2025-03-14@20:50:00 GMT
تلاش کی گنتی: 592

«اور انسٹا گرام»:

(نئی خبر)
    چیئرمین پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) میجر جنرل ریٹائرڈ حفیظ الرحمان کی اسٹارلنک کی ٹیم سے ملاقات ہوئی۔ اسلام آباد سے پی ٹی اے ترجمان کے مطابق ملاقات جی ایس ایم اے موبائل ورلڈ کانگریس 2025 پر بارسلونا میں ہوئی، ملاقات میں پاکستان میں ڈیجیٹل کنیکٹیویٹی کے فروغ کے مواقعوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ پی ٹی اے ترجمان کے مطابق ریگولیٹری فریم ورک اور خدمات کے موثر انضمام پر مبنی حکمت عملی پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ پی ٹی اے ترجمان کے مطابق پاکستان کے دور دراز علاقوں میں معیاری براڈ بینڈ رسائی کے امور پر بات چیت ہوئی۔ چیئرمین پی ٹی اے نے اس موقع پر ملک میں کنیکٹیویٹی کے فروغ کےلیے جدید ٹیکنالوجیز کے استعمال کا اعادہ کیا...
    چین نے اس مسئلے سے نمٹنے میں امریکہ سمیت متعلقہ ممالک کے ساتھ گہرا تعاون کیا ہے بیجنگ:چین کی ریاستی کونسل کے انفارمیشن آفس نے “فینٹانل سے متعلق مادوں پر کنٹرول ، چین کی شراکت” کے موضوع پر ایک وائٹ پیپر جاری کیا۔منگل کے روز جا ری کردہ وائٹ پیپر میں نشاندہی کی گئی ہے کہ حالیہ برسوں میں چین نے فینٹانل سے متعلق مادوں کے کنٹرول کو بہت اہمیت دی ہے، فینٹانل سے جڑی منشیات کی سختی سے نگرانی کی ہے، فینٹانل سے متعلق مادوں کے غلط استعمال کو سختی سے روکا ہے، اور فینٹانل سے متعلق مادوں اور ان سے جڑے دیگر کیمیکلز کی غیر قانونی اور مجرمانہ اسمگلنگ، پیداوار اور فروخت کے خلاف سخت کریک ڈاؤن کیا...
    بیجنگ :چینی وزارت خارجہ کے ترجمان لین جیئن نے یومیہ پریس کانفرنس میں امریکہ کی جانب سے فینٹانل کی بنا پر چین پر ایک بار پھر 10 فیصد ٹیرف عائد کرنے کے حوالے سے کہا کہ اس حوالے سے چین نے بارہا اپنی مخالفت کا اظہار کیا ہے، چین کی جانب سے اٹھائے گئے جوابی اقدامات مکمل طور پر اپنے حقوق اور مفادات کے تحفظ کے لیے ایک جائز اور ضروری اقدام ہیں۔منگل کے روز تر جمان نے کہا کہ انسانی ہمدردی اور امریکی عوام کے ساتھ دوستی کی وجہ سے چین نے فینٹانل کے مسئلے سے نمٹنے میں امریکہ کی مدد کے لیے موثر اقدامات کیے ہیں اور امریکہ میں زندگی کے تمام شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد...
    آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی کے پہلے سیمی فائنل میں آسٹریلیا نے بھارت کیخلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ دبئی میں کھیلے جارہے میچ میں آسٹریلیا کے کپتان اسٹیو اسمتھ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا، انہوں نے کہا کہ کوشش ہوگی بڑا ہدف دیکر بھارتی ٹیم کو پریشر میں لائیں اور وکٹیں لیں۔ اس موقع پر بھارتی ٹیم کے کپتان روہت شرما نے کہا کہ اسپنرز کیساتھ اٹیک کریں گے تاہم کینگروز کو پریشر میں لائیں۔ بھارت کا اسکواڈ: کپتان روہت شرما، شبمن گل، ویرات کوہلی، شریاس ایر، اکشر پٹیل، کے ایل راہول، ہاردک پانڈیا، رویندرا جڈیجا، محمد شامی، کلدیپ یادیو اور ورون چکراورتھی آسٹریلیا کا اسکواڈ: اسٹیو اسمتھ کپتان، کوپر...
    پرتگال کے اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو کی ٹیم کے ہمراہ ایران کا رخ نہ کرنے کی وجہ سامنے آگئی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق النصر کے اسٹار فٹبالر اے ایف سی چیمپئنز لیگ کے پری کوارٹر فائنل میچ کھیلنے کیلئے کرسٹیانو رونالڈو ٹیم کے ہمراہ تہران نہیں جاسکے، جس کی وجہ ایک کیس میں انہیں 99 کوڑوں کی سزا سنائی گئی تھی۔ رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ ایرانی معذور آرٹسٹ فاطمہ ہمامی نے اپنے پاؤں سے ایک پینٹنگ بنائی تھی جسے رونالڈو کو پیش کیا گیا تھا اور اس پینٹنگ پر انہوں نے خوشی سے معذور لڑکی کا ماتھا چومتے ہوئے پینٹنگ اپنے ہمراہ رکھ لی تھی۔ مزید پڑھیں: سال 2024 سب سے زیادہ پیسے کِس کھلاڑی نے کمائے؟ فہرست...
    لاہور میں سوتیلے باپ کو فائرنگ کرکے بیدردی سے قتل کرنے والے بیٹے کو گرفتار کرلیا گیا۔ پولیس کے مطابق ملزم عتیق نے 3 روز قبل شاہدرہ ٹاؤن میں واقع گھر میں موجود سوتیلے باپ کو قتل کیا تھا۔ ملزم نے گھریلو نا چاقی اور جائیداد نے تنازع پر فائرنگ کی اور موقع سے فرار ہوگیا۔ ڈی آئی جی آپریشنز کے نوٹس پر فوری ٹیم تشکیل دی گئی۔ ایس پی سٹی قاضی علی رضا کی سربراہی میں ٹیم نے ملزم کی تلاش شروع کر دی۔ اے ایس پی شاہدرہ عثمان عزیز میر اور ایس ایچ او شاہدرہ ٹاؤن پر مشتمل ٹیم نے قاتل کو گرفتار کیا۔ ملزم کی گرفتاری کے لیے فزیکلی ریڈ جدید ٹیکنالوجی اور ہیومین ریسورس سے...
    لاہور: ڈائریکٹر جیمز کیمرون ’’ٹرمنیٹر‘‘، ’’ٹائٹینک‘‘ اور ’’اوتار‘‘ جیسی یادگار فلمیں بنا کر عالمی شہرت پاچکے، وہ کینیڈا میں پیدا ہوئے مگر بیشتر زندگی امریکا میں گذاری.  امریکی شہری بننا چاہتے تھے مگر امریکا نے جنگیں شروع کیں تو اس ملک سے متنفر ہو گئے، اب وہ نیوزی لینڈ کے شہری بن گئے ہیں اور کبھی امریکہ نہیں رہنا چاہتے، نئی فلمیں بھی کیوی کے دیس میں بنائیں گے۔  انھوں نے حالیہ انٹرویو میں کہا کہ ٹرمپ کا امریکا تمام مہذب و معقول باتوں سے منہ موڑ رہا ہے جو نہایت خوفناک رجحان ہے اگر امریکیوں نے اپنے مفادات کی خاطر اعلی انسانی اقدار کو ملیامیٹ کردیا تو انہیں نظریاتی طور پہ کھوکھلا ہو کر تباہ ہونے میں...
    پشاور: خیبرپختونخوا کی کابینہ کے اجلاس میں خیبرپختونخوا کنٹرول آف نارکوٹک سبسٹانسز ترمیمی بل منظور کرلیا گیا، بل میں منشیات کی خرید وفروخت، کاروبار اور اسمگلنگ پرالگ الگ سزاؤں کا پہلی مرتبہ تعین کیا گیا ہے۔  کابینہ کے اجلاس میں خیبرپختونخوا کنٹرول آف نارکوٹک سبسٹانسز ترمیمی بل وزیر برائے ایکسائز اینڈ انسداد منشیات خلیق الزماں نے پیش کیا،  بل میں منشیات کی مختلف کیٹیگریز میں تقسیم کی گئی ہے اور  منشیات کی اقسام اور مقدار کی مناسبت سے سزا کا تعین کیا گیا ہے۔  نارکوٹکس سبسٹانس بل کے شق نمبر 9 میں ترمیم کرتے ہوئے ایک کلو سے زائد منشیات پر پھانسی اورعمر قید میں نرمی تجویز کی گئی ہے، قبل ازیں ایکٹ کے شق نمبر 9 کے سیکشن ڈی میں ایک کلو گرام سے...
    چیمپئنز ٹرافی میں ناکامی کے بعد قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان بابر اعظم پیڈل ٹینس کھیلنے لگے۔بابر اعظم بھائیوں، ساتھی کرکٹرز اور دوستوں کے ساتھ پیڈل ٹینس کھیل رہے تھے۔بابر اعظم کا ساتھ کرکٹر امام الحق، عثمان قادر اور بھائیوں نے دیا۔پاکستان ٹیم کی اگلی اسائنمنٹ دورہ نیوزی لینڈ ہے، نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ میں بابر اعظم کی شمولیت امکان نہیں ہے۔واضح رہے کہ پاکستان کی ٹیم چیمپئنز ٹرافی سے باہر ہو چکی ہے، قومی کرکٹرز گزشتہ ہفتے گھروں کو روانہ ہو گئے تھے۔
    رجنی کانت، شاہ رخ خان، سلمان خان اور اکشے کمار بھارتی فلمی دنیا کے کامیاب ترین اداکار ہیں جنہوں نے فلم انڈسٹری کو متعدد بلاک بسٹر فلمیں دی ہیں، مگر ان میں سے کوئی بھی تمل سپراسٹار تھلاپتھی وجے کے ریکارڈ کو نہ پہنچ سکا جس کی مسلسل سات فلمیں دو ارب روپے سے زیادہ کا بزنس کرچکی ہیں۔ ہندی فلموں کے شائقین کے لیے تھلاپتھی وجے کا نام شائد غیرمانوس ہو مگر تمل فلم نگری میں اسے وہی حیثیت حاصل ہے جو بولی وڈ میں شاہ رخ خان کی ہے۔ وجے جوزف جسے اس کے چاہنے والے تھلاپتھی ( کمانڈر) وجے کہتے ہیں کی مسلسل دو ارب روپے سے زیادہ کمانے والی فلموں میں مرسل، سرکار،...
    MUMBAI: رجنی کانت، شاہ رخ خان، سلمان خان اور اکشے کمار بھارتی فلمی دنیا کے کامیاب ترین اداکار  ہیں جنہوں نے فلم انڈسٹری کو متعدد بلاک بسٹر فلمیں دی ہیں، مگر ان میں سے کوئی بھی تمل سپراسٹار تھلاپتھی وجے کے ریکارڈ کو نہ پہنچ سکا جس کی مسلسل سات فلمیں دو ارب روپے سے زیادہ کا بزنس کرچکی ہیں۔  ہندی فلموں کے شائقین کے لیے تھلاپتھی وجے کا نام شائد غیرمانوس ہو مگر تمل فلم نگری میں اسے وہی حیثیت حاصل ہے جو بولی وڈ میں شاہ رخ خان کی ہے۔  وجے جوزف جسے اس کے چاہنے والے تھلاپتھی ( کمانڈر) وجے کہتے ہیں کی  مسلسل دو ارب روپے سے  زیادہ کمانے والی فلموں میں مرسل، سرکار،...
    برطانوی وزیراعظم کا کہنا تھا کہ یورپی ممالک کو یوکرین کی سلامتی کیلئے دفاعی کوششیں بڑھانی ہوں گی۔ انہوں نے کہا کہ یوکرین کی سلامتی میں پورے براعظم کا استحکام ہے۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور یوکرینی صدر زیلنسکی کے مابین کشیدگی کے درمیان یوکرینی صدر سے اظہار یکجہتی کے لیے برطانیہ میں یورپی رہنماؤں کا اجلاس ہوا۔ لندن میں منعقدہ اجلاس سے برطانوی وزیراعظم سر کیئر اسٹارمر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یوکرین کیلئے اچھے نتائج حاصل کرنا صرف صحیح اور غلط کا معاملہ نہیں۔ یورپ کو یوکرین کی سلامتی کیلئے دفاعی کوششیں بڑھانا ہوں گی۔ سر کیئر اسٹارمر نے کہا کہ اچھے نتائج تمام یورپی اقوام اور دوسرے لوگوں کی سلامتی کیلئے بھی ضروری ہیں۔ برطانوی...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 02 مارچ 2025ء) برطانوی دارالحکومت لندن سے اتوار دو مارچ کی سہ پہر تک موصولہ رپورٹوں کے مطابق برطانوی وزیر اعظم کیئر اسٹارمر نے لندن میں اس سربراہی کانفرنس میں شرکت کے لیے جمع عالمی رہنماؤں کو بتایا کہ ان سب کو یورپ کی سلامتی کے لیے مل کر ایک ایسے ''نادر لمحے کو بروئے کار لانا ہو گا، جو ایک پوری نسل انسانی کو صرف ایک ہی بار‘‘ ملتا ہے۔ ’ٹرمپ نے یوکرین کی امداد کم کی تو روس جیت جائے گا‘ وزیر اعظم اسٹارمر نے کہا کہ لندن میں اس عالمی اجتماع سے اچھے نتائج حاصل کرنا ''ان تمام ممالک کی سلامتی کے لیے بھی ناگزیر ہے جو یہاں موجود ہیں...
      بیجنگ: چین کی 41 ویں انٹارکٹک مہم نے انٹارکٹیکا میں بحیرہ امونڈسن اور بحیرہ راس کا تحقیقی معائنہ مکمل کیا ہے۔ 41 ویں چینی انٹارکٹک مہم نے تقریباً ایک ماہ تک 68 ڈگری جنوبی طول بلد کے جنوب میں بحیرہ امونڈسن میں سمندری جائزہ لیا ، جس میں انٹارکٹک میرین ہائیڈرولوجی ، کیمسٹری ، بائیولوجی اور جیولوجی شامل تھے۔ 41 ویں چینی انٹارکٹک مہم ” شوئے لونگ نمبر “2 بحری ٹیم کے کپتان لوو گوانگ فو نے بتایا کہ جنوب مغربی انٹارکٹک خطہ، جہاں بحیرہ امونڈسن واقع ہے، پورے انٹارکٹک میں گلیشیئرز پگھلاو کے سب سے نمایاں علاقوں میں سے ایک ہے. یہ آٹھواں موقع ہے جب چین نے بحیرہ امونڈسن میں تحقیقی معائنہ کیا ہے۔ موجودہ دورے...
    کراچی(نیوز ڈیسک) کمشنر کراچی سید حسن نقوی نے آٹے اور نان روٹی کے سرکاری نرخ مقرر کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ کمشنر کراچی کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق ڈھائی نمبر آٹا ہول سیل 83 روپے جبکہ ریٹیل میں 87 روپے فی کلو مقرر کیا گیا، فائن آٹا ہول سیل 88 روپے جبکہ ریٹیل میں 92 روپے فی کلو مقرر ہے۔ چکی آٹا کے نرخ 100 روپے فی کلو مقرر ہے، مارکیٹ میں فائن آٹا 90 سے 100 روپے فی کلو پر فروخت کیا جا رہا ہے جبکہ چکی آٹا 110 سے 115 روپے فی کلو فروخت کیا جا رہا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق 100 گرام روٹی کی قیمت 10 روپے مقرر کر دی گئی، 120 گرام...
    چیمپئنز ٹرافی: نیوزی لینڈ کا بھارت کیخلاف ٹاس جیت کر بولنگ کا فیصلہ،ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میں بھارت، نیوزی لینڈ، آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ پہنچ چکی ہیں آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں گروپ اسٹیج کے آخری میچ میں نیوزی لینڈ نے بھارت کے خلاف ٹاس جیت کر بولنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ میچ دبئی انٹر نیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں ہورہا ہے جہاں دونوں ٹیمیں آمنے سامنے ہیں، کیویز اور بھارتی سورماؤں کا یہ میچ اس لیے اہم ہے کہ اس کے نتیجے کے بعد پوائنٹس ٹیبل پر ٹیموں کی پوزیشن واضح ہوجائے گی۔ اس میچ کے بعد پتہ چلے گا کہ کون سی ٹیم سیمی فائنل میں کس سے مقابلہ کرے گی۔ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میں بھارت، نیوزی...
    اسکرین گریب کراچی کی موبائل مارکیٹ میں ایک ملزم نے آٹے سے بھرا شاپر فرش پر گرایا جس کے بعد اس کے ساتھی نے قریبی دکان سے چند سیکنڈ میں واردات کر ڈالی۔ انسانی ہمدردی حاصل کر کے نوسر بازی کی یہ واردات گلشن اقبال میں راشد منہاس روڈ پر ممتاز موبائل مال میں گزشتہ صبح ہوئی تھی۔بعدازاں موبائل مارکیٹ کے سی سی ٹی وی کیمروں نے تمام بھانڈا پھوڑ دیا۔ فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ دکانوں کے درمیان ایک نوسر باز اچانک اپنا آٹے کا شاپر گرا دیتا ہے اور بیٹھ کر پریشانی کے عالم میں افسوس کرنے لگتا ہے جس کے بعد آس پاس کے دکاندار جمع ہو کر اس سے ہمدردی کرنے لگے، اسی دوران اس کے...
    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ وائٹ ہاؤس میں یوکرینی صدر کے عوامی جھگڑے کے ایک دن بعد برطانوی وزیر اعظم کیئراسٹارمر نے یوکرینی صدر ولادیمیر زیلنسکی کو گلے لگا کر انہیں اپنی قوم کی غیر متزلزل حمایت کا یقین دلایا ہے۔ یوکرینی صدر زیلنسکی ہفتے کے روز لندن میں وزیر اعظم کی رہائش گاہ 10 ڈاؤننگ اسٹریٹ کے باہر پہنچے تو وہاں موجود شہریوں نے یوکرین کی حمایت میں نعرے لگائے، اس موقع پر وزیر اعظم اسٹارمر نے انہیں گلے لگایا اور اندر لے گئے۔ یہ بھی پڑھیں: ’اپنا منہ بند رکھو‘، ڈونلڈ ٹرمپ اور یوکرینی صدر کے مابین زبانی جھڑپ کی ویڈیو وائرل وزیر اعظم اسٹارمر نے صدر زیلنسکی کا ڈاؤننگ اسٹریٹ میں خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ جیسا...
    پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان نے عالمی برادری بالخصوص امریکا سے اپیل کی ہے کہ وہ جمہوریت، انسانی حقوق، علاقائی استحکام اور انصاف کی فراہمی کے لیے مدد کرے۔ ٹائم میگزین میں اپنے نام سے شائع ہونے والے ایک مضمون میں جیل میں قید سابق وزیر اعظم نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو ان کی ’سیاسی واپسی‘ پر مبارک باد دی اور اس امید کا اظہار کیا ہے کہ امریکا پاکستان کے ساتھ اقتصادی شراکت داری کو فروغ دینے، استحکام کو فروغ دینے، تنازعات اور انتہا پسندی کا باعث بننے والے حالات کی روک تھام کے لیے کام کرے گا۔ ابھی تک یہ واضح نہیں ہے کہ آیا یہ مضمون واقعی عمران خان نے...
    آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے بہاولپور کنٹونمنٹ کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے سی ایم ایچ انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز اینووسٹا چولستان کا افتتاح کردیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق دورے کے دوران آرمی چیف کو بہاولپور کور کی آپریشنل تیاریوں اور تربیت کے پہلوؤں سے آگاہ کیا گیا۔آرمی چیف نے سی ایم ایچ انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز اینووسٹا چولستان کا افتتاح کیا، انہوں نے انٹیگریٹڈ سیمولیٹرز ایرینا کا بھی افتتاح کیا۔ آرمی چیف نے بہاولپور کی مختلف جامعات کے طلباء سے ملاقات کی، آرمی چیف نے قوم کے نوجوانوں کی تربیت کےلیے فوج کے عزم کو اُجاگر کیا۔آرمی چیف نے طلباء کو لگن کے ساتھ شاندار تعلیم سے خود کو لیس کرنے کی حوصلہ افزائی...
    بیجنگ:چینی  وزارت  تحفظ عامہ  کے ترجمان نے امریکہ کی جانب سے فینٹانل  کے باعث امریکہ کو برآمد کی جانے والی چینی مصنوعات پر اضافی 10 فیصد ٹیرف عائد کرنے کی دھمکی پر شدید عدم اطمینان اور سخت  مخالفت کا اظہار کیا۔ہفتہ کے روز چینی میڈیا کے مطابق ترجمان نے کہا کہ چین دنیا میں منشیات کے خلاف سخت ترین  پالیسیوں پر عمل درآمد کرنے  والے ممالک میں سے ایک ہے، دنیا کے دیگر ممالک کے ساتھ منشیات کے کنٹرول میں فعال طور پر بین الاقوامی تعاون کرتا ہے۔ چین نے  انسانی ہمدردی اور  خیر سگالی کی بنیاد پر  فینٹانل کے مسئلے پر  امریکی ردعمل کے لئے مدد فراہم  کی ہے . امریکہ میں فینٹانل بحران کی بنیادی وجہ خود امریکہ...
    ویلاگ اسلام ٹائمز اردو کی پیشکش ہے، جس میں اہم خبروں سے متعلق مفید تبصرے پیش کئے جاتے ہیں۔ ہر ہفتے کے روز، مختصر و مفید ویلاگز، دیکھنے و سننے والوں کی خدمت میں پیش کئے جائیں گے۔ سامعین سے گزارش ہے کہ یوٹیوب چینل سبسکرائب کریں اور اپنی مفید آراء سے مطلع فرمائیں۔ متعلقہ فائیلیںاسلام ٹائمز وی لاگ یکم مارچ 2025   The Zionist Regime’s War Crimes | Iran-Malaysia Alliance | Hannibal Protocol Exposed     صیہونی حکومت کا مجرمانہ چہرہ بے نقاب   ہانیبال پروٹوکول – اسرائیل کا خوفناک راز   ایران اور ملائیشیا کا اتحاد فلسطین کے حق میں   ہفتہ وار پروگرام: وی لاگ   وی لاگر:سید عدنان زیدی   پیش کش:سید انجم رضا   پروگرام...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک) سینیٹر عرفان صدیقی نےبانی پی ٹی آئی کے امریکی ٹائم میگزین میں  شائع ہونیوالے مضمون پر اپنے ردعمل کااظہار کرتے ہوئے کہاکہ  “ٹائم” میں شائع ہونے والا عمران خان کا مضمون، عالمی سطح پر پاکستان کے چہرے پر کالک تھوپنے کی انتہائی قابل مذمت کوشش ہے۔ہفتہ کوسماجی رابطوں کی سائٹ ایکس پرجاری پیغام میں عرفان صدیقی نے کہاکہ مضمون میں حکومت، عدلیہ، مسلح افواج اور تمام دوسرے اداروں پر بے بنیاد الزامات عائد کرتے ہوئے پاکستان کی صورت حال کو ” سیاہ عہد” قرار دیاگیا ہے۔مضمون میں یہ جھوٹا، غلط اور بے بنیاد دعویٰ بھی کیا گیا ہے کہ مذاکراتی عمل کے دوران انہیں( عمران خان کو) اڈیالہ جیل سے نکال کر ہاؤس اریسٹ کی پیشکش کی...
    پاکستان کی میزبانی میں ہونے والی چیمیئنز ٹرافی 2025 میں ساؤتھ افریقہ اور انگلینڈ نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں آمنے سامنے ہیں۔ میچ سے قبل انگلینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ میچ اس لیے بھی اہم کے کہ دونوں ٹیموں میں سے جیتنے والا گروپ بی سے سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرے گی۔ واضح رہے کہ گزشتہ میچ میں افغانستان کے ہاتھوں شکست کے باعث دلبرداشہ ہوکر انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان جوزبٹلر نے استعفیٰ دے دیا تھا۔ یہ بھی پڑھیں: افغانستان نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد انگلینڈ کو ہرا کر چیمپیئنز ٹرافی سے باہر کردیا انگلش کوچ برینڈن میکولم  کے ہمراہ پریس کانفرنس میں انگلش کرکٹ ٹیم کے کپتان جوز بٹلر نے کہا...
    اسلام آباد(طارق محمودسمیر)وزیراعظم شہباز شریف نے کابینہ کا سائزبڑاکرنے کے بعدناشتے پر نئے وزراء کواہم ٹاسک دے دیئے ہیں جبکہ مہنگائی کی شرح میں ریکارڈاورنمایاںکمی کے باوجود مارکیٹس میں مہنگائی کم نہ ہونے کے تاثرکودورکرنے کے لیے بھی وزیراعظم نے میڈیا ٹیم اور وزارت خزانہ کو اہم ذمہ داریاں دی ہیں،وزیراعظم کے مشیر پرویزخٹک نے ماضی میں شریف فیملی کے ساتھ دیئے گئے بیانات پر عوامی سطح پر معذرت تو نہیںکی لیکن کابینہ کے غیررسمی اجلاس اور ناشتے میں وزیراعظم شہبازشریف کی جوتعریفیںکی ہیں ،اس پرکابینہ کے دیگرممبران حیرت زدہ ہوئے ۔کابینہ میںنئے وزراء کی شمولیت کے بعد وزیراعظم ہاؤس میں جمعہ کو ناشتے کااہتمام کیا گیا۔مذہبی امورکے ممکنہ وزیرسردارمحمدیوسف نے قرآن پاک کی تلاوت کی جس سے کارروائی کاآغاز ہوا ۔کابینہ...
    کراچی: میری ٹائم سیکیورٹی مشق سی گارڈ 25 کراچی میں ڈی بریف سیشن کے ساتھ اختتام پذیر ہو گئی۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق میری ٹائم سیکیورٹی مشق سی گارڈ 25 کا مقصد مختلف اداروں کے درمیان معلومات کے تبادلے اور ردعمل کے طریقہ کار کو بہتر بنانے کی مشق کرنا تھا۔ سیشن سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی ڈپٹی چیف آف دی نیول اسٹاف ( آپریشنز) وائس ایڈمرل راجا رب نواز نے بحری شعبے کے تمام قومی اسٹیک ہولڈرز کے مابین تعاون کے لیے جوائنٹ میری ٹائم انفارمیشن اینڈ کوآرڈینیشن سینٹر کے کردار کوسراہا۔ انہوں نے قومی اسٹیک ہولڈرز کی مشترکہ کاوشوں کے ذریعے محفوظ بحری ماحول کے لیے پاک بحریہ کے عزم اور فعال کردار...
    واشنگٹن(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔28 فروری ۔2025 )صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے برطانوی وزیر اعظم کیئر اسٹارمر کی طرف سے یوکرین کیلئے مزید امریکی فوجی امداد کے وعدے کی درخواست کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ کے ساتھ یوکرین کامعدنیات کا معاہدہ ہی کیف کے لیے روس کے خلاف حفاظتی ضمانت ہے برطانوی وزیراعظم نے ٹرمپ کے عہدہ صدارت کی دوسری مدت کے آغاز کے بعد پہلی بار ان سے وائٹ ہاﺅس میں ملاقات کی ہے .(جاری ہے) روسی صدر ولادیمیر پوٹن نے یوکرین میں امن فوج کی تعیناتی کی کسی بھی تجویز کو مسترد کر دیاہے انہوں نے گزشتہ روز کہا تھا کہ مغربی اشرافیہ ماسکو اور واشنگٹن کے درمیان نئے مذاکرات میں خلل ڈالنے کی کوشش کر...
    چیمپئینز ٹرافی؛ افغانستان کا آسٹریلیا کیخلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ WhatsAppFacebookTwitter 0 28 February, 2025 سب نیوز لاہور:آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی کے 10ویں اور اہم معرکے میں افغانستان نے آسٹریلیا کیخلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے جارہے میچ میں افغان ٹیم کے کپتان حشمت اللہ شاہدی نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا، انہوں نے کہا کہ کوشش ہوگی آسٹریلیا کیخلاف بڑا ٹارگٹ سیٹ کریں۔ اس موقع پر آسٹریلوی کپتان اسٹیو اسمتھ نے کہا کہ موسم ابرآلود ہونے کے باعث بالرز کو موقع دینا چاہتے تھے تاکہ جلد وکٹیں لیکر افغانستان کو دباؤ میں لایا جاسکے۔ افغانستان کا اسکواڈ:کپتان حشمت اللہ شاہدی، ابراہیم...
    آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کا 10ویں میچ لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا جارہا ہے۔ گروپ بی کے اہم میچ میں افغانستان نے ٹاس جیت کر آسٹریلیا کے خلاف بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ آج کے میچ کا فاتح سیمی فائنل کا ٹکٹ کٹا لے گا۔ اسٹیو اسمتھ کی قیادت میں آسٹریلیا کی ٹیم سیمی فائنل میں جگہ بنانے کے لیے میدان میں اترے گی جبکہ افغانستان کے کپتان حشمت اللہ شاہدی بھی سیمی فائنل میں پہنچنے کے لیے پر اعتماد ہیں۔ بارش کے باعث میچ نہ ہو سکا تو افغانستان ایونٹ سے باہر ہو جائے گا کیونکہ افغانستان کے تین پوائنٹ ہوں گے جبکہ آسٹریلیا کے 4 پوائنٹ ہو جائیں گے۔ میچ نتیجہ خیز ہونے کی صورت...
    لاہور (نیوز ڈیسک) آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کے اہم میچ میں افغانستان نے آسٹریلیا کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ آسٹریلیا اور افغانستان کی ٹیمیں لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں ان ایکشن ہیں، جیتنے والی ٹیم سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کر جائے گی جبکہ میچ کے دوران بارش بھی رنگ میں بھنگ ڈال سکتی ہے۔ واضح رہے کہ آسٹریلیا اور افغانستان کی ٹیموں نے ابھی تک ایک، ایک میچ میں کامیابی حاصل کی، افغانستان کی ٹیم نے بڑا اپ سیٹ کرتے ہوئے انگلینڈ کو شکست دی تھی۔
    فلمی دنیا کے سب سے بڑے ایوارڈز، آسکر کی 97 ویں تقریب، 3 مارچ 2025 کو منعقد ہوگی۔ اکیڈمی ایوارڈز کے منتظمین نے اس تقریب کی نشریات کے حوالے سے اہم اعلان کیا ہے۔اس بار آسکر ایوارڈز کی تقریب جیو ہاٹ اسٹار پر لائیو نشر کی جائے گی، جو پاکستانی شائقین کے لیے صبح 6 بجے دستیاب ہوگی۔اس کے علاوہ، آسکر کی 97 ویں تقریب کو اسٹار موویز اور اسٹار موویز سلیکٹ پر بھی 3 مارچ 2025 کو صبح 6 بجے نشر کیا جائے گا۔مداح اس ایونٹ کو دوبارہ اسٹار موویز اور اسٹار موویز سلیکٹ پر اسی دن صبح 9 بجے دیکھ سکیں گے۔اس سال کے آسکر ایوارڈز میں کئی مشہور ہستیاں شامل ہوں گی، جن میں اسٹرلنگ کے براون،...
    برطانوی وزیر اعظم کیئر اسٹارمر نے وائٹ ہاؤس میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات میں بادشاہ چارلس سوئم کی جانب سے صدر ٹرمپ کو دورہ برطانیہ کا دعوت نامہ دیا جسے انہوں نے فوراً قبول کر لیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق دونوں رہنماؤں نے وائٹ ہاؤس میں تجارت، دفاعی اخراجات اور یوکرین کی جنگ پر بات چیت کے لیے ملاقات کی، جس میں برطانوی وزیر اعظم نے امریکا یوکرین میں قیام امن کے ضمن میں روس کے حق میں رعایت برتنے سے خبردار کیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون کی ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات، یوکرین تنازع پر اختلاف رائے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس میں پہلی بار برطانوی وزیر اعظم کیئراسٹارمر کی میزبانی کی...
    ویب ڈیسک —  دنیا کے دوسرے نمبر کے دولتمند ترین شخص جیف بیزوس کی راکٹ کمپنی،’ بلیو اوریجن‘ نےجمعرات کو اپنی 11 ویں انسانی پرواز کے لیے کچھ سیلیبریٹی مسافر خواتین کا اعلان کیا ہے، جو اس موسم بہار میں خلا میں جائینگی۔ یہ سب ہی اپنے اپنے شعبے میں معرو ف ہیں۔ لارین سانچیز اس کمپنی کے مالک جیف بیزوس کی منگیتر ہیں اوروہ خود ہیلی کاپٹر پائلٹ اور سابق ٹی وی صحافی ہیں۔ انہوں نے ہی اس کےعملے کا انتخاب کیا ہےجو مغربی ٹیکساس سے 10 منٹ کی خلائی پرواز پر ان کے ساتھ شامل ہوگا۔ عائشہ بو ایوارڈز کی ایک تقریب میں۔ یہ بلیو اوریجن کی 11ویں انسانی خلائی پرواز ہوگی۔ یہ خواتین اس موسم...
    فلمی دنیا کے سب سے بڑے ایوارڈز، آسکر کی 97 ویں تقریب، 3 مارچ 2025 کو منعقد ہوگی۔ اکیڈمی ایوارڈز کے منتظمین نے اس تقریب کی نشریات کے حوالے سے اہم اعلان کیا ہے۔ اس بار آسکر ایوارڈز کی تقریب جیو ہاٹ اسٹار پر لائیو نشر کی جائے گی، جو پاکستانی شائقین کے لیے صبح 6 بجے دستیاب ہوگی۔ اس کے علاوہ، آسکر کی 97 ویں تقریب کو اسٹار موویز اور اسٹار موویز سلیکٹ پر بھی 3 مارچ 2025 کو صبح 6 بجے نشر کیا جائے گا۔ مداح اس ایونٹ کو دوبارہ اسٹار موویز اور اسٹار موویز سلیکٹ پر اسی دن صبح 9 بجے دیکھ سکیں گے۔ اس سال کے آسکر ایوارڈز میں کئی مشہور ہستیاں شامل ہوں گی،...
    برطانوی وزیراعظم سر کیئر اسٹارمر کا کہنا تھا کہ امریکی صدر کی امن سے متعلق کوششیں قابل تعریف ہیں، روس یوکرین جنگ بندی کی کوششوں میں امریکا کے ساتھ ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ امریکا اور برطانیہ کے درمیان جلد ایک عظیم تجارتی معاہدہ ہوگا۔ برطانوی وزیراعظم سرکیئر اسٹارمر نے وائٹ ہاؤس میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کرکے یوکرین جنگ، نیٹو کے مستقبل، تجارت اور ٹیرف سے متعلق امور پر بات چیت کی۔ اس موقع پر صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سر کئیر اسٹارمر کو اسپیشل شخص قرار دیا۔ سر کئیر اسٹارمر نے بادشاہ چارلس کی جانب سے صدر ٹرمپ کو سرکاری سطح پر دورہ برطانیہ کا دعوت نامہ بھی دیا، صدر ٹرمپ...
    آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی میں آج پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان ہونیوالے میچ میں بارش کے باعث ٹاس تاخیر کا شکار ہوگیا۔ راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں شیڈول گروپ اے کے میچ میں پاکستان اور بنگلادیش کی ٹیموں ایک دوسرے کے مدمقابل آنا تھا تاہم بارش اور گیلی آؤٹ فیلڈ کے باعث ٹاس تاخیر کا شکار ہے۔  میچ کا ٹاس مقامی وقت کے مطابق دوپہر ڈیڑھ بجے ہونا تھا جو ابتک نہیں ہوسکا ہے۔ امپائرز نے فیلڈ کا جائزہ لیا ہے تاہم اب دوپہر 2 بجے امپائرز دوبارہ معائنہ کریں گے جس کے بعد ٹاس کا فیصلہ کیا جائے گا۔ اس سے قبل روالپنڈی میں جنوبی افریقا اور آسٹریلیا کا میچ بھی بارش کے باعث ممکن نہیں ہوسکا تھا۔  
    راولپنڈی(نیوز ڈیسک)چیمپیئنز ٹرافی میں پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان میچ کا ٹاس تاخیر کا شکار ہوگیا۔نجی چینل کے مطابق راولپنڈی میں وقفے وقفے بارش کا سلسلہ جاری ہے جس کے باعث اب تک میچ کا ٹاس نہیں ہوسکا، جبکہ اگر بارش کا سلسلہ جاری رہا تو میچ منسوخ بھی ہوسکتا ہے۔ واضح رہے کہ پاکستان اور بنگلہ دیش اپنے دونوں میچز ہار کر ایونٹ سے باہر ہوچکی ہیں۔دونوں ٹیموں کو بھارت اور نیوزی لینڈ نے شکست دی تھی۔ روہت شرما کا سخت ٹریننگ سے گریز، ہیمسٹرنگ کی خبریں گردش کرنے لگیں
    بالی ووڈ کی ملکہ آنجہانی اداکارہ سری دیوی کے مداح دنیا بھر میں موجود ہیں مگر ان کے ساتھی اداکار بھی نہ صرف ان کے مداح بلکہ ان کی محبت میں بھی گرفتار رہ چکے ہیں۔  ایسے ہی ایک اداکار کے بارے میں آج ہم کو بتانے جارہے ہیں جو سری دیوی کی محبت میں گرفتار رہے تاہم کبھی ان سے اپنی محبت کا اظہار نہ کرسکے۔ یہ جان کر آپ حیران رہ جائیں گے کہ اس اداکار نے سری دیوی کے ساتھ ایک فلم میں ان کے سوتیلے بیٹے کا کردار بھی ادا کیا ہے۔ یہاں بات ہورہی ہے ساؤتھ فلموں کے سُپر اسٹار رجنی کانت کی، سری دیوی نے اپنی زندگی کی ایک اہم فلم میں رجنی کانت...
    متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے رہنما ڈاکٹر فاروق ستار—فائل فوٹو متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے رہنما ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا ہے کہ کراچی کے 25 ٹاؤنز نے ریٹائر ملازمین کو اون کرنے سے انکار کر دیا ہے۔بہادر آباد میں ایم کیو ایم پاکستان کے مرکز پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کراچی کے شہریوں کے ساتھ استحصال ہوتا ہے، وفاقی حکومت کا بھی قصور ہے۔فاروق ستار کا کہنا ہے کہ 2016ء کے بعد ایم کیو ایم سے بلدیاتی اداروں کی ذمے داری جاگیرداروں کو دے دی گئی۔ ایک لاوا پک رہا ہے جو کسی بھی وقت پھٹ سکتا ہے: فاروق ستارمتحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے رہنما فاروق ستار نے کہا...
    بالی ووڈ کے ایکشن ہیرو جان ابراہم نے فیشن اسٹائلسٹ کے یومیہ معاوضے کی تفصیلات بتاتے ہوئے برہمی کا اظہار کیا ہے۔ حال ہی میں ایک غیر ملکی میڈیا کو دیے انٹرویو میں جان ابراہم نے انکشاف کیا ہے کہ اسٹائلسٹ ایک دن کی اسٹائلنگ کیلئے اداکاروں سے 2 لاکھ اور اس سے زیادہ فیس چارج کرتے ہیں۔ برہمی کا اظہار کرتے ہوئے جان نے ساتھی اداکاروں اور دیگر فنکاروں کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ انہیں ایک ایونٹ اور ایک دن کی تیاری کیلئے کسی اسٹائلسٹ کو اتنا زیادہ پیسے دینے اور اپنے اخراجات اس قدر بڑھاتے ہوئے سوچنا چاہیے کیونکہ انڈسٹری کی صورتحال بےحد سنگین ہے۔ بطور اداکار اور ہدایتکار بھاری معاوضہ لینے والے فنکاروں پر بات...
    بالی ووڈ کے سپر اسٹارز شاہ رخ خان، اجے دیوگن اور ٹائیگر شراف کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق تینوں اداکاروں پر یہ مقدمہ مشہور الائچی برانڈ کی توثیق کرنے پر درج کروایا گیا ہے جس میں گمراہ کن اشتہارات کرنے کا الزام شامل ہے۔ پان مسالہ برانڈ اور اس کی متنازعہ ٹیگ لائن ’بولو زبان کیسری‘ کے ساتھ اداکاروں کے کام پر انہیں اس صورتحال کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ یہ شکایت موہن سنگھ ہانی نامی ایک شخص نے درج کروائی ہے جس کا دعویٰ ہے کہ اشتہار غلط معلومات کو فروغ دیتا ہے، خاص طور پر نوجوانوں کو نشانہ بناتا ہے۔ شکایت کنندہ کا کہنا ہے کہ شاہ رخ خان، اجے دیوگن، اور ٹائیگر شروف بہت...
    کراچی (آئی این پی )کمانڈر کوسٹ رئیرایڈمرل فیصل امین   نے کہا ہے کہ  اس ماہ ہوئی امن مشقیں پاکستان کی میری ٹائم سفارتکاری کا مظہرثابت ہوئی ہیں، امن مشقیں ملٹی لیٹرل ایکسرسائز تھیں جس میں 60 ممالک کی غیرملکی بحریہ شریک ہوئیں،  ان کا بنیادی فوکس ہی میری ٹائم ڈپلومیسی تھا۔ سی گارڈ مشقوں کے آغاز پر کراچی میں نجی ٹی  وی کو  انٹرویو میں رئیرایڈمرل فیصل امین نے کہا کہ  ان میں مختلف آرا اور  اسٹریٹیجک سوچ کے حامل ممالک کی شرکت پاکستان بحریہ کی ساکھ کی علامت ہے جبکہ حالیہ سی گارڈ مشقیں پاکستان کی اپنی سرحدوں کے اندر سکیورٹی یقینی بنانے کیلئے ہیں۔کمانڈر کوسٹ نے کہا کہ سی گارڈ مشقوں کا مقصد کسی بھی خطرے کیخلاف...
    بھارت میں ڈاکٹروں نے ایک 17 سالہ نوجوان کی کامیاب سرجری کی ہے جو پیدائشی طور پر چار ٹانگوں کے ساتھ پیدا ہوا تھا۔ نئی دہلی کے آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (AIIMS) کے ڈاکٹروں نے اس نوجوان کی دو اضافی ٹانگیں، جو اس کے پیٹ سے جڑی ہوئی تھیں، کو کامیابی سے علیحدہ کر دیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ڈاکٹر کرشنا کا کہنا ہے کہ یہ نوجوان اتر پردیش کے ضلع بالیا سے تعلق رکھتا ہے اور 28 جنوری کو AIIMS لایا گیا تھا۔ اضافی ٹانگوں کی وجہ سے اس کی جسمانی نشوونما متاثر ہو رہی تھی اور یہ اس کے دیگر اعضا کو نقصان پہنچا سکتی تھیں۔ آٹھویں جماعت تک پہنچنے پر اس نے تعلیم چھوڑ...
    اسلام ٹائمز: جعفرطیار سوسائٹی میں امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیش کی جانب سے اجتماع میں ہیئت آئمہ مساجد و علمائے امامیہ کے رہنما علامہ سید صادق رضا تقوی اور مولانا ہادی ولایتی سمیت دیگر مقررین نے خطاب کیا۔ اس موقع پر علاقہ کی عوام نے بھرپور شرکت کی۔ متعلقہ فائیلیںاسلام ٹائمز۔ شہدائے مقاومت سید حسن نصراللہ و سید ہاشم صفی الدین کی تشییع جنازہ لبنان کے دارالحکومت بیروت میں منعقد ہوئی، اس موقع پر شہداء کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے پاکستان سمیت کراچی کے مختلف علاقوں میں تعزیتی اجتماعات کا انعقاد کیا گیا۔ جعفرطیار سوسائٹی میں امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیش کی جانب سے اجتماع میں ہیئت آئمہ مساجد و علمائے امامیہ کے رہنما علامہ سید صادق رضا تقوی اور مولانا ہادی ولایتی...
    نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ میں پولیو کے خاتمے کے لیے ریجنل ریفرنس لیبارٹری نے ملک میں 2024 کے 74 ویں وائلڈ پولیو وائرس ٹائپ 1 (ڈبلیو پی وی 1) کیس کی نشاندہی کی تصدیق کی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: سال 2025 کی پہلی قومی پولیو مہم مکمل، 99 فیصد بچوں کی ویکسینیشن ہوگئی اے پی پی کے مطابق ریجنل ریفرنس لیبارٹری نے شکارپور سے پولیو کے ایک کیس کی تصدیق کی۔ اس کیس کا آغاز 15 دسمبر 2024 کو ہوا تھا۔ سنہ 2024 میں شکارپور سے پولیو کا یہ دوسرا کیس ہے۔ سال 2024 کے مجموعی کیسز پاکستان میں سال 2024 میں مجموعی طور پر 74 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ ان میں سے 27 کا تعلق بلوچستان، 23 کا سندھ،...
    کراچی:مصطفیٰ عامر قتل کیس میں سنسنی خیز تفصیلات سامنے آئی ہیں، جہاں ملزم ارمغان نے تفتیشی ٹیم کو دئیے گئے بیان میں انکشاف کیا کہ اس نے مصطفیٰ کو فلمی ولن کے انداز میں قتل کیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق ملزم نے انکشاف کیا کہ مصطفیٰ کو مارنے سے پہلے تین بار ٹاس کیا گیا۔ پہلی بار راڈ مارنے پر مصطفیٰ زخمی ہو کر بھاگنے کی کوشش کر رہا تھا کہ ارمغان نے اسے روکا اور کہا کہ ٹاس ہوگا، اگر ہیڈ آیا تو چھوڑ دوں گا اور اگر ٹیل آیا تو مار دوں گا۔ تفتیشی ذرائع کے مطابق ملزم نے سکہ اچھالا، ٹیل آیا، اور اس نے مصطفیٰ کے سر پر دوسری بار راڈ مار دیا۔ اس کے بعد...
    آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی میں گروپ بی کا اہم میچ کا ٹاس بارش کے باعث تاخیر کا شکار ہوگیا۔ راولپنڈی میں شیڈول آسٹریلیا اور جنوبی افریقا کے درمیان میچ کا ٹاس بارش کے باعث تاخیر کا شکار ہے، میچ کا ٹاس مقامی وقت کے مطابق 1 بج کر 30 منٹ پر ہونا تھا۔ آسٹریلیا اور جنوبی افریقا کے درمیان میچ اور میچ کا آغاز 2 بجے ہونا تھا لیکن بارش کی وجہ سے پچ کو کوورز سے ڈھانپ رکھا گیا ہے۔ پچ اور اطراف پر کور بدستور موجود ہیں جبکہ امپائرز پچ کا معائنہ کرنے کے بعد ٹاس کیلئے کپتانوں کو دعوت دیں گے۔  
    راولپنڈی(نیوز ڈیسک)راولپنڈی میں ہلکی بارش کے سبب آج چیمپئنز ٹرافی میں کھیلے جانے والا اہم اور بڑا مقابلہ تاخیر کا شکار ہے۔آسٹریلیا اور جنوبی افریقا کے درمیان میچ کا ٹاس 1 بج کر 30 منٹ پر ہونا تھا اور میچ کا آغاز 2 بجے ہونا تھا لیکن بارش کی وجہ سے پچ کو کوورز سے ڈھانپ رکھا ہے۔پچ اور اطراف پر کور بدستور موجود ہیں اور انتظار کیا جارہا ہے کہ ہلکی بارش رکے تو ٹاس کیا جائے۔
    اسلام آباد باڈی بلڈنگ ایسوسی ایشن مقابلے،یحییٰ سردار نے مسٹر فزیک اور شایان نے جونیئر مسٹر فزیک کے ٹائٹل جیت لئے WhatsAppFacebookTwitter 0 25 February, 2025 سب نیوز اسلام آباد:اسلام آباد باڈی بلڈنگ ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام سالانہ مقابلوں میں یحییٰ سردار نے سینئر مسٹر فزیک اسلام باد اور شایان نے جونیئر کے ٹائٹلز اپنے نام کئے۔سرپرست اعلی چوہدری شفیق اور چیئرمین سید نعمان شاہ کی سرپرستی میں ابپارہ کمیونٹی سینٹر میں منعقدہ مقابلوں میں باڈی بلڈرز کا زبردست جوش و خروش دیکھنے میں ایا اور مقابلے کو دیکھنے کے لیے کمیونٹی سینٹر کا ہال تماشائیوں اور سپورٹرز سے بھر گیا۔مہمان خصوصی نے سینئر مسٹر فزیک اسلام کا مقابلہ جیتنے والے یحیا سردار کی محنت اور لگن کی تعریف کی...
    نیویارک(نیوز ڈیسک) عالمی شہرت یافتہ کافی چین اسٹار بکس نے اپنی فروخت میں کمی کے باعث 1,100 ملازمین کو فارغ کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ اسٹار بکس کے سی ای او برائن نکول کا کہنا ہے کہ کمپنی کو زیادہ مؤثر اور فعال بنانے کے لیے یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔کمپنی کی فروخت میں کمی کے بعد 2024 میں اسٹار بکس کے نئے سی ای او مقرر کیے گئے برائن نکول، اس سے قبل چپوٹل میکسیکن گرِل کو کامیابی سے بحران سے نکال چکے ہیں۔ اسٹار بکس کے مطابق، یہ چھانٹی اسٹور کے عملے پر اثر انداز نہیں ہوگی، جبکہ کمپنی کی کام کے اوقات اور صارفین کے تجربے کو بہتر بنانے کے لیے سرمایہ کاری جاری رہے گی۔کمپنی...
    کراچی: اورنگی ٹاؤن سیکٹر 14G  مسلم نگر کے علاقے میں ایک گھر میں زیریلی مائع چیز پینے سے تین بہنوں کی حالت خراب ہوگئی۔ ریسکیو ادارے چھیپا کے حکام کے مطابق متاثرہ خواتین کو فوری طور پر عباسی اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد انہیں جناح اسپتال منتقل کیا گیا۔ متاثرہ خواتین کی شناخت 24 سالہ رباب، 20 سالہ صبا اور 18 سالہ رفعت کے نام سے ہوئی ہے، جو سگی بہنیں ہیں۔ پولیس کے مطابق ابتدائی اطلاعات کے مطابق خواتین نے گھریلو جھگڑے کے باعث مبینہ طور پر صفائی کے کام میں استعمال ہونے والی زیریلی مائع چیز پی لی۔ تاہم، چھیپا حکام نے اس بات کی تصدیق کی کہ...
    چیمپئنز ٹرافی میں بنگلادیش کے خلاف نیوزی لینڈ کی 5 وکٹوں سے فتح نے ایونٹ میں پاکستان کا سفر تمام کردیا۔ محمد رضوان کی کپتانی میں کھیلنے والی پاکستان کی ٹیم ایونٹ میں صرف پانچ دن تک ٹِک سکی۔ تاہم، ٹائٹل کی دوڑ سے باہر ہونے کے ساتھ ہی سرفراز احمد طویل عرصے تک چیمپئنز ٹرافی کا ٹائٹل رکھنے والے کپتان بن گئے۔ 18 جون 2017 کو بھارت کے خلاف سرفراز احمد کی قیادت میں جیتنے والی پاکستان کرکٹ ٹیم کے پاس یہ ٹائٹل مجموعی طور پر 2808 دن تک رہا۔ تاہم، ٹائٹل کی دفاعی مہم میں پاکستان کی ٹیم ایونٹ کے چھٹے دن ہی ٹائٹل کی دوڑ سے باہر ہوگئی۔ اس سے قبل آسٹریلیا کے رکی پونٹنگ نے طویل...
    تصویر سوشل میڈیا۔ پاک بحریہ کی مشق سی گارڈ 2025 کی افتتاحی تقریب کا کراچی میں انعقاد کیا گیا۔ مسلح افواج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق تقریب میں پی ایم ایس اے اور پاکستان نیشنل شپنگ کارپوریشن کے نمائندگان شریک تھے۔آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان کوسٹ گارڈز، اے این ایف، کسٹمز، کے پی ٹی، پورٹ قاسم اتھارٹی اور ایف آئی اے کے نمائندگان بھی تقریب میں شریک تھے۔  تصویر سوشل میڈیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق سول اداروں، این جی اوز اور ماہی گیر برادری کے نمائندے بھی تقریب میں موجود تھے۔ اس موقع پر شرکاء کو مشق کے مقاصد اور جوائنٹ میری ٹائم انفارمیشن اینڈ کوآرڈینیشن سینٹر کی کاوشوں سے آگاہ کیا...
    کراچی: پاک بحریہ کے زیر اہتمام  مشق سی گارڈ 25 کی افتتاحی بریف پیر کو منعقد کی گئی۔ کمانڈر کوسٹ ریئر ایڈمرل فیصل امین تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔ مشق سی گارڈ 25 اس سلسلے کی دوسری مشق ہے جس کا مقصد پاک بحریہ کی جانب سے پاکستان کے میری ٹائم سیکٹر سے وابستہ مختلف محکموں بشمول  شپنگ ،  فشریز، قانون نافذ کرنے والے اور نجی اداروں اور این جی اوز کے نمائندگان کو ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا کرنا اور بحری شعبے میں درپیش چیلنجز کا مشترکہ طور پر مقابلہ کرنا ہے۔ تقریب میں نجی شعبے اور ماہی گیر برادری کی نمایاں شخصیات کے علاوہ میری ٹائم سیکورٹی ایجنسی، پاکستان کوسٹ گارڈز، پاکستان نیشنل شپنگ کارپوریشن،...
    راولپنڈی ( ڈیلی پاکستان آن لائن )پاک بحریہ کی مشق سی گارڈ 2025  کی افتتاحی تقریب کا کراچی میں انعقاد ہوا ۔تقریب میں پی ایم ایس اے، پاکستان نیشنل شپنگ کارپوریشن, پاکستان کوسٹ گارڈز ،اے این ایف ،کسٹمز، کے پی ٹی، پورٹ قاسم اتھارٹی اور ایف آئی اے کے نمائندگان شریک تھے۔حکومتی اداروں کے علاوہ سول اداروں ، این جی اوز  اور ماہی گیر برادری کے نمائندے بھی تقریب میں موجود تھے  آئی ایس پی آر کے مطابق شرکاء کو مشق کے مقاصد اور  جوائنٹ میری ٹائم انفارمیشن اینڈ کوارڈینیشن سینٹر کی کاوشوں سے آگاہ کیا گیا۔50 سے زائد قومی اسٹیک ہولڈرز کی شرکت پر ان کا شکریہ ادا کیا۔ کراچی: ٹرالر نے ایک اور کار سوار باپ بیٹے...
    کراچی: بھارت اور پاکستان کی آل ٹائم ون ڈے الیون میں ویرات کوہلی اور جسپریت بمراہ کی جگہ نہیں بن سکی جبکہ عمران خان کو بطور کپتان چنا گیا۔ چیمپیئنز ٹرافی سے قبل بھی دونوں ممالک کے درمیان آخری ون ڈے بھی اسی ایونٹ میں 8 برس قبل منعقد ہوا تھا۔ میڈیا کی جانب سے مرتب کردہ آل ٹائم الیون میں سچن ٹنڈولکر، سعید انور، سارو گنگولی، انضمام الحق، مہندرا سنگھ دھونی (وکٹ کیپر)، شاہد آفریدی، کپیل دیو، عمران خان (کپتان)، وسیم اکرم، انیل کمبلے اور شعیب اختر کو جگہ دی گئی ہے۔ مزید پڑھیں؛ وسیم اکرم قومی ٹیم پر سخت برہم، 6 بڑے نام فارغ کرنے کا مطالبہ واضح رہے کہ گزشتہ روز چیمپیئنز ٹرافی کے میچ میں...
    —فائل فوٹو آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے چھٹے میچ میں نیوزی لینڈ کے خلاف بنگلا دیش کی بیٹنگ جاری ہے۔راولپنڈی میں کھیلے جا رہے میچ میں نیوزی لینڈ نے بنگلا دیش کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ٹاس کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے نیوزی لینڈ کے کپتان نے کہا ہے کہ ٹیم میں کائل جیمیسن اور راچن رویندرا کو شامل کیا ہے۔ پاکستانی بچے کا بھارتی بولر بمرا جیسا بولنگ اسٹائل وائرلپاکستان کے 11 سالہ بچے احمد رضا کا بولنگ اسٹائل بھارت کے فاسٹ بولر جسپریت بمرا جیسا ہے جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر بھی خوب وائرل ہو رہی ہے۔ بنگلا دیش کے کپتان نجم الحسن شانتو نے کہا کہ ٹاس جیتتے تو فیلڈنگ...
    راولپنڈی: چیمپیئنز ٹرافی 2025 کے گروپ اے میں نیوزی لینڈ نے بنگلا دیش کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کر لیا۔ نیوزی لینڈ نے ٹیم میں دو تبدیلیاں کرتے ہوئے ڈیرل مچل اور نیتھن اسمتھ کی جگہ کائل جیمیسن اور رچن رویندرا کو شامل کیا ہے۔ دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں نے میچ سے قبل راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں وارم اَپ پریکٹس بھی کی۔ بنگلا دیش کو اپنے پہلے میچ میں بھارت کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا جبکہ نیوزی لینڈ نے ابتدائی میچ میں میزبان پاکستان کو شکست دی تھی۔ نیوزی لینڈ پوائنٹس ٹیبل پر پہلے جبکہ بھارت دوسرے نمبر پر موجود ہے۔
    کراچی: آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی میں نیوزی لینڈ کی ٹیم بنگلا دیش کے خلاف آج میدان میں اترے گی، بنگال ٹائیگرز کیویز کو حیران کرنے کا خواب دیکھنے لگے، میگا ایونٹ کے گروپ اے کا یہ میچ میں راولپنڈی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ پاکستان کے بعد کیویز جہاں بنگال ٹائیگرز کو بھی زیر کر کے سیمی فائنل میں اپنی جگہ پکی کرنے کے لیے پْرعزم ہیں وہیں بنگلا دیش کے لیے یہ میچ انتہائی اہمیت کا حامل ہے کیونکہ شکست کی صورت میں اس کے سیمی فائنل میں پہنچنے کے امکانات ختم ہو سکتے ہیں۔ نیوزی لینڈ نے اپنے پہلے میچ میں پاکستان کو 60 رنز سے شکست دے کر ایونٹ میں شاندار آغاز کیا اور...
    تامل فلم انڈسٹری کے سپر اسٹار اجیت کمار آج اسپین میں ایک کار ریس کے دوران بڑے حادثے زخمی ہوگئے۔ جنوبی بھارتی میڈیا کے مطابق اجیت اسپین کے شہر ویلینسیا میں ہونے والی ہائی اسپیڈ کار ریسنگ میں شامل تھے جہاں 2 کاریں آپس میں ٹکرا گئیں جن میں سے ایک میں اجیت تھے اور وہ اس حادثے میں ایک مرتبہ پھر بال بال بچ گئے۔ 54 سالہ اجیت کمار کے منیجر سوریش چندرہ نے یہ خبر سوشل میڈیا پر شیئر کی ہے۔ ایکس پر اس حادثے کی ایک ویڈیو شیئر کی گئی ہے جس میں اجیت کی کار کو دوسری کار سے کریش ہوکر اُلٹتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ ان کے منیجر چندرا نے ایکس پر پیغام...
    بھارت نے چیمپئنز ٹرافی میں پاکستان کے خلاف ناپسندیدہ ریکارڈ بنا لیا۔ بھارت نے روایتی حریف پاکستان کو 6 وکٹوں سے شکست دیکر سیمی فائنل کیلئے جگہ پکی کرلی۔ بھارت نے پاکستان سے میچ شروع ہونے سے قبل ہی ایک ایسا انوکھا ریکارڈ اپنے نام کیا۔ بھارتی ٹیم کے کپتان پاکستان کے خلاف ٹاس ہار گئے اور یہ مسلسل 12 ویں بار بھارتی ٹیم نے ون ڈے کرکٹ میں ٹاس ہارا۔ 12 ویں بار ٹاس ہار کر بھارتی ٹیم نے ناپسندیدہ ریکارڈ اپنے نام کیا اور یہ ریکارڈ 19 نومبر 2023 سے 23 فروری 2025 کے درمیان بنایا۔ اس سے قبل یہ ناپسندیدہ ریکارڈ نیدرلینڈز کے نام تھا اور 18 مارچ 2011 سے 27 اگست 2013 تک نیدرلینڈز کی...
    اسلام ٹائمز: امریکہ نے شہید سید حسن نصراللہ کے قتل کے لیے ضروری اسلحہ فراہم کرنے علاوہ اس قتل کی نامحدود سیاسی حمایت بھی کی ہے جس کے باعث صیہونی حکمرانوں کے خلاف کوئی عدالتی کاروائی نہیں ہو سکی اور ان پر جنگی جرائم اور انسانیت سوز مظالم کے باوجود مقدمہ نہیں چل سکا۔ البتہ یہ جرائم اور مظالم وقت گزرنے فراموش نہیں کیے جائیں گے اور جتنی بھی دیر سے سہی آخرکار امریکہ اور صیہونی رژیم کو ان جرائم کی سزا ملے گی۔ تحریر: علی احمدی   اگرچہ شہید سید حسن نصراللہ کی ٹارگٹ کلنگ میں امریکہ کی جانب سے غاصب صیہونی رژیم کی لاجسٹک سپورٹ اور اسلحہ فراہمی ایک واضح امر ہے لیکن کچھ ایسے شواہد بھی پائے...
    بھارتی بلے باز ویرات کوہلی ون ڈے کرکٹ میں 14 رنز بنانے والے تیسرے کھلاڑی بن گئے۔ دوبئی میں پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں چیمپئنز ٹرافی کے ہائی وولٹیج مقابلے میں مدمقابل ہیں اورکھیلے جانے والے میچ میں بھارتی بلے باز ویرات کوہلی نے اہم ریکارڈ اپنے نام کیا ہے۔ ویرات کوہلی نے ون ڈے کرکٹ میں 14 ہزار رنز مکمل کرلیے ہیں جس کے بعد وہ دنیائے کرکٹ میں تیز ترین 14 ہزار رنز بنانے والے تیسرے کھلاڑی بن گئے ہیں۔ دبئی میں چیمپئنز ٹرافی کا ہائی وولٹیج معرکہ، 242 رنز کے ہدف کے تعاقب میں بھارت کی 2 وکٹیں گرگئیں اس سے قبل سابق بھارتی کھلاڑی سچن ٹنڈولکر اور سابق سری لنکن بلے باز سنگا کارا بھی یہ...
    آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی کے اہم معرکے میں پاکستان نے بھارت کیخلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ دبئی میں کھیلے جارہے چیمپئینز ٹرافی کے پانچویں میچ میں قومی ٹیم کے کپتان محمد رضوان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا، انہوں نے کہا کہ ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے انجرڈ فخر زمان کی جگہ امام الحق کو پلئینگ الیون کا حصہ بنایا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کوشش ہوگی ٹورنامنٹ میں کم بیک کریں اور بھارت کو شکست دیں۔ اس موقع پر بھارتی ٹیم کے کپتان روہت شرما نے کہا کہ ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی ہے تاہم کوشش ہے پاکستان کیخلاف جلد وکٹیں لیکر پریشر بڑھائیں۔ پاکستان...
    چیمپئنز ٹرافی 2025 کے ہائی وولٹیج میچ میں آج پاکستان اپنے روایتی حریف بھارت سے دبئی میں ٹکرائے گا۔ پاکستان کی میزبانی میں ہونے والی چیمپئنز ٹرافی میں بھارت نے اصرار کرکے اپنے میچز پاکستان کے بجائے دبئی کے نیوٹرل وینیو میں رکھے جبکہ اس بین الاقوامی ایونٹ کے دوسرے تمام میچز پاکستان میں منعقد ہورہے ہیں۔ یہ وہ کرکٹ میچ ہے جس کا انتظار شائقین کو برسوں رہتا ہے۔ پاک بھارت تعلقات میں کشیدگی کے باعث دونوں ٹیمیں باہمی سیریز میں تو مد مقابل نہیں آ پاتیں لیکن آئی سی سی ایونٹس میں مقابلہ بھرپور رہتا ہے، یہی وجہ ہے کہ میچ سے قبل ہی سوشل میڈیا  اور چائے کے ڈھابوں پر سجی محفلوں میں اس ہائی وولٹیج ٹاکرے...
    اسلام ٹائمز کیساتھ خصوصی انٹرویو میں جموں و کشمیر انجمن شرعی شیعیان کے سینیئر رہنماء و پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کے لیڈر کا کہنا تھا کہ شہید حسن نصراللہ ایک روشن حقیقت ہے، جو تا ابد ہمارے دلوں میں زندہ رہیں گے۔ متعلقہ فائیلیں آغا سید منتظر مہدی موسوی کا تعلق مقبوضہ کشمیر کے وسطی ضلع بڈگام سے ہے۔ وہ وادی کشمیر کے مزاحتمی رہنماء اور جموں و کشمیر انجمن شرعی شیعیان کے صدر آغا سید حسن موسوی کے فرزند ہیں۔ آپ انجمن شرعی شیعیان میں اہم ذمہ داریاں انجام دے رہے ہیں، ساتھ ہی ساتھ جموں و کشمیر پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی سے بھی وابستہ ہیں۔ بھارت کی مودی حکومت کی جانب سے مسلمانوں اور دین اسلام کے خلاف یلغار، کشمیر...
    لاہور (نوائے وقت رپورٹ) وزیر اعلیٰ  مریم نواز نے ہیلتھ سیکٹر کی بہتری کیلئے اہم اقدام  کیا ہے۔ پنجاب میں ''مریم نواز کمیونٹی ہیلتھ سروسز'' متعارف کروانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ وزیراعلی  کی زیر صدارت  خصوصی اجلاس میں بتایا گیا کہ ''مریم نواز کمیونٹی ہیلتھ سروسز'' شعبہ صحت کے 19- اہم ٹاسک پورے کرے گی۔'' مریم نوازکمیونٹی ہیلتھ سروسز'' کے ذریعے ہیلتھ سے متعلق امور پر مربوط ٹاسک پورے کیے جائیں گے۔ پنجاب بھر میں آؤٹ سروسنگ کے ذریعے مزید 20 ہزار ہیلتھ انسپکٹرزکی خدمات حاصل کی جائیں گی۔ لیڈی ہیلتھ ورکر پروگرام کو بھی ''مریم نواز کمیونٹی ہیلتھ سروسز''سے منسلک کر دیا جائے گا۔ 39 ہزار لیڈی ہیلتھ ورکرز'' مریم نواز کمیونٹی ہیلتھ سروسز'' فورس کا حصہ ہونگی۔''مریم...
     آکسیجن ٹارپیڈو ایران کے دفاعی ماہرین کا بنایا ہوا ایک اور اسٹریٹجک ہتھیار ہے جو کمپریسڈ ہوا کے بجائے کمپریسڈ خالص آکسیجن کو ایندھن کے طور پر استعمال کرتا ہے۔ اس ٹارپیڈو کے ڈیزائن کو اس کی پچھلی نسلوں کے مقابلے میں اپ ڈیٹ کیا گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ ایران کی مسلح افواج کی ذوالفقار مشقوں کے آپریشنل مرحلے میں فاتح آبدوز سے لانچ کئے گئے والفجر جنگی تارپیڈو نے اپنے ہدف کو تباہ کر دیا۔ رپورٹ کے مطابق ایرانی مسلح افواج کی آج صبح شروع ہونے والی ذوالفقار مشقوں کے آپریشنل مرحلے میں برقی اور آکسیجن تارپیڈو والفجر نے بحیرہ عمان میں اپنے اہداف کو تباہ کر دیا۔ آکسیجن ٹارپیڈو ایران کے دفاعی ماہرین کا بنایا ہوا ایک اور اسٹریٹجک ہتھیار...
    چیمپئنز ٹرافی: پاک-بھارت ٹاکرے پر پاکستانی اسپورٹس اسٹارز کی رائے WhatsAppFacebookTwitter 0 22 February, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز )آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں کل دبئی کے میدان میں روایتی حریف پاکستان اور بھارت کے درمیان ہائی وولٹیج میچ ہونے جارہا ہے جس کے لیے مختلف اسپورٹس سے تعلق رکھنے والے پاکستانیوں کھلاڑیوں نے اپنی رائے کا اظہار کیا ہے۔ پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں اس وقت دبئی میں موجود ہیں، جہاں دونوں ٹیمیوں نے کل کے ہائی وولٹیج میچ کے لیے زبردست تیاری کررکھی ہے اور شائقین کرکٹ سمیت دونوں ممالک کے سابق کھلاڑی بھی اس میچ کو دیکھنے کے لیے بے تاب ہیں۔ باکسر محمد وسیم اس حوالے سے پاکستان کے ٹاپ پروفیشنل باکسر...
    دبئی :پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈکوچ عاقب جاوید نے کہا ہے کہ پاکستان کی پلیئنگ الیون کا اعلان ٹاس سے قبل کریں گے۔ دبئی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے عاقب جاوید کا کہنا تھا کہ پاکستان ٹیم متوازن ہے، ہماری ٹیم میں زیادہ تبدیلیاں نظر نہیں آئیں گی۔ انہوں نے کہا کہ پریشر ہوتا کیا ہے؟ اچھا کرو اور اگر اچھا نہ ہوا تو کیا ہوگا، تو یہ ساری چیزیں میچ سے پہلے اور میچ کے بعد کی ہیں، ابھی تو سب قیاس آرائیاں ہی کر رہے ہیں کہ اس میچ میں کیا ہوگا، یہی خوبصورتی ہے کہ کیا ہوگا۔ عاقب جاوید نے کہا کہ کسی کو کچھ پتا نہیں ہے، پلیئرز کا کام ہی پریشر لینا ہے، اگر پریشر...
    دبئی(سپورٹس ڈیسک)بھارتی کرکٹ ٹیم کے نائب کپتان شبھمن گل نے کہا ہے کہ پاکستان کے خلاف جارحانہ اور مثبت کرکٹ کھیلنے کی کوشش کریں گے، اچھا اسٹارٹ ملا تو بڑی اننگز کھیلوں گا۔ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں پاکستان کے خلاف کل ہونے والے میچ سے قبل پریس کانفرنس کے دوران بھارتی اوپنر اور نائب کپتان شبھمن گل کا کہنا تھا کہ جو ٹیم پریشر برداشت کرے اس کے امکانات زیادہ ہوتے ہیں، میرے خیال میں ٹاس کا زیادہ کردار نہیں ہوگا لیکن اوس پڑنے کی صورت میں ٹاس اہم ہوسکتا ہے کیونکہ اوس نہ پڑے تو بعد میں بیٹنگ کرنا مشکل ہوسکتا ہے ، اوس نہ پڑے تو سلووکٹ پر بیٹنگ کرناآسان نہیں ہوتا۔ بھارتی نائب کپتان کا...
    چیمپئنز ٹرافی میں کھیلے جانے والے چوتھے میچ میں آسٹریلیا نے انگلینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے اس میچ میں آسٹریلیا کے کپتان اسٹیو اسمتھ نے ٹاس جیت کر انگلینڈ کو بیٹنگ کی دعوت دی۔ آسٹریلیا کے کپتان اسٹیو اسمتھ کا کہنا تھا’ ہماری پریکٹس کے دوران رات کے وقت یہاں اوس پڑ رہی تھی اس لیے انہوں نے پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔‘ تاہم انگلینڈ کے کپتان جوز بٹلر کا کہنا تھا ’ہم ٹاس جیت جاتے تو بیٹنگ ہی کو  ترجیح دیتے۔ انہوں نے کہا کہ  کھلاڑی پُراعتماد ہیں، اور اس میچ کے لیے پُرجوش ہیں۔‘ یاد رہے کہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے پہلے...
    اداکار آدر جین اور الیکھا ایڈوانی کی شادی کی تقریبات کپور فیملی میں دھوم دھام سے جاری ہیں لیکن دلہے میاں چرب زبانی نے انھیں مشکل میں ڈال دیا ہے۔ انگوٹھی پہنانے کی رسم میں مہمانوں سے مختصر گفتگو کرتے ہوئے آدر جین اعتراف کیا کہ وہ ہمیشہ سے الیکھا سے محبت کرتے تھے اور ان ہی کے ساتھ رہنا چاہتے تھے۔ آدر جین نے مزاحیہ اندازمیں کہا کہ الیکھا نے مجھے ٹائم پاس کرنے کے لیے بیس سال کے طویل سفر پر بھیج دیا تھا۔ اداکار نے مزید کہا کہ لیکن اس کے بعد اب آخر کار وہ وقت آگیا جب ہم ایک دوسرے کے ہونے جا رہے ہیں۔ آدر جین نے کہا کہ 20 سال کا یہ...
    پی ایم ایل نواز آزاد کشمیر کے رہنما کا کہنا ہے کہ 05 اگست 2019ء کے غیر آئینی غیر قانونی اور غیر اخلاقی اقدام کے بعد ہندوستان تسلسل سے ایسی مذموم کارروائیاں کر رہا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ مرکزی سیکرٹری اطلاعات و نشریات مسلم لیگ نواز یوتھ ونگ آزاد جموں و کشمیر شرافت علی خلجی نے مقبوضہ جموں و کشمیر میں قابض ہندوستانی فورسز کی جانب سے اسلامی اور تاریخ کشمیر کی کتابیں اور کشمیریوں کی جائیدادیں ضبط کرنے پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارتی انتہاء پسندوں کی جانب سے کشمیر کی تاریخ اور کلچر مٹانے کی مذموم کوشش کامیاب نہیں ہو گی۔ 05 اگست 2019ء کے غیر آئینی غیر قانونی اور غیر اخلاقی اقدام کے بعد...
    آدار جین اور الیکھا ایڈوانی کی شادی کی تقریبات کپور فیملی میں دھوم دھام سے جاری ہیں لیکن دلہے میاں چرب زبانی نے انھیں مشکل میں ڈال دیا ہے۔ انگوٹھی پہنانے کی رسم میں مہمانوں سے مختصر گفتگو کرتے ہوئے آدار جین اعتراف کیا کہ وہ ہمیشہ سے الیکھا سے محبت کرتے تھے اور ان ہی کے ساتھ رہنا چاہتے تھے۔ آدر جین نے مزاحیہ اندازمیں کہا کہ لیکن الیکھا نے نے مجھے ٹائم پاس کرنے کے لیے بیس سال کے طویل سفر پر بھیج دیا تھا۔ اداکار نے مزید کہا کہ لیکن اس کے بعد اب آخر کار وہ وقت آگیا جب ہم ایک دوسرے کے ہونے جا رہے ہیں۔ آدر جین نے کہا کہ 20 سال کا یہ طویل انتظار اس قابل کا...
    لاہور ( اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین ۔ 21 فروری 2025ء ) معیشت میں بہتری کی دعویدار حکومت صنعتی پہیہ چلانے میں ناکام، رواں مالی سال کی پہلی ششماہی کے دوران ملک کی بڑی صنعتوں کی پیدوار مزید کم ہو گئی۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی ادارہ شماریات کی جانب سے ملک کی بڑی صنعتوں کی پیداوار سے متعلق اعداد و شمار پر مبنی رپورٹ جاری کی گئی ہے، جس میں ملک کی بڑی صنعتوں کی پیدوار میں مزید کمی ہو جانے کا انکشاف ہوا ہے۔ ادارہ شماریات کی جانب سے رواں مالی سال کی ششماہی رپورٹ میں بڑی صنعتوں کی پیداوار میں کمی ریکارڈ کی گئی۔ ادارہ شماریات کے مطابق دسمبر میں سالانہ بنیادوں بڑی صنعتوں کی پیداوار میں 3.73 فیصد...
    ازبکستان، چین، افغانستان، روس اور دیگر ممالک سے تعلق رکھنے والے خاندانوں اور بچوں کا ایک گروہ امریکا سے کوسٹاریکا پہنچ گیا ہے۔ یہ غیر ملکی تارکین وطن کا پہلا گروپ ہے جسے کوسٹاریکا نے ٹرمپ انتظامیہ کے تحت حراستی مراکز میں رکھنے کی رضامندی ظاہر کی تھی، جب تک کہ ان کی اپنے اپنے وطن واپسی کے انتظامات مکمل نہیں ہو جاتے۔ خبررساں ادارے ’اے پی‘ کے مطابق 135 تارکین وطن میں سے نصف نابالغ ہیں۔کوسٹاریکا، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ کے ذریعے ملک بدری کی کارروائیوں میں تیزی لانے کی کوششوں کے دوران تارکین وطن کے لیے ایک اسٹاپ اوور کے طور پر کام کر رہا ہے۔ کوسٹاریکا اور پاناما مل کر ایشیائی ممالک کے تارکین وطن...
    اسلام آباد:   وزیراعظم محمدشہباز شریف کا بیرون ملک سفار ت خانوں کی کارکردگی بڑھانے کا ٹاسک، نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی قائم کردہ خصوصی ذیلی کمیٹی کا پہلا اجلاس کنوینر رکن قومی اسمبلی بلال اظہر کیانی کی صدارت میں ہوا   داخلہ، تجارت،خارجہ،خزانہ، اطلاعات ونشریات اور اوورسیز پاکستانیزکی وزارتوں، کابینہ ڈویژن کے ادارہ جاتی اصلاحات سیل کے اعلی حکام نے اجلاس میں شرکت کی ۔ ذیلی کمیٹی نے پاکستانی سفارت خانوں کے موجودہ ڈھانچے کا جائزہ لیا   متعلقہ وزارتوں نے پاکستانی سفارت خانوں میں اپنے افسران اور عملے کی تعداد اور ذمہ داریوں کے بارے میں کمیٹی کو بریفنگ دی ۔ ذیلی کمیٹینے آئندہ ہفتے سے ایک ایک پاکستانی مشن کے جائزے کا عمل شروع کرنے...
    میکسیکوسٹی(انٹرنیشنل ڈیسک)عام طور پر صدارت کا منصب کئی برسوں پر محیط ہوتا ہے، مگر تاریخ میں ایک ایسا منفرد واقعہ بھی پیش آیا جہاں میکسیکو کے صدر پیڈرو لاسکورین نے محض 45 منٹ کے لیے اقتدار سنبھالا اور پھر مستعفی ہو گئے۔ یہ دنیا کی مختصر ترین صدارت سمجھی جاتی ہے۔ میکسیکو کا انقلابی دور 1910 سے 1920 کے درمیان میکسیکو ایک بڑے انقلابی دور سے گزر رہا تھا، جہاں مسلسل سیاسی عدم استحکام، حکومتوں کے تختے الٹنے اور بغاوتوں کا سلسلہ جاری تھا۔ اس دوران لاکھوں افراد ہلاک ہوئے اور ملک میں انتشار کی کیفیت رہی۔   9 فروری 1913 کو ایک نئے سیاسی بحران کا آغاز ہوا جب جنرل وکٹوریانو ہویرٹا نے صدر فرانسسکو آئی۔ مادیرو کی...
    لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 20 فروری 2025ء ) نادراترجمان کے مطابق لاہور شہر میں نئی نادرا بائیکر سروس کے ذریعے شناختی کارڈودیگردستاویزات کی تجدید و ترمیم اور کارڈوصولی کی تمام تر سہولیات بزرگ اور ایسے مردوخواتین شہری جوکسی وجہ سے نادرا سنٹرزنہیں پہنچ سکتے،اب صرف ایک فون کال پرصبح 8:30بجے سے4:30شام تک اپنے گھریا دفترکی دہلیز پرحاصل کرسکیں گے۔ نادرا بائیکر سروس کے تحت ایگزیکٹوکیٹگری میں پراسیسنگ کے علاوہ ایک ہزار روپے اضافی فیس وصول کی جائے گی۔(جاری ہے) شہری نادرا کال سینٹر نمبر 051-111-786-100 یا 1777 کے ذریعے باآسانی یہ سہولت حاصل کرسکیں گے۔ قبل ازیں صرف ایک بائیکرسٹاف اس سروس کیلئے کام کررہا تھا، جبکہ اب مزید 4 نادرا بائیکرز سروس کیلئے تعینات کردئیے گئے...
    لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 20 فروری 2025ء ) صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور کے میو ہسپتال میں لفٹ گرگئی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق میو اسپتال لاہور کے آرتھو وارڈ میں لفٹ گرنے کے باعث 8 افراد ملبے تلے آ کر زخمی ہوئے، حادثے کے وقت لفٹ میں مجموعی طور پر 12افراد موجود تھے جب کہ 6 ماہ قبل ہی لفٹ کا افتتاح کیا گیا تھا، لفٹ گرنے سے زخمی پونے والے 8 افراد افراد میں ہسپتال عملہ بھی شامل ہے جن میں سے 3 نرسوں کی ٹانگیں فریکچر ہوگئیں، اس کے علاوہ زخمی ہونے والوں میں 2 طالب علم بھی شامل ہیں۔ کچھ عرصہ پہلے لاہور کے سروسز ہسپتال کی زیر تعمیر تین منزلہ عمارت بھی زمین بوس...
    رواں برس ڈاکوؤں کے ہاتھوں جان سے جانے والے شہریوں کی تعداد 13 ہوگئی۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر ایک شخص کو قتل کر دیا گیا۔ رواں برس ڈاکوؤں کے ہاتھوں جان سے جانے والے شہریوں کی تعداد 13 ہو گئی۔ تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے بلدیہ اتحاد ٹاؤن میں نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے زخمی ہونے والا شخص دوران علاج اسپتال میں چل بسا۔ پولیس کے مطابق واقعہ ڈکیتی کے دوران مزاحمت کا ہے۔ اتحاد ٹاؤن میں ابوہریرہ مسجد کے قریب بلدیہ ہوم اسٹریٹ میں واردات کے دوران ڈاکو کے گولی مارنے سے شہری زخمی ہوا۔ زخمی کو طبی امداد کیلئے ٹراما سینٹر سول اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے...
    آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی کے دوسرے میچ میں بنگلادیش نے بھارت کیخلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ دبئی میں کھیلے جارہے میچ میں بنگلادیشی ٹیم کے کپتان نجم الحسن شانتو نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا، انہوں نےکہا کہ کوشش ہوگی حریف ٹیم کیخلاف زیادہ سے زیادہ رنز اسکور کرسکیں۔ اس موقع پر بھارتی ٹیم کے کپتان روہت شرما نے کہا کہ کوشش ہوگی بنگال ٹائیگرز کیخلاف اٹیک کریں اور میچ میں فتح سمیٹیں۔ بنگلادیش کا اسکواڈ: کپتان نجم الحسین شانتو، تنزید حسن، سومیا سرکار، توحید ہردوئے، مشفق الرحیم، جیکر علی، مہدی حسن میراز، رشاد حسین، تسکین احمد اور تنظیم حسن بھارت کا اسکواڈ: کپتان روہت شرما، شبمن گل، ویرات کوہلی،...
    وزیر اطلاعات نے کہا کہ ہندوستان نے انسانی تاریخ کے بدترین مظالم ڈھا کر کشمیریوں کا بدترین قتل عام کر کے تحریک آزادی کشمیر کو دبانے میں ناکام رہا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ آزادحکومت ریاست جموں و کشمیر کے وزیر اطلاعات مولانا پیر محمد مظہر سعید شاہ نے مقبوضہ جموں و کشمیر میں قابض ہندوستانی فورسز کی جانب سے اسلامی کتب اور تاریخ کشمیر کی کتابیں اور کشمیریوں کی جائیدادیں ضبط کرنے پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارتی انتہا پسندوں کی جانب سے کشمیر کی تاریخ اور کلچر مٹانے کی مذموم کوشش کامیاب نہیں ہوں گی۔ 05 اگست 2019ء کے غیر آئینی غیر قانونی اور غیراخلاقی اقدام کے بعد ہندوستان تسلسل سے ایسی مذموم کارروائیاں کر...
    اسلام آباد (خبر نگار خصوصی+ نوائے وقت رپورٹ) وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے چیف جسٹس آف پاکستان یحیی آفریدی سے چیف جسٹس ہائوس میں ملاقات کی ہے۔ ملاقات میں وزیر اعظم نے ملکی معاشی صورتحال اور معاشی و سکیورٹی چیلنجز پر بھی گفتگو کی۔ وزیر اعظم نے چیف جسٹس کو اپنی ذمہ داریاں سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ بدھ کو وزیراعظم آفس کے پریس ونگ سے جاری کردہ بیان کے مطابق وزیر اعظم نے چیف جسٹس کے  جنوبی پنجاب، اندرون سندھ، بلوچستان اور خیبر پختونخوا کے دور دراز علاقوں کا دورہ کرنے اور ملک میں انصاف کی موثر و بروقت فراہمی کیلئے تمام سٹیک ہولڈرز سے مشاورت کے اقدام کو سراہا۔ ملاقات میں...
    سرکاری عہدہ جتنا باوقار ہے اتنا ہی خوفناک بھی ہے۔ اختیارات، طاقت اور عہدہ سر چڑھ جائے تو اچھے خاصے سمجھدار انسان کو اوقات بھلا دیتا ہے۔ اسے المیہ نہ کہیں تو کیا کہیں۔ پاکستان میں سرکاری ملازمین فرائض کی آڑ میں جرم کی حد تک پہنچ جاتے ہیں۔ بعض ’’فرض شناس‘‘ ایس ایچ او ایسے بھی ہیں جو جہاں تعینات ہوتے ہیں وہاں موٹرسائیکلوں کے پلگ کی تار کاٹنے کا ’’مشن‘‘ پورا کراتے ہیں۔ ان کے تھانے کا عملہ سرشام گشت کرتا ہے اور اہم مقامات پر کھڑی موٹر سائیکلوں کے پلگ کی تار کاٹتا جاتا ہے، جواز یہ دیا جاتا ہے کہ موٹر سائیکل چوری ہونے سے بچاتے ہیں۔ انہیں آج تک یہ معلوم نہیں ہوا کہ کسی...
    سفارت خانوں کی کارکردگی بڑھانے کا ٹاسک، خصوصی کمیٹی قائم WhatsAppFacebookTwitter 0 19 February, 2025 سب نیوز اسلام آ باد (آئی پی ایس )وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے بیرون ملک پاکستانی سفار ت خانوں کی کارکردگی بڑھانے کے لیے دیے گئے ٹاسک کے تحت نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے خصوصی ذیلی کمیٹی قائم کر دی۔کابینہ ڈویژن سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق سفارت خانوں کی کارکردگی بڑھانے کے لیے ذیلی کمیٹی نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی ہدایت پر قائم کی گئی ہے اور حکمران جماعت مسلم لیگ (ن) کے رکن قومی اسمبلی بلال اظہر کیانی 8 رکنی ذیلی کمیٹی کے کنوینر مقرر کردیے گئے ہیں۔ ذیلی کمیٹی جامع تجاویز اسحاق ڈارکی سربراہی میں قائم ریشنائلائزنگ پاکستانز...
    اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف کا بیرون ملک سفار ت خانوں کی کارکردگی بڑھانے کا ٹاسک، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے خصوصی ذیلی کمیٹی قائم کر دی۔ ذیلی کمیٹی نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی ہدایت پر قائم کی گئی ہے رکن قومی اسمبلی بلال اظہر کیانی آٹھ رکنی ذیلی کمیٹی کے کنوینر مقرر ، کابینہ ڈویژن نے نوٹیفیکیشن جاری کردیا۔نوٹیفکیشن کے مطابق ذیلی کمیٹی جامع تجاویز اسحاق ڈارکی سربراہی میں قائم ’ریشنائلائزنگ پاکستانز مشنز اَبراڈ‘ کی مرکزی کمیٹی کو پیش کرے گی ،پاکستانی سفارت خانوں کی اصلاح اور کارکردگی بڑھانے کے لئے قائم مرکزی کمیٹی نے 15 فروری کو ذیلی کمیٹی بنانے کا فیصلہ کیا تھا، ذیلی کمیٹی کا پہلا اجلاس جمعرات کو بلال اظہر کیانی کی...