یا نگون :چینی ریسکیو ٹیم نے ملبے تلے دبی ایک 29 سالہ لڑکی کو 65 گھنٹے بعد ریسکیو کر لیا۔پیر کے روز چینی میڈ یا نے بتا یا کہ منڈلے پہنچنے کے بعد 13 گھنٹوں کی مسلسل کوششوں سے، چینی ریسکیو ٹیم کی جانب سے اب تک چار افراد کو ریسکیو کیا جا چکا ہے ۔اس کے علاوہ مقامی امدادی کام اب بھی جاری ہے۔دریں اثنا چینی حکومت کی جانب سے میانمار کو فراہم کی جانے والی ہنگامی امدادی سامان کی پہلی کھیپ بیجنگ کے بین الاقوامی ہوائی اڈے سے روانہ ہوئی۔ میانمار کی حکومت کی درخواست پر چینی حکومت نے میانمار کو ہنگامی انسانی امداد کی مد میں 100 ملین یوآن فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ امداد ی سامان کی پہلی کھیپ میں خیمے، کمبل، فرسٹ ایڈ کٹس اور دیگر سامان شامل ہے۔ میانمار کی وزارت سماجی بہبود کے ڈائریکٹر من ڈینگ نے نیپیڈو شہر میں چائنا میڈیا گروپ کے ساتھ ایک انٹرویو میں کہا کہ چین کی جانب سے جلد از جلد میانمار کے لیے امدادی ٹیم بھیجنا چین اور میانمار کی دوستی کی عکاسی کرتا ہے۔ انہوں نےکہا کہ زلزلے کے فوری بعد اس مشکل وقت کے دوران فراہم کی جانے والی امداد انتہائی قیمتی ہے۔ چین کو اس طرح کی آفات سے نمٹنے کا وسیع تجربہ ہے، خاص طور پر وین چھوان زلزلے کے بعد چین کا موثر ریسکیو سسٹم قابل ستائش ہے.

چین کی جانب سے فراہم کیا گیا پیشہ ورانہ سازوسامان اور تجربہ چین اور میانمار کی دوستی کی مکمل عکاسی کرتا ہے۔

Post Views: 1

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: میانمار کی کی جانب سے

پڑھیں:

انسانی سماج اور آسمانی تعلیمات

مسلمانوں اور غیر مسلموں کے مذہبی حقوق کے حوالے سے ہم کہیں فرق کرتے ہیں تو اعتراض ہوتا ہے کہ آپ ملک میں رہنے والی کچھ آبادی کے مذہبی حقوق کو اپنے حقوق سے مختلف شمار کرتے ہیں جس سے مذہبی مساوات نہیں رہتی۔ اسی طرح غیرمسلم اقلیتوں پر کسی حوالے سے پابندی لگاتے ہیں تو کہاجاتا ہے کہ اس سے مذہبی آزادی مجروح ہو رہی ہے اور مذہبی حقوق پامال ہو رہے ہیں ۔
مذہب کے حوالے سے آج کا بنیادی سوال یہ ہے کہ مذہب کا کوئی معاشرتی کردار ہے یا نہیں؟ اجتماعی معاملات میں مذہب کی ہدایات لی جائیں گی یا نہیں؟ مغرب نے انقلابِ فرانس یعنی ۱۷۹۰ء کے بعد طے کر لیا تھا کہ مذہب کا تعلق عقیدے، اخلاقیات، عبادات اور چرچ کے ساتھ ہے، اجتماعی معاشرت کے ساتھ نہیں ہے۔ یعنی معاشرے کے جو قومی شعبے ہیں تجارت، معیشت، قانون سازی، عدالت وغیرہ ان سے مذہب کا کوئی واسطہ نہیں ہے۔ انقلابِ فرانس کے بعد مغرب نے جو نئی بنیادیں نظامِ زندگی کے لیے طے کی تھیں ان میں یہ تھا کہ ہم مذہب سے رہنمائی حاصل نہیں کریں گے، مذہبی احکام کی پابندی ضروری نہیں ہے، بلکہ اجتماعیات میں ہم مذہب کی دخل اندازی قبول نہیں کریں گے کہ حکومت ایسی ہونی چاہیے، عدالت ایسی ہونی چاہیے، معیشت ایسی ہونی چاہیے، اور یہ کہ حلال حرام اور جائز ناجائز کے دائرے مذہب کی رو سے طے ہونے چاہئیں، وغیر ذالک۔ اور جس طرح مغرب نے خود کو مذہب کے معاشرتی کردار سے الگ کر لیا، ہم سے تقاضا یہ ہے کہ ہم بھی مذہب کے معاشرتی کردار سے لاتعلق ہو جائیں۔ یہ کشمکش دو سو سال سے چل رہی ہے جس میں ہمارے حکمران طبقے تو گول مول چلے آ رہے ہیں لیکن سول سوسائٹی اور عام مسلمان مذہب کے معاشرتی کردار سے دستبردار ہونے کے لیے تیار نہیں ہے۔
مثال کے طور پرمغربی دنیا میں خاندانی قوانین سول لاء کے تحت ہیں اور ان پر مذہبی احکامات کا اطلاق نہیں ہوتا۔ ان کا انسانی حقوق کا فلسفہ نکاح، طلاق، وراثت وغیرہ میں بائبل کے احکام قبول نہیں کرتا۔ عقلِ عامہ جسے کامن سینس کہتے ہیں، اس کی رو سے پارلیمنٹ یا سول سوسائٹی جو طے کردے اس کا اطلاق ہوتا ہے۔ مغرب کے ہاں مذہب انفرادی اور اختیاری چیز ہے کہ کوئی اختیار کرناچاہے یا نہ کرناچاہے لیکن مسلم معاشروں میں ابھی تک الحمدللہ عام آدمی نکاح، طلاق، وراثت وغیرہ میں مذہب ہی سے رہنمائی حاصل کرتا ہے، کوئی مسلمان اگر امریکہ میں بھی رہتا ہے تو خاندانی معاملات میں وہ علماء سے ہی فتویٰ کے لیے رجوع کرتا ہے۔
مذہب کے معاشرتی کردار میں تجارت اور معیشت بھی ہیں کہ اس میں مذہبی احکام کا کیا دخل ہے۔ اور اس میں سیاست بھی ہے کہ حکومت مذہبی اصولوں کے مطابق قائم ہو، یا حکومت مذہبی احکام کے نفاذ کی ذمہ داری قبول کرے، یا حکومت مذہبی احکام کے نفاذ میں کوئی کردار ادا کرے۔ یہ سب باتیں مغرب کے ہاں ناقابل قبول ہے۔ خاندانی نظام میں، معیشت اور تجارت میں، عدلیہ اور قانون میں ، سیاست اور حکومت میں ، ان چاروں بڑے دائروں میں کہیں بھی مذہب، مذہبی احکام اور مذہبی روایات کی بالادستی کو مغرب تسلیم نہیں کرتا۔
آج کے مسلم معاشروں میں حکومت و سیاست اور قانون و عدالت کے معاملات میں مذہب کا کردارکسی جگہ ہے اور کسی جگہ نہیں ہے، لیکن دو دائروں میں مسلمان ابھی تک مذہب سے وابستہ ہیں اور اس سے دستبرداری کے لیے تیار نہیں ہیں: ایک حلال و حرام کا دائرہ اور دوسرا خاندانی نظام یعنی نکاح و طلاق اور وراثت وغیرہ کے معاملات۔ اگرچہ حکومتی سطح پر مذہبی احکام کو گول مول کرنے کے لیے مختلف حیلے اختیار کیے جاتے ہیں۔ مثلاً ایوب خان مرحوم کے زمانے میں ۱۹۶۲ء میں عورت کو طلاق کا حق دلوانے کے نام پر نکاح فارم میں تفویض ِطلاق کا خانہ رکھا گیا تاکہ مغرب کو مطمئن کر سکیں کہ ہمارے ہاں عورت کو بھی طلاق دینے کا حق حاصل ہے لیکن اس کا کچھ خاص نتیجہ نہیں نکلا کہ اب بھی نکاح ہوتے وقت کسی کو کوئی خبر نہیں ہوتی کہ یہ دفعہ کیا ہے، جس کا مطلب ہے کہ عام معاشرے نےاسے قبول نہیں کیا۔ عام مسلمان نکاح، طلاق، وراثت اور حلال و حرام کے مسائل میں مذہب سے رہنمائی لیتے ہیں اور اس کے لیے مسجد اور مدرسہ میں ہی جاتے ہیں۔
مغرب کا کہنا ہے کہ مذہب کا ریاست سے کوئی تعلق نہیں ہے اور حکومت کی بنیاد مذہب پر نہیں ہونی چاہیے۔ آج کے مجتہدین اور دانشور بھی یہ بحث چھیڑتے ہیں کہ مذہب کا ریاست سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ اس کا ایک پہلو عرض کرتا ہوں۔ مجھ سے جب دوست پوچھتے ہیں کہ ریاست کا مذہب سے کوئی تعلق ہے یا نہیں ہے؟ تو میں ان سے مختصراً یہ کہا کرتا ہوں کہ اگر تو ریاست و حکومت میں ہمارے آئیڈیل حضرت ابوبکر صدیقؓ اور حضرت عمرؓ ہیں تو اس کی تو بنیاد ہی مذہب پر ہے۔ ہمارے ہاں ریاست کا آغاز، جسے خلافت کہتے ہیں، حضرت صدیق اکبرؓ سے ہوتا ہے۔ جب انہوں نے حکومت سنبھالی تھی تو اس کا دائرہ جزیرۃ العرب تھا، حکومت سنبھالتے ہی آپؓ نے پہلی بات یہ کی تھی کہ میں تم سے وعدہ کرتا ہوں کہ ’’اقودکم بکتاب اللہ وسنۃ نبیہ‘‘ میں تمہیں کتاب اللہ اور سنت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے مطابق چلاؤں گا۔ اگر میں کتاب اللہ اور سنت کے مطابق نہ چلوں تو میری اطاعت تم پر فرض نہیں ہے۔ یہی بات حضرت عمرؓ نے کہی تھی جب آپؓ خلیفہ منتخب ہوئے تھے۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ ریاست و حکومت اور رعایا کے تعلق کی بنیاد قرآن و سنت ہے جبکہ مغرب اس بات کو تسلیم نہیں کرتا اور کہتا ہے کہ مذہب کا ریاست کے ساتھ کوئی تعلق نہیں بلکہ ریاست کی بنیاد سول سوسائٹی کی خواہشات پر ہے۔
ہمارے ہاں سیاسی نظام کاعنوان خلافت ہےجو تقریباً تیرہ سو سال تک قائم رہی ہے۔ خلافت دراصل نیابت ہے یعنی خلیفہ خود مستقل حکمران نہیں ہے بلکہ اصل حاکم کا نائب ہے۔ یہاں ایک مغالطہ دور کرنا چاہتا ہوں کہ خلیفہ نائب ہوتا ہے اللہ تعالیٰ کا، یہ بات درست نہیں۔ الاحکام السلطانیہ میں قاضی ابویعلیٰ نے روایت نقل کی ہے کہ حضرت صدیق اکبرؓ سے ایک آدمی نے کہا تھا ’’ یا خلیفۃ اللہ!‘‘ آپؓ نے ٹوک دیا اور فرمایا ’’لست بخلیفۃ اللہ انا خلیفۃ رسول اللہ‘‘ میں اللہ کا خلیفہ نہیں ہوں، رسول اللہ کا خلیفہ ہوں۔ یہ بہت بنیادی بات ہے۔ چنانچہ اصول یہ ہے کہ ہمارے ہاں حکومت نیابتِ رسول کا نام ہے اور حکومت کی بنیاد قرآن و سنت ہے، جبکہ مغرب اور آج کا عالمی نظام یہ کہتا ہے کہ مذہب کا ریاست کے ساتھ کوئی تعلق نہیں۔
اس حوالے سے ایک عنوان مذہبی مساوات کا ہے۔ ایک اسلامی ریاست میں متعدد معاملات میں غیر مسلم رعیت کو وہ آزادی نہیں ہے جو مسلمانوں کو حاصل ہے۔ ویسے تو ان کو جائز حقوق حاصل ہیں لیکن کچھ معاملات میں مسلمانوں کا امتیاز ہے۔ مثلاً‌ غیر مسلم شہریوں کو مسلمانوں کے سامنے کھلم کھلا اپنے مذہب کی تبلیغ کا حق نہیں ہے۔ مسیحی یا کوئی اور اقلیت اپنے دائرے میں تعلیم و تبلیغ تو کر سکتے ہیں لیکن مسلم اکثریت کو دعوت نہیں دے سکتے۔ یہ مذہبی مساوات کے خلاف قرار پاتا ہے کہ جو حقوق ایک مسلم ریاست میں مسلمانوں کو حاصل ہیں وہ تمام حقوق غیرمسلموں کو حاصل نہیں ہیں۔ ہمارے ہاں پاکستان کے قانون میں یہ ہے کہ ملک کا سربراہ کوئی غیر مسلم نہیں بن سکتا۔ اور جب آپ یہ کہتے ہیں کہ کلیدی آسامیوں پر یعنی ایسے مناصب جو پالیسی ساز حیثیت رکھتے ہوں، ان پر غیرمسلموں کی تقرری نہ کی جائے، تو اسے مذہبی مساوات کے خلاف سمجھا جاتا ہے کہ جب مسلمان ان عہدوں پر فائز ہو سکتا ہے تو غیر مسلم کیوں نہیں ہو سکتا۔
(جاری ہے)

متعلقہ مضامین

  • وزیرِاعظم کی ہدایت پر میانمار زلزلہ زدگان کے لیے امداد روانہ، 70 ٹن سامان بھیجاجا رہا ہے، طارق فضل
  • میانمار زلزلہ: وزیرِاعظم شہباز شریف کی ہدایت پر امداد کی پہلی کھیپ روانہ
  • الخدمت فاونڈیشن کی جانب سے فلسطینی طلبہ و طالبات کیساتھ عیدالفطر منانے کا اہتمام
  • چینی ریسکیو ٹیموں نے میانمار میں 6 افراد کو زندہ بچالیا
  • چینی ریسکیو ٹیموں نے میانمار میں 6 افراد کو زندہ بچایا ہے،چینی وزارت خارجہ
  • چینی ریسکیو ٹیمز  کی میانمار میں   زلزلے سے متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں 
  • شی زانگ میں انسانی حقوق کے حوالے سے   حاصل کی گئی کامیابیاں کسی  جھوٹے بیانیے سے  چھپ نہیں سکتیں، چینی میڈیا
  • عالمی ادارہ صحت کے بجٹ میں 20 فیصد کمی کا فیصلہ
  • انسانی سماج اور آسمانی تعلیمات