لاہور (سپیشل کارسپانڈنٹ) امام صحافت، آبروئے صحافت اور معمار نوائے وقت مجید نظامی کی 97 ویں سالگرہ پر تقریب کا اہتمام، نوائے وقت گروپ کی مینجنگ ڈائریکٹر و ایڈیٹر رمیزہ مجید نظامی نے اپنے بچوں سمیت تقریب میں شرکت کر کے سالگرہ اور عید کی خوشیوں کو دوبالا کر دیا۔ نوائے وقت گروپ کے چیف آپریٹنگ آفیسر لیفٹیننٹ کرنل (ر) سید احمد ندیم قادری نے سالگرہ کی تقریب کا اعلان کیا تو تمام سٹاف شرکت کیلئے مجید نظامی ہال پہنچ گیا۔ امام صحافت مجید نظامی کا سالگرہ منانے کا سلسلہ ان کی زندگی میں ہی شروع ہوا جسے ادارہ اور اس کا سٹاف اظہار تشکر کے طور پر مناتا ہے۔ مجید نظامی کی ملک و قوم کے لئے خدمات بلاشبہ ہر پاکستانی کے لئے قابل فخر ہیں، ان کے دبنگ انداز، جابر حکمرانوں کے سامنے کلمہ حق کہنے کی جرات آج ہمارے لئے مشعل راہ ہے۔ ان خیالات کا اظہار کرنل (ر) سید احمد ندیم قادری نے کیک کاٹنے کی تقریب سے خطاب میں کیا۔ تقریب میں ادارے کے سینیئر ساتھیوں انچارج ایڈیٹوریل سعید آسی، آئی ٹی ہیڈ قیصر ندیم، ہیڈ آف بزنس آپریشنز شعیب اسلم، سپیشل کارسپانڈنٹس فیصل ادریس بٹ و خاور عباس سندھو، ہیڈ آف اکائونٹس شاہد انجم تارڑ، سینئر منیجرز مارکیٹنگ عثمان مسعود و عامر ادریس، سینئر صحافی فضل اعوان ، پروفیسر عاطف بٹ، منیجرز سرکولیشن عابد نذیر سندھو و صغیر امجد، مارکیٹنگ منیجر فہمید ولسن جانسن، ایچ آر سٹاف محمد مشتاق و محمد سلیم، آپریشن کوآرڈینیٹر حافظ عبدالباسط، شیخ عابد، حاجی محمد امین، محمد عباس سمیت سٹاف کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔ کرنل (ر) ندیم قادری نے کہا کہ زندگی موت اللہ کے ہاتھ میں ہے۔  آج مجید نظامی حیات ہوتے تو قومی و عالمی سطح پر ہماری رہنمائی کرتے، اب یہ فریضہ ان کی اکلوتی صاحبزادی رمیزہ مجید نظامی، منیجنگ ڈائریکٹر و ایڈیٹر بخوبی نبھا رہی ہیں جن کی رہنمائی میں ادارے نے گذشتہ دنوں 23 مارچ کوکامیابی سے اپنے اجراء کے 85 سال مکمل ہونے پر سالگرہ منائی اور اب مجید نظامی کی سالگرہ میں ان کی صاحبزادی رمیزہ مجید نظامی کی موجودگی نے ہمیں احساس دلایا کہ جیسے مجید نظامی ہمارے درمیان موجود ہیں۔ انچارج ایڈیٹوریل سعید آسی نے کہا کہ ادارہ مجید نظامی کے وژن کے مطابق اپنی کامیابیوں کا سفر جاری رکھے گا۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: مجید نظامی کی نوائے وقت

پڑھیں:

’زوردار تھپڑ مارا گیا اب ٹھیک سے سن نہیں پاتی‘، اداکارہ مدیحہ امام کا انکشاف

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ مدیحہ امام نے انکشاف کیا ہے کہ شوٹنگ کے دوران تھپڑ لگنے کی وجہ سے ان کے ایک کان کی سماعت متاثر ہوئی تھی اور اب وہ اس کان سے کم سنتی ہیں۔

اداکارہ نے حال ہی میں نجی ٹی وی شو میں شرکت کی جہاں انہوں نے انکشاف کیا کہ وہ ایک کان سے کم سنتی ہیں جس پر ساتھی اداکار فیصل قریشی نے اس بات کی تصدیق کی اور کہا کہ یہ سچ ہے اور وہ یہ بات جانتے ہیں۔

مدیحہ امام نے بتایا کہ ’ایسا نہیں کہ میں مکمل طور پر نہیں سن سکتی لیکن میں کم سنتی ہوں اور اس کی وجہ یہ ہے کہ ڈرامے کے سین کے دوران مجھے زوردار تھپڑ لگا تھا‘۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ جن لوگوں کو لگتا ہے اداکار آرام سے کام کر لیتے ہیں ایسا نہیں ہے یہ بہت آسان نہیں ہے۔ میزبان رابعہ انعم کی جانب سے مدیحہ سے پوچھا گیا کہ جس نے مارا تھا اسے معاف کردیا؟ کیونکہ یہ ایک غلطی تھی، جس پر مدیحہ نے کہا ظاہر ہے یہ غلطی سے لگ گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: بولڈ لباس پہننے پر اداکارہ مدیحہ امام کو تنقید کا سامنا

فیصل قریشی نے بتایا کہ حال ہی میں انہوں نے ایک ڈرامے کے دوران اداکارہ صبا قمر سے تھپڑ کھایا ہے لیکن مرد اگر عورتوں کو تھپڑ ماریں تو ان کا ہاتھ بہت بھاری ہوتا ہے اس لیے ایسا دکھایا جاتا ہے کہ تھپڑ مارا گیا ہے لیکن وہ اصل میں نہیں ہوتا بلکہ ایکٹنگ ہوتی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

پاکستانی ڈرامے فیصل قریشی مدیحہ امام

متعلقہ مضامین

  • پہلی انڈر 23 اسکواش چیمپئن شپ کی افتتاحی تقریب آج ہوگی
  • 50 سالہ شخص شادی کی 25ویں سالگرہ کی تقریب میں ڈانس کرتے ہوئے چل بسا
  • میرپور خاص: شوہر نے حاملہ بیوی کو بچوں سمیت زندہ جلادیا
  • چینی صدر کی شجرکاری کی سرگرمی میں شرکت
  • ’زوردار تھپڑ مارا گیا اب ٹھیک سے سن نہیں پاتی‘، اداکارہ مدیحہ امام کا انکشاف
  • امام صحافت، معمار نوائے وقت مجید نظامی کا 97واں یوم ولادت آج منایا جائیگا
  • غیبت امام ’’خیرالماکرین‘‘ کی حکمت عملی
  • ہمیں تو صحافت کے علاوہ اور کوئی کام نہیں آتا، غریدہ فاروقی
  • 81 برس سے سالگرہ کے ایک ہی کارڈ کے تبادلے کی انوکھی روایت