بورس جانسن کو شتر مرغ نے کاٹ لیا، ویڈیو وائرل
اشاعت کی تاریخ: 10th, April 2025 GMT
سابق برطانوی وزیرِ اعظم بورس جانسن کو ایک شتر مرغ نے کاٹ لیا۔
فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر بورس جانسن کی اہلیہ کیری جانسن نے ویڈیو شیئر کر دی، جس میں سابق برطانوی وزیرِ اعظم کو غیر متوقع صورتِ حال سے دو چار ہوتے دیکھا جا سکتا ہے۔
حال ہی میں سابق برطانوی وزیرِ اعظم اہلِ خانہ کے ہمراہ گاڑی میں وائلڈ لائف پارک کی سیر و تفریح کر رہے تھے کہ اس دوران شتر مرغ کو دیکھنے کے لیے رک گئے۔
View this post on InstagramA post shared by Carrie Johnson (@carrielbjohnson)
وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بورس جانسن کا بیٹا ولفریڈ ان کی گود میں بیٹھا گاڑی کی کھڑکی سے شتر مرغ کو دیکھ کر محظوظ ہو رہا تھا کہ اچانک شتر مرغ نے بورس جانسن کے بازو پر چونچ مار دی، جس پر سابق برطانوی وزیرِ اعظم کی چیخ نکل گئی۔
یہ منظر دیکھ کر بورس جانسن کا بیٹا اور اہلیہ خوب ہنستے رہے، بعد ازاں بورس جانسن بھی ہنسنے لگے۔
کیری جانسن نے مذکورہ ویڈیو اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ کیسے شیئر نہ کریں، یہ بہت مضحکہ خیز ہے، اس کے ساتھ ہی انہوں نے ہسنتے ہسنتے آنسو بہنے والے ایموجی کا بھی اضافہ کیا ہے۔
خیال رہے کہ بورس جانسن ان دنوں اپنے اہلِ خانہ کے ہمراہ امریکی ریاست ٹیکساس میں ہیں، مذکورہ ویڈیو ٹیکساس کے وائلڈ لائف پارک کی ہے۔
Post Views: 3.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: سابق برطانوی وزیر
پڑھیں:
فیصل آباد: لڑکی سے اجتماعی زیادتی کی ویڈیو وائرل، 3 ملزمان گرفتار
— فائل فوٹوفیصل آباد میں 16 سالہ لڑکی سے مبینہ اجتماعی زیادتی میں ملوث 4 میں سے 3 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔
پولیس کے مطابق 16 سالہ لڑکی سے مبینہ اجتماعی زیادتی کا واقعہ تحصیل سمندری کے نواحی علاقے میں پیش آیا۔
متاثرہ لڑکی کے والد کی مدعیت میں 4 ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔
مظفر گڑھ میں فنکارہ سے مبینہ اجتماعی زیادتی کے ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے گئے۔
متاثرہ لڑکی کے والد نے بتایا ہے کہ ملزمان نے 4 اپریل کو اجتماعی زیادتی کی ویڈیو بھی بنائی تھی۔
ملزمان نے پولیس کو بتانے پر ویڈیو وائرل کرنے کی دھمکی دی تھی تاہم ملزمان نے گزشتہ روز اجتماعی زیادتی کی ویڈیو وائرل کر دی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ 3 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے جبکہ ایک ملزم کی تلاش جاری ہے۔
متاثرہ لڑکی کی میڈیکل رپورٹ آنے کے بعد مزید کارروائی کی جائے گی۔