چینی کی دوبارہ برآمد، حکومت کا خام شکر کی درآمد کی اجازت دینے سے گریز، قیمتیں مزید بڑھنے کا خدشہ
اشاعت کی تاریخ: 31st, March 2025 GMT
اسلام آباد (نیوز ڈیسک) مقامی مارکیٹ میں شکر کے طویل بحران کے درمیان حکومت نے ابھی تک خام چینی کی دوبارہ برآمد کے مقصد سے درآمد کی اجازت نہیں دی ہے۔
اعلیٰ سرکاری ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت نے حالیہ دنوں میں اپنے ایک داخلی اجلاس میں خام چینی کی درآمد کو تاحال مؤخر کر دیا ہے۔
اتوار کے روز جب نائب وزیراعظم اسحاق ڈار سے رابطہ کیا گیا اور ان سے خام چینی کی دوبارہ برآمد کے لیے درآمد کے بارے میں پوچھا گیا تو انہوں نے جواب دیا کہ خام چینی کی پالیسی زیر غور ہے اور ابھی تک منظوری کے لیے پیش نہیں کی گئی۔
ادھر گزشتہ سال کی فصل کے دوران پاکستان نے 7لاکھ 90 ہزار میٹرک ٹن چینی برآمد کی۔ اب اپریل سے مقامی مارکیٹ میں چینی کے نرخ مزید بڑھنے کا خدشہ پیداہوگیاہے ۔
یہاں یہ ذکر کرنا مناسب ہوگا کہ حکومت چینی کی برآمد کی اجازت دیتے وقت اس شرط کے باوجود کہ ملکی قیمتیں نہیں بڑھیں گی، مقامی مارکیٹ میں شکر کی قیمتوں کو قابو میں رکھنے میں بری طرح ناکام رہی۔ تاہم چینی کی قیمتوں میں اضافہ دیکھنے میں آیا اور رمضان میں یہ چند ہفتے قبل 185روپے تک پہنچ گئی۔
بالآخر حکومت نے حالیہ ہفتوں میں چینی کے شعبے میں مبینہ گٹھ جوڑ کا پتہ لگا کر مل مالکان اور ڈیلرز کے خلاف سخت کارروائی کی تاہم مقامی مارکیٹ میں قیمتیں بڑھ گئیں جس کے بعد حکومت کو بالآخر مداخلت کرنا پڑی اور ایک معاہدہ طے کیا، جس کے تحت ایک ماہ کیلئے چینی کی قیمت 164روپے فی کلو مقرر کی گئی۔
وزارت صنعت کی جانب سے دوبارہ برآمد کے مقصد کیلئے تیار کردہ مسودہ تجویز کے مطابق جس میں کہا گیا ہے کہ سالانہ اوسطاً 6.
چینی کی صنعت بڑے پیداواری شعبے کا حصہ ہے اور گزشتہ دس سالوں کے دوران نمایاں ترقی دکھا چکی ہے، جو پاکستان کی معیشت میں اس کی اہمیت کو اجاگر کرتی ہے۔ مختلف حجم کی 82ملوں کے ساتھ پاکستان کی چینی کی صنعت کافی وسیع ہے۔ تاہم یہ تقریباً مکمل طور پر مقامی طور پر اگائی جانے والی گنے کی فصل پر منحصر ہے۔
گزشتہ فصل کے سال کے دوران پاکستان نے 7لاکھ 90ہزار میٹرک ٹن چینی برآمد کی۔ دوسری جانب خراب فصل والے سالوں میں پاکستان کو اپنی ملکی ضروریات پوری کرنے کیلئے چینی درآمد کرنا پڑتی ہے۔
مجموعی طور پر گزشتہ دس سالوں کے دوران پاکستان نے 3.918 ملین میٹرک ٹن چینی برآمد کی، جبکہ اسے 0.565بلین میٹرک ٹن چینی درآمد کرنے پر مجبور ہونا پڑا۔
اس عرصے کے دوران چینی کی برآمد سے حاصل ہونیوالی کل آمدنی 1607ملین امریکی ڈالر رہی جو کہ اسی حجم کی صنعت رکھنے والے حریف ممالک کے مقابلے میں انتہائی کم ہے۔
Post Views: 1ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: مقامی مارکیٹ میں میٹرک ٹن چینی خام چینی کی برا مد کی کے دوران
پڑھیں:
بلوچستان: دہشتگردوں کیخلاف فورسز کے آپریشنز کو مزید وسعت دینے پر اتفاق
بلوچستان: دہشتگردوں کیخلاف فورسز کے آپریشنز کو مزید وسعت دینے پر اتفاق WhatsAppFacebookTwitter 0 30 March, 2025 سب نیوز
کوئٹہ: بلوچستان میں دہشتگردوں کیخلاف سکیورٹی فورسز کے آپریشنز کو مزید وسعت دینے پر اتفاق کیا گیا ہے۔
وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کی زیر صدارت اہم اجلاس ہوا جس میں چیف سیکرٹری بلوچستان، ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ، آئی جی پولیس سمیت اعلیٰ حکام شریک ہوئے، حکام کی جانب سے اجلاس کو صوبے کی مجموعی صورتحال پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔
اجلاس میں عید سکیورٹی پلان، قومی شاہراہوں اور امن و امان کی مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا، اجلاس میں قلات میں سکیورٹی فورسز کے کامیاب آپریشن کو سراہا گیا۔
دوران اجلاس بلوچستان میں دہشت گردوں کیخلاف سکیورٹی فورسز کے آپریشنز کو مزید وسعت دینے پر اتفاق کیا گیا، اجلاس میں سول آرمڈ فورسز کی استعداد کار کو مزید بہتر بنانے کیلئے اہم فیصلے کئے گئے۔
اس موقع پر وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے حکام کو بحالی امن کیلئے اقدامات کو موثر بنانے کا حکم دیا اور تمام سکیورٹی اداروں کی باہمی رابطہ کاری سے اقدامات کو بار آور بنانے کی ہدایت کی۔