بھارتی فلم اسٹارز نے عید الفطر کے موقع پر اپنے مداحوں کو سوشل میڈیا کے ذریعے مبارکباد دے کر نیک تمناؤں سے مداحوں کے دل جیت لیے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اداکار سیف علی خان نے فوٹوگرافرز کو خصوصی پوز دے کر عید کی مبارکباد دی، جبکہ پریانکا چوپڑا نے انسٹاگرام اسٹوری پر ایک میٹھے پکوان کی تصویر شیئر کرتے ہوئے عید منانے والوں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

 سونم کپور اور ارجن کپور نے بھی اپنی انسٹاگرام اسٹوریز کے ذریعے مداحوں کو عید کی مبارکباد دی۔ فردین خان نے اپنی والدہ اور بچوں کے ساتھ ایک سیلفی شیئر کی اور اردو، انگریزی اور ہندی میں عید کی مبارکباد کا پیغام دیا۔

        View this post on Instagram                      

A post shared by Fardeen F Khan (@fardeenfkhan)

اسی طرح، فرحان اختر نے اپنی اہلیہ کے ساتھ خصوصی لباس میں تصویر شیئر کی جبکہ مادھوری ڈکشٹ، رشمیکا منڈانا، ڈیوڈ دھون اور پوجا ہیگڑے نے بھی عید کے حوالے سے خصوصی پوسٹس شیئر کی ہیں۔

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

صدر مملکت کی پوری قوم اور عالمِ اسلام کو عید الفطر پر دلی مبارکباد

سٹی 42 : صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ میں پوری قوم اور عالمِ اسلام کو عید الفطر پر دلی مبارکباد دیتا ہوں۔

صدر آصف علی زرداری نے عید الفطر 1446 ھ / 2025ء کے موقع پر پیغام میں کہا کہ خوشی کا یہ دن ہمیں رمضان المبارک کی برکتوں، عبادات اور تقویٰ کے سفر کے بعد نصیب ہوتا ہے۔ عیدالفطر اللہ تعالیٰ کا انعام ہے جو  اللہ نے ہمیں روزے کی مشقت  پر عطا کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ رمضان المبارک میں ہم قربِ الٰہی حاصل کرنے، اپنے کردار کو سنوارنے اور نیکیوں میں سبقت لے جانے کی کوشش کرتے ہیں۔ یہ مہینہ ہمیں صبر، برداشت، عبادت اور غریبوں کی مدد کا درس دیتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اب یہ ہماری ذمہ داری ہے کہ ہم رمضان المبارک میں حاصل کردہ  اس تربیت کو اپنی روزمرہ زندگی میں نافذ کریں اور اپنی عملی زندگی میں بھی اخلاص، ایمانداری اور محبت کے جذبات کو برقرار رکھیں۔

لاہور میں ماہ شوال کا چاند دیکھنے کیلئے زونل رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس جاری

آصف علی زرداری نے کہا کہ عیدالفطر کے موقع پر ہمیں اپنے ان بہن بھائیوں کو یاد رکھنا چاہیے جو معاشی مشکلات کا شکار ہیں۔ اصل خوشی دوسروں کے ساتھ اپنی خوشیاں بانٹنے میں ہے۔ ہمیں چاہیے کہ زکوٰۃ، صدقات اور فطرانہ بڑھ چڑھ کر ادا کریں تاکہ کوئی بھی ضرورت مند عید کی خوشیوں سے محروم نہ رہے۔ 

انہوں نے مزید کہا کہ یہ دن ہمیں اتحاد اور یکجہتی کا بھی درس دیتا ہے کہ ہم اپنی صفوں میں اتحاد پیدا کریں، ایک دوسرے کا سہارا بنیں اور پاکستان کو ترقی و خوشحالی کی راہ پر گامزن کرنے میں اپنا کردار ادا کریں۔ ہمیں آپس میں بھائی چارے کو فروغ دینا ہے تاکہ ہمارا ملک ایک مضبوط اور خوشحال ریاست کے طور پر ابھرے۔ اس موقع پر میں اہل مقبوضہ جموں و کشمیر کیلئے  بھی دعا گو ہوں کہ اللہ تعالیٰ انہیں جلد آزادی کے ساتھ عید نصیب فرمائے۔

لبرلینڈ کے ایمبیسڈر ایٹ لارج کی پاکستانی عوام کو عید کی مبارکباد 

میری اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ ہمارے روزے اور عبادات قبول فرمائے اور پاکستان کو امن اور خوشحالی کی راہ پر ڈال دے۔ آمین!

متعلقہ مضامین

  • بالی وڈ کنگ شاہ رُخ خان کی مداحوں کو عید کی مبارکباد، پیغام سامنے آ گیا
  • عید پر جاوید اختر کے خاندان کی تصویر وائرل
  • عیدالفطر کا آج دوسرا روز، کھابوں اور موج مستی کے پلان تیار
  • عیدالفطر کا آج دوسرا روز،  خوب ہوں گے کھابے اور سیر سپاٹے
  • سوناکشی سنہا اور ظہیر اقبال کی شادی کے بعد پہلی عید، ویڈیوز وائرل
  • صدر مملکت آصف زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف کی قوم کو عید کی مبارکباد
  • وزیراعظم کا کویت کے ولی عہد سے ٹیلی فونک رابطہ، عیدالفطر کی مبارکباد
  • صدر مملکت کی پوری قوم اور عالمِ اسلام کو عید الفطر پر دلی مبارکباد
  • رجب بٹ نے ملک چھوڑنے کی اصل وجہ بتادی