بالی ووڈ کے ایکشن ہیرو جان ابراہم نے فیشن اسٹائلسٹ کے یومیہ معاوضے کی تفصیلات بتاتے ہوئے برہمی کا اظہار کیا ہے۔

حال ہی میں ایک غیر ملکی میڈیا کو دیے انٹرویو میں جان ابراہم نے انکشاف کیا ہے کہ اسٹائلسٹ ایک دن کی اسٹائلنگ کیلئے اداکاروں سے 2 لاکھ اور اس سے زیادہ فیس چارج کرتے ہیں۔

برہمی کا اظہار کرتے ہوئے جان نے ساتھی اداکاروں اور دیگر فنکاروں کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ انہیں ایک ایونٹ اور ایک دن کی تیاری کیلئے کسی اسٹائلسٹ کو اتنا زیادہ پیسے دینے اور اپنے اخراجات اس قدر بڑھاتے ہوئے سوچنا چاہیے کیونکہ انڈسٹری کی صورتحال بےحد سنگین ہے۔

بطور اداکار اور ہدایتکار بھاری معاوضہ لینے والے فنکاروں پر بات کرتے ہوئے بھی جان ابراہم نے کہا کہ اب فلموں کا بجٹ بھاری ہوتا ہے اور اس پر اداکاروں کی بھاری فیس مزید بوجھ بنتی ہے۔ 

جان ابراہم نے ہندی سنیما کی حالت کے بارے میں بات کرتے ہوئے اس بات پر روشنی ڈالی کہ اداکاروں کی طرف سے وصول کی جانے والی بے تحاشا فیسوں اور ان کی ٹیم کے وسیع اخراجات کی وجہ سے انڈسٹری کو کس طرح نقصان اٹھانا پڑتا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ کس طرح انڈسٹری سنگین صورتحال سے دوچار ہے اور ستاروں کو اپنی لاگت اور مطالبات پر نظر ثانی کرنے کی ضرورت ہے۔

ستیہ میں وجیتے اسٹار نے اپنے ساتھی اداکاروں پر زور دیا کہ وہ انڈسٹری کی سنگین حالت کا خود جائزہ لیں، انہیں فلموں میں کام کرنے کے لیے لوگوں کو ادائیگی نہیں کرنی چاہیے کیونکہ وہ اتنے بڑے بجٹ کا جواز پیش نہیں کر سکتے۔

ا

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: جان ابراہم نے

پڑھیں:

کینیڈا کا امریکا کو کرارا جواب، پڑوسی ملک کی درآمدات پر بھاری ٹیرف لگادیا

کینیڈا نے امریکا کی جانب سے بھاری ٹیرف عائد کیے جانے کےخلاف اسی طرح کا جوابی اقدام کرتے ہوئے پڑوسی ملک کی درآمدات پر بھاری ٹیرف لگانا شروع کردیا۔

برطانوی خبر رساں ادارے بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق  کینیڈا کا کہنا ہے کہ اس نے  پڑوسی کی جانب سے اسی طرح کے اقدام کے خلاف جوابی کارروائی کرتے ہوئے امریکا سے گاڑیوں کی بعض درآمدات پر 25 فیصد ٹیرف لگانا شروع کر دیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق یہ نئے عائدہ کردہ محصولات یا درآمدی ٹیکس وہ کینیڈین شہری ادا کریں گے جو امریکا سے گاڑیاں یا ان کے پرزے خریدتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: چین نے امریکی مصنوعات پر مزید ٹیکس عائد کردیا؛ شرح 125 فیصد تک جا پہنچی

اس اقدام کی تصدیق کرتے ہوئے کہ نئے ٹیکس بدھ کی آدھی رات کے بعد نافذ العمل ہوجائیں گے، کینیڈا کے وزیر خزانہ Francois-Philippe Champagne نے کہا کہ ان کا ملک غیرضروری اور نہ معقول" محصولات کا جواب دے رہا ہے۔

دوسری بار اقتدار میں واپس آنے کے بعد امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مخلتف ممالک پر بھاری ٹیسکز عائد کرنے کا اعلان کیا ہے، ان کے علان کا ہدف کینیڈا سمیت ان کے کچھ اہم تجارتی شراکت دار بن رہے ہیں، امریکی صدر کا دعویٰ ہے کہ وہ عالمی تجارت سے  غیر منصفانہ رواج کو دور کریں گے۔

متعلقہ مضامین

  • ایران میں پاکستانی شہریوں پر دہشتگردانہ حملے کی ذمہ داری بی ایل اے نے قبول کر لی
  • کراچی: سی ویو پر ڈرفٹنگ کرتی گاڑی الٹ کر سمندر میں جا گری
  • موٹروے پولیس کی ایمانداری، نقدی اور زیورات سے بھرا گمشدہ بیگ مالک کو لوٹا دیا
  • امن و امان کی بگڑتی ہوئی کیفیت نے عوام کی زندگی کو مفلوج کیا ہے، علامہ مقصود ڈومکی
  • سکردو، صیہونی مظالم کیخلاف تحریک بیداری کے زیر اہتمام ریلی
  • صرف 2 گھنٹے کے دوران 160 زلزلے کے جھٹکے، آتش فشاں پھٹنے کا الرٹ جاری
  •  بیت المقدس ان اسلامی دشمنوں کا خاص ٹارگٹ ہے اس کے بعد دیگر اسلامی ملک لپیٹ میں آئی گے، مفتی صدیق 
  • کینیڈا کا امریکا کو کرارا جواب، پڑوسی ملک کی درآمدات پر بھاری ٹیرف لگادیا
  • سلمان خان کی درخت پر چڑھ کر ’بیری‘ توڑنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
  • تیل و گیس کے 14 نئے ذخائر دریافت