خواجہ آصف نے عوام کو بجٹ میں مزید خوشخبریوں کی نوید سنادی
اشاعت کی تاریخ: 6th, April 2025 GMT
وزیردفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ عوام کو آنے والے بجٹ میں مزید خوشخبریاں ملیں گی۔سیالکوٹ میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا ملک کی حالت کھنڈرجیسی تھی جن پر ہم نے عمارت تعمیر کرنے کی کوشش کی، شہباز شریف کبھی آئی ایم ایف کبھی چین اور کبھی سعودی عرب جاتے رہے، رات کو سوتے تھے تو خوف آتا تھا کہ آئی ایم ایف ہمارا ہاتھ پکڑے گا یا نہیں۔انہوں نے کہا کہ اس وقت کوئی سوچ بھی نہیں سکتا تھا کہ بجلی سستی ہوجائےگی، پی ٹی آئی والوں نے اب ایک دوسرے کو چور کہنا شروع کر دیا ہے، ان کا لیڈر بھی سند یافتہ چور ہے، بیرون ملک پی ٹی آئی کےکچھ لوگ ملک دشمنی کر رہے ہیں۔خواجہ آصف نے کہا ملک جس نہج پر کھڑا تھا، تباہی ہی تباہی تھی، پی ڈی ایم میں تمام پارٹیوں نے مل کر بڑی محنت سے امید کی کرن دکھائی۔وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ مریم پنجاب کو چار چاند لگا رہی ہے، نواز شریف، مریم نواز اور شہباز شریف جب بھی آئیں گے ترقی کے سفر کا آغاز ہوگا، دہشت گردی عروج پر ہے، روزانہ فوجی جوان شہید ہو رہے ہیں، فوجی عید کے روز بھی سرحدوں پر پہرا دے رہے تھے۔خواجہ آصف نے خطاب میں کہا کہ چھ ماہ قید میں رہا ملاقات بھی بند تھی، یہاں تو ملاقاتیں عام ہو رہی ہیں، اربوں روپے کہاں سے آئے،جو وکلا کو دیے گئے، ان کے ایسے ایسے لیڈر ہیں جن کے گھر والے ان کو ووٹ نہیں دیتے، پی ٹی آئی کے ٹکڑے ہو چکے ہیں، یہ ایک دوسرے کو گالیاں نکالتے ہیں، ہم تو جیل میں فرش پر سوتے تھے، بانی پی ٹی آئی کو جیل میں تمام سہولتیں میسر ہیں، انہیں دیسی مرغ اور کشتے بھی ملتے ہیں۔
خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ یہ کہتے تھے اوورسیز پاکستان رقوم نہ بھیجیں لیکن پاکستانیوں نے زیادہ رقوم بھیجیں، بجٹ میں عوام کو مزید خوشخبریاں ملیں گی۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: خواجہ ا صف تھا کہ
پڑھیں:
بجلی قیمتوں میں کمی ، نواز شریف کی عوام کو مبارکباد، مزید کمی کی امید
بجلی قیمتوں میں کمی ، نواز شریف کی عوام کو مبارکباد، مزید کمی کی امید WhatsAppFacebookTwitter 0 5 April, 2025 سب نیوز
لاہور (آئی پی ایس )پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد نواز شریف نے بجلی کی قیمتوں میں حالیہ کمی پر عوام کو مبارکباد دی ہے۔ اپنے بیان میں نواز شریف نے کہا کہ بجلی کے نرخوں میں کمی سے مہنگائی میں مزید کمی آئے گی اور عام آدمی کو ریلیف ملے گا۔نواز شریف نے کہا کہ ملک کی معیشت میں بہتری کے مثبت اثرات عوام کی زندگی پر بھی ظاہر ہو رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ حکومت کی کوشش ہے کہ غریب اور متوسط طبقے کی زندگی میں آسانیاں پیدا کی جائیں۔ان کا کہنا تھا کہ حکومت کی مستقل پالیسیوں اور معاشی اقدامات کے باعث مہنگائی پر قابو پایا جا رہا ہے، اور یہ سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔ نواز شریف نے پارٹی کے سیکریٹری جنرل احسن اقبال کو ہدایت کی ہے کہ وہ صوبائی سطح پر پارٹی اجلاس بلائیں تاکہ عوامی ریلیف کے اقدامات کو مثر انداز میں اجاگر کیا جا سکے اور تنظیمی امور کا جائزہ لیا جا سکے۔