آئی سی سی ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ میں پاکستان ویمنز ٹیم نے کی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پہلے وارم اپ میچ میں تھائی لینڈ کو 7 وکٹوں سے شکست دے دی۔

لاہور میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے 79 رنز کا ہدف 18.5 حاصل کر لیا۔

پاکستانی اوپننگ جوڑی گل فیروزہ نے 28 رنز جبکہ شوال ذوالفقار نے 16 رنز بنائے۔عالیہ ریاض  اور سدرہ امین  14، 14 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہیں۔منیبہ علی ایک رنز بنا سکیں۔

اس سےقبل پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے تھائی لینڈ کی پوری ٹیم 28.

2 اوورز میں 78 رنز بنا کر آؤٹ ہوئی۔

پاکستان کی نشرہ سندھو نے 11 رنز دے کر 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ڈیانا بیگ نے 11 رنز دے کر  2 اور رامین شمیم نے 5 رنز دے کر 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

سعدیہ اقبال  اور فاطمہ ثناء نے ایک ایک کھلاڑی  کو پویلین واپس بھجوایا۔

تھائی لینڈ کی بیٹر پھنیٹہ مایا 26 رنز بنا کر ٹاپ سکورر رہیں۔

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: تھائی لینڈ

پڑھیں:

سچن کی بیٹی سارہ ٹنڈولکر بھی فرنچائز ٹیم کی مالک بن گئیں

بھارت کے سابق لیجنڈری کرکٹر سچن ٹنڈولکر کی بیٹی سارہ بھی فرنچائز ٹیم کی مالک بن گئیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈیجیٹل انٹرٹینمنٹ اور ٹیکنالوجی کی عالمی کمپنی جیٹ سنتھیسس نے اعلان کیا ہے کہ سارہ ٹنڈولکر اب ‘گلوبل ای-کرکٹ پریمیئر لیگ’ کے دوسرے سیزن میں ممبئی فرنچائز کی مالک بن گئی ہیں۔

ای-کرکٹ اور انٹرٹینمنٹ لیگ ‘ریل کرکٹ’ گیم پر کھیلا جاتا ہے، جسے 30 کروڑ سے زائد افراد ڈاؤن کرچکے ہیں۔

پہلے سیزن کے مقابلے میں کھلاڑیوں کی دلچسپی میں 5 گُنا اضافہ ہوا ہے اور کھلاڑیوں کی رجسٹرین کی تعداد (9.10 لاکھ) تک پہنچ چکی ہے۔

سارہ ٹنڈولکر نے ای اسپورٹس میں کھلاڑیوں کی بڑھتی دلچسپی کو دیکھتے ہوئے ٹیم خریدنے کا فیصلہ کیا۔

انکا کہنا تھا کہ کرکٹ ہماری فیملی کا حصہ رہی ہے، ای-اسپورٹس میں اس کا تجربہ کرنا بہت پرجوش ہے، ممبئی فرنچائز کی مالک بننا میرے خوابوں کی تعبیر ہے۔

Post Views: 1

متعلقہ مضامین

  • تھائی لینڈ کی ویمن کرکٹ ٹیم لاہور پہنچ گئی
  • آئی سی سی ورلڈ کپ کوالیفائر، تھائی لینڈ ویمنز ٹیم پاکستان پہنچ گئی
  • ’90 کی دہائی کے کھلاڑیوں کے ساتھ ڈنر، یہ کیسے ہوگیا‘، صارفین کا محمد حفیظ سے سوال
  • سچن کی بیٹی سارہ ٹنڈولکر بھی فرنچائز ٹیم کی مالک بن گئیں
  • بدترین شکستیں؛ پاکستان جلد ایسوسی ایٹ ملک بننے والا ہے؟
  • دوسرا ون ڈے؛ ٹاپ آرڈر مکمل ناکام، کیویز کے ہاتھوں پاکستان کو شکست
  • نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 84 رنز سے شکست دے کر سیریز اپنے نام کرلی
  • دوسرا ون ڈے: نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 84 رنز سے شکست دے دی
  • قومی ٹیم کی مایوس کن بیٹنگ، دوسرے ون ڈے میں بھی شکست، سیریز کیویز کے نام