کراچی کی مقامی عدالت نے سینئر صحافی فرحان ملک کو جوڈیشل ریمانڈ پر لانڈھی جیل منتقل کرنے کا حکم دے دیا۔

سینئر صحافی فرحان ملک کو عید الفطر کے پہلے روز ہی ملیر کورٹ پہنچایا گیا، جہاں ان کو اسپیشل جوڈیشل مجسٹریٹ ملیر کے سامنے پیش کیا گیا۔فرحان ملک کی جانب سے بلال قریشی اور جبران ناصر عدالت میں پیش ہوئے۔

وکیل جبران ناصر نے عدالت کو بتایا کہ فرحان ملک کے خلاف درج کیے گئے پہلے مقدمے پر درخواست کی سماعت 3 اپریل کو ہوگی اور دوسرے مقدمے میں درخواست ضمانت پرسماعت 7 اپریل کو ہوگی۔

یاد رہے کہ 20 مارچ 2025 کو وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے سینئر صحافی اور سما ٹی وی کے سابق ڈائریکٹر نیوز فرحان ملک کو کراچی سے گرفتار کرلیا تھا۔ڈیجیٹل پلیٹ فارم ’رفتار‘ کی جانب سے سوشل اکاؤنٹس پر نامور صحافی فرحان ملک سے متعلق اطلاع دی گئی تھی کہ انہیں ایف آئی اے نے حراست میں لے لیا۔

ایف آئی اے سائبر کرائم رپورٹنگ سینٹر کے ایڈیشنل ڈائریکٹر شہزاد حیدر نے ’ڈان ڈاٹ کام‘ کو بتایا تھا کہ فرحان ملک کے خلاف تقریباً 3 ماہ قبل انکوائری شروع کی گئی تھی۔صحافی پر الزامات سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ فرحان ملک نے ’سیکورٹی اسٹیبلشمنٹ کے خلاف کئی پروگرام کیے تھے، اور آج انکوائری مکمل ہونے کے بعد باضابطہ طور پر انہیں گرفتار کیا گیا۔

.

ذریعہ: Daily Ausaf

کلیدی لفظ: صحافی فرحان ملک فرحان ملک کو

پڑھیں:

لاہور: آن لائن آرڈر پر شراب ڈیلیور کرنے والا غیر ملکی ملزم گرفتار

لاہور:

اچھرہ پولیس نے خفیہ اطلاع پر شاہ جمال میں کارروائی کرتے ہوئے عید کے موقع پر شراب کی ترسیل ناکام بنا دی اور ایک غیر ملکی ملزم کو گرفتار کر لیا۔

پولیس ترجمان کے مطابق، گرفتار ملزم ONYE KAOZURU کا تعلق تنزانیہ سے ہے، جو ایک آن لائن آرڈر پر شراب اور بیئر کی سپلائی کرنے آیا تھا۔ کارروائی کے دوران ملزم کے قبضے سے 30 بوتلیں شراب اور 104 بیئر کین برآمد کر لی گئیں۔

ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش کے لیے انویسٹیگیشن ونگ کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ پولیس حکام کے مطابق عید کے موقع پر شہر میں سیکیورٹی سخت کر دی گئی ہے اور ہر مشکوک سرگرمی پر کڑی نظر رکھی جا رہی ہے۔

ایس پی ماڈل ٹاؤن اخلاق اللہ تارڑ نے ایس ایچ او اچھرہ اور ان کی ٹیم کو کامیاب کارروائی پر شاباش دی اور کہا کہ قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت اقدامات کیے جائیں گے تاکہ شہر میں امن و امان قائم رہے۔

متعلقہ مضامین

  • سینئر صحافی فرحان ملک کو لانڈھی جیل منتقل کرنے کا حکم
  • صحافی فرحان ملک کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم
  • صحافی فرحان ملک کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنےکاحکم
  • صحافی فرحان ملک کو عدالتی تحویل میں لےکر جیل بھیجنےکاحکم
  • فیصل آباد میں خاتون سے زیادتی کا تیسرا ملزم بھی گرفتار
  • لاہور: آن لائن آرڈر پر شراب ڈیلیور کرنے والا غیر ملکی ملزم گرفتار
  • محبت کےنام پر“ڈیٹنگ ایپ“پر ملنےوالی دوست نےکروڑوں لوٹ لیے
  • میرٹھ: سڑک پر عید کی نماز پڑھنے پر لائسنس، پاسپورٹ منسوخ کرنے کا اعلان
  • اقوام متحدہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم روکنے کے لئے مداخلت کرے