2025-01-18@19:44:47 GMT
تلاش کی گنتی: 105

«جواد نقوی»:

(نئی خبر)
    پاکستان میں کم ازکم تنخواہ 1000 ڈالرکے مساوی کی جائے، سپریم کورٹ میں درخواست دائر WhatsAppFacebookTwitter 0 9 January, 2025 سب نیوز پاکستان میں کم از کم تنخواہ ایک ہزار ڈالر کے مساوی کرنیکی درخواست سپریم کورٹ میں دائرکردی گئی۔ درخواست فہمید نواز انصاری ایڈووکیٹ نے سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں دائر کی ہے۔ سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ پاکستان برطانوی کالونی رہا ہے اور وہی قوانین یہاں پر لاگو ہیں۔ ، مقدمات میں امریکا اور برطانوی عدالتوں کے فیصلے مانے جاتے ہیں، اس لیے پاکستان میں برطانوی اور امریکی لیبر قوانین بھی ہونے چاہئیں۔ درخواست گزار کا کہنا ہیکہ امریکا اور برطانیہ میں کم از کم تنخواہ ایک ہزار...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 جنوری2025ء)وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان نے موٹر ویز پر پٹرولنگ بڑھانے اور سکیورٹی سخت کرنے کا ٹاسک سونپتے ہوئے موٹر ویز پر سکیورٹی و سرویلنس کیلئے موٹر بائیک سروس کا پائلٹ پراجیکٹ شروع کرنے کی ہدایت کی ہے۔ وزارت مواصلات کی طرف سے جاری بیان کے مطابق وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان نے انسپکٹر جنرل موٹر وے پولیس کو پٹرولنگ بڑھانے اور سکیورٹی سخت کرنے کا ٹاسک سونپا ہے۔ وفاقی وزیر نے ہدایت کی کہ موٹر وے پر بیک وقت 30 سے 35 موٹر بائیکس کو مختلف سیکٹرز میں پٹرولنگ کرتے رہنا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ پہلے مرحلے میں موٹر وے پولیس اپنے وسائل سے بائیک سروس شروع...
    لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔09 جنوری ۔2025 )لاہور ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن نے سپریم کورٹ میں چھبیسویں آئینی ترمیم کیس کی سماعت کے لیے فل کورٹ تشکیل دینے کی درخواست دائر کردی ہے لاہور ہائی کورٹ بار کی جانب سے دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ آئینی ترمیم کا مقدمہ انتہائی اہمیت کا حامل ہے ماضی میں بھی ایسے مقدمات فل کورٹ ہی سنتی رہی ہے لہذا کیس کی سماعت کے لیے سپریم کورٹ کے تمام ججز پر مشتمل بینچ تشکیل دیا جائے. درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ فل کورٹ تشکیل دینے کے لیے معاملہ جوڈیشل کمیشن کو بھیجا جائے درخواست میں مزید استدعا کی گئی ہے کہ فل کورٹ میں وہ...
    فیڈرل انویسٹیگیشن ایجنسی (ایف آئی اے) گوجرانوالہ نے بیرون ملک بھجوانے کے نام پر انسانی اسمگلنگ اور ویزا فراڈ میں ملوث 5 ایجنٹوں کو گرفتار کرلیا۔ ایف آئی اے گوجرانوالہ زون نے انسانی اسمگلنگ اور ویزا فراڈ میں ملوث  فاروق عادل، نزاکت علی، محمد آصف، محمد ارسلان اورعدنان علی کو گرفتار کرلیا۔  ملزمان کو گوجرانوالہ اور گجرات کے مختلف علاقوں سے گرفتار کیا گیا۔ملزمان سادہ لوح شہریوں کو غیر قانونی طور بیرون ملک بھجوانے میں بھی ملوث پائے گئے۔ ملزم نزاکت علی نے سادہ لوح شہریوں کو غیر قانونی لیبیا اور یورپ بھجوانے کے نام پر 50 لاکھ روپے بٹورے جبکہ ملزم محمد فاروق عادل نے متاثرہ شخص کو رومانیہ ملازمت کا جھانسہ دے کر 14 لاکھ 50 ہزار...
    —فائل فوٹو سپریم کورٹ میں 26 ویں آئینی ترمیم کے خلاف دائر درخواستوں سے متعلق نئی درخواست دائر کر دی گئی۔لاہور ہائی کورٹ بار نے فل کورٹ تشکیل دینے کی متفرق درخواست دائر کر دی۔متفرق درخواست میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ 26ویں آئینی ترمیم کا کیس انتہائی اہم ہے، آئینی ترمیم کے کیسز کی ماضی میں بھی فل کورٹ نے ہی سماعت کی۔ سیکریٹری سپریم کورٹ بار نے 26 ویں آئینی ترمیم چیلنج کر دیسیکریٹری سپریم کورٹ بار سلمان منصور نے 26ویں آئینی ترمیم چیلنج کر دی۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ 26 ویں آئینی ترمیم کے خلاف درخواستیں فل کورٹ کی تشکیل کے لیے مقرر کی جائیں۔متفرق درخواست کا یہ بھی کہا گیا ہے کہ فل کورٹ...