پاکستانی معروف ماڈل و اداکار عفان وحید کا کہنا ہے لندن میں چند لوگ انہیں بالی ووڈ اداکار رنبیر کپور سمجھ کر ان کے ساتھ تصاویر بنواتے رہے۔

عفان وحید نے حال ہی میں نجی ٹی وی شو میں شرکت کی جہاں انہوں نے اپنے کیریئر کے ابتدائی دنوں کا دلچسپ واقعہ شیئر کیا۔

اداکار نے بتایا کہ وہ لندن میں تھے اور ایک ریسٹورنٹ سے کھانا کھا کر نکلے تو 3 انڈینز ایک بالی ووڈ سیلبرٹی کا نام چیختے ہوئے ان کے پاس آئے اور کہا کہ وہ انہیں جانتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مسئلہ یہ تھا کہ وہ عفان وحید کو نہیں جانتے تھے بلکہ انہیں بالی ووڈ اسٹار رنبیر کپور کے طور پر پہچان رہے تھے۔

ان کے مطابق مداحوں نے عفان وحید کو رنبیر کپور سمجھ کر نہ صرف ان کے ساتھ تصویریں بنوائیں بلکہ آٹوگراف بھی لیا۔ عفان نے کہا کہ ’اس وقت رنبیر بھی جوان تھے اور میری شکل بھی ان سے ملتی تھی‘۔ انہوں نے بتایا کہ وہ آج بھی اس ملاقات کو یاد کرتے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

بالی ووڈ پاکستانی ڈرامے رنبیر کپور سدرہ نیازی عفان وحید عید شو.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: بالی ووڈ پاکستانی ڈرامے رنبیر کپور سدرہ نیازی عفان وحید رنبیر کپور عفان وحید بالی ووڈ

پڑھیں:

وہ کون سی ’ڈش‘ ہے جسے کھائے بغیر کرینہ کپور کو نیند نہیں آتی

فٹنس اور وزن پر قابو رکھنے کے لیے لاکھوں جتن کرنے والی کرینہ کپور کو ایک ایسی ڈش بہت پسند ہے کہ جسے کھائے بغیر انھیں نیند نہیں آتی۔

آپ کتنے ہی اپنے وزن کے نہ بڑھنے کا خیال رکھتے ہوں اور اس کے لیے فاقوں سے لیکر پسینے نکال دینی والی ورزشیں کرتے ہوں ایسا ممکن نہیں کہ کوئی ایسی ڈش نہ ہو جو آپ کو تمام احتیاطیں اور پابندیاں توڑنے پر مجبور نہ کردے۔

کرینہ کپور کی بھی ایسی ہی ایک پسندیدہ ڈش ہے بلکہ ایک قدم آگے بڑھتے ہوئے ادکارہ نے یہ تک کہہ دیا اس ڈش کے بغیر انھیں رات کو نیند نہیں آتی۔

کرینہ کپور جس ڈش کا زکر کر رہی ہیں وہ کوئی دنیا کے معروف شیف کی خاص ریسیپی یا مہنگے ترین ہوٹل میں نہیں پکتی بلکہ یہ ایک مقامی ڈش ہے جو بھارت کے ساتھ پاکستان میں بھی کئی گھروں میں روزانہ بنتی ہے۔

اس ڈش کا نام کھچڑی ہے۔ جی ہاں، کرینہ کپور نے غذائی ماہر روجوتا دیویکر کی کتاب ’’دی کامن سینس ڈائیٹ‘‘ کی تقریبِ رونمائی میں یہی بتایا۔

کرینہ کپور نے بتایا کہ جیسے لوگوں کو کسی مشروب کی طلب ہوتی ہے ویسی ہی مجھے کھچڑی کھانے کی ہوتی ہے۔ میں کچھڑی کھائے بغیر اچھی نیند نہیں لے پاتی۔

اداکارہ نے مزید کہا کہ اگر دو یا تین دن کھچڑی نہ کھاؤں تو میری حالات خراب ہوجاتی ہے اور میں اپنی باورچی کو فون کرکے کہتی ہوں کہ گھر میں کھچڑی کیوں نہیں بنی، میں کھچڑی کھائے بغیر سو نہیں سکتی۔

 

متعلقہ مضامین

  • بیٹوں کی پیدائش پر سیف 1 رات اسپتال نہیں رکے: کرینہ کپور کا شکوہ
  • ’فلم ریلیز نہیں ہونے دیں گے‘، فواد خان کی بالی ووڈ فلم ریلیز سے قبل تنازعات کا شکار کیوں؟
  • فواد خان کی بالی ووڈ میں واپسی سے بھارت میں فسادات پھوٹ پڑیں گے، بھارتی فلمساز نے خبردار کردیا
  • بھارت کے لیجنڈری اداکار منوج کمار چل بسے
  • پاکستانی پاسپورٹ ایک بار پھر دنیا کے کمزور ترین ممالک میں شامل
  • شوٹنگ کے دوران لگنے والے تھپڑ نے پاکستانی اداکارہ کی سماعت متاثر کردی
  • شہریار منور اور ماہین صدیقی کی محبت کی داستان کیسے شروع ہوئی؟ اداکار نے بتا دیا
  • دہشت گرد بلوچستان کو پاکستان سے الگ کرنا چاہتے ہیں،رانا ثناء اللہ
  • وہ کون سی ’ڈش‘ ہے جسے کھائے بغیر کرینہ کپور کو نیند نہیں آتی