2025-04-19@07:56:42 GMT
تلاش کی گنتی: 1115

«کو پولیس میں»:

(نئی خبر)
    اپنے بیان میں ضیاء لنجار کا کہنا ہے کہ کسی کو بھی ڈمپرز یا ہیوی گاڑیوں کو جلانے کی اجازت نہیں، جو بھی شہر کا امن خراب اور دہشت پھیلانے میں ملوث ہے گرفتار کیا جائے گا، پولیس کو گاڑیاں جلانے والے افراد کو گرفتار کرنے کے احکامات دیئے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ وزیر داخلہ سندھ ضیاء لنجار نے ڈمپر حادثات پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈمپرز حادثات میں ملوث ڈرائیوروں کو گرفتار کرنے کے واضح احکامات ہیں۔ اپنے بیان میں ضیاء لنجار کا کہنا ہے کہ کسی کو بھی ڈمپرز یا ہیوی گاڑیوں کو جلانے کی اجازت نہیں، جو بھی شہر کا امن خراب اور دہشت پھیلانے میں ملوث ہے گرفتار کیا جائے گا۔ انہوں نے مزید...
    — فائل فوٹو لاہور کے علاقے لیاقت آباد میں قصاب بہنوئی نے گھریلو ناچاقی پر سالے کو چھریاں مار کر قتل کر دیا۔پولیس کے مطابق ملزم فیاض کی اپنی بیوی سے تلخ کلامی ہوئی جس پر خاتون نے بھائیوں کو بلا لیا، اس دوران خاتون کے بھائی بلال نے بہن سے جھگڑے کی وجہ پوچھی تو ملزم فیاض نے اس پر چھری سے حملہ کر دیا۔ کامونکی، تلخ کلامی، نوجوان کو مسجد میں نماز کی حالت میں چھریاں مار کر قتل کردیاکامونکیمعمولی تنازعہ پر مسجد میں نماز ادا کرنے... پولیس کے مطابق 17 سالہ بلال چھریاں لگنے سے موقع پر ہی دم توڑ گیا جبکہ ملزم فیاض قصاب ہے جو واردات کے بعد فرار ہو گیا۔پولیس نے بتایا ہے...
    لاہور ہائیکورٹ میں امانت میں خیانت کے مقدمے میں ملزم کی ضمانت خارج ہونے پر فرار کی کوشش پولیس نے ناکام بنا دی۔ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شہباز رضوی نے امانت میں خیانت کے کیس پرسماعت کی۔ ملزم نے ضمانت خارج ہوتے ہی فرار ہونے کی کوشش کی جسے پولیس اہلکاروں نے ناکام بنا دیا۔ مزید پڑھیں: عدالت سے فرار ہونیوالے قتل کے 2 ملزمان دوبارہ گرفتار پولیس نے ملزم ملک ناصر کو احاطہ عدالت سے گرفتار کرلیا۔ مدعی مقدمہ نے عدالت میں خود دلائل دئیے۔ مدعی نے موقف اختیار کیا کہ ملزم کمیٹی ڈال کر لوگوں سے فراڈ کرتا ہے۔ ملزم کے خلاف پہلے سے متعدد مقدمات درج ہیں۔ ملزم کے خلاف تھانہ غازی آباد پولیس نے مقدمہ درج...
    کوئٹہ میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے 3 پولیس اہلکار شہید اور ایک زخمی ہو گیا ۔پولیس کے مطابق کوئٹہ میں پولیس کی گشتی گاڑی پر دہشت گردوں کے حملے میں تین پولیس اہلکار شہید اور ایک زخمی ہواہے ،کوئٹہ کے مستونگ روڈ پر نیو سریاب تھانے کی حدود میں دہشت گردوں نے موبائل وین کو نشانہ بنایا، حملہ آور، جن کی شناخت نہیں ہوسکی، پولیس کی گاڑی پر اندھا دھند فائرنگ کی اور موقع سے فرار ہوگئے۔ شہید اہلکاروں کی شناخت سب انسپکٹر عبدالولی، کانسٹیبل عبدالرحمان اور کانسٹیبل مختیار کے نام سے ہوئی ہے۔ پولیس موبائل کا ڈرائیور خیر بخش زخمی ہوگیا جسے علاج کے لئے قریبی ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے اپنے ردعمل...
    وزیر داخلہ سندھ ضیاء لنجار نے ڈمپر حادثات پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈمپرز حادثات میں ملوث ڈرائیوروں کو گرفتار کرنے کے واضح احکامات ہیں۔ اپنے بیان میں ضیاء لنجار کا کہنا ہے کہ کسی کو بھی ڈمپرز یا ہیوی گاڑیوں کو جلانے کی اجازت نہیں، جو بھی شہر کا امن خراب اور دہشت پھیلانے میں ملوث ہے گرفتار کیا جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ پولیس کو گاڑیاں جلانے والے افراد کو گرفتار کرنے کے احکامات دیے ہیں، سہراب گوٹھ احتجاج سے متعلق پولیس کو ہدایت دی ہے۔ واضح رہے کہ نارتھ کراچی پاور ہاؤس چورنگی کے قریب ڈمپر کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار زخمی ہوگیا، حادثے کے بعد مشتعل افراد نے 7...
    کراچی میں حادثے کے بعد 7 ڈمپروں کو آگ لگانے کے خلاف ٹرک ڈرائیوروں نے موٹروے پر احتجاج کیا، پولیس نے مذاکرات کے بعد ایم نائن پر ٹریفک بحال کرادی۔ ڈرائیوروں نے سہراب گوٹھ آلاصف اسکوائر کے قریب کچرے اور پتھروں سے بھرے ٹرک الٹا دیئے تھے۔ احتجاج کے باعث موٹر وے ایم نائن کے دونوں ٹریک بند ہوگئے، ٹریفک کی روانی معطل ہونے کے باعث گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔ دوسری جانب پولیس نے ڈمپروں کو آگ لگانے کے الزام میں متعدد افراد کو گرفتار کرلیا۔ واضح رہے کہ کراچی میں پاور ہاؤس چورنگی کے قریب ڈمپر کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار سخت زخمی ہوگیا۔ حادثے کے بعد مشتعل افراد نے ناگن چورنگی پر 4 اور فور...
    کوئٹہ کے علاقے سریاب میں نیو سریاب تھانے کی پولیس موبائل پر فائرنگ کے نتیجے میں سب انسپکٹر سمیت تین اہلکار شہید جبکہ ایک زخمی ہوگیا، فائرنگ کے بعد ملزمان فرار ہوگئے۔ پولیس حکام کے مطابق سریاب کے علاقے مستونگ روڈ پر شیخ زید ہسپتال کے قریب نامعلوم دہشت گردوں نے پولیس موبائل پر حملہ کیا۔ اس موقع پر موبائل میں موجود سب انسپکٹر عبدالولی تنولی اور دو جوان شہید ہوگئے ہیں جبکہ ڈرائیور شدید زخمی حالت میں ہسپتال پہنچایا گیا۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی علاقے میں سیکیورٹی فورسز پہنچ گئیں، جبکہ نامعلوم دہشت گرد حملے کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ وزیراعلیٰ بلوچستان نے سریاب روڈ پر پولیس موبائل پر بزدلانہ حملے کی مذمت کی ہے۔...
    لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن ) لیاقت آباد میں قصاب بہنوئی نےگھریلو ناچاقی پر سالے کو چھریاں مار کر قتل کردیا۔ پولیس کے مطابق ملزم فیاض کی اپنی بیوی سے تلخ کلامی ہوئی جس پر خاتون نے بھائیوں کو بلالیا، اس دوران خاتون کے بھائی بلال نے بہن سے جھگڑے کی وجہ پوچھی تو چھریاں چل گئیں۔ پولیس کے مطابق 17 سالہ بلال چھریاں لگنے سے موقع پر دم توڑ گیا جب کہ ملزم فیاض قصاب ہے جو  واردات کے بعد فرار ہوگیا۔ پولیس نے مزید بتایا کہ ملزم کی گرفتاری کے لیے ٹیمیں تشکیل دے دی ہیں اور واقعے کی تحقیقات کی جارہی ہیں۔ ٹیرف معطلی پر سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال، پاکستان سٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی ...
    کوئٹہ: نیو سریاب تھانےکی پولیس موبائل پر دہشتگردوں کا حملہ، 3 اہلکار شہید WhatsAppFacebookTwitter 0 10 April, 2025 سب نیوز کوئٹہ:نیوسریاب تھانےکی پولیس موبائل پر دہشت گردوں کے حملے میں 3 اہلکار شہید ہوگئے۔ پولیس کے مطابق پولیس موبائل پر دہشت گردوں نے فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 3 اہلکار شہید اور ایک زخمی ہوا۔ پولیس نے بتایا کہ دہشت گردوں کی فائرنگ سے شہید اہلکاروں میں ایک سب انسپکٹر اور 2 کانسٹیبل شامل ہیں۔ دوسری جانب وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے سریاب روڈ پر پولیس موبائل پر بزدلانہ حملہ کی مذمت کی ہے۔ وزیراعلیٰ بلوچستان نے اپنے بیان میں کہا کہ دہشت گردوں کو کیفر کردار تک پہنچا کر دم لیں گے، ریاست کمزور نہیں،دشمنوں کو...
    اسلام آباد: وفاقی پولیس کے جوان خواتین اور خواجہ سراؤں کے ذریعے شہریوں کو پھنسانے لگے۔ وفاقی پولیس کے جوان بھی ہنی ٹریپ کے دھندے میں ملوث نکلے۔ خواتین اور خواجہ سراؤں کے ذریعے شہریوں کو پھنسانے اور پیسے لینے  میں ملوث ڈولفن اسکواڈ کے 2 اہلکاروں کو گرفتار کرلیا گیا۔ دونوں اہلکاروں نے رابعہ نور نامی لڑکی کو ہنی ٹریپ کے لیے ہائر کیا۔ ملزمان رابعہ نورنامی خاتون  کے ذریعے ہنی ٹریپ کر  کے شہریوں سے موبائل اور نقدی چھین لیتے تھے۔ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے، جس کے مطابق ڈولفن اسکواڈ کے اہلکار راجہ جمشید اور رفیق خاتون سے رابطے میں نکلے، جس کے بعد تھانہ شالیمار پولیس نے خاتون کو...
    کوئٹہ: نیو سریاب تھانے کی پولیس موبائل پر نامعلوم دہشت گردوں کے حملے میں 3 پولیس اہلکار شہید ہو گئے جبکہ ایک اہلکار زخمی ہوا۔ پولیس کے مطابق دہشت گردوں نے پولیس موبائل پر اندھا دھند فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 3 اہلکار جان کی بازی ہار گئے۔ شہید ہونے والوں میں ایک سب انسپکٹر اور دو کانسٹیبل شامل ہیں۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق، پولیس اہلکار چائے پی رہے تھے جب دہشت گرد موٹر سائیکل پر سوار ہو کر آئے اور فائرنگ شروع کر دی۔ دہشت گردوں کے حملے کے فوراً بعد علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق دہشت گرد سریاب کے علاقے میں روپوش ہیں اور علاقے کو گھیرے...
    کراچی: شہر قائد کے علاقے نارتھ کراچی پاور ہاؤس کے قریب تیز رفتار ڈمپر نے متعدد موٹر سائیکل سوار افراد کو ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں تین افراد زخمی ہوگئے۔ حادثے کے بعد مشتعل افراد نے ڈمپر کے خلاف شدید احتجاج کرتے ہوئے 4 ڈمپرز کو آگ لگا دی۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق، حادثے میں زخمی ہونے والے افراد کو فوری طور پر اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ حادثے کے بعد مقامی افراد نے ڈمپر کے ڈرائیور کا تعاقب کیا اور اسے منگھوپیر روڈ پر پکڑ لیا۔ عوام نے ڈرائیور پر تشدد کیا جس کے بعد پولیس نے موقع پر پہنچ کر اسے حراست میں لے لیا۔ مزید پڑھیں: ٹریفک حادثات کی روک تھام کیلیے کراچی...
    بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں مستونگ روڈ پر نامعلوم افراد نے پولیس موبائل پر فائرنگ کی ہے جس کے نتیجے میں 3 اہلکار شہید ہوگئے۔ یہ بھی پڑھیں کوئٹہ کو خطرناک دہشتگردی سے بچا لیا گیا، سی ٹی ڈی بلوچستان پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ مستونگ روڈ پر نیو سریاب کی حدود میں پیش آیا، جس کے نتیجے میں 3 پولیس اہلکار شہید اور ایک زخمی ہوگیا۔ دوسری جانب ترجمان بلوچستان حکومت کے مطابق سریاب روڈ پر پولیس موبائل پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے، جس کے باعث تین پولیس اہلکاروں کی شہادت کی اطلاعات ہیں۔ شاہد رند کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے، اور شواہد اکٹھے کرکے تحقیقات کی جارہی ہیں۔ انہوں...
    AHMEDABAD: بھارتی ریاست گجرات کے احمد آباد میں سفاک ماں نے اپنے کم سن بیٹے کو مسلسل رونے پر مبینہ طور پر زیرزمین بنائے گئے پانی کی ٹینکی میں پھینک کر قتل کردیا جبکہ پولیس نے خاتون کو گرفتار کرلیا۔ بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق پولیس نے بتایا کہ 22 سالہ خاتون نے مبینہ طور پر اپنے بیٹے کو زیرزمین پانی کی ٹینکی میں پھینک کر قتل کرنے پر گرفتار کرلیا ۔ پولیس نے بتایا کہ خاتون نے اپنے کم سن بیٹے کو مسلسل رونے کی وجہ سے ڈسٹرب ہونے پر قتل کردیا ہے۔ میگھانی نگر پولیس اسٹیشن کے انسپکٹر ڈی بی باسیا نے بتایا کہ کرشما بگھیل نے گزشتہ ہفتے دعویٰ کیا تھا کہ ان کا...
    لاہور: پولیس نے  بچے کو کھیتوں میں لے جا کر اجتماعی بدفعلی کرنے والے تین ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ ایس ایچ او کاہنہ پولیس کے مطابق گینگ ریپ کے 3 ملزمان گرفتار کر لیے گئے ہیں۔ ملزمان کے خلاف تھانہ کاہنہ میں بچے سے گینگ ریپ کا مقدمہ درج ہے۔ ملزمان بابر،ندیم اور قمر نے بچے کو فصلوں میں لے جاکر زیادتی کا نشانہ بنایا تھا۔ واقعے کا مقدمہ بچے کی والدہ کے بیان پر درج ہے۔ ملزمان نے بچے کی جیب میں موجود 84 ہزار روپے بھی چھین لیے تھے۔ ایس پی ماڈل ٹاؤن ڈویژن اخلاق اللہ تارڑ نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ملزمان کی گرفتاری کے احکامات جاری کیے تھے، جس پر  ملزمان...
    فائل فوٹو۔ کراچی کے علاقے کورنگی ویٹا چورنگی پر ٹریلر کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار جاں بحق ہوگیا۔ پولیس کے مطابق جاں بحق شخص کی لاش جناح اسپتال منتقل کردی گئی ہے جبکہ ٹریلر کا ڈرائیور موقع سے فرار ہوا۔تاہم پولیس حکام کے مطابق ٹریلر ڈرائیور کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔ 
    اسلام آباد: وفاقی پولیس کے جوان خواتین اور ہیجڑوں کے ذریعے شہریوں کو پھنسانے لگے۔ وفاقی پولیس کے جوان بھی ہنی ٹریپ کے دھندے میں ملوث نکلے۔ خواتین اور ہیجڑوں کے ذریعے شہریوں کو پھنسانے اور پیسے لینے  میں ملوث ڈولفن اسکواڈ کے 2 اہلکاروں کو گرفتار کرلیا گیا۔ دونوں اہلکاروں نے رابعہ نور نامی لڑکی کو ہنی ٹریپ کے لیے ہائر کیا۔ ملزمان رابعہ نورنامی خاتون  کے ذریعے ہنی ٹریپ کر  کے شہریوں سے موبائل اور نقدی چھین لیتے تھے۔ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے، جس کے مطابق ڈولفن اسکواڈ کے اہلکار راجہ جمشید اور رفیق خاتون سے رابطے میں نکلے، جس کے بعد تھانہ شالیمار پولیس نے خاتون کو بھی گرفتار کر لیا...
    کراچی کے بعد میرپورخاص میں غیر ملکی فوڈ فرنچائزپر مشتعل حملہ آوروں نے پتھراؤ کر کے شیشے توڑ دیے اور فرنچائز کو آگ لگا دی۔میرپورخاص کے معروف کاروباری علاقے حیدرآباد روڈ پر واقع غیرملکی فوڈ فرنچائز پر مشتعل حملہ آوروں نےمنگل کی رات حملہ کیا۔ مشتعل افراد نے  فرنچائز پر پتھراؤ اور توڑ پھوڑکے بعد اسے آگ لگادی۔تاہم پولیس کی بھاری نفری نے ہوائی فائرنگ کرکے مشتعل حملہ آوروں کو منتشر کیا اور 11 حملہ آوروں کو حراست میں لے لیا جس کے بعد صورتحال کنٹرول میں آگئی۔پولیس نے کہا کہ قانون ہاتھ میں لینے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی ہوگی۔اس سے قبل  منگل کو کراچی کے علاقے ڈیفنس خیابان اتحاد میں غیر ملکیفوڈ چین کے ریسٹورنٹ پر مشتعل...
    لاہور (نیوز رپورٹر) وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے بانی پی ٹی آئی کی بہنوں کی گرفتاری سے متعلق خبروں کو سختی سے مسترد کر دیا ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ پنجاب پولیس نے نہ تو علیمہ خان اور نہ ہی کسی دوسری خاتون کو گرفتار کیا ہے۔ علیمہ خان اور ان کے ساتھی بغیر کسی دباؤ کے خود ہی پولیس وین میں بیٹھے اور خواجہ سروس سٹیشن پہنچ کر ازخود وین سے اتر گئے۔ علیمہ خان اور دیگر خواتین نے پنجاب پولیس کی گاڑی سے "اوبر سروس" حاصل کی۔  سوشل میڈیا اور فوٹیج کے ذریعے عوام کے سامنے اس "ڈرامہ بازی" کی حقیقت کھل کر سامنے آچکی ہے۔ فسادی ٹولے کا یہ سب کچھ بانی پی ٹی آئی...
    سٹی42: پی ٹی آئی کے لیڈر اور بانی کی بہنیں اڈیالہ جیل کے باہر دھرنا دینے کی کوشش مین ناکام ہو کر گھروں کو واپس چلے گئے۔ پولیس نے کچھ دیر کے لئے علیمہ خان، ان کی بہنوں، بعض لیڈروں اور کچھ کارکنوں کو حراست میں لیا تاہم ان سب کو کچھ ہی دیر بعد چھوڑ دیا گیا۔ علیمہ خان اور ان کے ساتھ آئی ہوئی دوسری دو بہنوں نے اڈیالہ جیل کے قریب ایک شادی ہال کے لان میں کچھ دیر بیتھ کر "دھرنا" دیا لیکن وہاں کوئی دوسرے لیدر اور کارکن نہیں آئے، بعد میں وہ سب لوگ اپنے گھروں کو واپس چلے گئے۔ سریے اور سیمنٹ کی تازہ ترین قیمتیں سامنے آگئیں بانی کی بہنوں...
    راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 08 اپریل2025ء) عمران خان کی بہنوں کو گرفتار کر کے اسلام آباد پولیس کے حوالے سے کر دیے جانے کی اطلاعات۔ تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کی جانب سے دعوٰی کیا جا رہا ہے کہ عمران خان کی تینوں بہنوں علیمہ خان ڈاکٹر عظمیٰ نورین نیازی اور صاحب زادہ حامد رضا کو پنجاب پولیس نے گرفتار کر کے اسلام آباد پولیس کے حوالے کردیا۔ ملک میں اس وقت مکمل طور پر جنگل کا قانون رائج ہے۔ اس غیرقانونی حراست کی وجہ محض اپنے بھائی سے ملاقات کا اصولی اور قانونی مطالبہ ہے۔ اس سے قبل اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی اڈیالہ جیل کے باہر سے گرفتار کر لیا، پی آٹی آئی رہنما ملک احمد بھچر بانی...
      راولپنڈی: سابق وزیراعظم اور پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کی تینوں بہنوں کو پولیس نے راولپنڈی سے حراست میں لے لیا ۔ رپورٹ کے مطابق راولپنڈی پولیس نے عمران خان کی تینوں بہنوں، پی ٹی آئی رہنما عالیہ حمزہ صاحبزادہ حامد رضا اور دیگر کو حراست میں لے لیا۔ پولیس نے نادیہ خٹک اور عمران خان کے کزن قاسم خان کو بھی حراست میں لے لیا۔ خیال رہے پی ٹی آئی رہنما اور کارکنان اڈیالہ جیل کے باہر احتجاج کے لیے جمع ہوئے تھے۔ اس سے قبل علیمہ خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ اگر عمران خان سے ملاقات نہیں کرنے دیں گے تو ہم یہیں بیٹھیں گے۔ Post Views: 3
    راولپنڈی پولیس نے بانی تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی تینوں بہنوں کو حراست میں لے لیا۔پولیس حکام نے بانی پی ٹی آئی کی تینوں بہنوں کو حراست میں لے وین میں بٹھالیا۔پولیس حکام کی طرف سے حراست میں لیے گئے دیگر رہنماؤں میں صاحبزادہ حامد رضا، عالیہ حمزہ ، نادیہ خٹک اور بانی چیئرمین کے کزن قاسم خان شامل ہیں۔
    عمران خان سے فیملی کی ملنے کی کوشش،پولیس کا ایکشن،گرفتاری و رہائی WhatsAppFacebookTwitter 0 8 April, 2025 سب نیوز راولپنڈی (آئی پی ایس )عمران خان سے اہل خانہ اور رہنماں کی اجازت نہ ملنے پر پی ٹی آئی کارکنوں نے جیل کے قریب احتجاج اور پتھرا کیا، پولیس نے عمران خان کی تینوں بہنوں، عالیہ حمزہ، ایم این اے شفقت اعوان سمیت متعدد کارکنوں کو حراست میں لیا جبکہ صاحبزادہ حامد رضا نے رضاکارانہ گرفتاری دی تاہم خواتین کو کچھ دور لے جاکر پولیس نے رہا کردیا۔ بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشری بی بی سے اڈیالہ جیل میں ملاقات کا دن ہے، بشری بی بی سے ملاقات کیلئے ان کے فیملی ممبران اڈیالہ جیل پہنچے ان...
    راولپنڈی(  اے بی این نیوز      )گورکھپور سٹاپ سے تحویل میں لی گئی خواتین کو لیکر پولیس شاہ پور سٹاپ پہنچ گئی ۔ پولیس وین میں موجود بانی پی ٹی آئی کی بہنیں،حامد رضا اور قاسم خان نیازی سمیت پٹرول پمپ پر روک دی گئی ۔ پولیس کی جانب سے تحویل میں لئے گئے تمام افراد اور خواتین کو گھر جانے کی آفر ۔ بانی پی ٹی آئی کی بہنوں نے گھر جانے سے انکار کر دیا،باقاعدہ گرفتار کرنے کا مطالبہ ۔ تاحال پولیس وین پٹرول پمپ پر موجود،تحویل میں لی گئی تمام خواتین بھی وین میں موجود ہیں۔ ایس پی صدر ڈویژن نبیل کھوکھر بھی پٹرول پمپ پر پہنچ گئے۔ اس سے قبل بیرسٹرگوہر نے کہا ہے کہ عمران خان کی...
    راولپنڈی(  اے بی این نیوز      )بیرسٹرگوہر نے کہا ہے کہ عمران خان کی بہنوں کوحراست میں لیناغیرقانونی ہے۔ عدالتی حکم ہے کہ بانی پی ٹی آئی سےفیملی کی ملاقات ہونی چاہیے۔ ہم نےدھرنےکی کوئی کال نہیں دی تھی۔ ہم صرف بانی پی ٹی آئی کی بہنوں کی حمایت میں یہاں آئے۔ جیل انتظامیہ کی شرائط پرملاقات کاکوئی آرڈرنہیں۔ ہماری جانب سےکوئی پتھراؤنہیں کیاگیا۔ قبل ازیں اڈیالہ جیل کےباہرپی ٹی آئی رہنماؤں اورکارکنان کی گرفتاریاں۔ بانی پی ٹی آئی کی تینوں بہنوں کوحراست میں لےلیاگیا۔ پولیس نےعلیمہ خان،نورین خان اورعظمیٰ خان کووین میں بٹھادیا۔ پی ٹی آئی رہنماعالیہ حمزہ کوبھی گرفتارکرلیاگیا۔ صاحبزادہ حامدرضا،حامدخان سمیت11کارکنوں کوحراست میں لےلیاگیا۔ پی ٹی آئی رہنمااورکارکنان اڈیالہ جیل کےباہراحتجاج کیلئےجمع ہوئےتھے۔ تحریک انصاف کی اراکین قومی وصوبائی اسمبلی...
    راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 اپریل2025ء)راولپنڈی پولیس نے دھمیال کے علاقے میں کارروائی کرتے ہوئے 3 ملزمان کو گرفتار کر کے 3 لڑکیوں کو بازیاب کروا لیا۔گرفتار ملزمان میں میاں بیوی اور بیٹا شامل ہیں، ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔(جاری ہے) متاثرہ لڑکی نے بتایا ہے کہ ملزم مجھے اور میری کزن کو کوٹ ادو سے گھروں میں کام کی غرض سے راولپنڈی لایا، ملزمان نے ہمارے والدین کو قائل کر کے کام کے بدلے اچھی تنخواہ دینے کا جھانسہ دیا۔متاثرہ لڑکی نے بتایا کہ ملزمان نے راولپنڈی پہنچا کر انجان لوگوں کے حوالے کر دیا، ملزمان ہمارے ساتھ زیادتی کرتے رہے اور نازیبا ویڈیوز بناتے رہے۔متاثرہ لڑکی نے بتایا ہے...
    پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان کی تینوں بہنوں سمیت پی ٹی آئی کے متعدد رہنماؤں کو حراست میں لے لیا گیا۔ عمران خان کی بہنوں کو راولپنڈی اڈیالہ جیل کے باہر سے پولیس نے حراست میں لیا ہے۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں wenews اڈیالہ جیل پی ٹی آئی رہنما راولپنڈی پولیس زیر حراست علیمہ خان عمران خان عمران خان کی بہنیں وی نیوز
    راولپنڈی کی اڈیالہ جیل کے قریب پولیس ناکے پر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے کارکنوں کو تحویل میں لے لیا گیا جبکہ پولیس کارروائی کے دوران تحویل میں لیے گئے کارکنوں میں خواتین بھی شامل ہیں۔ ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کی متحرک کارکن طیبہ راجہ کو بھی پولیس نے اپنی تحویل میں لے لیا ہے، یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب کارکنان جیل کے قریب موجود تھے تاہم پولیس نے کسی ممکنہ صورتحال سے نمٹنے کے لیے فوری کارروائی کرتے ہوئے انہیں حراست میں لے لیا۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ تحویل میں لیے گئے افراد کو قانون کے مطابق ڈیل کیا جائے گا جبکہ پی ٹی آئی کی جانب سے اس اقدام کی مذمت...
    اسلام آباد میں مبینہ طور پر غیرت کے نام پر سگی بہن کو قتل کرکے لاش کو دفنانے والے ملزم کو پولیس نے گرفتار کرلیا، ملزم الفت نے اپنی 28 سالہ بہن کو قتل کرکے گھر کے باہر دفن کردیا تھا۔ یہ بھی پڑھیں ’آج تم سب مرجاؤ گے‘، اداکارہ نرگس فخری کی بہن قتل کے الزام میں گرفتار پولیس کی جانب سے دائر مقدمہ کے مطابق گزشتہ روز تھانہ بنی گالہ کی حدود میں پیش آیا، شہری عامر سلیم نے اسلام اباد پولیس کو فون کرکے اطلاع دی کہ ان کے گھر میں ایک عورت 28 سالہ مسماۃ (ا) ملازمہ ہے جس کو اس کے بھائی الفت نے قتل کر دیا ہے اور وہ اس وقت تک یہاں پر ہی...
    ---فائل فوٹوز پولیس نے بانئ پی ٹی آئی عمران خان کی فیملی کو اڈیالہ جیل جانے سے روک دیا۔علیمہ خان، عظمیٰ خان اور قاسم خان نیازی کو اڈیالہ جیل جانے سے روک دیا گیا۔علیمہ خان نے کہا کہ پتہ نہیں یہ گھبرا کیوں رہے ہیں؟ یہاں تو فیملی کے علاوہ اور کوئی بھی نہیں ہے، انہوں نے کہا ہے جیل نہیں جانے دیں گے، بھئی کیوں نہیں جانے دیں گے؟ عمران خان سے ملاقات کا دن: 6 وکلاء کی فہرست اڈیالہ جیل حکام کو بھیج دی گئیآج راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں قید بانیٔ تحریکِ انصاف عمران خان سے ان کے وکلاء اور فیملی کی ملاقات کا دن ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم پریشان ہیں، ہمیں 3 ہفتے سے...
    ---فائل فوٹو  سپریم کورٹ میں فوجی عدالتوں میں شہریوں کے ٹرائل کے خلاف انٹرا کورٹ اپیلوں پر سماعت ہوئی، دوران سماعت سانحہ جعفر ایکسپریس کا بھی تذکرہ کیا گیا۔وزارتِ دفاع کے وکیل خواجہ حارث نے عدالت میں کہا کہ 9 مئی کے جرائم ریاستی مفاد کے خلاف تھے۔جسٹس جمال مندوخیل نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ کوئی بھی قانون کی خلاف ورزی ریاستی مفاد کی خلاف ہوتی ہے، تمام جرائم ریاستی مفاد کے خلاف ہوتے ہیں، کیا بولان میں ہونے والا ٹرین کا واقعہ ریاستی مفاد کے خلاف نہیں تھا؟ آرمڈ فورسز کا بنیادی کام دفاعِ پاکستان ہے۔وزارتِ دفاع کے وکیل نے کہا کہ پھر ہم دفاع کیسے کریں گے جب پیچھے سے ہماری ٹانگیں کھینچی جائیں گی؟ اس پر جسٹس جمال مندوخیل...
    سندھ حکومت نے کراچی میں ہیوی ٹرانسپورٹ کے لیے رفتار کی حد 30 کلومیٹر فی گھنٹہ مقرر کر دی ہے اور ڈرائیورز کے لیے رینڈم ڈرگ ٹیسٹ کو لازمی قرار دے دیا ہے یہ فیصلہ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت کراچی میں ٹریفک مسائل پر ہونے والے اجلاس میں کیا گیا اجلاس میں صوبائی وزراء سعید غنی، مکیش کمار چاولہ، ضیاء الحسن لنجار، میئر کراچی مرتضیٰ وہاب، آئی جی پولیس غلام نبی میمن، ایڈیشنل آئی جی کراچی جاوید عالم اوڈھو اور کمشنر کراچی حسن نقوی سمیت دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ تمام ہیوی ٹرانسپورٹ وہیکلز (HTVs)، لائٹ ٹرانسپورٹ وہیکلز (LTVs) اور پبلک سروس وہیکلز (PSVs) میں ٹریکر اور ڈیش...
    — فائل فوٹو اسلام آباد پولیس نے گزشتہ روز اپنی بہن کو غیرت کے نام پر قتل کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا۔ فیصل آباد: دیرینہ دشمنی پر فائرنگ، 3 افراد قتلفیصل آباد کی تحصیل تاندلیانوالہ کے علاقے میں فائرنگ کرکے 3 افراد کو موت کے گھاٹ اتاردیا گیا۔ اسلام آباد پولیس کے مطابق ملزم نے بہن کو قتل کرنے کے بعد بنی گالہ میں اپنے گھر کے باہر دفن کر دیا تھا۔ملزم کی نشاندہی پر مقتولہ کی لاش اور پستول برآمد کر لیا گیا ہے۔اسلام آباد پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کر لیا ہے۔
    اسلام آباد پولیس نے اتوار کی رات پوش سیکٹر ایف 6 میں ایک ریسٹورنٹ کے باہر غیر قانونی اسلحہ کی تشہیر پر معروف شخصیت فرخ کھوکھر کے 8 گارڈز کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا جبکہ فرخ کھوکھر کو پوچھ گچھ کے بعد چھوڑ دیا گیا، تاہم پولیس نے گارڈز سے اسلحہ اور فرخ کھوکھر کی بم پروف گاڑی بھی قبضے میں لے رکھی ہے۔ اس واقعے کے بعد فرخ کھوکھر کی گرفتاری کی خبریں بھی میڈیا پر چلتی نظر آئیں تاہم فرخ کھوکھر کے خاندانی ذرائع نے گرفتاری کی خبروں کی تردید کی جبکہ پولیس ذرائع نے بتایا کہ ابتدائی پوچھ گچھ کے بعد فرخ کھوکھر کو چھوڑ دیا گیا تھا۔ مزید پڑھیں: اسلام آباد پولیس نے 12 کار چور...
    کورنگی انڈسٹریل ایریا پولیس نے مہران ٹاؤن سیکٹر 6 کے قریب ایک بڑی کارروائی کے دوران دو خواتین منشیات فروشوں کو گرفتار کر لیا۔ گرفتار ہونے والی خواتین کی شناخت شازیہ بی بی اور فرمانہ کے نام سے ہوئی ہے۔ پولیس نے ان سے تقریباً 2.5 کلوگرام منشیات برآمد کی ہیں۔ پولیس کے مطابق یہ خواتین منشیات فروشوں کے منظم گروہ کا حصہ تھیں، جو خواتین کو اپنے مکروہ دھندے میں شامل کر کے انہیں ڈھال کے طور پر استعمال کرتے ہیں۔ مزید پڑھیں: کراچی: کورنگی سے فتنہ الخوارج کے تین دہشت گرد گرفتار ان خواتین کو گرفتار کرنے کے بعد ان کے خلاف امتناع منشیات ایکٹ کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ پولیس نے مزید...
    عید کی چھٹیوں میں قصور پولیس نے ایک کمال کارنامہ انجام دیا ہے۔ جس پر میری رائے میں تو قصور پولیس کے اعلیٰ ذمے داران کو پولیس میڈل کا اعلیٰ اعزاز عطا کرنا چاہیے۔ تفصیلات کے مطابق قصور پولیس نے عید کی چھٹیوں میں ایک نجی فارم ہاؤس پر چھاپہ مارا۔ وہاں موجود تیس مرد اور پچیس خواتین کو گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق یہ لوگ وہاں عید کے پر مسرت موقع پر ایک پارٹی کر رہے تھے جو پاکستان کے قانون کے مطابق جرم ہے۔ ملک میں عید کے موقع پر پارٹی کرنا جرم ہے۔ پولیس نے ان مرد اور خواتین کو صرف گرفتار ہی نہیں کیا بلکہ ان سب کی وڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر اپ...
    پنجاب کے ضلع بہاولپور میں انشورنس کی رقم ہتھیانے کیلئے بیٹے نے باپ کو قتل کردیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ قتل کے الزام میں بیٹے سمیت 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا، ایک ہفتہ قبل ڈکیتی کا ڈرامہ رچاکر غلام شبیر کو قتل کردیا گیا تھا۔پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم نے  مددگار 15پر ڈکیتی اور  اپنے والد کے قتل کی اطلاع دی تھی، دوران تفتیش ملزم نے فائرنگ کرکے اپنے باپ کو قتل کرنے کا اعتراف کیا۔ قمبر شہداد کوٹ: خاتون ٹیچر کو شادی سے انکار پر پولیس اہلکار نےقتل کردیاپولیس کا کہنا ہے کہ اہلکار کی فائرنگ سے راہگیر بھی زخمی ہوا، لیڈی ٹیچر اسکول ڈیوٹی سے واپس اپنے گھر جا رہی تھی۔ ادھر ملتان کے...
    خیبرپختونخوا کے ضلع صوابی کے علاقے شہیدہ ڈاگئی میں بیٹے نے نامعلوم وجوہات کی بناء پر اپنی ماں کو قتل کر دیا، پولیس نے بروقت کارروائی کر کے ملزم کو آلہ قتل پستول سمیت گرفتار کرلیا۔ ڈی پی او آفس سے جاری پریس ریلیز کے  مطابق کالو خان پولیس کو اطلاع ملی کہ  دیہہ شہیدہ ڈاگئی میں بیٹے نے اپنی سگی ماں پر فائرنگ کرکے قتل کردیا۔ جس پر ایس ایچ او کالوخان منصف خان معہ نفری پولیس فوری طور جائے وقوعہ پہنچ کر لاش کو ہسپتال منتقل کردیا جبکہ ملزم بہار علی ولد تازہ گل سکنہ ڈاگئی شہیدہ کو آلہ قتل پستول سمیت 30 منٹ کے اندر ہی گرفتار کرلیا۔ ابتدائی تفتیش کے دوران ملزم نے اعتراف جرم یا...
    سٹی 42 : وفاقی حکومت نے پولیس سروس گریڈ 22 کے افسر بی اے ناصر کو آئی جی نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس تعینات کردیا۔ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے تعیناتی کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا، جس کے مطابق بی اے ناصر کو گزشتہ ماہ 26 مارچ کو گریڈ 21 سے 22 میں ترقی دینے کے نوٹیفکیشن کے اجراء کے ساتھ ہی ایڈیشنل سیکریٹری وزارتِ مواصلات کے عہدے سے تبدیل کر کے سیکریٹری انسانی حقوق ڈویژن تعینات کئے جانے کا نوٹیفکیشن منسوخ کر کے بی اے ناصر کو آئی جی نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس تعینات کیا گیا ہے، اُن کی تعیناتی فوری و تاحکمِ ثانی نافذ العمل ہے۔ انٹربینک میں ڈالر مہنگا یاد رہے کہ آئی...
    سندھ کے ضلع قمبر شہداد کوٹ کے گوٹھ راہوجہ کے قریب پولیس اہلکار نے فائرنگ کرکے لیڈی ٹیچر کو قتل کردیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون ٹیچر کو شادی سے انکار پر اہلکار نے قتل کیا، ملزم کی تلاش جاری ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ اہلکار کی فائرنگ سے راہگیر بھی زخمی ہوا، لیڈی ٹیچر اسکول ڈیوٹی سے واپس اپنے گھر جا رہی تھی۔
    راولپنڈی: راولپنڈی میں غیرقانونی طور پر مقیم افغان شہریوں کے خلاف پولیس کا آپریشن تیز ہو گیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق گزشتہ 12 گھنٹوں کے دوران مزید اڑھائی سو افغان باشندوں کو تحویل میں لے لیا گیا، جس کے بعد مجموعی تعداد 750 سے تجاوز کر گئی ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق سب سے زیادہ تین سو سے زائد افغان باشندے پوٹھوہار ڈویژن سے تحویل میں لیے گئے، جبکہ صدر ڈویژن سے اڑھائی سو اور راول ڈویژن سے تقریباً پونے دو سو افغان شہریوں کو حراست میں لیا گیا ہے۔ تمام تحویل میں لیے گئے افراد کو سخت سیکیورٹی میں کیمپ منتقل کر دیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق گزشتہ روز کیمپ منتقل کیے گئے افغان شہریوں...
    چیچہ وطنی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 اپریل2025ء) چیچہ وطنی میں پولیس نے دو مختلف کاروائیوں کے دوران 27 لٹر دیسی شراب برآمد کرکے دو ملزمان کو گرفتار کرلیا۔(جاری ہے) پولیس کے مطابق اوکانوالہ بنگلہ کے علاقہ میں ایک مشتبہ شخص محمد عمران کو روک کراسکے سامان کی تلاشی لی گئی تو14لٹر شراب برآمد ہوئی ،ایک اور ملزم سرفراز کو روکا گیا تو اس سے بھی13لٹر شراب برآمد ہوئی، جس پر دونوں ملزموں کو گرفتار کرکے انکے خلاف منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کرلئے گئے۔
    لاہور میں ون ویلنگ کرنے والے 05 منچلے موٹر سائیکلوں سمیت گرفتار کر لیا، ویڈیو سامنے آنے پر ملزمان کو فورا گرفتار کیا گیا۔ پنجاب پولیس نے ون ویلنگ کرنے والوں کے گرد شکنجہ سخت کردیا، لاہور کی مختلف سڑکوں پر ٹولیوں کی شکل میں ون ویلنگ کر کے شہریوں کو پریشان کرنے والے فور ٹی گروپ کے 05 منچلوں کو موٹر سائیکلوں سمیت گرفتار کرلیا گیا۔ ترجمان پولیس کے مطابق ملزمان میں محمد عثمان، حارث، حمزہ، محمد احمد، صفدر شامل ہیں، ملزمان نے ون ویلنگ کرتے ہوئے ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر آپ لوڈ کی تھی۔ ایس پی کینٹ کے مطابق ویڈیو سامنے آنے پر ملزمان کو فورا گرفتار کر لیا گیا جبکہ مقدمات درج کرکے مزید...
    لاہور: مصری شاہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے نشے کی خاطر ساتھی کو قتل کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق ملزم نے ایک روز قبل قلعہ گجر سنگھ کے علاقے میں ساتھیوں کے مل کر حسنین نامی شہری کو چھریوں کے وار کر کے موت کے گھاٹ اتار دیا تھا۔ ملزم موقع سے فرار ہوگیا جس کو مصری شاہ پولیس نے گرفتار کیا۔ ملزم کے خلاف قلعہ گجر سنگھ میں مقدمہ درج ہوا۔ ملزم محمد علی عرف لالہ ہزارہ کے قبضے سے آلہ قتل بھی برآمد کر لیا گیا ہے۔ ایس پی سٹی بلال احمد کے مطابق ملزم کو گرفتار کر کے متعلقہ انویسٹیگیشن پولیس کے حوالے کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ سنگین...
    ویب ڈیسک: دبئی پولیس نے دو سینئر پاکستانی افسران کو باوقار بین الاقوامی ڈپلومہ سے نوازا ہے۔ پاکستان کی نیشنل پولیس کے سینئر افسران نے ٹیکنالوجی اور کمیونٹی کی مصروفیت کے جدید انضمام کا حوالہ دیتے ہوئے دبئی پولیس کو جدید قانون نافذ کرنے والے عالمی معیار کے طور پر سراہا ہے۔ روچیسٹر انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی کے اشتراک سے دبئی پولیس کے زیر اہتمام پولیس انوویشن اینڈ لیڈرشپ ڈپلومہ (PIL) کے ایک حصے کے طور پر، پاکستان کی نیشنل پولیس کے دو سینئر افسران – کرنل کامران علی اور کرنل عمر فاروق – نے دبئی پولیس کو ایک غیر معمولی ماڈل کے طور پر سراہا۔ عالمی منڈی میں تیل اور گیس کی قیمت میں کمی انہوں نے...
    حکومت اقلیتوں کی وقف املاک پر قبضے کی کر رہی ہے، جو ناقابل قبول ہے، مظاہرین اپوزیشن، مسلم تنظیموں ، انسانی حقوق کے اداروں نے بل اقلیتوں کے خلاف قرار دے دیا بھار ت میں متنازع وقف ترمیمی بل کی منظوری کے بعد پورا بھارت احتجاج کی لپیٹ میں آ گیا ۔ بل کی منظوری کے صرف چند گھنٹوں بعد کولکتہ، رانچی، احمد آباد، منی پور، جمئی اور دیگر شہروں میں عوام سڑکوں پر نکل آئے اور حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔ احمد آباد میں بڑی تعداد میں لوگوں نے بل کے خلاف سڑکوں پر احتجاج کیا، جہاں پولیس نے مظاہرین پر تشدد کرتے ہوئے 50 سے زائد افراد کو گرفتار کر لیا۔ کولکتہ میں بھی زبردست مظاہرے...
    پولیس کے مطابق خاتون کی شادی نوشہرہ میں ہوئی تھی اور وہ ناراض ہو کر دو سال قبل تخت بھائی آ کر میکے میں مقیم تھی۔ معاملے کو صلح کے ذریعے ختم کرنے کی کوشش کی جا رہی تھی کہ اس دوران جھگڑا شدت اختیار کر گیا اور فائرنگ ہو گئی۔ اسلام ٹائمز۔ خاتون کے میکے بیٹھنے کے تنازع پر راضی نامے کے دوران فائرنگ سے شوہر اور دیور جاں بحق ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق تخت بھائی کی علاقہ قندارو کلی میں ناراض ہو کر میکے میں بیٹھی خاتون کے تنازع پر صلح کے دوران فائرنگ کا افسوسناک واقعہ پیش آیا جس کے نتیجے میں خاتون کا شوہر اور دیور موقع پر جاں بحق ہوگئے۔ پولیس کے مطابق خاتون کی...
    سٹی 42 : ضلع ٹانک کے سب ڈویژن جنڈولہ کے علاقےگبر علی خیل میں دہشتگردوں نے بنیادی مرکز صحت کو بارودی مواد سے اڑا دیا پولیس ذرائع کے مطابق بارودی مواد سے بنیادی مرکز صحت کی عمارت مکمل تباہ ہوگئی اورعمارت میں موجودفرنیچر،ادویات اور دیگر سامان کو بھی نقصان پہنچا ہے۔پولیس زرائع کا کہنا ہے کہ دہشتگردوں نے عمارت کے چاروں اطراف میں بارودی مواد نصب کیا تھا۔تاہم دھماکے میں کسی قسم کا کوئی جانی نقصان نہیں ہواہے۔ بہت بڑے ہاسپٹل کے سربراہ کو کورونا ہو گیا
    بحث میں اپوزیشن جماعتوں کیطرف سے سخت اعتراضات دیکھنے سامنے آئے جنہوں نے بل کو "مسلم مخالف" کیساتھ ساتھ "غیر آئینی" قرار دیا، جبکہ مودی حکومت نے اس بل کو "تاریخی اور اصلاحی" قرار دیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ حال ہی میں منظور کئے گئے وقف ترمیمی ایکٹ کے خلاف کسی بھی قسم کے احتجاج کو دبانے کی کوشش میں ریاست اترپردیش کے مظفرنگر میں حکام نے 4 اپریل کو مساجد میں نماز جمعہ کے دوران علامتی احتجاج کے طور پر سیاہ بیج باندھنے پر 300 لوگوں کو لیگل نوٹس جاری کیا ہے اور سبھی کو دو دو لاکھ روپے کے بانڈ جمع کرنے کا حکم دیا ہے۔ سنیچر تک نوٹس پانے والوں کی تعداد 24 تھی لیکن پولیس سپرنٹنڈنٹ (سٹی)...
    لاہور میں پولیس نے برق رفتاری سے کارروائی کرتے ہوئے اقبال ٹاؤن کے فیملی پارک میں خواتین کو ہراساں کرنے والے اوباش ملزم کو گرفتار کرلیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق اقبال ٹاؤن پولیس نے 15 کال پر برق رفتار کارروائی کرتے ہوئے گلشن اقبال فیملی پارک میں خواتین کو ہراساں کرنے والا اوباش ملزم گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق خواتین اپنی فیملی کے ساتھ چھٹی کے روز گلشن پارک میں تفریح کے لئے آئی ہوئی تھیں، جہاں ملزم وہاب اُن کے ساتھ چھیڑ چھاڑ اور ہراساں کر رہا تھا۔ ملزم کو سمجھانے کے باوجود جب وہ نہ مانا تو فیملی نے 15 کال کی اور پھر اقبال ٹاؤن پولیس نے ملزم وہاب کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا۔ ایس پی اقبال ٹاؤن چوہدری اثر...
    لکپاس میں دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے اختر مینگل نے کہا کہ کارکن جہاں پھنس چکے ہیں وہیں دھرنا دیں۔ ایک بھی کارکن کو نقصان ہوا، تو اسکی ذمہ داری ریاستی ادارے اور صوبائی حکومت پر عائد ہوگی۔ اسلام ٹائمز۔ بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ اختر مینگل نے کوئٹہ کے داخلی راستوں پر کنٹیرز کے ذریعے بندش کے باعث لکپاس میں دھرنا جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے۔ انہوں نے مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ لانگ مارچ میں رکاؤٹوں کی وجہ سے لکپاس پر دھرنا جاری رہے گا۔ آج سے بلوچستان کے تمام اضلاع میں پارٹی کارکنوں کا دھرنا شروع ہوگا۔ جب تک ہمیں کوئٹہ کی طرف لانگ مارچ کرنے نہیں دیں گے، لکپاس پر دھرنا بدستور جاری...
    نومولود کی کفالت کا بوجھ اٹھانے کا خوف اورشوہرکی قید کے باعث غربت سے تنگ ماں کا انھوکہ اقدام،ماں نے بہن اور بہنوئی کےساتھ ملکر نومولود کو مردہ قرار دیکر بہن کے حوالے کردیا۔ رپورٹ کے مطابق وومن اینڈ چائلڈ پروٹیکشن سیل ساؤتھ اورآرام باغ پولیس نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے نومولود بچے کو بازیاب کرالیا، پولیس کی جانب سے نومولود کی دادی کی درخواست پر کارروائی عمل میں لائی گئی۔ نومولود زندہ بچے کو مردہ قرار دینے میں نومولود کی ماں، خالہ اور بہنوئی ملوث نکلے، پولیس حکام کے مطابق بچے کی پیدائش پر ماں نے جھوٹ بولا کہ بچہ مردہ پیدا ہوا ہے جب کہ حقیقت اس کے برعکس تھی۔ ماں نمرہ کے بہنوئی جنید نے جعلی ڈیتھ...
    ذرائع کے مطابق پولیس کی ایک ٹیم ہفتے کی شام آغا سید ہادی کی رہائش گاہ پر پہنچی اور انہیں ان کی نظر بندی کے بارے میں آگاہ کیا۔ آغا ہادی کو سرینگر کی ایک مسجد میں ایک پروگرام میں شرکت کرنا تھی۔ اسلام ٹائمز۔ غیرقانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی پولیس نے معروف اسکالر اور عالم دین آغا سید ہادی کو سرینگر میں اپنے گھر میں نظر بند کر دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق پولیس کی ایک ٹیم ہفتے کی شام آغا سید ہادی کی رہائش گاہ پر پہنچی اور انہیں ان کی نظر بندی کے بارے میں آگاہ کیا۔ آغا ہادی کو سرینگر کی ایک مسجد میں ایک پروگرام میں شرکت کرنا تھی۔
    کراچی کے علاقے فقیرا گوٹھ میں مبینہ ڈکیتی مزاحمت میں خاتون کی ہلاکت کے واقعے میں پیش رفت ہوئی ہے، پولیس نے خاتون کے شوہر کو حراست میں لے لیا۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ خاتون کے شوہر کو حراست میں لے لیا گیا، خاتون کے شوہر کی بتائی گئی کہانی درست نہیں لگی۔پولیس کا کہنا ہے کہ شواہد سے واضح ہوا معاملہ ڈکیتی مزاحمت کا نہیں، دوران تفتیش پتہ چلا خاتون کی موت گھر میں ہوئی تھی، اسلحہ بھی قبضے میں لے لیا گیا، خاتون کے شوہر سے  تفتیش جاری ہے۔
    ارشاد قریشی : تھانہ رتہ امرال پولیس نے  غیر قانونی افغان شہریوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے مختلف علاقوں سے 32 افغان شہریوں کو تحویل میں لے لیا۔  پولیس ذرائع کے مطابق حراست میں لیے گئے افغانیوں میں سے 22 افغان سیٹیزن کارڈ ہولڈر ہیں۔ تحویل میں لیے گئے 10 افغان شہری کِسی قسم کے کاغذات نہیں رکھتے تھے۔ حراست میں لیے گئے تمام 32 افراد کو ہولڈنگ سینٹر حاجی کیمپ منتقل کر دیا گیا۔مجموعی طور پر اب تک 301 افغان شہری ہولڈنگ کیمپ راولپنڈی لائے گئے۔ روس کا یوکرینی صدر کے آبائی علاقے پر میزائل حملہ، 18 افراد ہلاک
    کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 05 اپریل2025ء) صدر مملکت کیخلاف سوشل میڈیا پوسٹ پر گرفتار ہونے والے پولیس افسر کو عدالت کا رہا کرنے کا حکم، کراچی ملیر کورٹ میں جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت نے سیکشن 63 کے تحت ملزم سب انسپکٹر ابرار شاہ کو رہا کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق صدر مملکت سے متعلق سوشل میڈیا پر نازیبا پوسٹ کرنے پر گرفتار پولیس افسر کو عدالتی حکم پر رہا کر دیا گیا۔ صدر مملکت کے خلاف نازیبا الفاظ پر مبنی پوسٹ پر درج پیکا ایکٹ کے تحت درج مقدمے میں جوڈیشل مجسٹریٹ ملیر نے پولیس افسر کو رہا کرنے کا حکم دے دیا۔ کراچی ملیر کورٹ میں جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت کے روبرو پولیس نے پیکا ایکٹ میں گرفتار...
    کراچی میں ہیوی ٹریفک کی وجہ سے ہونے والے حادثات تھمنے کا نام نہیں لے رہے، عیسی نگری کے قریب آج بھی ٹریلر نے کار کو ٹکر مار دی، جس پر کار سوار خاتون نے فائرنگ کردی۔ پولیس نے بتایا کہ ٹریفک حادثہ عیسیٰ نگری کے قریب پیش آیا ہے، جونہی ٹریلر نے کار کو ٹکر مار، خاتون نے نیچے اتر کر ڈرائیور پر فائرنگ کردی۔ یہ بھی پڑھیں کراچی میں نئے ٹریفک اور روڈ سیفٹی قوانین کا نفاذ پولیس کے مطابق فائرنگ کے دوران ڈرائیور نیچے اتر کر بھاگا اور سیکیورٹی اہلکاروں کے پیچھے چھپ کر جان بچائی۔ پولیس نے بتایا کہ خاتون اور ٹریلر ڈرائیور دونوں کو حراست میں لے لیا گیا ہے، اور مقدمہ درج کرکے تفتیش آگے...
    بونیر کے رہائشی کے قتل کا ڈراپ سین ہوگیا ،قاتل اور کوئی نہیں بلکہ اپنی منگیتر نکلی جس نے ساتھی کی مدد سے ابرار کو قتل کروایا۔ واقعہ سوشل میڈیا پر وائرل ہوا جس پر ایس پی کینٹ ڈویژن اعتزاز عارف کی ہدایات پر ڈی ایس پی پشتخرہ سرکل محمد اشفاق خان کی نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ تاتارا کیڈٹ قمر شہزاد، تفتیشی افسران اور لیڈیز پولیس کے ہمراہ اہم کاروائی کے دوران بونیر کے جواں سالہ رہائشی شہری کے اندھا قتل میں ملوث ملزمان کو ایک ہفتہ کے اندر اندر بے نقاب کردیا۔ مقتول ابرار ولد بہرام کے قتل میں اپنی ہی منگیتر ملوث نکلی، جس نے ساتھی ظہیر ولد رمیز کے ساتھ منصوبہ بندی کے تحت راستے سے...
    غیرت  کے نام پر سفاکیت کے نئے واقعے نے انسانیت کو شرمسار کر دیا۔ میرپور خاص کے علاقے میں ایک شخص نے اپنی 7 ماہ کی حاملہ بیوی اور 2 معصوم بچوں (5 اور 8 سال) کو زندہ جلا دیا۔ پولیس کے مطابق ملزمان میں خاتون کا شوہر ویجھو بھیل اور اس کے 3 بھائی شامل ہیں، جنہیں گرفتار کر لیا گیا ہے۔ گرفتار شوہر نے پولیس کو غیرت کے نام پر قتل کا اعتراف کیا ہے۔ دوسری جانب میڈیکو لیگل افسر کے مطابق خاتون اور بچوں کے ہاتھ پیر باندھ کر آگ لگائی گئی، جب کہ ان پر تشدد کے واضح نشانات بھی ملے ہیں۔ پولیس نے خاتون کے بھائی کی مدعیت میں قتل کا مقدمہ درج کیا...
    خیبر پختونخوا کے ضلع بٹگرام کے علاقہ ٹکری چھم سیداں میں زمین کے تنازع پر جھگڑے کے دوران تصادم میں ایک ہی خاندان کے  5 افراد کو ابدی نیند سلا دیا گیا جب کہ 6 افراد شدید زخمی ہو گئے۔ پولیس حکام کےمطابق  جاں بحق و زخمی ہونے والے افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے بتایا جاتا ہے، جاں بحق افراد میں ضیاء اللہ شاہ، شہزاد شاہ، مظفر شاہ اور انور علی شاہ شامل ہیں، مقتولین ضیاء اللہ شاہ، شہزاد اور مظفر شاہ آپس میں باپ، بیٹا اور بھائی ہیں جب کہ دوسرے گروپ کی طرف سے جھگڑے کے دوران انور علی شاہ موقع پر زندگی کی بازی ہار گئے ہیں۔ زخمیوں میں سے دو کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے ہے،...
    سٹی42: لاہور پولیس میں محکمانہ احتساب کا عمل جاری، جس کے تحت 19 اہلکاروں کو مختلف نوعیت کی سزائیں سنائی گئی ہیں۔  ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے پولیس لائنز قلعہ گجر سنگھ میں ہفتہ وار اردل روم کے دوران غفلت کے مرتکب اہلکاروں کے خلاف کارروائی کی۔ اس حوالے سے ڈی آئی جی فیصل کامران کا کہنا تھا کہ  گزشتہ گیارہ ماہ میں 357 افسران و اہلکاروں کو سزائیں دی گئیں، جن میں 4 انسپکٹرز، 3 سب انسپکٹرز سمیت 17 اہلکاروں کو نوکری سے برخاست کیا گیا۔ فیصل کامران نے کہا کہ محکمہ پولیس میں خود احتسابی کا ایک مؤثر نظام موجود ہے اور کرپشن، اختیارات سے تجاوز کرنے والے اہلکاروں پر کڑا احتساب کیا جا رہا...
    پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ لاہور میں 7 ہزار 341 افغان شہری روپوش ہیں۔ غیر تصدیق شدہ یا روپوش ہونیوالے 55 ہزار 26 بالغ افراد شامل ہیں جبکہ روپوش ہونیوالے افغان بچوں کی تعداد 12 ہزار 799 ہے۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ رُوپوش ہونیوالے غیر ملکیوں کی نشاندہی کی کوششیں جاری ہیں، جلد ہی تلاش کرکے انہیں ملک بدر کر دیا جائے گا۔ اسلام ٹائمز۔ لاہور سمیت صوبے میں ہزاروں کی تعداد میں افغان مہاجرین واپس جانے کی بجائے رُوپوش ہو گئے ہیں۔ پولیس ذرائع کے مطابق 67 ہزار 825 افغانیوں کو تلاش کرنے کیلئے حکومتی مشینری حرکت میں آگئی ہے۔ راولپنڈی میں روپوش 37 ہزار 577 افغان باشندوں کا کوئی سراغ نہیں مل سکا۔ گوجرانوالہ میں...
    سرگودھا میں بچہ کلاں میں محکمہ صحت کے کلرک نے مڈ وائف کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ رپورٹ کے مطابق سرگودھا پولیس نے کہا کہ آر ایچ سی بھابھڑا کے کلرک عبد القیوم نے مڈ وائف کی ویڈیو بھی بنا لی۔ پولیس کے مطابق ملزم خاتون کو بلیک میل کرتا رہا، مطالبات نہ ماننے پر ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل کر دی۔ پولیس سرگودھا تھانہ میلہ پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا، ملزم فرار ہونے میں کامیاب گرفتاری عمل میں نہ آ سکی۔  
    مظاہرہ کرنے والے لوگوں نے پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر "وقف بل واپس لو" اور "UCC کو مسترد کرو" لکھا ہوا تھا، ساتھ ہی ساتھ ہجوم نے "تاناشاہی نہیں چلے" جیسے نعرے بھی لگائے۔ اسلام ٹائمز۔ بھارتی پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں سے وقف ترمیمی بل کی منظوری کے بعد ملک گیر احتجاج پھوٹ پڑا ہے۔ یہ احتجاج جمعہ کی نماز کے فوراً بعد شروع ہوا اور ملک بھر میں پھیل گیا۔ مغربی بنگال سے لے کر گجرات تک، بہار سے تمل ناڈو تک اور تلنگانہ، کرناٹک، آسام اور جھارکھنڈ تک مسلمانوں کی بڑی تعداد نے اس بل کی مخالفت کے لئے احتجاج شروع کردیا۔ احمد آباد میں تاریخی جامع مسجد اور سیدی سید مسجد میں نماز جمعہ کے...
    راولپنڈی(نیوز ڈیسک)راولپنڈی تمام باشندوں کو حاجی کیمپ میں قائم عارضی کیمپ میں منتقل کردیاراولپنڈی میں افغان شہریوں کے خلاف آپریشن میں تیزی میں آ گئی جب کہ مزید 140 افغان باشندوں کو حراست میں لے لیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق پولیس ذرائع نے بتایا کہ راولپنڈی سے اب تک 190 افغان بانشدوں کو حراست میں لیا، راولپنڈی تمام باشندوں کو حاجی کیمپ میں قائم عارضی کیمپ میں منتقل کردیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق راولپنڈی مزید کاروائی کے بعد تمام افراد کو افغانستان ڈیپورٹ کردیا جائے گا۔ یاد رہے کہ غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں کی میپنگ کا آغاز کردیا گیا جب کہ ایک لاکھ سےز یادہ افراد کی نشاندہی بھی کرلی گئی، پشاور میں1 لاکھ 60 ہزار سے...
    اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے علی امین گنڈاپور کا کہنا تھا کہ اس وقت جو ملک میں دہشتگردی کے واقعات ہیں اس کا حل ہمارے پاس ہے، ہماری حکومت میں دہشتگردی ختم ہوئی اورپھرحکومت ختم کردی گئی جس طرح بانی پی ٹی آئی کی حکومت ہٹائی گئی ہمیں اس پر تحفظات ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے ایک بار پھر وفاق کو دھمکی دی ہے کہ اگر اس مہینے میں این ایف سی میں طے شدہ چیزیں نہ ملیں تو خیبر پختونخوا کے عوام، پولیس اور سرکاری افسران سمیت سب کو لے کر نکلیں گے۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے علی امین گنڈاپور کا کہنا تھا کہ اس وقت جو ملک...
    مانسہرہ میں خاتون اور اس کی 16ماہ کی بیٹی کو گولیاں مار کر قتل کر دیا گیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون نے تین سال قبل پسند کی شادی کی تھی، شوہر سعودی عرب میں ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون کو اس کے  ورثاء نے قتل کیا، 4 ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔
    ڈیرہ اسماعیل خان کے گاؤں رمک میں ذاتی دشمنی پر فائرنگ کرکے 3 بہنوں کے قتل کا مقدمہ 4 بھائیوں کے خلاف درج کر لیا گیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ لواحقین کا الزام ہے کہ ملزمان بھائیوں نے ایک سال قبل اپنی بہن کو جلا کر مارنے کا بدلہ لینے کے لیے اپنے بہنوئی کی تین بہنوں کو فائرنگ کرکے قتل کیا۔ پولیس کے مطابق مقتول لڑکیوں کی والدہ نے بتایا کہ گزشتہ رات اس کی 24، 28 اور 32 سال کی تین بیٹیاں گھر کے برآمدے میں چارپائی پر سو رہی تھیں کہ رات نو بجے مسلح ملزمان گھر میں داخل ہوئے اور فائرنگ کردی۔ جس سے تینوں لڑکیاں موقع پر ہی جاں بحق ہوگئیں۔ لاہور: بارات آنے...
    وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے اعلان کیا ہے کہ وفاق سے اپریل میں صوبے فنڈز نہ ملے تو وہ عوام، سرکاری ملازمین اور پولیس کو لے کر احتجاج پر نکلیں گے۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم نے این ایف سی اجلاس بلانے اور فنڈز ریلیز کرنے کے لیے حکومت کو اپریل کی ڈیڈ لائن دی تھی اور ہم یہ حق منوا کر رہیں گے۔ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے کہا کہ میں دکھاؤں گا کہ میرا صوبہ اور عوام اتنے کمزور نہیں کہ اپنا حق نہ لے سکیں۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا...
    لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 اپریل2025ء)لاہور میں8سالہ بچی کو ورغلا کر زیادتی کی کوشش کرنے والا دکاندار گرفتار کرلیا گیا۔پولیس کے مطابق نواب ٹائون کے علاقے میں 8سالہ بچی سے زیادتی کی کوشش کا مرتکب ملزم گرفتار کر لیا گیا ہے۔(جاری ہے) میرب نامی بچی گھر سے دکان پر چیز لینے گئی تھی ، جہاں ملزم نے دکان کے اندر بچی کو ورغلا کر زیادتی کرنے کی کوشش کی ۔بچی کے شور کرنے پر ملزم موقع سے فرار ہوگیا، جسے ہیومن انٹیلی جنس کی مدد سے تلاش کرکے اوکاڑہ سے گرفتار کر لیا گیا ہے۔ ملزم راجو کے خلاف مقدمہ درج کرکے جینڈر سیل کے حوالے کردیا گیا۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ بچوں...
    راولپنڈی میں افغان سٹیزن کارڈ کے حامل افراد کے خلاف پولیس کی کارروائیوں میں آج 50 سے زائد افراد کو تحویل میں لے کر کیمپ منتقل  کردیا گیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق کئی ٹیمیں مختلف علاقوں میں آپریشن کر رہی ہیں، افغان سیٹیزن کارڈ کے حامل افراد کو عارضی کیمپ سے افغانستان بھجوایا جائے گا۔ پولیس ذرائع کے مطابق آپریشن کے دوران کارڈ ہولڈر خاندانوں کو بھی تحویل میں لے کر کیمپ منتقل کیا جائے گا، آپریشن روزانہ کی بنیاد پر کیا جائے گا۔
    آپ نے چوری کی بہت سی وارداتوں کے بارے میں سنا ہو گا جس میں پولیس نے بروقت پہنچ کر شہریوں کی جان بچا لی اور چوروں کو پکڑ لیا لیکن چوروں کو دیکھ کر پولیس کو بھاگتے ہوئے نہیں دیکھا ہو گا۔ ایسا ہی ایک واقعہ کراچی میں پیش آیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔ وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک پولیس والا ڈاکو کو دیکھ کر پہلے بائیک سے گرا اور پھر ڈرم میں کود کر اپنی جان بچائی۔ کراچی میں ڈاکو کو دیکھ کر پولیس والا پہلے بائیک سے گرا پھر ڈرم میں کود کر اپنی " جان " بچائی@SsyedHhussain pic.twitter.com/YAIHX0cflS — Faizullah Khan فیض (@FaizullahSwati) April 3, 2025...
    راولپنڈی: راولپنڈی کے تھانہ کلرسیداں کے علاقے میں پولیس ٹیم کو مسلح افراد کی جانب سے شدید مزاحمت کا سامنا کرنا پڑا۔ تفصیلات کے مطابق پولیس ایمرجنسی ون فائیو پر قمر نامی شہری کی شکایت پر پولیس ٹیم نے ڈھوک گڑھالہ میں مسماتہ یاسمین عالم کے گھر پر چھان بین کے لیے پہنچ کر تحقیقات کا آغاز کیا۔ پولیس سب انسپکٹر ندیم نے موقع پر موجود ملزمان سے دریافت کیا تو وہ مشتعل ہوگئے اور علاقہ مکینوں کو جمع ہونے کی دعوت دی۔ ملزمان نے پولیس ٹیم پر حملہ کرکے تشدد کا نشانہ بنایا۔ ان افراد میں حسن عباس اور سلیم نے پولیس اہلکاروں پر ڈنڈوں اور پستول کے بٹ سے حملہ کیا جس کے نتیجے میں پولیس اہلکار زخمی...
    کراچی کے علاقے قائد آباد پُل کے قریب مبینہ پولیس مقابلے کے بعد 3 ڈاکوؤں کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔سی سی ٹی وی ویڈیو میں ملزمان کو دکان کے باہر بیٹھے افراد کو لوٹتے دیکھا جا سکتا ہے۔علاوہ ازیں کراچی کے علاقے شاہ لطیف ٹاؤن میں مبینہ پولیس مقابلے کے بعد انتہائی مطلوب ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔ایس ایس پی ملیر کے مطابق ملزم ظہور احمد ضلع ملیر میں اسٹریٹ کرائم کا منظم گینگ آپریٹ کر رہا تھا جس کے خلاف کورنگی، ملیر اور بن قاسم میں 13 مقدمات درج ہیں۔
    لاہور(نیوز ڈیسک)لاہور میں ایک لڑکی کو اس کی بارات آنے سے چند گھنٹے قبل گولی مار دی گئی، مقتولہ کے اہل خانہ نے الزام لگایا کہ گولی لڑکی کے بہنوئی نے ماری ہے۔ ایدھی فاؤنڈیشن کے بیان کے مطابق یہ واقعہ گزشتہ روزپیش آیا جب ایک لڑکی کو گولی مار کر ہلاک کردیا گیا، جبکہ کچھ ہی گھنٹوں کے بعد اس کی بارات آنےو الی تھی، مقتولہ کے لواحقین نے قتل کا الزام مقتولہ کے بہنوئی پر عائد کیا ہے۔ بیان کے مطابق 23 سالہ لڑکی کو جمعرات کی صبح سر میں گولی ماری گئی، واقعے کی اطلاع پولیس کو دی گئی جس کے بعد پولیس اور فرانزک ٹیم نے شواہد اکٹھے کیے اور تفتیش شروع کی، پولیس اور تحقیقاتی...
    — فائل فوٹو شیخوپورہ کے نواحی گاؤں میں بھائی نے فائرنگ کر کے بہن کو قتل کر دیا۔پولیس کے مطابق خاتون نے زمیندار کے ساتھ چند برس قبل پسند کی شادی کی تھی۔پولیس کے مطابق خاتون کی لاش اسپتال منتقل کر دی گئی ہے جبکہ ملزم کی تلاش جاری ہے۔
    ویب ڈیسک: لاہور کے علاقے چوہنگ میں بارات کی آمد سے چند گھنٹے قبل دلہن کو  پُراسرار انداز میں فائرنگ کرکے قتل کر دیا گیا۔ پولیس کے مطابق عزیز کالونی میں رات 3 بجے تک23 سالہ عائشہ کی مہندی کی تقریب جاری رہی لیکن صبح اس کی لاش بیڈ پر پڑی تھی، اسے سرمیں گولی مار کر قتل کیا گیا۔ عائشہ کی اپنے ماموں زاد فلک شیر سے پسند کی شادی ہو رہی تھی۔ اہل خانہ کا کہنا ہےکہ نامعلوم افراد نےگھر میں گھس کرلڑکی کو قتل کیا تاہم پولیس نےمقتولہ کے بھائی دلاور اور بہنوئی عرفان کو حراست میں لےکر تفتیش شروع کر دی ہے۔ چئیرمین پی سی بی کاسابق کرکٹر  فاروق حمید کے انتقال پرافسوس کا اظہار...
    کراچی: شہر قائد میں شہریوں کی فائرنگ سے زخمی ہونے والے 2 ڈاکوؤں کو پولیس نے حراست میں لینے کے چند گھنٹوں بعد پولیس مقابلہ ظاہر کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق شاہ لطیف تھانے کی حدود قائدآباد سویڈش کالج کے قریب جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب موٹرسائیکل سوار 2 ڈاکو شہریوں سے لوٹ مار کر کے فرار ہو رہے تھے کہ عوام نے ملزمان کا تعاقب کیا۔  مزید پڑھیں: کراچی، شاہ لطیف ٹاؤن مبینہ پولیس مقابلے میں اسٹریٹ کرائم کا اہم ملزم زخمی حالت میں گرفتار ملزمان کے ہاتھ نہ لگنے پر نامعلوم شہری نے ملزمان پر عقب سے فائرنگ کر دی  جس سے دونوں ڈاکو زخمی ہوگئے تاہم وہ رکے نہیں ، ملزمان پل کراس کر کے...
    لاہور: لاہور: گورنمنٹ شاہدرہ ٹیچنگ اسپتال میں کرنٹ لگنے سے پانچ سالہ بچہ جاں بحق ہوگیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق شیر خان نامی شہری اپنی بیوی کی طبیعت خراب ہونے پر دوائی لینے بچہ کے ساتھ اسپتال آیا، رش ہونے کی وجہ سے شہری اپنے بچے کے ساتھ اسپتال کے پارک میں بیٹھ کر انتظار کرنے لگا۔ اس دوران بچہ کھیلتا ہوا کھمبے کے پاس گیا تو وہاں پر اُسے کرنٹ نے پکڑ لیا اور وہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔ پولیس کے مطابق متوفی کی شناخت  بلال کے نام سے ہوئی ہے۔ بچے کی اچانک موت پر اہل خانہ مشتعل ہوئے اور انہوں نے اسپتال میں انتظامیہ کے خلاف احتجاج کیا جس پر پولیس نے بھاری نفری نے موقع...
    کراچی کے علاقے کورنگی میں پولیس اہلکار کو ملزمان کے تعاقب کے دوران دکان میں چھپنے پر معطل کردیا گیا جبکہ محکمانہ کارروائی کا بھی آغاز کردیا گیا ہے۔ واقعے کی سی سی ٹی وی ویڈیو منظر عام پر آگئی ہے۔کورنگی انڈسٹریل ایریا میں ڈاکوؤں کی پولیس پر فائرنگ کی سی سی ٹی وی ویڈیو جیو نیوز نے حاصل کر لی، ویڈیو میں گودام کے باہر موٹرسائیکل سوار دو ڈاکوؤں کو دیکھا جا سکتا ہے۔ کراچی: اہم ادارے کے افسران سمیت عام شہریوں کو اغواء کرنیوالے جعلی پولیس اہلکار گرفتار ملزمان میں سے ایک خود کو پولیس افسر دوسرا پولیس اہلکار ظاہر کرتا تھا۔ واقعہ 31 مارچ کو کورنگی صنعتی ایریا میں پیش آیا جہاں دو ملزمان کا...
    کراچی کے علاقے گلشن اقبال میں پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے شارٹ ٹرم کڈنیپنگ میں ملوث دو جعلی پولیس اہلکار گرفتار کرلیے۔ملزمان نے سول ایوی ایشن ملازم، پولیس اہلکار اور اہم ادارے کے دو افسران سمیت عام شہریوں کو بھی اغوا کیا۔گلشن اقبال بلاک 4 مسکن سگنل کے قریب پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے شارٹ ٹرم کڈنیپنگ میں ملوث 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا، ملزمان میں سے ایک خود کو پولیس افسر دوسرا پولیس اہلکار ظاہر کرتا تھا۔جعلی پولیس افسر کی شناخت بلاول خلجی اور جعلی اہلکار کی شناخت وقاص کے ناموں سے ہوئی ہے، ملزمان نے سول ایوی ایشن ملازم، پولیس اہلکار اور اہم ادارے کے دو افسران سمیت عام شہریوں کو...
    موٹروے پولیس کی عید کے موقع پر بھرپور کارروائیاں، زائد کرایہ وصولی پر مسافروں کو لاکھوں روپے واپس WhatsAppFacebookTwitter 0 3 April, 2025 سب نیوز اسلام آباد: عیدالفطر کے موقع پر موٹروے پولیس کی جانب سے ملک بھر میں خصوصی مہم جاری ہے، جس کے تحت زائد کرایہ وصول کرنے والی گاڑیوں کے خلاف سخت کارروائیاں عمل میں لائی جا رہی ہیں۔ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق اب تک 60 لاکھ 76 ہزار 866 روپے زائد کرائے کی مد میں وصول کیے گئے تھے، جو مسافروں کو واپس کروا دیے گئے ہیں۔اسی دوران 3 کروڑ 7 لاکھ 31 ہزار 400 روپے مالیت کے جرمانے اوورلوڈ مسافر گاڑیوں پر عائد کیے گئے ہیں۔آئی جی موٹروے پولیس رفعت مختار راجہ کا کہنا...
    اسلام آباد میں دوپٹے سے پھندا لگا کر بیوی کو  قتل کرکے لاش پیٹی میں چھپانے والا ملزم  گرفتار کرلیا گیا۔ ترجمان اسلام آباد پولیس کی جانب سے جاری بیان کے مطابق اسلام آباد تھانہ بہارہ کہو اور ہومی سائیڈ یونٹ نے کارروائی کرتے ہوئے بیوی کو دوپٹہ کا پھندا دیکر قتل کرکے لاش پیٹی میں چھپانے والے ملزم  کو گرفتار  کرلیا۔  بیان کے مطابق پولیس نے قتل میں ملوث ملزم اخلاق  کو قلیل وقت میں گرفتار کرلیا، ملزم نے 28 مارچ  2025کو تھانہ بہارہ کہو کی حدود میں مقتولہ کو دوپٹے کا پھندہ دیکر قتل کر کے نعش گھر کے اندر پیٹی میں چھپا دی تھی۔ ڈی آئی جی اسلام آباد نے وقوعہ کا نوٹس لے کر ملزمان کی جلد از...
    اسلام آباد کے تھانہ بہارہ کہو اور ہومی سائیڈ یونٹ نے بیوی کو دوپٹے کا پھندا دیکر قتل کرکے نعش پیٹی میں چھپانے والے ملزم (شوہر ) کو گرفتار کرلیا ہے۔ ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق پولیس نے قتل میں ملوث ملزم اخلاق کو قلیل وقت میں گرفتار کرلیا۔ ملزمان نے 28 مارچ 2025 کو تھانہ بہارہ کہو کی حدود میں مقتولہ کو دوپٹے کا پھندہ دیکر قتل کرکے نعش گھر کے اندر پیٹی میں چھپا دی تھی۔ مزید پڑھیں: امریکی ویزا، ایڈولسینس اور 14سالہ پاکستانی امریکن ٹک ٹاکر لڑکی کا قتل ڈی آئی جی اسلام آباد نے وقوعہ کا نوٹس لے کر ملزمان کی جلد از جلد گرفتاری کے احکامات جاری کیے تھے۔ پولیس ٹیم نے جدید تکنیکی...
    کراچی: ابراہیم حیدری پولیس نے نوعمر لڑکی کو مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنانے کی کوشش کرنے کے الزام میں ایک ملزم کو گرفتار کرلیا۔ ترجمان ڈسٹرکٹ ملیر پولیس کے مطابق ابراہیم حیدری پولیس نے ملزم علی اکبر کو خفیہ ذرائع سے ملنے والی اطلاع پر گرفتار کیا ہے جو کہ 11 سالہ لڑکی کو زیادتی کرنے کی نیت سے گھر کے اندر لے آیا تھا۔ پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے انویسٹی گیشن پولیس کے حوالے کر دیا جبکہ واقعے کی مزید تحقیقات کی جا رہی ہے
    نوشہرہ: نامعلوم افراد نے خواجہ سرا کو فائرنگ کرکے قتل کردیا۔ پولیس کے مطابق 2 موٹر سائیکلوں پر سوار 4 نامعلوم افراد نے  خواجہ سرا پر فائرنگ کردی۔  خواجہ سرا شگفتہ ایک تقریب سے صبح کے وقت واپس جا رہا تھا کہ راستے میں کاہی نظامپور کے قریب اسے فائرنگ کر کے قتل کردیا گیا۔ واقعے کے بعد لاش کو قاضی حسین احمد میڈیکل کمپلیکس اسپتال منتقل  کیا گیا۔ پولیس نے اطلاع ملنے کے بعد جائے وقوع سے شواہد اکٹھے کیے۔  مقتول خواجہ سرا کے ساتھی کی مدعیت میں نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کر کے پولیس نے کارروائی شروع کردی ہے۔
    اسلام آباد پولیس نے عید کے تیسرے روز بھی شہر میں خصوصی سیکیورٹی اقدامات کیے جس کے دوران پولیس کی کوئیک ریسپانس ٹیمیں بھی شہر میں گشت پر موجود رہیں۔ یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد پولیس کی قانون شکنوں کیخلاف کارروائی، 36 افراد گرفتار پولیس ترجمان کے مطابق آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کے احکامات پر کے پارکوں کے لیے بھی خصوصی سیکیورٹی انتظامات کیے گئے۔ شہر کی سکیورٹی اور ٹریفک انتظامات کے لیے 2500 سے زائد افسران جبکہ ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھنے کے لیے 500 سے زائد ٹریفک افسران تعینات ہیں۔ ڈی آئی جی اسلام آباد، چیف ٹریفک آفیسر، ایس ایس پی آپریشنز و دیگر افسران خود فیلڈ میں موجود ہیں اور نگرانی کر رہے...
    لاہور: اکبری گیٹ پولیس نےخاتون کی 15 کی کال پر فوری ریسپانس کرتے ہوئے اسلحے کے زور پر تشدد اور ہوائی فائرنگ کرنے والے 5 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق ملزمان نے گلی میں کھڑے لڑکے پر تشدد کیا اور رکنے پر خواتین کے ساتھ بھی بدتمیزی کی اور ہراساں کرنے کے لیے فائرنگ کرتے رہے۔ اکبری گیٹ پولیس نے فائرنگ کی کال پر فوری ریسپانس کرتے ہوئے ملزمان کو اسلحہ سمیت گرفتار کر لیا۔ گرفتار ملزمان میں شہزاد، علی، احمد، ہارون اور حمزہ شامل ہیں جن کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔ ایس ایچ او ہاشم گیلانی کے مطابق واقعے میں ملوث دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لیے ریڈ کیے جا رہے ہیں۔...
    پولیس کے مطابق تاحال فائرنگ کر کے قتل کرنے کی وجہ سامنے نہیں آ سکی تاہم واقعے کی تفتیش کی جا رہی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ ٹانک کے علاقے اماخیل میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔ پولیس کے مطابق تاحال فائرنگ کر کے قتل کرنے کی وجہ سامنے نہیں آ سکی تاہم واقعے کی تفتیش کی جا رہی ہے۔ ملزمان تین افراد کو قتل کرکے موقع واردات سے فرار ہوگئے۔
    پولیس ذرائع نے بتایا کہ فائرنگ میں دو افراد زخمی ہوئے ہیں۔ واقعہ کی تحقیقات اور ملزمان کی تلاش جاری ہے۔ اسلام ٹائمز۔ بلوچستان کے دارالحکومت میں پہاڈی علاقے میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے دو افراد زخمی ہو گئے۔ پولیس کے مطابق کوئٹہ کے علاقے مری آباد کے پہاڑی سلسلے میں عید الفطر کے پہلے دن نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے دو افراد کو زخمی کر دیا۔ زخمیوں کا تعلق ہزارہ کمیونٹی سے ہے۔ واقعہ کی اطلاع اہل علاقہ نے دی۔ زخمیوں کو فوری طور پر سول ہسپتال منتقل کرکے قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ پولیس ذرائع نے بتایا کہ واقعہ کی تحقیقات جاری ہے۔ ملزمان کی تلاش جاری ہے۔ دوسری جانب ایک زخمی کے بھائی...
    فوٹو فائل اسلام آباد پولیس کا کہنا ہے کہ مری جانے والے شہری سڑکوں کی اپ ڈیٹ لے کر سفر کریں۔ترجمان اسلام آباد پولیس کا کہنا ہے کہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں سڑکوں پر ہلڑ بازی، ون ویلرز کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن جاری ہے، ہلڑ بازی، ون ویلنگ پر درجنوں موٹرسائیکل تھانوں میں بند کردی گئیں۔اسلام آباد پولیس  کا کہنا ہے کہ پارکوں کیلئے خصوصی سیکیورٹی انتظامات کیے گئے ہیں، سیکیورٹی کیلئے 1500 سے زائد اہلکار تعینات ہیں، پولیس کی کوئیک رسپانس ٹیمیں شہر میں موجود ہیں، ڈی آئی جی، چیف ٹریفک آفیسر، ایس ایس پی آپریشنر و دیگر افسران فیلڈ میں موجود ہیں۔پولیس کا کہنا ہے کہ پارکوں میں فیملیز کے علاوہ کسی کو داخلے کی اجازت...