وزیراعظم کا میانمار، ملائیشیا اور بنگلادیش کے سربراہان کو ٹیلیفون
اشاعت کی تاریخ: 31st, March 2025 GMT
وزیر اعظم شہباز شریف : فوٹو فائل
وزیراعظم شہباز شریف نے میانمار اور ملائیشیا کے وزرائے اعظم اور بنگلادیش کے چیف ایڈوائزر ڈاکٹر محمد یونس سے ٹیلیفونک رابطہ کیا اور 28 مارچ کے تباہ کن زلزلے پر میانمار کے وزیراعظم سے تعزیت کی۔
شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان زلزلہ متاثرہ افراد کی تکالیف کم کرنے کےلیے ہر قسم کی مدد فراہم کرنے کےلیے تیار ہے۔
محمد یونس سے پاکستان اور بنگلادیش دو طرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کی خواہش کا اعادہ کیا۔
ملک بھر میں عیدالفطر مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منائی جا رہی ہے، صدر مملکت صدر زرداری اور وزیر اعظم شہبازشریف سمیت اہم سیاسی شخصیات نے اپنے اپنے آبائی علاقوں میں نماز عید ادا کی۔
وزیر اعظم نے کہا کہ اپریل میں پاکستان کےنائب وزیراعظم کے دورہ ڈھاکہ سے متعلق پُرامید ہوں تجارتی وفد بھی نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کے ہمراہ جائے گا۔
شہباز شریف اور ملائیشیا کے وزیراعظم کا بھی ٹیلیفونک رابطہ ہوا، اس موقع پر وزیراعظم شہبازشریف نے عید کی مبارکباد دی۔
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ اس سال ملائیشیا کے دورے کا منتظر ہوں، امید ہے یہ دورہ دونوں ممالک کے لیے مفید ثابت ہوگا۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: شہباز شریف شریف نے
پڑھیں:
محمد شہباز شریف کا میانمار کے ہم منصب سے رابطہ، تباہ کن زلزلے پر اظہار تعزیت کیا
وزیراعظم کا میانمار کے ہم منصب سے ٹیلیفونک گفتگو مین کہنا تھا کہ پاکستان زلزلے سے متاثرہ افراد کی تکالیف کو کم کرنے کے لئے ہر قسم کی مدد فراہم کرنے کے لئے تیار ہے، نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی تقریباً 70 ٹن امدادی سامان میانمار کے لئے روانہ کرے گی۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف نے میانمار کے ہم منصب سے رابطہ کیا اور 28 مارچ کے تباہ کن زلزلے پر اظہار تعزیت کیا۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف نے سینئر جنرل من آنگ ہلینگ، چیئرمین سٹیٹ ایڈمنسٹریشن کونسل و وزیراعظم میانمار سے ٹیلیفونک گفتگو کی، تباہ کن زلزلے کے نتیجے میں قیمتی جانوں اور املاک کے نقصان پر پاکستانی عوام اور حکومت کی جانب سے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔
محمد شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان زلزلے سے متاثرہ افراد کی تکالیف کو کم کرنے کے لئے ہر قسم کی مدد فراہم کرنے کے لئے تیار ہے، نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی تقریباً 70 ٹن امدادی سامان میانمار کے لئے روانہ کرے گی، امدادی سامان 2 کھیپ میں اگلے 48 گھنٹے میں زلزلہ سے متاثرہ لوگوں کی مدد کے لئے پہنچ جائے گی۔
وزیراعظم نے میانمار کے عوام کی بہادری اور استقامت پر اعتماد کا اظہار کیا، میانمار کے وزیراعظم نے وزیراعظم شہباز شریف اور پاکستانی عوام کے حسن سلوک کو سراہا، میانمار کے وزیراعظم نے مشکل کی اس گھڑی میں میانمار کے عوام کے ساتھ کھڑے ہونے پر ان کا شکریہ ادا کیا۔