ضلع ٹانک میں دہشتگردوں نے بنیادی مرکز صحت کو بارودی مواد سے اڑا دیا
اشاعت کی تاریخ: 6th, April 2025 GMT
سٹی 42 : ضلع ٹانک کے سب ڈویژن جنڈولہ کے علاقےگبر علی خیل میں دہشتگردوں نے بنیادی مرکز صحت کو بارودی مواد سے اڑا دیا
پولیس ذرائع کے مطابق بارودی مواد سے بنیادی مرکز صحت کی عمارت مکمل تباہ ہوگئی اورعمارت میں موجودفرنیچر،ادویات اور دیگر سامان کو بھی نقصان پہنچا ہے۔پولیس زرائع کا کہنا ہے کہ دہشتگردوں نے عمارت کے چاروں اطراف میں بارودی مواد نصب کیا تھا۔تاہم دھماکے میں کسی قسم کا کوئی جانی نقصان نہیں ہواہے۔
بہت بڑے ہاسپٹل کے سربراہ کو کورونا ہو گیا
.ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: بارودی مواد
پڑھیں:
کراچی کے بنیادی ڈھانچے کیلئے100 ارب گرانٹ دی جائے، گورنر سندھ کا وزیراعظم کو خط
کراچی کے بنیادی ڈھانچے کیلئے100 ارب گرانٹ دی جائے، گورنر سندھ کا وزیراعظم کو خط WhatsAppFacebookTwitter 0 7 April, 2025 سب نیوز
کراچی (آئی پی ایس)گورنر سندھ محمد کامران خان ٹیسوری نے کراچی کیلیے گرانٹ مختص کرنے کیلیے وزیراعظم شہباز شریف کو خط لکھ دیا۔ گورنر سندھ نے وزیراعظم پاکستان محمد شہباز شریف کو لکھے گئے خط میں کراچی کے بنیادی ڈھانے کی بہتری کیلیے 100 ارب روپے مختص کرنے کی درخواست کی۔
گورنر سندھ نے خط کے ساتھ مئیر کراچی کی جانب سے منصوبوں کی فہرست بھی وزیراعظم کو ارسال کی اور گرانٹ کی جلد منظوری کا مطالبہ کیا ہے۔واضح رہے کہ اس سے قبل گورنر سندھ نے میئر کراچی کو پیش کش کی تھی کہ وہ ترقیاتی منصوبوں کی فہرست لے کر آئیں تو پھر وفاق سے رقم دلوانے کیلیے خط وزیراعظم کو لکھیں گے۔ ادھر گورنر اور میئر کراچی کے درمیان گزشتہ کئی روز سے ایک دوسرے پر لفظی گولہ باری بھی جاری ہے۔