نوشہرہ میں غیر رسمی گفتگو میں مشیر داخلہ کا کہنا تھا کہ صوبے کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کا عمل جلد شروع کروں گا۔ انہوں نے کہاکہ عوامی خدمت ہی اصل سیاست ہے، ملک میں امن قائم نہ ہو تو سیاست محفوظ رہےگی نہ ہی معیشت۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم شہباز شریف کے مشیر برائے داخلہ امور پرویز خٹک نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا میں امن و امان کیلئے جامع منصوبہ تشکیل دیا جا رہا ہے۔ نوشہرہ میں غیر رسمی گفتگو میں پرویز خٹک کا کہنا تھاکہ صوبے کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کا عمل جلد شروع کروں گا۔ انہوں نے کہاکہ عوامی خدمت ہی اصل سیاست ہے، ملک میں امن قائم نہ ہو تو سیاست محفوظ رہےگی نہ ہی معیشت۔ ان کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا میں امن و امان کیلئے جامع منصوبہ تشکیل دیا جا رہا ہے۔

.

ذریعہ: Islam Times

پڑھیں:

اسپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی نے کوئی کرپشن نہیں کی، رکن پی ٹی آئی انٹرنل اکاؤنٹیبلٹی کمیٹی

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی انٹرنل اکاؤنٹیبلٹی کمیٹی کے رکن قاضی انور ایڈووکیٹ نے اسپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی بابر سلیم سواتی کو کلین قرار دے دیا۔

پشاور میں میڈیا سے گفتگو میں قاضی انور ایڈووکیٹ نے کہا کہ اسپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی نے کوئی کرپشن نہیں کی۔

انہوں نے کہا کہ اگر اسپیکر نے بھرتیوں اور پروموشن میں غلطی کی ہے تو ایسی غلطیاں ماضی میں بھی ہوچکی ہیں۔

پی ٹی آئی انٹرنل اکاؤنٹیبلٹی کے رکن نے مزید کہا کہ غلطیوں پر اگر کسی کو جواب دہ کرنا ہے تو پھر سابق اسپیکر اسد قیصر اور مشتاق غنی کو بھی جواب دہ کرنا ہوگا۔

اس سے قبل خبر آئی تھی کہ اسپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی بابر سواتی کے خلاف تحقیقات کے معاملے میں پیشرفت ہوئی ہے، انہوں نے انٹرنل اکاؤنٹیبلیٹی کمیٹی کو اپنا جواب جمع کروادیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ کرپشن ثابت ہونے پر پارٹی اسپیکر کو عہدہ چھوڑنے کا کہے گی، عہدہ نہ چھوڑنے پر اسپیکر کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک لائی جاسکتی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بےگناہ ثابت ہونے پر اسپیکر اور اعظم سواتی میں صلح کا ٹاسک وزیراعلیٰ کو سونپ دیا گیا، بےقاعدگیاں ثابت ہونے پر اسپیکر کو انہیں درست کرنے اور غلط فیصلے واپسی لینے کا وقت دیا جائے گا۔

اسپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی بابر سلیم کے خلاف بھرتیوں اور پروموشنز میں بےقاعدگیوں کے الزامات ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • نئی نہروں کا معاملہ برننگ ایشو ہے، راجہ پرویز اشرف
  • خیبر پختونخوا میں امن و امان کی صورتحال انتہائی مخدوش ہے، پروفیسر ابراہیم
  • یکم اپریل سے اب تک 1355 افغان مہاجرین کی واپسی
  • امن و امان کی ابتر صورتحال کے باعث کوئی شہری محفوظ نہیں، علامہ مقصود ڈومکی
  • اسپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی نے کوئی کرپشن نہیں کی، رکن پی ٹی آئی انٹرنل اکاؤنٹیبلٹی کمیٹی
  • حکومت نے ہر وعدے کو پورا کیا، بیرسٹر دانیال چوہدری
  • خیبر پختونخوا: بٹگرام میں زمینی تنازع پر فریقین کے درمیان تصادم، 4 افراد جاں بحق
  • بجلی ٹیرف ریلیف صرف تین ماہ کے لیے ہے:مشیر خزانہ خیبر پختونخوا
  • خیبر پختونخوا میں دہشت گردوں کے خلاف کامیاب کارروائیاں، ایک ماہ میں 158 دہشت گرد ہلاک