فُٹبال کی عالمی تنظیم فیفا کی بھی عید پر مسلمانوں کو مبارکباد
اشاعت کی تاریخ: 31st, March 2025 GMT
فُٹبال کی عالمی تنظیم فیفا کی جانب سے بھی مسلمانوں کو عید کی مبارکباد پیش کی گئی۔
فیفا بھی عید کے تہوار پر مسلمانوں کی خوشیوں میں شریک ہوگئی اور فیفا نے سوشل میڈیا پوسٹ کے ذریعے عید کی مبارکباد پیش کی۔
فیفا کی اسکیچز پر مبنی تصویر میں مختلف ممالک کے فٹبالرز کو لذیذ کھانوں سے لطف اٹھاتے اور گلے ملتے دیکھا جا سکتا ہے۔
دوسری جانب لیجنڈ فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو نے بھی مسلمانوں کو عید الفطر کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ دیا ہے عید آپ کے پیاروں کیلئے خوشی اور امن لے کر آئے۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
مقبوضہ کشمیر،برطانیہ ، بنگلہ دیش سمیت مختلف ممالک میں عید اجتماعات ، برطانوی شاہی خاندان کی مسلمانوں کو عیدکی مبارکباد
سرینگر،نئی دہلی،لندن(اے بی این نیوز)لندن ،مقبوضہ کشمیر، بنگلادیش اور بھارت میں بھی آج عیدالفطر منائی جارہی ہے جبکہ مقبوضہ بیت المقدس میں مسجد اقصیٰ میں ہزاروں فلسطینیوں نے نماز عید میں شرکت کی۔بھارت کے دارالحکومت نئی دہلی کی جامع مسجد میں نماز عید کے بڑے اجتماع کا اہتمام کیا گیا
، ممبئی کی جامع مسجد ماہم درگاہ اور مدھیہ پردیش، بھوپال کی عیدگاہ مسجد میں نماز عید کی ادائیگی کی گئی۔عمان، انڈونیشیا اور برونائی میں بھی آج عید منائی جارہی ہے، برطانیہ، امریکا، کینیڈا میں کمیونٹی تقسیم کی وجہ سے بعض نے کل منائی اور بعض آج عید منا رہے ہیں۔
قطر،سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، فلسطین میں اتوار کو عیدالفطر منائی گئی، مسجدالحرام اور مسجد نبوی میں نماز عید کے بڑے اجتماعات ہوئے جس میں لاکھوں افراد نے شرکت کی۔
اس کے علاوہ مقبوضہ بیت المقدس میں مسجد اقصیٰ میں ہزاروں فلسطینیوں نے نماز عید میں شرکت کی، متحدہ عرب امارات میں نماز عید کے اجتماعات، دبئی میں توپ کے دو گولے داغ کر نمازعید کا اعلان کیا گیا۔
قطر کے فٹبال اسٹیڈیم میں عید الفطر کے اجتماع میں ہزاروں افراد نے نماز عید ادا کی، کویت، بحرین، یمن، لبنان، ترکیے اور البانیا میں بھی اتوار کو عید منائی گئی۔برطانوی شاہی خاندان کی جانب سے دنیابھر کے مسلمانوں کو عیدالفطر کی مبارکباد دی گئی۔
ملک میں شوال کا چاند نظر آگیا، کل عید الفطر ہوگی