تحریک بیداری امت مصطفیٰ کے سربراہ کا اجتماع سے خطاب میں کہنا تھا کہ بے حسی، کمزوری و خیانت عالمی طاقتوں کو بے خوف کر رہی ہے، اوباش امریکی صدر ایران کو معاہدے پر مجبور کرنے کیلئے دھمکیاں دے رہا ہے، امام حسینؑ کا کردار امت کو ظلم کے خلاف قیام کی تحریک دیتا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ تحریک بیداری امت مصطفیٰ کے سربراہ علامہ سید جواد نقوی نے اپنے خطاب میں کہا کہ قرآن مجید نے بنی اسرائیل کے مذہبی طبقے کی حقیقت کو بے نقاب کیا تھا، اور آج کے مسلمانوں کا حال بھی اس سے مختلف نہیں، کیونکہ یہ بھی دین کا صرف ظاہری لبادہ اوڑھے ہوئے ہیں، دین میں جعلسازی کرتے ہیں، اس کی اصل حقیقت کو چھپاتے ہیں اور دنیاوی مفادات کے بدلے اسے بیچ ڈالتے ہیں۔ یہ بھی دین کے احکام کو اپنی من گھڑت آرزوؤں اور قیاسات کے مطابق پیش کرتے ہیں، اور باوجود اس کے کہ انہیں یہ گمان ہے کہ جہنم کی آگ کبھی انہیں نہیں چھوئے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ آج غزہ کی جنگ نے مسلمان دینداروں کی حقیقت کو بے نقاب کر دیا ہے۔ اس بحران نے یہ واضح کر دیا ہے کہ مسلمان عوام اور علماء اپنی دینداری کے بارے میں خوش فہمی کا شکار ہیں، حالانکہ غزہ میں جاری مظالم کیخلاف نہ تو کوئی مؤثر قدم اٹھایا گیا ہے اور نہ ہی ظلم کیخلاف کوئی آواز بلند کی گئی ہے۔ یہی خیانت، بے حسی اور لاتعلقی ہے جس نے ظالموں کو جرات دی ہے، اور یہی کمزوری و خیانت عالمی طاقتوں اور اوباش امریکی صدر کو مزید بے خوف کر رہی ہے، جو ایران کو معاہدے پر مجبور کرنے کیلئے بمباری اور حملے کی دھمکیاں دے رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جب تک امت میں امام حسینؑ کی طرح ظلم کیخلاف قیام کا جذبہ بیدار نہیں ہوتا، وہ ظالموں کے سامنے ڈٹ کر نہیں کھڑی ہو سکتی۔

.

ذریعہ: Islam Times

پڑھیں:

سینیٹر علامہ ناصر عباس جعفری کا خصوصی انٹرویو

اپنے خصوصی انٹرویو میں چیئرمین ایم ڈبلیو ایم نے کہا کہ امام خمینی کی تحریک آج بھی زندہ و جاوید ہے، وہ ایک عظیم اسٹریٹجسٹ تھے، غزہ کے مسئلے کو انہوں نے عالمی بنایا، آج امریکا اور اسرائیل بے نقاب ہوچکے ہیں۔ فتح ان شاء اللہ مظلوموں کی ہوگی۔ متعلقہ فائیلیںسینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ ہیں۔ راولپنڈی کے علاقے شکریال سے تعلق ہے، جامعہ الحجت مدرسے کے سرپرست بھی ہیں۔ قم المقدس ایران سے علم دین حاصل کرنیکے بعد پاکستان تشریف لائے اور دین کی خدمت میں مصروف ہوگئے۔ ملت جعفریہ پاکستان کو سیاسی شعور دینے میں بھی علامہ ناصر عباس جعفری کا کردار نمایاں ہے۔ وحدت مسلمین کے حوالے سے بھی اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔ اتحاد امت کے داعی ہیں۔ ان سے مشرق وسطیٰ اور سیاسی صورتحال پر تفصیلی گفتگو کی ہے، جو پیش خدمت ہے۔ قارئین و ناظرین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
https://www.youtube.com/@ITNEWSUrduOfficial

متعلقہ مضامین

  • بھارتی ہٹ دھرمی، غیر حقیقت پسندانہ طرز عمل تنازعہ کشمیر کے حل میں بڑی رکاوٹ, حریت کانفرنس
  • پیپلز پارٹی کا متنازع کینال منصوبے کیخلاف احتجاجی تحریک کے دوسرے مرحلے کا اعلان
  • دریائے سندھ سے کینالز نکالنے کیخلاف ریلیاں و احتجاج
  • علامہ راجہ ناصر عباس کی مرکزی رہنماء اسلامی تحریک علامہ ناظر تقوی کی والدہ کی رحلت پر تعزیت
  • پیکا قانون کیخلاف صحافتی تنطیموں کا ایک اور احتجاج، نئی تحریک کا اعلان
  • سینیٹر علامہ ناصر عباس جعفری کا خصوصی انٹرویو
  • جماعت اسلامی کا عید کے بعد بدامنی، بجلی بلوں، چینی و آٹا مافیا کیخلاف تحریک چلانے کا اعلان
  • جماعت اسلامی کا عید کے بعد بجلی بلوں، آٹا و چینی مافیا کیخلاف تحریک شروع کرنے کا اعلان
  • اداکارہ غنا علی کے انسٹاگرام پوسٹ نے مداحوں کو الجھا دیا، اصل حقیقت سامنے آگئی!