عید پر اللہ کی نعمتوں کو مہربانی اور سخاوت کیساتھ بانٹیں، چیف جسٹس یحییٰ آفریدی
اشاعت کی تاریخ: 31st, March 2025 GMT
عید پر اللہ کی نعمتوں کو مہربانی اور سخاوت کیساتھ بانٹیں، چیف جسٹس یحییٰ آفریدی WhatsAppFacebookTwitter 0 31 March, 2025 سب نیوز
اسلام آباد(سب نیوز)چیف جسٹس آف پاکستان، جسٹس یحییٰ آفریدی نے کہا ہے کہ اللہ کی نعمتوں کو مہربانی اور سخاوت کے ساتھ بانٹیں۔
عید الفطر کی مناسبت سے اپنے پیغام میں چیف جسٹس سپریم کورٹ آف پاکستان، جسٹس یحییٰ آفریدی نے کہا کہ عدلیہ، قانونی برادری اور پاکستان کے عوام کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتا ہوں۔
انہوں نے کہا کہ عید کا مقدس تہوار رمضان کے مقدس مہینے کے اختتام کی طرف اشارہ کرتا ہے۔ عید کا مبارک دن ہمیں ہمدردی اور رواداری کی خوبیوں کی یاد دلاتا ہے۔
جسٹس یحییٰ آفریدی کا کہنا تھا کہ ہم قانون کی حکمرانی کو برقرار رکھنے کے غیر متزلزل عزم کا اعادہ کرتے ہیں۔ اللہ کرے یہ عید ہماری قوم کے لیے امن، خوشحالی اور خوشیاں لائے۔آئیے ہم اس موقع پر سب کو یاد کریں اور اللہ کی عطا نعمتوں کو مہربانی اور سخاوت کے ساتھ بانٹیں۔
چیف جسٹس آف پاکستان کا کہنا تھا کہ ایسی سوچ ہمیں بھائی چارے، انصاف، دیانت اور انصاف کی بالادستی پر مبنی معاشرے کی ترغیب دیتی ہے۔
ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: جسٹس یحیی چیف جسٹس اللہ کی
پڑھیں:
رمضان کی برکتوں کو روز مرہ زندگی میں نافذ کریں، اصل خوشی دوسروں کیساتھ خوشیاں بانٹنے میں ہے: صدر زرداری
اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) صدر آصف علی زرداری نے عیدالفطر 1446 ہجری کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ پوری قوم اور عالمِ اسلام کو عیدالفطر کی دلی مبارکباد پیش کرتا ہوں۔
صدر مملکت نے کہا کہ عیدالفطر اللّٰہ کا انعام ہے جو روزے کی مشقت پر عطا کیا گیا۔ رمضان المبارک ہمیں صبر، عبادت اور غریبوں کی مدد کا درس دیتا ہے۔ ہمیں چاہیے کہ رمضان کی برکتوں کو اپنی روز مرہ زندگی میں نافذ کریں، اصل خوشی دوسروں کے ساتھ اپنی خوشیاں بانٹنے میں ہے۔ ضرورت مندوں کی مدد کیلئے زکوٰۃ، صدقات اور فطرہ بڑھ چڑھ کر ادا کریں، عید کا دن ہمیں اتحاد اور یکجہتی کا درس دیتا ہے۔
وزیراعظم کا صدر آذربائیجان سے ٹیلیفونک رابطہ
انہوں نے کہا کہ پاکستان کو ترقی و خوشحالی کی راہ پر گامزن کرنے کیلئے متحد رہیں، اہلِ کشمیر کیلئے دعاگو ہوں کہ اللّٰہ تعالیٰ انہیں جلد آزادی نصیب فرمائے۔
صدر مملکت نے دعا کی اللّٰہ تعالیٰ پاکستان کو امن اور خوشحالی کی راہ پر ڈالے۔
مزید :