چیئرمین پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) میجر جنرل ریٹائرڈ حفیظ الرحمان کی اسٹارلنک کی ٹیم سے ملاقات ہوئی۔ 

اسلام آباد سے پی ٹی اے ترجمان کے مطابق ملاقات جی ایس ایم اے موبائل ورلڈ کانگریس 2025 پر بارسلونا میں ہوئی، ملاقات میں پاکستان میں ڈیجیٹل کنیکٹیویٹی کے فروغ کے مواقعوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ 

پی ٹی اے ترجمان کے مطابق ریگولیٹری فریم ورک اور خدمات کے موثر انضمام پر مبنی حکمت عملی پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ 

پی ٹی اے ترجمان کے مطابق پاکستان کے دور دراز علاقوں میں معیاری براڈ بینڈ رسائی کے امور پر بات چیت ہوئی۔ 

چیئرمین پی ٹی اے نے اس موقع پر ملک میں کنیکٹیویٹی کے فروغ کےلیے جدید ٹیکنالوجیز کے استعمال کا اعادہ کیا اور کہا کہ اسٹارلنک کی رجسٹریشن کیلئے سیٹلائٹ ریگولیٹری باڈی کے ساتھ بات چیت جاری ہے۔

انکا مزید کہنا تھا کہ سیٹلائٹ ریگولیٹری باڈی کے ساتھ رجسٹریشن لائسنس کے حصول کی لازمی شرط ہے۔ اسٹارلنک ٹیم نے اس موقع پر سیٹلائٹ انٹرنیٹ اور موبائل فون سروسز کے ساتھ مسابقت پر بریفنگ دی۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: پی ٹی اے

پڑھیں:

بلاول اور آصفہ بھٹو سے شیری رحمان کی ملاقات


چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) بلاول بھٹو زرداری سے شیری رحمان سمیت کئی پارٹی رہنماؤں نے ملاقات کی ہے۔

بلاول بھٹو اور آصفہ بھٹو زرداری سے پارٹی کی نائب صدر سینیٹر شیری رحمان نے ملاقات کی اور ایوان میں قانون سازی سے متعلق بات چیت کی۔

پی پی چیئرمین سے میئر سکھر اور ترجمان سندھ حکومت ارسلان شیخ نے بھی ملاقات کی۔

بلاول بھٹو اور آصفہ بھٹو سابق وزیر عبداللّٰہ کی پرانا گولیمار رہائشگاہ پر گئے اور اُن سے بیٹے ابراہیم بلوچ کے انتقال پر تعزیت کی، اس دوران بہن ناز بلوچ اور بھائی مصطفیٰ بلوچ سے بھی تعزیت کی۔

متعلقہ مضامین

  • بلاول اور آصفہ بھٹو سے شیری رحمان کی ملاقات
  • چیئرمین پی ٹی اے کی اسٹارلنک ٹیم سے ملاقات، پاکستان میں ڈیجیٹل کنیکٹیویٹی کےفروغ کےپر تبادلہ خیال
  • 50،60ارب کی چوری اس حکومت کے دور میں فائنل ہوئی،سینیٹر فیصل واوڈا
  • وزیراعظم شہباز شریف اور بلاول بھٹو کے درمیان ملاقات منسوخ 
  • وزیراعظم شہباز شریف اور بلاول بھٹو کے درمیان آج ہونیوالی ملاقات منسوخ
  • رواں سال صدقہ فطر کی کم ازکم مالیت کتنی ہے؟ معروف عالم دین نے بتادیا
  • رواں برس صدقہ فطر کی کم سے کم مالیت کیا ہے؟ معروف عالم دین کا بیان سامنے آگیا
  • چیئرمین پی سی بی کی ڈومیسٹک کرکٹ میں بہترین کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں سے ملاقات
  • چیئرمین پی سی بی سے ڈومیسٹک کرکٹ میں بہترین کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں کی ملاقات