک کی ضبطی کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ بی جے پی کی زیر قیادت ہندوتوا حکومت نے کشمیریوں کے خلاف بھرپور جنگ چھیڑ رکھی ہے۔ ان جابرانہ اقدامات سے کشمیریوں کو جدوجہد آزادی سے روکا نہیں جاسکتا۔ بھارتی اقدامات فلسطین میں اسرائیل کے ظالمانہ اقدامات کی طرح ہیں۔ بی جے پی کی زیر قیادت حکومت نے مقبوضہ علاقے میں اپنے نوآبادیاتی ایجنڈے کو جاری رکھتے...
جہان دیگر ۔۔۔۔۔ زریں اختر کہانی پرانی ہے ، کردار نئے ہیںشاید ہر کہانی ایسی ہوتی ہے۔ کسی نے کہا تاریخ خود کو دہراتی ہے تو کسی کے نزدیک یہ بجاے خود تاریخی مغالطہ ہے ، کوئی کہتاہے کہ زندگی کا سفر دائرے میں ہوتاہے تو کوئی اسے سیدھی لکیر کا سفر گردانتاہے۔ ایسے فرمودات جو وقت کے پنوں پر ایسے رقم ہوئے کہ انہوں نے سیدھی لکیر کے سفر کو راست رستے پر ڈال دیا ، لیکن ٹرمپ نے اس سے انحراف کیا۔ تاریخ میں بہترین و بد ترین دونوں مثالیں قائم رہتی ہیں ،جو قومیت ملت رنگ نسل سب پر حاوی ہوتی ہیں، اعلیٰ مثال پر حرف نہیں آتااور اسفل کو بھی کوئی نہیں مٹا سکتا۔ یو ٹرن...
ویب ڈیسک:صدر مملکت اور وزیر اعظم کی جانب سے پوری قوم کو عیدالفطر کے پرمسرت موقع پر مبارکباد پیش کی گئی۔ صدر مملکت آصف علی زرداری نے پوری قوم اور عالم اسلام کو عید کی مبار کباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ خوشی کا یہ دن ہمیں رمضان کی برکتوں، عبادات اور تقویٰ کے سفر کے بعد نصیب ہوتا ہے، عیدالفطر اللہ تعالیٰ کا انعام ہے جو اللہ نے ہمیں روزے کی مشقت پر عطا کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمیں آپس میں بھائی چارے کو فروغ دینا ہے تاکہ ہمارا ملک ایک مضبوط اور خوشحال ریاست کے طور پر ابھرے، عیدالفطر کے موقع پر ہمیں اپنے ان بہن بھائیوں کو یاد رکھنا چاہیے جو معاشی مشکلات کا...
ویب ڈیسک:عیدالفطر کے پرمسرت موقع پر جہاں پورا ملک خوشیوں میں مصروف ہے، وہیں پاک افغان سرحد پر تعینات پاک فوج اور ایف سی کے جوان وطن کے دفاع کے لیے مستعد کھڑے ہیں۔ بلوچستان میں تعینات جوانوں نے قوم کے نام اپنے خصوصی پیغامات میں کہا کہ جنگ ہو یا امن، پاک فوج کے جوان ہر لمحہ ثابت قدمی سے سرحدوں کی حفاظت میں مصروف ہیں۔ سرحد پر تعینات ایک سپاہی نے کہا یہاں گوادر میں ہماری عید سادہ ہے، لیکن خوشی ہے کہ ملک کے امن میں ہمارا بھی حصہ ہے، ایک اور جوان نے کہا ملک کو محفوظ دیکھنا ہی ہماری عیدی ہے۔ لاہور میں ماہ شوال کا چاند دیکھنے کیلئے زونل رویت ہلال کمیٹی کا...
ویب ڈیسک: چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی اور سروسز چیفس نے قوم کو عیدالفطر کی مبارکباد دی ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ عیدالفطر رمضان کے اختتام پر اتحاد، ہمدردی اور شکر گزاری کی علامت ہے۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ہمارے جوانوں اور افسروں کی عید کی اصل خوشی قوم کے دفاع کی ذمہ داری نبھانے میں ہے، یہ جوان خاندان سے دور امن، خوشحالی اور ہم آہنگی کو فروٖغ دینے کیلئے کوشاں ہیں۔ لاہور میں ماہ شوال کا چاند دیکھنے کیلئے زونل رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس جاری پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق یہ...
لاہور: نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ حکومت، ریاستی اداروں اور سرکاری بھتہ خوری نے معیشت کو تباہ کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے مخدوش حالات کا حل قومی فکر اور ملی جذبے سے نکالا جائے، خطے میں جاری گریٹ گیم کے سدباب کے لیے گریٹ اسٹریٹیجی اپنانے کی ضرورت ہے۔ لیاقت بلوچ نے مزید کہا کہ سیکیورٹی اور تجارتی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے پاکستان اور افغانستان ایک پیج پر آئیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ملک کا طاقتور طبقہ پاکستان سے دولت سمیٹ کر بیرون ملک جا رہا ہے۔ انہوں نے ملکی اقتصادی صورتحال پر بات کرتے ہوئے کہا کہ حکومت، ریاستی اداروں اور سرکاری...
اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاءاللہ تارڑ نے پاکستان سمیت دنیا بھر کے مسلمانوں کو عید الفطر کی دلی مبارکباد پیش کی ہے۔ اپنے پیغام میں انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ رمضان المبارک کے بعد عید الفطر اللہ تعالیٰ کی طرف سے ایک انعام ہے۔ عطاءاللہ تارڑ نے کہا، “یہ پرمسرت موقع ہمیں ایثار، محبت اور بھائی چارے کا درس دیتا ہے اور ہمیں دوسروں کے دکھ درد میں شریک ہونے کی تلقین کرتا ہے۔” انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ اپنی خوشیوں میں ان افراد کو بھی یاد رکھیں جو کسی بھی وجہ سے مصائب کا شکار ہیں۔ اس مبارک موقع پر، وفاقی وزیر نے کشمیری اور فلسطینی عوام سے اظہار...
اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے قوم کو عید الفطر کی مبارک باد دی ہے۔ اپنے پیغام میں محسن نقوی نے کہا کہ شہدائے وطن کو عید الفطر پر یاد رکھیں انکے خاندانوں کیساتھ یکجہتی کا اظہار کریں ۔اللّٰہ امت مسلمہ کو اتحاد، محبت اور بھائی چارے کی توفیق عطا فرمائے، عید ہمیں محبت، احساس، رواداری کے اصولوں کو اپنانے کا درس دیتی ہے۔ عید پر ضرورت مندوں اور کمزور طبقات کو یاد رکھنا چاہیے۔ وفاقی وزیرِ داخلہ نے کہا کہ قانون نافذ کرنے والے ادارے آپ کی سلامتی کے لیے ہر ممکن اقدامات کر رہے ہیں جبکہ باہمی اختلافات کو پس پشت ڈال کر قومی یکجہتی کو فروغ دینے کی ضرورت...

عیدالفطر اتحاد، ہمدردی اور شکر گزاری کی علامت ہے:چیئرمین جوائنٹ چیفس اور سروسز چیفس کی قوم کو عیدالفطر کی مبارکباد
راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن ) چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی اور سروسز چیفس نے قوم کو عیدالفطر کی مبارکباد دی ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ عیدالفطر رمضان کے اختتام پر اتحاد، ہمدردی اور شکر گزاری کی علامت ہے۔ آئی ایس پی آر نے کہا ہے کہ ہمارے جوانوں اور افسروں کی عید کی اصل خوشی قوم کے دفاع کی ذمہ داری نبھانے میں ہے، یہ جوان خاندان سے دور امن، خوشحالی اور ہم آہنگی کو فروٖغ دینے کیلئے کوشاں ہیں۔ یہ مبارک موقع ہمیں قومی ہیروز کی غیر متزلزل بہادری اور عزم کی یاد دلاتا ہے، پاک فوج کے جوان ہماری خودمختاری...
سپر کڈ سے مشہور ہونے والے خیبر پختونخوا کے کم عمر ترین صحافی کا ایک اور اعزاز، 12 سال کی عمر میں اپنی زندگی پر کتاب لکھ ڈالی۔ صوبہ خیبر پختونخوا پشاور سے تعلق رکھنے والے 12 سالہ محمد حسنین قابلیت اور ذہانت میں کسی دانشور سے کم نہیں یہی وجہ ہے کہ کم عمری میں اپنی زبردست صلاحیتوں سے سب کو حیران کردیا ہے۔ محمد حسنین نے محض 6 سال کی عمر میں اپنے صحافتی کیریئر کا آغاز کرتے ہوئے ریڈیو سے پروگرام شروع کیا اور اپنی قابلیت کا لوہا منوایا ہے۔ اس کی صلاحیت سے متعلق مزید جاننے کے لیے یہ ویڈیو دیکھیے آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ...

آپس میں بھائی چارے کو فروغ دینا ہے تاکہ ملک خوشحال ریاست کے طور پر ابھرے:صدر مملکت کا قوم کو عید کی مبارکباد کا پیغام
اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) صدر مملکت آصف علی زرداری نے عید الفطر 1446 ھ بمطابق 2025 کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ میں پوری قوم اور عالم اسلام کو عید الفطر پر دلی مبارک باد دیتا ہوں، خوشی کا یہ دن ہمیں رمضان المبارک کی برکتوں، عبادات اور تقویٰ کے سفر کے بعد نصیب ہوتا ہے۔عیدالفطر اللہ تعالیٰ کا انعام ہے جو اللہ نے ہمیں روزے کی مشقت پر عطا کیا ہے۔ صدر مملکت نے کہا کہ عیدالفطر کے موقع پر ہمیں اپنے ان بہن بھائیوں کو یاد رکھنا چاہیے جو معاشی مشکلات کا شکار ہیں، اصل خوشی دوسروں کے ساتھ اپنی خوشیاں بانٹنے میں ہے اور ہمیں چاہیے کہ زکوٰۃ، صدقات اور فطرانہ...
اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے عیدالفطر کے موقع پر دنیا بھر کے مسلمانوں کو ’بوجھل دل‘ کے ساتھ عید الفطر کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ لاکھوں مسلمان اس موقع کو روایتی خاندانی اجتماعات کے بجائے جنگ اور نقل مکانی کے تحت منائیں گے۔ یہ بھی پڑھیں:غزہ: عید کے موقعے پر اسرائیلی بمباری، 5 بچوں سمیت 8 افراد شہید انہوں نے کہا کہ میں دنیا بھر کے تمام مسلمانوں کے لیے عید الفطر پر نیک خواہشات کا اظہار کرنا چاہتا ہوں ۔ اقوام متحدہ کے سربراہ نے سماجی رابطوں کی سائٹ ایکس پر شیئر کیے گئے اپنے ایک ویڈیو بیان میں مزید کہا کہ میں بھاری دل کے ساتھ بہت سے مسلمانوں کے بارے میں...

فتنہ خوارج کا خاتمہ کرینگے، وزیراعظم: ترکیہ، آذربائیجان، ازبکستان کے صدور کو فون، عید کی مبارکباد، تعلقات مزید مضبوط بنانے کے عز م کا اعادہ
اسلام آباد +لاہور (نوائے وقت رپورٹ) وزیراعظم شہبازشریف سے مسلم لیگ خواجہ احمد حسان نے ملاقات کی۔ ملاقات میں ملکی، سیاسی، معاشی صورتحال پر تبادلہ حیال کیا۔ وزیراعظم نے کہا مسلح افواج کے افسروں اور جوانوں کی قربانیوں کی پوری قوم سلام عقیدت پیش کرتی ہے۔ فتنہ خوارج کا خاتمہ کریں گے۔ خواجہ احمد حسان نے کہاکہ حکومت کی پالیسیوں سے ملکی معیشت میں استحکام آنا شروع ہو گیا ہے۔ وزیراعظم کے موثر اقدامات سے مہنگائی میں کمی کے اثرات عوام تک پہنچنا شروع ہو گئے۔ وزیراعظم شہباز شریف نے عوام کو ریلیف دینے کے لئے آئے دنوں بجلی کے نرخوں میں کمی کا اعلان عوام دوستی کا ثبوت ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف نے ترکیے کے صدر طیب اردگان سے...
کوئٹہ (نوائے وقت رپورٹ) بلوچستان میں دہشتگردوں کیخلاف سکیورٹی فورسز کے آپریشنز کو مزید وسعت دینے پر اتفاق کیا گیا ہے۔ وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کی زیر صدارت اہم اجلاس ہوا جس میں چیف سیکرٹری بلوچستان، ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ، آئی جی پولیس سمیت اعلیٰ حکام شریک ہوئے، حکام کی جانب سے اجلاس کو صوبے کی مجموعی صورتحال پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ اجلاس میں عید سکیورٹی پلان، قومی شاہراہوں اور امن و امان کی مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا، اجلاس میں قلات میں سکیورٹی فورسز کے کامیاب آپریشن کو سراہا گیا۔ دوران اجلاس بلوچستان میں دہشت گردوں کیخلاف سکیورٹی فورسز کے آپریشنز کو مزید وسعت دینے پر اتفاق کیا گیا، اجلاس میں سول آرمڈ فورسز کی...
اسلام آباد(آئی این پی) سابق وفاقی وزیر خزانہ اور عوام پاکستان پارٹی کے رہنما مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ جب حکومت سولر والوں سے سستی بجلی خرید کر ان ہی کو مہنگی بیچے گی تو اس پر اعتراض تو ہوگا۔ ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ جب سولر سسٹم سب سے مہنگا تھا تو اس وقت کی ن لیگ کی حکومت نے اس کی حوصلہ افزائی کی حالانکہ اس وقت اس کی قیمتیں گر رہی تھیں، لیکن جب آپ کو آئی پی پیز مالکان اور بڑے لوگوں کی مدد کرنی تھی تو آپ نے ان سے مہنگے داموں بجلی خریدنے کے معاہدے بھی کیے۔مفتاح اسماعیل نے کہا کہ دوسری جانب جب کوئی مڈل کلاس عام شہری ملک کے...
کراچی (نوائے وقت رپورٹ) ایم کیو ایم پاکستان کے چیئرمین خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ عدالتیں ہمیں بتائں کہ ہمیں انصاف کہاں سے ملے گا، حکمران بتائں، ریاست بتائے، وزیر اعظم، صدر بتائیں ہم کہاں جائیں، ہمارے احتجاج کو ہمیشہ غلط سمجھا جاتا ہے۔ کراچی میں نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عید سے قبل کراچی والوں کو سوگ میں ڈال دیا گیا ہے، کراچی والوں کے خون سے پورے رمضان سڑکیں لہولہان ہوتی رہی ہیں۔ سیکڑوں نوجوان ڈاکوؤں کے ہاتھوں مارے گئے۔ کراچی کا کونہ کونہ 17 سالوں کا اپنا نوحہ سناتا ہے۔ انہوں نے کہا ڈمپر نان کسٹم پیڈ اور سمگل شدہ ہیں۔ مافیا طرز پر ڈمپر کو چلایا جاتا ہے، ایک...
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) کنوینرعوام پاکستان پارٹی شاہدخاقان عباسی نے کہا ہے کہ موجودہ ماحول میں حکومت خود ہی انتشار کا شکار ہے۔ شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ عید کے بعد ملک میں تحریک لمبا کام ہے، پہلے اپوزیشن کی سوچ پراتفاق پیداکرنا ہے، زیادہ مسئلہ پی ٹی آئی اورجے یوآئی کاہے۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی جے یوآئی کے تحفظات کومانتی ہے لیکن ان کودورکرنے کیلئے عمل نہیں کرتی، بانی پی ٹی آئی نیعلی امین گنڈاپور کو جو حکم دیا تھا اس پر عمل نہیں ہوا، حکومت کو تو اپنے آپ سے خطرہ ہے، اقتدار میں وہ لوگ ہیں جو الیکشن ہارے ہوئے ہیں۔کنوینرعوام پاکستان پارٹی کا کہنا تھا کہ حکومت کیپاس بھی وفاق کوگرانے...
کوئٹہ (آئی این پی) بلوچستان نیشنل پارٹی مینگل (بی این پی ۔ ایم) کے سربراہ سردار اختر مینگل نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ گرفتار بلوچ خواتین کی رہائی تک پارٹی کا دھرنا جاری رہے گا۔ صوبائی حکومت کے وفد نے گزشتہ شام مستونگ میں افطار ک بعد پارٹی رہنمائوں سے ملاقات کی۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اختر مینگل نے کہا کہ حکومتی وفد نے ہم سے تعاون اور راستہ تلاش کرنے کے بارے میں بات کی، ہم نے ان سے کہا کہ وہ کوئی راستہ تلاش کریں اور ہمیں کوئٹہ جانے دیں۔سردار اختر مینگل نے کہا کہ حکومتی وفد نے ہم سے پوچھا کہ کیا ہم ریلی نکالنا چاہتے ہیں جس پر ہم نے کہا کہ...

کاٹلنگ میں دہشتگردوں کیخلاف کارروائی کے دوران شہریوں کی شہادت پر انکوائری کی جائیگی: علی امین گنڈاپور
پشاور (بیورو رپورٹ) وزیراعلی خیبر پی کے علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ ضلع مردان کے پہاڑی علاقے کاٹلنگ میں دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کے دوران عام شہریوں کی شہادتوں کے افسوسناک واقعے کی تمام پہلوؤں سے انکوائری کی جائے گی تاکہ حقائق سامنے آئیں۔کاٹلنگ واقعے سے متعلق بیان دیتے ہوئے وزیراعلی نے کہا کہ انکوائری رپورٹ آنے کے بعد صوبائی حکومت واقعے سے متعلق اپنا واضح موقف دے گی۔ انہوں نے عام شہریوں کی شہادتوں کے واقعے کو قابل مذمت اور افسوسناک قرار دیتے ہوئے کہا کہ اسی علاقے میں پہلے بھی دہشت گردوں کے خلاف کارروائیوں میں محسن باقر اور عباس جیسے بڑے دہشت گردوں کو ہلاک کیا گیا تھا۔ سرکاری اطلاعات کے مطابق ہفتے کی...
چینی ریسکیو ٹیمز کی میانمار میں زلزلے سے متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں WhatsAppFacebookTwitter 0 31 March, 2025 سب نیوز یانگون : میانمار میں چین کے سفارت خانے کے مطابق چین کی ریسکیو ٹیمز نے میانمار پہنچ کر زلزلے سے متاثرہ علاقوں میں ریسکیو آپریشنز کا آغاز کر دیا گیا ہے ۔ اتوار کے روز چینی میڈیا کے مطابق چینی حکومت کی طرف سے بھیجی گئی 82 رکنی ریسکیو ٹیم، جس میں ملک کے ممتاز زلزلہ ریسکیو ماہرین اور طبی عملہ شامل ہیں، 20 ٹن سے زائد مواصلاتی، سرچ اینڈ ریسکیو ، طبی سامان اور ہنگامی خوراک جیسی اشیاء کے ساتھ بیجنگ سے یانگون انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچی۔ اس کے علاوہ چین کے صوبہ زے جیانگ...
تین تلوار کلفٹن کراچی پر احتجاج سے خطاب میں ڈاکٹر صابر ابومریم کا کہنا تھا کہ حکومت اور صحافتی تنظیمیں اسرائیل دورہ کرنے والوں کے خلاف ایکشن لیں، بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح نے اسرائیل کو خطے میں ناجائز ریاست کا واضح پیغام دیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ فلسطین فاؤنڈیشن نے غزہ کے مظلوم بچوں کی یاد میں کراچی کے علاقے کلفٹن تین تلوار میں احتجاج کیا اور کہا کہ صحافیوں کو اسرائیل کا خفیہ دورہ کرانا فلسطین کاز کے خلاف ہے۔ فلسطین فاؤنڈیشن نے کلفٹن تین تلوار پر احتجاج کیا جہاں مختلف سیاسی اور مذہبی جماعتوں کے رہنما موجود تھے۔ سیکریٹری جنرل فلسطین فاؤنڈیشن ڈاکٹر صابر ابومریم نے کہا کہ احتجاج غزہ کے مظلوم بچوں کی یاد میں...
بیرسٹر مرتضی وہاب نے اس موقع پر معمولی انتظامی غفلت پر معطل کیے جانے والے ملازمین و افسران کو بحال کرنے کے احکامات جاری کرتے ہوئے کہا کہ ان افسران و ملازمین کو بحال کرنے کا مقصد ان کی اور ان کے خاندان کی خوشیوں میں شامل ہونا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ میئر کراچی بیرسٹر مرتضی وہاب نے کہاہے کہ عید مسلمانوں کا سب سے بڑا تہوار ہے، عید کا مقصد ہی تمام مسلمانوں کا مل کر باہمی اتحاد، اخوت، بھائی چارے اور محبت سے منانا ہے، ہمیں عید کے موقع پر ایک دوسرے کی غلطیوں کو درگزر کرنا چاہیئے تاکہ عید کی خوشیاں دوبالا ہوسکیں۔ میئر کراچی بیرسٹر مرتضی وہاب نے اس موقع پر معمولی انتظامی غفلت پر معطل کیے...
فوٹو: آن لائن کراچی کے علاقے کورنگی میں آگ لگنے کے حوالے سے ایک فائر ایکسپرٹ کا کہنا ہے کہ آگ بجھانے کی کوشش میں آتش گیر گیس پھیل سکتی ہے۔ آگ کے اطراف 90 میٹر کا ممنوعہ علاقہ بنایا جائے اور 90 میٹر کا مٹی کا پہاڑ بنایا جائے۔کورنگی کراسنگ میں لگی آگ پر 2 روز بعد بھی قابو نہیں پایا جاسکا، سابق چیف فائر آفیسر کاظم علی کا کہنا ہے کہ آگ بجھانے سے گریز کریں، گیس کی مقدار محدود ہوئی، تو آگ تین سے چار دن میں خود بجھ جائے گی۔سینئر فائر ایکسپرٹ و سابق چیف فائر آفیسر کاظم علی خان نے جیو نیوز کو بتایا کہ تمام متعلقہ کمپنیوں اور ایجنسیوں نے تصدیق کی...
فوٹو: اے پی پی کراچی کے علاقے کورنگی میں 1200 فٹ گہرے گڑھے میں لگی آگ 2 روز بعد بھی بجھائی نہیں جا سکی، کے ایم سی اور کنٹونمنٹ بورڈ کی فائر بریگیڈ جائے وقوعہ پر موجود ہیں۔فائر بریگیڈ حکام کا کہنا ہے کہ جائے وقوعہ پر سوئی گیس یا کسی دوسرے ادارے کی لائن نہیں، پی پی ایل کے ماہرین آگ کی مانیٹرنگ کر رہے ہیں۔ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ آگ لگنے کے مقام سے نمونے لے کر لیب بھیج دیے گئے ہیں۔ کراچی: کورنگی انڈسٹریل ایریا میں فیکٹری میں لگی آگ پر قابو پالیا گیا پولیس کے مطابق آگ فرنیچر کے گودام میں لگی تھی، بروقت ریسکیو آپریشن کے نتیجے میں آگ کو مزید پھیلنے سے...
امریکی ناظم الامور نیٹلی اے بیکر نے عیدالفطر کے موقع پر پیغام دیتے ہوئے کہا کہ امریکی حکومت اور عوام کی جانب سے عیدالفطر منانے والے تمام افراد کو پُرجوش مبارکباد۔اپنے بیان میں نیٹلی اے بیکر نے کہا کہ یہ وہ تہوار ہے جو رمضان المبارک کے اختتام پر منایا جاتا ہے۔ عید امید، ہمت اور فیضان کے حصول کا موقع ہے، یہ سب ماہ رمضان میں روزے، نماز اور خیرات کی بدولت حاصل ہوتا ہے۔ نیٹلی اے بیکر نے کہا کہ امریکا پاکستان اور دنیا بھر میں شکر ادا کرنے کے موقع پر لاکھوں مسلمانوں کے ساتھ کھڑا ہے، اس موقع پر امن پر مبنی مسقبل تشکیل دینے کے عزم کی تجدید کرتے ہیں۔امریکی ناظم الامور نے کہا کہ...
بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں ضلعی انتظامیہ نے امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر دفعہ 144 کے تحت تفریحی مقامات پر جانے پر پابندی عائد کردی۔ڈپٹی کمشنر (ڈی سی) کوئٹہ سعد بن اسد کے نوٹیفکیشن کے مطابق دفعہ 144 کے تحت کوئٹہ کے تفریحی مقامات ہنہ، او اوڑک، کرخسہ اور شعبان میں عید کے موقع پر ہر طرح کے سیر و تفریح پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق اس لیے شہری عید الفطر کے موقع ان مقامات پر تفریحی کیلئے جانے سے گریز کریں۔نوٹیفکیشن کے مطابق ضلعی انتظامیہ نے پابندی امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر عائد کی ہے۔
حریت رہنما عبدالحمید لون نے تاریخی جامع مسجد سرینگر میں عید الفطر کی نماز پر عائد پابندی کو افسوس ناک اور مذہبی معاملات میں مداخلت قرار دیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ بھارتی حکومت کشمیری مسلمانوں کو ان کے بنیادی مذہبی حقوق سے محروم کر رہی ہے جو انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہے۔ عبدالحمید لون نے مزید کہا کہ اس سے قبل بھی جامع مسجد میں جمعۃ الوداع کے اجتماع پر پابندی عائد کی گئی تھی جو اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ کشمیری مسلمانوں کی مذہبی آزادی کو مسلسل دبایا جا رہا ہے۔ انہوں نے سوال اٹھایا کہ ایک جانب بھارتی حکومت امرناتھ یاترا، ٹیولپ فیسٹیول، فیشن شوز اور وائن فیسٹیول جیسے اجتماعات کی اجازت...

کینالز کا معاملہ :فیڈریشن پر حملے ہو رہے ہیں، پیپلز پارٹی کو کیا کرنا چاہیے ۔۔؟ وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناء اللہ بول پڑے
اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن )کینالز کے معاملےپر فیڈریشن پر حملے ہو رہے ہیں، پیپلز پارٹی کو کیا کرنا چاہیے ۔۔؟ وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناء اللہ بول پڑے۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور اور مسلم لیگ (ن) کے رہنما رانا ثناءاللّٰہ نے کہا ہے کہ نہروں کا مسئلہ فیڈریشن سے بڑا نہیں، نہروں پر اتفاق رائے ہوگا تو بات آگے بڑھے گی۔ "جنگ " کے مطابق رانا ثناء اللہ نے کہا کہ وزیراعظم اور بلاول بھٹو کی ملاقات میں کینالز کا مسئلہ زیر بحث آیا، وزیراعظم نے معاملہ اتفاق رائے سے حل کرنے کی یقین دہانی کروائی۔ سندھ میں کینالز کے خلاف پیپلز پارٹی اور فیڈریشن پر حملے ہو رہے...
شاید آج بروز سوموار بتاریخ31مارچ عید الفطر ہو جائے ۔ ’’شاید ‘‘ اس لیے کہ کوئی پتہ نہیں چاند صاحب نکلیں ، نہ نکلیں ۔ یا حکومت چاند چڑھائے یا نہ چڑھائے ۔ ہم سب عوام بھی منتظر ہیں اور مساجد میں بیٹھے معتکفین حضرات بھی ۔ سب کی خوشیاں اور اُمیدیں نئے چاند سے وابستہ ہیں ۔ ہماری عیدیں اور شبراتیں گو، مگو کی کیفیات کے ساتھ ہی منائی جاتی ہیں ۔اور 2025کی یہ عید الفطر بھی کیا عید ہے ؟ عید تو مضبوط قومی اتحاد اور قومی یکجہتی کی طاقت سے خوشیوں اور مسرتوںکے ساتھ منائی جاتی ہے۔ ہم سب کو اپنے دلوں اور گریبانوں میں جھانک کر دیانتداری سے جائزہ لینا چاہیے کہ کیا اِس عید الفطر...
پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں عالمی حالات کے مطابق ردوبدل عمومی طور پرہمارے یہاں ہر ماہ میں دوبار یعنی یکم اورپندرہ تاریخ کو کیاجاتاہے لیکن اس بار 28مارچ کی شام کو ہی پٹرول کی قیمت میں ایک روپے کا خطیر ریلیف دے کر عوام کی عید کی خوشیوں کودوبالا کردیا ۔ گزشتہ پندرواڑے کو یعنی پہلی مارچ کو جب دنیا میں پٹرول کی قیمتیں کم اورسستی ہوگئی تھیں تو اس نے یہ ریلیف عوام کو منتقل کرنے کے بجائے اپنے خزانے میں منتقل کردیا تھا۔ جو دس روپے کا ریلیف عوام کو ملناچاہیے تھا وہ لیوی کی مد میں اضافہ کرکے اپنی جھولی میں ڈال دیا۔یہ لیوی جو پہلے ہی بہت زیادہ تھی یعنی 60 روپے فی لٹر اسے 70روپے...
بلوچستان میں دہشت گردی کے واقعات میں تواتر کے ساتھ اضافہ ہوتا جا رہاہے۔ جعفر ایکسپریس پر حملے کے بعد پاک فوج نے برق رفتاری کے ساتھ فتنہ الخوارج کے خلاف کارروائیاں کرکے درجنوں دہشت گردوں کو واصل جہنم کیا۔ 17 روز کے وقفے کے بعد جعفر ایکسپریس کی سروس دوبارہ بحال کر دی گئی تاہم دہشت گردی کے واقعات میں تادم تحریر کوئی کمی نہیں آئی۔ چار روز پیشتر کوئٹہ میں نامعلوم افراد نے موٹرسائیکل بم نصب کرکے دھماکا کیا جس سے تین افراد جاں بحق اور تین پولیس اہلکاروں سمیت 22 افراد زخمی ہوگئے۔ بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب کلمت کے مقام پر نامعلوم مسلح افراد نے ناکہ بندی کرکے گاڑیوں کی تلاشی لینا شروع کر دی۔...
فوٹو: فائل محکمہ ٹرانسپورٹ سندھ نے زائد کرایوں کےخلاف کریک ڈاؤن کیا، زائد کرایوں کے 1 کروڑ 60 لاکھ روپے مسافروں کو واپس دلوائے۔وزیر ٹرانسپورٹ سندھ شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ عید کے دوران بھی کرایہ کنٹرول میں رکھنےکے لیے مہم جاری رہے گی۔شرجیل میمن نے کہا کہ زائد کرایہ لینے والے ٹرانسپورٹرز کے خلاف سخت قانونی کارروائی ہوگی۔انہوں نے مزید کہا کہ مسافر زائد کرایہ وصولی کی فوری اطلاع دیں، قانون سب کے لیے برابر ہے۔
راولپنڈی سے اغواء ہونے والے شہری کو صوابی سے بازیاب کروالیا گیا۔ راولپنڈی پولیس کا کہنا ہے کہ مغوی شہری کی بازیابی کےلیے پولیس نے صوابی میں آپریشن کیا، جس کے دوران مغوی شہری بحفاظت بازیاب کروالیا گیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ ایک اغواء کار کو گرفتار کرلیا گیا جبکہ اغواء کاروں کی فائرنگ سے سب انسپکٹر زخمی ہوگیا اور ملزمان فرار ہوگئے۔راولپنڈی پولیس کا کہنا ہے کہ زخمی سب انسپکٹر ہارون حیات کو راولپنڈی اسپتال منتقل کردیا گیا۔