اسلام آباد باڈی بلڈنگ ایسوسی ایشن مقابلے،یحییٰ سردار نے مسٹر فزیک اور شایان نے جونیئر مسٹر فزیک کے ٹائٹل جیت لئے WhatsAppFacebookTwitter 0 25 February, 2025 سب نیوز


اسلام آباد:اسلام آباد باڈی بلڈنگ ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام سالانہ مقابلوں میں یحییٰ سردار نے سینئر مسٹر فزیک اسلام باد اور شایان نے جونیئر کے ٹائٹلز اپنے نام کئے۔
سرپرست اعلی چوہدری شفیق اور چیئرمین سید نعمان شاہ کی سرپرستی میں ابپارہ کمیونٹی سینٹر میں منعقدہ مقابلوں میں باڈی بلڈرز کا زبردست جوش و خروش دیکھنے میں ایا اور مقابلے کو دیکھنے کے لیے کمیونٹی سینٹر کا ہال تماشائیوں اور سپورٹرز سے بھر گیا۔
مہمان خصوصی نے سینئر مسٹر فزیک اسلام کا مقابلہ جیتنے والے یحیا سردار کی محنت اور لگن کی تعریف کی جس نے پہلی بار باڈی بلڈنگ مقابلوں میں حصہ لے کر بادپاکستان مسلم لیگ (ن)کے سینیئر رہنما رکن قومی اسمبلی و سابقہ وفاقی وزیر طارق فضل چوھدری نے جیتنے والوں میں نقد انعامات شیلڈز اور توصیفی اسناد تقسیم کیے۔ سابق ڈپٹی میئر اسلام اباد چوھدری رفعت جاوید ایڈوکیٹ بھی موجود تھے معروف باڈی بلڈرز شوکت شہزاد محمد عظیم اور زاہد ندیم نے ججز کے فرائض سرانجام دیے
رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر طارق فضل چوھدری نے سرپرست اعلی چوھدری شفیق کے خطبہ استقبالیہ کے جواب میں کہا کہ وہ اسلام اباد میں سپورٹس سٹی کے قیام کے لیے اور خصوصی طور پر باڈی بلڈنگ کے لیے اپ کے ساتھ مکمل تعاون کرنے کو تیار ہیں اور باڈی بلڈنگ کے فروع کے لیے اپ کی کوششوں کو سراہتے ہیں قبل ازیں سید نعمان شاہ جو کئی دہائیوں سے شفیق چوھدری کے ساتھ مل کر اسلام اباد میں باڈی بلڈنگ کے فروغ کے لیے کام کر رہے ہیں نے کامیاب باڈی بلڈرز کو میڈلز دینے کے بعد اپنے خطاب میں کہا کہ صحت مند جسم میں ہی صحت مند دماغ پرورش پاتا ہے ہم کافی عرصہ کی جدوجہد کے بعد باڈی بلڈنگ کا مشکل حالات اور بے سر و سامان میں پودا لگایا تھا اج وہ تناور درخت بن چکا ہے لیکن ہم نے اپنی محنت یوں ہی جاری رکھنی ہے تاکہ اپنی نسل نو کو صحت مند فضا اور مثبت سرگرمیوں کا پلیٹ فارم مہیا کرتے رہیں
یاد رہے کہ مسٹر اسلام اباد ٹائٹل جیتنے والے یحییٰ سردارپشتون جرنلسٹس ایسوسی ایشن اسلام اباد کے نائب صدر سینئر صحافی اور ممتاز شاعر ادیب سردار یوسفزئی کا بیٹا هے اور خود ریڈیو پاکستان کا انگلش نیوز کاسٹر هہیں۔

.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: ایسوسی ایشن اسلام ا باد مسٹر فزیک

پڑھیں:

لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کی جانب سے صحافی نبیل رشید پراچہ کو اعزازی ممبر شپ دے دی گئی

لاہور ( اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 22 فروری 2025ء ) نوجوان صحافی نبیل رشید پراچہ کو لاہور ہائیکورٹ کی اعزازی ممبر شپ دے دی گئی۔ممبر شپ دینے کی تقریب لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن میں ہوئی ۔

(جاری ہے)

صدر لاہور ہائیکورٹ بار اسد منظور بٹ،نائب صدر سردار علی گہلن  اور ترجمان بار احمد شیر جٹ نے اعزازی ممبر شپ کی سند نبیل رشید کو عنایت کی۔اس موقع پر نوجوان صحافی نبیل رشید کا کہنا تھا کہ میرے لیے لاہور ہائیکورٹ بار کی اعزازی ممبر شپ ملنا اعزاز کی بات ہے بھرپور کوشش ہو گی میری اعزازی ممبرشپ بار کے عزت میں اضافے کا باعث بنے میں اپنی اس کامیابی کو اپنے والد مرحوم کے نام کرتا ہوں۔ یاد رہے اس سے پہلے صحافی شاکر اعوان کو بھی اعزازی ممبر شپ دی گئی تھی۔

متعلقہ مضامین

  • ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 1,500 روپے اضافہ ریکارڈ
  • سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن نے پیکا ترامیم کو منسوخ کرنے کا مطالبہ کر دیا
  • پاکستان ڈربی ریس 2025ء سردار نامی گھوڑے نے جیت لی 
  • پاکستان ڈربی ریس سردار نامی گھوڑے نے جیت لی
  • لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن سالانہ انتخابات، پی ٹی آئی امیدوار صدر منتخب ہوگئے
  • اسلام آباد ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کے انتخابات ، پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ واجد علی گیلانی صدر منتخب ہو گئے
  • اسلام آباد ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات مکمل، فاتح کا اعلان ہوگیا
  • اسلام آباد ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات میں پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ امیدواروں نے میدان مار لیا
  • لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کی جانب سے صحافی نبیل رشید پراچہ کو اعزازی ممبر شپ دے دی گئی