کوئٹہ میں دفعہ 144 کے تحت تفریحی مقامات پر جانے پر پابندی عائد
اشاعت کی تاریخ: 31st, March 2025 GMT
بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں ضلعی انتظامیہ نے امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر دفعہ 144 کے تحت تفریحی مقامات پر جانے پر پابندی عائد کردی۔
ڈپٹی کمشنر (ڈی سی) کوئٹہ سعد بن اسد کے نوٹیفکیشن کے مطابق دفعہ 144 کے تحت کوئٹہ کے تفریحی مقامات ہنہ، او اوڑک، کرخسہ اور شعبان میں عید کے موقع پر ہر طرح کے سیر و تفریح پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق اس لیے شہری عید الفطر کے موقع ان مقامات پر تفریحی کیلئے جانے سے گریز کریں۔
نوٹیفکیشن کے مطابق ضلعی انتظامیہ نے پابندی امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر عائد کی ہے۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
بھارتی ریاست مدھیہ پردیش کے 19 مذہبی شہروں میں شراب پر پابندی عائد
ریاست مدھیہ پردیش کے وزیراعلٰی موہن یادو نے کہا کہ ریاستی حکومت کیطرف سے نشے سے نجات کیطرف ایک تاریخی قدم اٹھایا گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ بھارت کی ریاست مدھیہ پردیش کے 19 شہروں میں آج یعنی یکم اپریل سے شراب پر مکمل پابندی نافذ کردی گئی ہے۔ ریاست کے وزیراعلٰی موہن یادو کے مطابق حکومت کا یہ فیصلہ نشے سے نجات کی طرف ایک تاریخی قدم ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج مدھیہ پردیش کے 19 مقامات کے لئے ایک تاریخی دن ہے، آج یعنی یکم اپریل سے یہاں شراب پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔ ریاست کے 19 مذہبی قصبوں اور گرام پنچایتوں میں وزیراعلٰی موہن یادو کی طرف سے اعلان کردہ شراب پر پابندی آج سے ہی نافذ ہوگئی۔
ریاست کے وزیراعلٰی کے اس اعلان کو 24 جنوری کو منعقدہ کابینہ کی میٹنگ میں منظوری دی گئی۔ فیصلے کے مطابق اجین، اومکاریشور، مہیشور، منڈلیشور، اورچھا، میہر، چترکوٹ، دتیا، پننا، منڈلا، ملتانی، منڈسور اور امرکنٹک کی پوری شہری حدود میں اور گرام پنچایت کی حدود، کنڈ پور، برکھان پور میں شراب کی تمام دکانیں اور بار بند کر دئے گئے۔ ریاست کے ان 19 شہری اور دیہی علاقوں کو مکمل طور پر مقدس قرار دیتے ہوئے یکم اپریل سے مکمل امتناع نافذ کر دیا گیا ہے۔
ریاست مدھیہ پردیش کے وزیراعلٰی موہن یادو نے کہا کہ ریاستی حکومت کی طرف سے نشے سے نجات کی طرف ایک تاریخی قدم اٹھایا گیا ہے۔ یہ قدم 19 شہری علاقوں اور عوامی عقیدے اور مذہبی عقیدت رکھنے والی گرام پنچایتوں میں موثر ہوگا۔ واضح رہے کہ جن مذہبی مقامات پر شراب پر پابندی کا فیصلہ لیا گیا ان میں ایک میونسپل کارپوریشن، چھ میونسپل کونسل اور چھ گرام پنچایتیں شامل ہیں۔