پنڈی پولیس نے 50 سے زائد افغان باشندوں کو پکڑلیا، کیمپ منتقل
اشاعت کی تاریخ: 4th, April 2025 GMT
راولپنڈی میں افغان سٹیزن کارڈ کے حامل افراد کے خلاف پولیس کی کارروائیوں میں آج 50 سے زائد افراد کو تحویل میں لے کر کیمپ منتقل کردیا گیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق کئی ٹیمیں مختلف علاقوں میں آپریشن کر رہی ہیں، افغان سیٹیزن کارڈ کے حامل افراد کو عارضی کیمپ سے افغانستان بھجوایا جائے گا۔
پولیس ذرائع کے مطابق آپریشن کے دوران کارڈ ہولڈر خاندانوں کو بھی تحویل میں لے کر کیمپ منتقل کیا جائے گا، آپریشن روزانہ کی بنیاد پر کیا جائے گا۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
افغانیوں کا انخلا، لاہور میں افغانی باشندوں کی تعداد کتنی؟
عرفان ملک: وزارت داخلہ کا افغان باشندوں کو واپس بھجوانےکیلئے صوبائی حکومتوں کو ٹاسک، پنجاب سپیشل برانچ کی افغان باشندوں کی میپنگ رپورٹ کابینہ کوارسال کردی گئی۔
رپور ٹ کے مطابق پنجاب میں افغان باشندوں کی تعداد 99ہزار857 ہے جبکہ افغان سٹیزن کارڈ ہولڈرز کی تعداد 35ہزار235 ہے۔
لاہور میں افغان باشندوں کی تعداد 8ہزار282 ہے، پولیس ، ایف آئی اے اور نادراٹیموں نے افغان شہریوں کے انخلا کے پلان پر عملدرآمد شروع کردیا ہے۔
صدر پاکستان کبڈی فیڈریشن کی اہلیہ کا انتقال،نواز شریف تعزیت کے لئے گھرپہنچ گئے