واضح رہے کہ بھارتی فورسز نے 23مارچ کو ضلع کٹھوعہ میں ایک حملے میں 4 پولیس اہلکاروں کی ہلاکت اور 7 کے زخمی ہونے کے بعد تلاشی اور محاصرے کی کارروائی شروع کی تھی۔ اسلام ٹائمز۔ غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر کے ضلع کٹھوعہ میں بھارتی فوجیوں کی پرتشدد محاصرے اور تلاشی کی کارروائیاں آج دسویں روز بھی جاری ہیں۔ ذرائع کے مطابق بھارتی فوج رام کوٹ کے علاقے پنجتیرتھی میں بھی کارروائی کر رہی ہیں۔ فوجیوں نے ضلع کے علاقے گھاٹی جوتھانہ کے جنگل میں بھی تلاشی کا دائرہ کار بڑھا دیا ہے۔ بھارتی فوجیوں نے علاقے کو سیل کر دیا ہے اور مزید فورسز علاقے میں پہنچ گئی ہیں۔ بھارتی فورسز نے جمعہ کو اس علاقے میں ایک جعلی مقابلے کے دوران 2 کشمیری نوجوانوں کو عسکریت پسند قرار دیکر شہید کر دیا تھا۔ فوجیوں نے علاقے سے ایک ہی خاندان کے 6 افراد کو گرفتار بھی کیا تھا۔ واضح رہے کہ بھارتی فورسز نے 23مارچ کو ضلع کٹھوعہ میں ایک حملے میں 4 پولیس اہلکاروں کی ہلاکت اور 7 کے زخمی ہونے کے بعد تلاشی اور محاصرے کی کارروائی شروع کی تھی۔

.

ذریعہ: Islam Times

پڑھیں:

چینی ریسکیو ٹیمز  کی میانمار میں   زلزلے سے متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں 

 

یانگون () میانمار میں چین کے سفارت خانے  کے مطابق  چین کی ریسکیو ٹیمز   نے میانمار  پہنچ کر  زلزلے سے متاثرہ علاقوں میں ریسکیو آپریشنز  کا آغاز کر دیا گیا ہے ۔   اتوار کے روز چینی میڈ یا کے مطا بق چینی حکومت کی طرف سے بھیجی گئی 82 رکنی ریسکیو ٹیم، جس میں ملک کے ممتاز زلزلہ ریسکیو ماہرین اور طبی عملہ شامل ہیں، 20 ٹن سے زائد مواصلاتی،  سرچ اینڈ ریسکیو ، طبی سامان اور ہنگامی خوراک جیسی اشیاء کے ساتھ بیجنگ سے یانگون انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچی۔ اس کے علاوہ چین کے صوبہ زے جیانگ کے شہر ہانگ چو سے  چائنا ریڈ کراس انٹرنیشنل ریسکیو ٹیم بھی  میانمار پہنچ چکی ہے۔  چین کے ہانگ کانگ خصوصی انتظامی علاقے کی حکومت نے میانمار کو 51 رکنی ریسکیو ٹیم بھیجی، تاکہ زلزلے سے متاثرہ علاقوں میں سرچ اینڈ ریسکیو  کے کام میں مدد کی جا سکے۔ ریسکیو ٹیم میانمار کے یانگون بین الاقوامی ہوائی اڈے پر پہنچی ۔ ہانگ کانگ کی خصوصی انتظامی حکومت کے سیکورٹی بیورو کے مطابق،  یہ  ریسکیو ٹیم خصوصی انتظامی حکومت کے سیکورٹی بیورو، فائر سروسز ڈیپارٹمنٹ، امیگریشن ڈیپارٹمنٹ اور ہانگ کانگ ہاسپٹل اتھارٹی کے عملے    پر مشتمل  ہے ۔ میانمار کے رہنما من آنگ ہلینگ  نے میانمار کے دارالحکومت نیپیداؤ میں واقع اوتارا تھیری ہسپتال کے ریسکیو سائٹ پرچین کے صوبہ یون نان سے آنے والی  ریسکیو میڈیکل ٹیم کا  شکریہ ادا کیا۔ 37 اراکین پر مشتمل اس ٹیم نے تقریباً 40 گھنٹوں تک پھنسے ایک  شخص کو زندہ بچا یا ۔

Post Views: 1

متعلقہ مضامین

  • اسرائیلی فورسز کی غزہ میں جاری بربریت میں کمی نہ آ سکی، مزید 41 فلسطینی شہید
  • پونچھ کے 5 علاقوں میں بھارتی فورسز کی تلاشی اور محاصرے کی کارروائیاں
  • پونچھ کے 5 علاقوں میں بھارتی فورسز کی تلاشی اور محاصرے کی کارروائیاشں
  • بھارتی فوجیوں نے گزشتہ ماہ مارچ میں 5 کشمیریوں کو شہید کیا
  • بھارتی فوجیوں کی کٹھوعہ میں تلاشی اور محاصرے کی کارروائیاں دسویں روز بھی جاری
  • کوئٹہ، مری آباد کے پہاڑی علاقے میں فائرنگ سے دو افراد زخمی
  • صیہونی فورسز کی عید پر بھی غزہ میں بربریت جاری، بچوں سمیت 64 افراد شہید
  • "ملک کو محفوظ دیکھنا ہی ہماری عیدی ہے" سرحدوں پر تعینات فوجیوں کا قوم کے نام پیغام  
  • چینی ریسکیو ٹیمز  کی میانمار میں   زلزلے سے متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں