لاہور:

اکبری گیٹ پولیس نےخاتون کی 15 کی کال پر فوری ریسپانس کرتے ہوئے اسلحے کے زور پر تشدد اور ہوائی فائرنگ کرنے والے 5 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

پولیس کے مطابق ملزمان نے گلی میں کھڑے لڑکے پر تشدد کیا اور رکنے پر خواتین کے ساتھ بھی بدتمیزی کی اور ہراساں کرنے کے لیے فائرنگ کرتے رہے۔

اکبری گیٹ پولیس نے فائرنگ کی کال پر فوری ریسپانس کرتے ہوئے ملزمان کو اسلحہ سمیت گرفتار کر لیا۔ گرفتار ملزمان میں شہزاد، علی، احمد، ہارون اور حمزہ شامل ہیں جن کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔

ایس ایچ او ہاشم گیلانی کے مطابق واقعے میں ملوث دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لیے ریڈ کیے جا رہے ہیں۔

ایس پی سٹی کیپٹن ریٹائرڈ قاضی علی رضا نے بروقت کارروائی اور ریسپانس پر اکبری گیٹ پولیس کی ٹیم کو شاباش دی۔ انہوں نے کہا کہ عوام الناس کی مدد کے لیے ہمہ وقت موجود ہیں۔

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

کراچی: شارٹ ٹرم کڈنیپنگ میں ملوث 2 جعلی پولیس اہلکار گرفتار

— فائل فوٹو

کراچی کے علاقے گلشن بلاک 4 میں کارروائی کر کے پولیس نے شارٹ ٹرم کڈنیپنگ میں ملوث 2 جعلی پولیس اہلکاروں کو گرفتار کرلیا۔

پولیس کے مطابق ایک ملزم خود کو پولیس افسر اور دوسرا خود کو پولیس اہلکار ظاہر کرتا تھا، ملزمان سول ایوی ایشن ملازم اور پولیس اہلکار کو اغوا کرچکے ہیں۔

کراچی: شارٹ ٹرم کڈنیپنگ میں ملوث پولیس اہلکار سمیت 7 افراد گرفتار

کراچی کے ضلع غربی سے شہری کی شارٹ ٹرم کڈنیپنگ کے معاملہ پر اغوا میں ملوث پولیس اہلکار سمیت 7 افراد گرفتار کر لیے گئے۔

ملزمان سے 2 پستول، 20 بیگ، پولیس یونیفارم، درجنوں بیجز، جدید ہتھکڑی، 8 موبائل فونز، جعلی بلٹ پروف جیکٹ، کئی گھڑیاں اور جدید ایل سی ڈی برآمد ہوئی ہے۔

پولیس حکام کے مطابق ملزم بلاول کے خلاف رحیم یار خان اور کراچی میں 5 مقدمات درج ہیں، ملزمان سے مزید تفتیش کا عمل جاری ہے۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی: شارٹ ٹرم کڈنیپنگ میں ملوث 2 جعلی پولیس اہلکار گرفتار
  • قصور: شادی میں ہوائی فائرنگ کا ملزم گرفتار
  • لاہور: گھریلو ناچاقی پر فائرنگ سے بیوی، سالا اور 6 سالہ بچہ زخمی، ملزم گرفتار
  • لاہور: انویسٹی گیشن پولیس کی 3 ماہ کی کارکردگی رپورٹ جاری
  • لاہور میں خاتون کے قتل کا معمہ حل، آشنا سمیت دو ملزمان گرفتار
  • لاہور: 11 سالہ بچے سے4 لڑکوں کی اجتماعی جنسی زیادتی، 3 ملزم گرفتار
  • لاہور: عید الفطر کے دوسرے روز بھی سیکیورٹی کے سخت انتظامات
  • بہاولپور : پولیس مقابلے کے دوران 4 ملزمان اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک
  • بہاولپور: مبینہ مقابلہ، 4 زیرِ حراست ملزمان ہلاک