2025-04-16@21:07:07 GMT
تلاش کی گنتی: 1622
«آتا ہے»:
(نئی خبر)
پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے بلوچستان اسمبلی کے وزرا نے بی این پی سربراہ اختر مینگل کو عالمی قوتوں ایجنٹ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اختر مینگل دہشتگردوں کی حمایت کررہے ہیں اور سامراجی قوتوں کے اشارے پر صوبے کو عدم استحکام کا شکار بنانے کی کوشش کررہے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: کوئٹہ لک پاس دھرنا: حکومتی وفد اور اختر مینگل کے درمیان مذاکرات بے نتیجہ ختم وزیراعلیٰ سیکریٹریٹ کوئٹہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پیپلزپارٹی رہنماؤں نے کہا کہ سردار اختر مینگل نے دھرنے کے دوران پیپلز پارٹی کی قیادت کے خلاف جو زبان استعمال کی وہ قابل مذمت ہے،بی این پی کے سربراہ اختر مینگل عالمی قوتوں کے ایجنٹ ہیں اور سامراجی قوتوں کے اشارے پر...
گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا ہے کہ کچھ نہ کچھ ایسا ہورہا ہے .جس سے پاکستان کو نقصان ہو۔ تفصیلات کے مطابق گورنر سندھ کامران ٹیسوری کی ملائیشیا کے قونصل جنرل کے ہمراہ 7 رکنی وفد نے ملاقات کی. وفد میں ایئر ایشیا کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر بھی شامل تھے۔ اس موقع پر گورنر سندھ نے کہا کہ پاک ملائیشیا دوطرفہ تعلقات وقت گزرنے کیساتھ مزید مستحکم ہورہے ہیں.ایئر ایشیاءکے آپریشن سے دوطرفہ تجارت اور سیاحت کو فروغ حاصل ہوگا۔گورنرسندھ کامران ٹیسوری نے کہا کہ آرمی چیف کومبارک باد دینا چاہتا ہوں کہ اگر ائیر ایشیا یا ملیشین حکومت پاکستان میں سرمایہ کاری کررہی ہے تو اس کی بڑی وجہ سپہ سالار عاصم منیر کا معیشت کی حفاظت کرنا...
کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 اپریل2025ء)وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ بلوچستان کے عوام کو معیاری طبی سہولیات کی فراہمی کے لیے کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا ہر عام بلوچستانی تک معیاری طبی سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی انہوں نے یہ بات محکمہ صحت بلوچستان کے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی اجلاس میں محکمہ صحت کے افسران کی جانب سے وزیر اعلیٰ کو صحت کے شعبے میں جاری ترقیاتی اقدامات اور درپیش چیلنجز سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی گئی اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ صحت کے شعبے میں سروسز اور انتظامی بہتری کے لیے بلوچستان انسٹی ٹیوشنل ریفارمز ایکٹ متعارف کرایا جائے گا وزیر...
اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) وزیرمملکت داخلہ طلال چودھری نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی اپنی ناکامیوں پر پردہ ڈالنے کی بھونڈی کوشش کر رہی ہے، موجودہ حکومت انہی کی بچھائی گئی معاشی بارودی سرنگوں کو ناکارہ بنا رہی ہے۔نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق پی ٹی آئی رہنما شیخ وقاص اکرم کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے طلال چودھری کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی نے آئی ایم ایف سے سخت شرائط پر معاہدے کئے، پاکستان کی عالمی ساکھ متاثر کرنے کی کوشش کی، یہ وہی لوگ ہیں جنہوں نے اپنے دورحکومت میں معیشت کو تباہ کیا۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے لوگ حقائق سے عاری ہیں، تحریک انصاف کے دور...
بیجنگ (اوصاف نیوز)چینی صدر شی جن پنگ نے بیجنگ میں منعقدہ ایک تقریب میں امریکہ کو للکارتے ہوئے کہا کہ کوئی اس بھول میں نہ رہے کہ چین پر بھاری بھر کم ٹیکس عائد کرکے چین کو اپنے سامنے جھکا لے گاتویہ اسکی غلط فہمی ہے ۔ چینی صدر شی جن پنگ کا کہنا تھا کہ چینی معیشت ایک سمندر ہے، تالاب نہیں۔ طوفان تالاب کو اُلٹ سکتا ہے، لیکن سمندر کو کبھی نہیں۔ چینی معیشت اتنی مضبوط ہے کہ امریکہ جیسی طاقتیں اس کا کچھ نہیں بگاڑ سکتیں۔ عالمی سطح پر چینی اپی معاشی استحکام کیلئے ہر ممکن موثراقدامات اٹھائے گا۔ عالمی سطح پر چین اپنی معیشت مزید مضبوط کرے گا۔ اپنے مفادات پر کسی صورت آنچ نہیں آنے دےگا۔ دنیا کے امن...
پاکستان نے امریکی ٹیرف پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ٹرمپ ٹیرف سے ترقی پذیر ممالک متاثر ہو رہے ہیں، معاملہ حل ہونا چاہیے۔ اسلام آباد میں ہفتہ وار نیوز بریفنگ میں ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے کہا ہے کہ ہم نے ٹیرف کے نفاذ کو نوٹ کیا ہے، اس معاملے کو دیکھ رہے ہیں، وزیر اعظم نے اس بابت ایک کمیٹی بنائی ہے۔ ترجمان نے کہا کہ ٹیرف کا ترقی پذیر ممالک پر اثر ہو رہا ہے، ٹیرف والے معاملے کو حل کرنا چاہیے۔ ترجمان دفترخارجہ نے کہا کہ پاکستان ہمیشہ مشکل وقت میں اپنے افغان بہنوں بھائیوں کے ساتھ کھڑا ہوا ہے تاہم اپنی سرحدوں کو آزاد اور محفوظ بنانا ہماری پالیسی ہے۔ یو اے...

امریکہ اور چین کی تجارتی جنگ سے پاکستان کے لیے عالمی منڈی میں مواقع پیدا ہو رہے ہیں.پاکستان کے ٹیکسٹائل
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔10 اپریل ۔2025 )پاکستان کے ٹیکسٹائل سیکٹر کے سربراہ فواد انور نے کہا ہے کہ امریکہ اور چین کے درمیان بڑھتی ہوئی تجارتی جنگ اور محصولات میں مسلسل اضافے کے باعث پاکستان کے لیے عالمی منڈی میں نئی تجارتی جگہ حاصل کرنے کا موقع پیدا ہو رہا ہے ‘پاکستان کا ٹیکسٹائل سیکٹر سالانہ تقریباً 17 ارب ڈالر کی برآمدات کرتا ہے اور یہ روزگار فراہم کرنے والا ملک کا سب سے بڑا شعبہ ہے.(جاری ہے) فواد انور نے غیرملکی نشریاتی ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ یہ ایک موقع ہے کہ ہم چین سے کچھ کاروبار اپنی طرف منتقل کر سکیں لیکن ہم یہ کس حد تک کامیابی سے کر پاتے ہیں یہ اس...

تین ماہ میں ایک ہزار سے زیادہ پاکستانی ڈاکٹروں نے امریکی ریزیڈنسی پروگرامز میں جگہ حاصل کی ہے. پی ایم ڈی سی
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔10 اپریل ۔2025 )پاکستانی ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکل سٹاف دیگر ممالک کے علاوہ بڑی تعداد میں امریکہ جانے میں کامیاب ہو رہا ہے پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل کے اعداد و شمار کے مطابق رواں سال کے دوران اب تک 1061 پاکستانی گریجوایٹس نے امریکی ریزیڈنسی پروگرامز میں جگہ حاصل کی ہے اس کے علاوہ گذشتہ سال 534 اور 2022 میں 314 پاکستانی گریجوایٹس نے ان پروگرامز میں کامیابی حاصل کی تھی ان اعداد و شمار کی روشنی میں یہ سوال پیدا ہوتا ہے کہ پاکستانی طبی عملہ امریکہ منتقل ہونے کو ترجیح کیوں دے رہا ہے اور اس منتقلی کا طریقہ کار کیا ہے؟.(جاری ہے) ماہرین کا کہنا ہے کہ پاکستانی طبی عملہ بہتر...
پنجاب کی سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب—فائل فوٹو پنجاب کی سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز لاہور کے تاریخی، تہذیبی، ثقافتی رنگ دنیا کو دیکھانا چاہتی ہیں۔سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے بتایا ہے کہ لاہور 2027ء کے لیے اکنامک کوآرڈینیشن آرگنائزیشن کا سیاحتی کیپٹل نامزد کیا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا ہے کہ 10 ممالک کی معاشی تعاون تنظیم ای سی او کا وفد 13 اپریل سے لاہور کا دورہ کرے گا، دورے میں لاہور کو باضابطہ طور پر ’ای سی او کیپٹل ٹورازم‘ نامزد کرنے کا اعلان ہو گا۔ پاکستان کی پہلی میوزک پالیسی لا رہے ہیں: مریم اورنگزیبوفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان کی پہلی...
لاہور: ایک سائنسی رپورٹ کے مطابق سندھ وبلوچستان کے صحرائی علاقوں کی چٹانوں میں ’’تھوریم‘‘ (Thorium) دھات کے 10 ہزار ٹن تک ذخائر موجود ہیں۔ یہ دھات مولٹن سالٹ نامی ری ایکٹر میں کیمیائی عمل سے یورینیم 233 بن کر بجلی بناتی ہے، صرف 1 ٹن تھوریم سے 200 ٹن یورینیم اور 35 لاکھ ٹن کوئلے جتنی نسبتاً صاف بجلی بنانا ممکن ہے۔ چین صحرائے گوبی میں دنیا کا پہلا مولٹن سالٹ ری ایکٹر تعمیر کر رہا ہے، پاکستان بھی چینی تعاون سے یہ جدید ترین ری ایکٹر لگا سکتا ہے۔ ماہرین کہتے ہیں کہ چین میں10 تا 15 لاکھ ٹن تھوریم کے ذخائر محفوظ جو بجلی کی چینی ضروریات 50 ہزار سال تک پوری کر سکتے،...
تاجر رہنمائوں نے ملتان میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ افسوسناک صورتحال یہ ہے کہ بلوچستان کا سندھ، کراچی سے پچیس دنوں سے کوئی رابطہ نہیں ہے، تجارتی و کاروباری نظام معطل ہو چکا ہے، ملک وقوم کی ترقی و خوشحالی کے لئے غریب قوم اور ملک بھر کے چھوٹے تاجروں اور عام دکانداروں کو ریلیف نہ دیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ مرکزی تنظیم تاجران پاکستان کے مرکزی چیئرمین خواجہ سلیمان صدیقی، مرکزی صدر کاشف چوہدری نے کہا ہے کہ بجلی کی قیمت کی مد میں غریب قوم کو جون تک عارضی ریلیف سے کام نہیں چلے گا، مستقل بنیادوں پر ریلیف دیا جائے، آئی پی پیز کا فرانزک آڈٹ کیا جائے اور بجلی کا فائدہ نہ دینے...
جہانیاں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 اپریل2025ء)پاکستان کے سابق صدر فیلڈ مارشل ایوب خان کی 51ویں برسی19اپریل کو منائی جائے گی۔ایوب خان14مئی 1907ء کو ہری پور ہزارہ میں پیدا ہوئے وہ پاکستانی فوج کے سب سے کم عمر اور سب سے زیادہ رینکس حاصل کرنے والے فوجی ہیںانہوں نے جنگ عظیم دوم میں بطور کپتان حصہ لیاقیام پاکستان کے بعد1948ء میں انہیں مشرقی پاکستان میںپاکستانی فوج کا سربراہ بنایا گیا آپ محمد علی بوگرہ کے دور میں وزیر دفاع کے فرائض انجام دیتے رہے ۔(جاری ہے) سال1958ء کے مارشل لاء میں ایوب خان کو چیف مارشل لا ایڈمنسٹریٹر بنایا گیابعد میں وہ صدر پاکستان بنے وہ1958سے لے کر 1969ء تک پاکستان کے صدر رہے وہ19اپریل1974ء کو 66برس کی...
وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ حکومت نجکاری کے عمل کو تیز کرنے کے لیے پرعزم ہے، پہلے ہی 24 سرکاری اداروں کو نجکاری پائپ لائن میں شامل کیا جا چکا ہے۔پیٹر بریگز کی قیادت میں عالمی پیشہ ورانہ خدمات کی فرم Alvarez Marsal کے وفد سے آج اسلام آباد میں ملاقات کے دوران، انہوں نے اس بات کا اعادہ کیا کہ حکومت کا وژن، وزیر اعظم شہباز شریف کے مقاصد سے ہم آہنگ، پاکستان میں تجارت، سرمایہ کاری اور سیاحت کو فروغ دینا ہے، جو خطے کے بڑھتے ہوئے اقتصادی راہداری سے فائدہ اٹھا رہا ہے۔ پیٹر بریگز نے خطے کی پھیلتی ہوئی مارکیٹوں میں فرم کی طویل مدتی حکمت عملی کو اجاگر کرتے ہوئے پاکستان میں...
پاکستان نے اقوام متحدہ میں عسکری مصنوعی ذہانت کے خطرات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ عسکری میدان میں آرٹیفیشل انٹیلیجنس (AI) کا استعمال نئے اسلحہ جاتی مقابلوں کا آغاز کر سکتا ہے۔اقوام متحدہ کی تخفیف اسلحہ کمیشن کے مباحثے سے خطاب میں پاکستان کے مستقل مندوب برائے اقوام متحدہ عاصم افتخار احمد نے کہا کہ اے آئی کو اسلحہ کے کسی نئے مقابلے کے میدان میں تبدیل ہونے سے روکا جائے۔انہوں نے کہا کہ عسکری میدان میں اے آئی کا استعمال نئے اسلحہ جاتی مقابلوں کا آغاز کر سکتا ہے اور علاقائی و عالمی سلامتی کے ماحول کو عدم استحکام کا شکار بنا سکتا ہے۔پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار احمد نے مزید کہا ہے...
اپوزیشن لیڈر گلگت بلتستان اسمبلی نے ایک بیان میں کہا کہ ایسے ظالمانہ اور عوام دشمن اندرون خانہ اقدامات ہو رہے ہیں جو پبلک ہو جائے تو بڑا طوفان برپا ہو گا۔ ان تمام اقدامات کو روکنا ہوگا جو عوامی امنگوں کے برخلاف ہو، جنکی مختلف سطح پر ہم نے شواہد کے ساتھ نشاندہی کی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ اپوزیشن لیڈر گلگت بلتستان اسمبلی محمد کاظم میثم نے ایک بیان میں کہا ہے کہ پہاڑوں کو لیز پہ دینے کے حوالے سے ہم ایک سال سے چیختے رہے لیکن ہمارے احتجاج کو سیاسی رنگ دیکر جھٹلانے کی کوشش ہوتی رہی، ضلع سکردو سے پچاس جگہوں کی لیز پروسز میں ہے جبکہ گلتری سمیت کھرمنگ سے بیس سے مقامات کو بھی لیز کے لیے...
رواں سال پاکستان کی شرح نمو 2.5 فیصد رہنے کا امکان ہے: ایشیائی ترقیاتی بینک WhatsAppFacebookTwitter 0 9 April, 2025 سب نیوز اسلام آباد: ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) نے رواں مالی سال پاکستان کی معاشی شرح نمو کا ہدف حاصل نہ ہونے کا خدشہ ظاہر کرتے ہوئے تخمینہ لگایا ہے کہ رواں مالی سال پاکستان کی معاشی شرح نمو 2.5 فیصد رہنے کا امکان ہے۔ایشیائی ترقیاتی بینک نے ڈویلپمنٹ آوٹ لک رپورٹ جاری کردی جس میں رواں مالی سال پاکستان کی معاشی شرح نمو کا ہدف حاصل نہ ہونے کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔ایشیائی ترقیاتی بینک کے مطابق رواں مالی سال پاکستان کی معاشی شرح نمو 2.5 فیصد رہنے کا امکان ہے، اس سے پہلے ایشیائی ترقیاتی...

فلسطین بارے اختیار کردہ اسرائیلی راستہ بین الاقوامی قانون اور تاریخ کی نظر میں مکمل طور پر ناقابل برداشت ہے ، اقوام متحدہ
اقوام متحدہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 اپریل2025ء) اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریش نےفلسطین کے حوالے سے اختیار کردہ اسرائیلی راستے کو بین الاقوامی قانون اور تاریخ کی نظر میں مکمل طور پر ناقابل برداشت قرار دیتے ہوئےاسرائیل سے غزہ تک انسانی ہمدردی کی بنیاد پر امداد کی رسائی کی ضمانت دینے کی اپیل کی ہے۔عالمی ادارے کی سربراہ کی طرف سے یہ اپیل اسرائیل کی طرف سے محصور غزہ میں کسی قسم کی امداد کی ترسیل کوایک ماہ سے زائد عرصے سے روک رکھنے کے بعد کی گئی ۔ اقوام متحدہ کے ہیڈ کوارٹر میں صحافیوں سے گفتگو میں انتونیو گوتریش نے غزہ میں دوبارہ جنگ بندی اور تمام اسرائیلی یرغمالیوں کی رہائی...
کیا وجہ ہے کہ بیرون ملک مقیم بعض خواتین و حضرات انسانی حقوق اور جمہوریت کی نقاب اوڑھ کر پاکستان کے مفادات پر ضربیں لگا رہے ہیں۔گزشتہ کالم میں سوشل میڈیا سے ڈالر کمانے والے پیشہ ور کلاکاروں کا معاملہ بیان کیا جا چکا ہے۔ ان کلاکاروں کے ساتھ سر تال ملانے والا ایک طبقہ ان لوگوں پر مشتمل ہے جو اپنے معاشی مفادات کے تابع پاکستان چھو ڑ کر دوسرے ممالک میں مقیم ہیں۔ ا ن میں سے بہت سے مرد و زن وہ ہیں جو اپنے بال بچوں سمیت اب دوسرے ممالک کی شہریت حاصل کر چکے ہیں، انہیں سادہ لفظوں میں سابقہ پاکستانی بھی کہا جاسکتا ہے۔ ان کا جینا مرنا ، رہنا سہنا اور روزی روزگار...
ایم کیو ایم رہنماؤں نے پیپلزپارٹی کی صوبائی حکومت کو آڑے ہاتھوں لے لیا چنگاریاں اگر بارود کے ڈھیر تک پہنچیں تو شہر میں آگ لگ جائے گی، خالد مقبول متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان نے پاکستان پیپلزپارٹی(پی پی پی) کی حکومت سندھ کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ کراچی کے حالات خراب ہونے کی اصل وجہ چور اور سپاہی کا غیرمقامی ہونا ہے ۔اسلام آباد میں ایم کیو ایم پاکستان کے چیئرمین ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے سینئر رہنماؤں ڈاکٹر فاروق ستار، مصطفی کمال اور امین الحق و دیگر کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس اور صوبائی حکومت کو خوب آڑے ہاتھوں لیا۔ایم کیو ایم کے رہنماؤں نے کہا کہ چنگاریاں اگر بارود کے...
سٹی42: سندھ کے وزیراعلیٰ سید مراد علی شاہ نے پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما تاج حیدر کے انتقال پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا، مرحوم کی وفات سے مجھ سمیت تمام کارکنوں کو دلی صدمہ پہنچا۔ مراد علی شاہ نے کہا، تاج حیدر مرحوم کا انتقال ناقابل تلافی نقصان ہے جسے کبھی پورا نہیں کیا جا سکے گا۔ تاج حیدر زیرک، مدبر اور سلجھے ہوئے سیاسی رہنما تھے۔ تاج حیدر نے ہمیشہ جمہوریت اور عوامی خدمت کے لیے جدوجہد کی۔ سریے اور سیمنٹ کی تازہ ترین قیمتیں سامنے آگئیں مراد علی شاہ نے کہا کہ وہ اور پاکستان پیپلز پارٹی کے تمام کارکن سینیٹر تاج حیدر کی وفات پر انکی اولاداور لواحقین و ورثاء کے غم میں...
شمالی وزیرستان : ضلع بھر میں میٹرک کے امتحانات ملتوی کردیئے گئے تاہم نئی تاریخوں کااعلان بعدمیں کیا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق شمالی وزیرستان میں میٹرک کے امتحانات ملتوی کردیئے گئے، بنوں بورڈ نے امتحانات ملتوی ہونے کا اعلامیہ جاری کردیا۔بنوں بورڈ کا کہنا تھا کہ حالات کے پیش امتحانات ملتوی کئے تاہم نئی تاریخوں کااعلان بعدمیں کیاجائےگا۔ خیال رہے شمالی وزیرستان کی تحصیل شیواہ میں نامعلوم افراد نے پولیس کی گاڑی جلادی جبکہ ڈومیل مین پولیس موبائل وین کے قریب بارودی موادکا دھماکا ہوا تاہم دھماکےسے کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں۔یاد رہے خیبرپختونخوا میں میٹرک کےامتحانات شروع ہوگئے ہیں، امتحانات میں 9 لاکھ 20 ہزارسے زائد طلبا وطالبات حصہ لے رہے ہیں۔ بورڈزانتظامیہ کا کہنا ہے کہ...
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 اپریل2025ء)راولپنڈی پولیس نے دھمیال کے علاقے میں کارروائی کرتے ہوئے 3 ملزمان کو گرفتار کر کے 3 لڑکیوں کو بازیاب کروا لیا۔گرفتار ملزمان میں میاں بیوی اور بیٹا شامل ہیں، ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔(جاری ہے) متاثرہ لڑکی نے بتایا ہے کہ ملزم مجھے اور میری کزن کو کوٹ ادو سے گھروں میں کام کی غرض سے راولپنڈی لایا، ملزمان نے ہمارے والدین کو قائل کر کے کام کے بدلے اچھی تنخواہ دینے کا جھانسہ دیا۔متاثرہ لڑکی نے بتایا کہ ملزمان نے راولپنڈی پہنچا کر انجان لوگوں کے حوالے کر دیا، ملزمان ہمارے ساتھ زیادتی کرتے رہے اور نازیبا ویڈیوز بناتے رہے۔متاثرہ لڑکی نے بتایا ہے...

مجھے پختہ یقین ہے پاکستان عالمی معدنی معیشت میں ایک رہنما کے طور پر ابھرنے کے لیے تیار ہے، سید عاصم منیر
اسلام آبا د(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 اپریل2025ء) پاک فوج کے سربراہ جنرل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ مجھے پختہ یقین ہے پاکستان عالمی معدنی معیشت میں ایک رہنما کے طور پر ابھرنے کے لیے تیار ہے، مل کر کام کرنے سے پاکستان کا معدنی شعبہ اجتماعی فائدے کے لیے علاقائی ترقی، خوشحالی اور پائیداری کو فروغ دے سکتا ہے،ہم بین الاقوامی اداروں کو خوش آمدید کہتے ہیں کہ وہ اپنی مہارت سے پاکستان کو روشناس کرائیں، سرمایہ کاری کے مواقع تلاش کریں اور وسائل کی وسیع صلاحیت کی ترقی میں ہمارے ساتھ شراکت داری کریں، پاک فوج اپنے شراکت داروں اور سرمایہ کاروں کے مفادات اور اعتماد کے تحفظ کے لیے ایک مظبوط...
فوٹو فائل آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ مجھے پختہ یقین ہے پاکستان عالمی معدنی معیشت میں ایک رہنما کے طور پر ابھرنے کےلیے تیار ہے۔پاکستان منرل انویسٹمنٹ فورم 2025 سے خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا تھا کہ ہمارا مقصد معدنی شعبے کےلیے افرادی قوت، مہارت اور انسانی وسائل پیدا کرنا بھی ہے۔انہوں نے کہا کہ وسائل کی ترقی اور سرمایہ کاری کےلیے عالمی ادارے شراکت داری کریں۔آرمی چیف کا کہنا تھا کہ اقتصادی سلامتی، قومی سلامتی کے ایک اہم جُزو کے طور پر ابھری ہے۔ آگے بڑھیں اور جدوجہد کریں ملک کےلیے اور اپنے لیے۔ آرمی چیف اور ملٹری اسٹیبلشمنٹ معاشی طور پر اہم کردار ادا کررہے ہیں، وزیراعلیٰ گنڈاپورپشاوروزیراعلیٰ خیبر...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے کہا کہ مجھے پختہ یقین ہے کہ پاکستان عالمی معدنی معیشت میں ایک رہنما کے طور پر ابھرنے کے لیے تیار ہے۔ پاکستان منرل انویسٹمنٹ فورم 2025 سے خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے کہا کہ ہم بین الاقوامی اداروں کو خوش آمدید کہتے ہیں کہ وہ اپنی مہارت سے پاکستان کو روشناس کرائیں، سرمایہ کاری کے مواقع تلاش کریں اور وسائل کی وسیع صلاحیت کی ترقی میں ہمارے ساتھ شراکت داری کریں۔ آرمی چیف نے کہا کہ پاکستان کی معدنیات کی دولت کو اخذ کرنے کے لیے انجینئر، جیالوجسٹ، آپریٹر اور بہت سے ماہر کان کن درکار ہیں، اسی لیے ہم اس شعبے...
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔08 اپریل ۔2025 )موڈیز کی جانب سے پاکستان کے بینکنگ سیکٹر کے نقطہ نظر کی توثیق مثبت کے طور پر بہتر مالی استحکام، مہنگائی میں کمی اور جی ڈی پی کی نمو کے امکانات کی عکاسی کرتی ہے حالانکہ مالیاتی رکاوٹیں اور رسک ایکسپوژر کلیدی چیلنجز بنے ہوئے ہیں ویلتھ پاک کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کا بینکنگ سیکٹر مسلسل مضبوط ہو رہا ہے کیونکہ موڈیز نے حال ہی میں بہتر میکرو اکنامک استحکام کا حوالہ دیتے ہوئے اپنے آﺅٹ لک کو مثبت کی طرف بڑھایا ہے.(جاری ہے) مرکزی بنک نے پالیسی کی شرح 12فیصد برقرار ہے، افراط زر کے کنٹرول اور ترقی کو متوازن کرتی ہے جبکہ آئی ایم ایف کی حمایت یافتہ...
ملک نور اعوان — فائل فوٹو مسلم لگ ن جاپان کے صدر ملک نور اعوان نے وزیرِ اعظم شہباز شریف کی جانب سے بجلی کی قیمتوں میں 7 سے 8 روپے فی یونٹ کمی کو پاکستانی عوام کے لیے ایک قیمتی تحفہ قرار دیا ہے۔اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ وزیرِ اعظم شہباز شریف نے ناصرف قیادت کا عملی ثبوت دیا ہے بلکہ یہ بھی ثابت کر دیا ہے کہ مسلم لیگ ن ہی پاکستان کو مشکلات سے نکال سکتی ہے۔انہوں نے کہا کہ ن لیگ نے ماضی میں بھی پاکستان کی خدمت کی اور آج بھی نواز شریف اور شہباز شریف کی قیادت میں ملک کو ترقی یافتہ، خوش حال اور خود کفیل بنانے کے...
---فائل فوٹو پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی رکن اکبر ایس بابر نے کہا ہے کہ محمود خان اچکزئی جیسے لوگ پی ٹی آئی کے دعوے دار ہو گئے ہیں۔الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگو کے دوران اکبر ایس بابر نے کہا ہے کہ جس کی اپنی جماعت سنبھل نہیں رہی وہ پی ٹی آئی کی بات کر رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ کل تک یہ پی ٹی آئی کو پاکستان کی بدترین جماعت کہتے تھے، اب اس جماعت کے ساتھ کھڑے ہیں۔اکبر ایس بابر نے یہ بھی کہا کہ ایک طرف ہائی کورٹ میں اسٹے لیا گیا اور دوسری جانب یہاں کیس روکا جا رہا ہے، ورکرز کے حقوق متاثر ہو رہے ہیں اور کیس کو...
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔08 اپریل ۔2025 )وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ بلوچستان کے پہاڑوں، خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں معدنیات کے کھربوں ڈالر مالیت کے ذخائر ہیں، پاکستان ان ذخائر کو نکال کر قرضوں کے پہاڑ سے چھٹکارا حاصل کرسکتا ہے.(جاری ہے) اسلام آباد میں پاکستان منرلز انویسٹمنٹ فورم سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان میں بالخصوص سندھ اور پنجاب زرخیز زمین موجود ہے، ریکوڈک منصوبے پرپیش رفت حوصلہ افزاہے پاکستان منرلز انویسٹمنٹ فورم 2025 میں وزیر اعظم شہباز شریف، آرمی چیف جنرل عاصم منیر، وفاقی وزراء، و وزرائے اعلیٰ شریک ہیں وفاقی وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک نے اپنے خطاب میں کہا کہ حکومتی کوششوں سے معاشی...
ویب ڈیسک: وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان معدنی وسائل کے استعمال سے آئی ایم ایف کو خیرباد کہہ سکتا ہے۔ معدنی شعبے میں سرمایہ کاری کو فروغ دینے کیلئے اسلام آباد میں 2 روزہ پاکستان منرلز انویسٹمنٹ فورم 2025 کا آغاز ہوگیا ہے جہاں امریکا، چین، سعودی عرب، روس، فن لینڈ اور تریکہ سمیت دیگر ممالک کے وفود شریک ہیں۔ وزیراعظم شہباز شریف اور آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر انویسٹمنٹ فورم میں شریک ہیں، اعلیٰ سطح کا امریکی وفد ایرک مائر کی سربراہی میں انویسٹمنٹ فورم میں شریک ہے، پنجاب، بلوچستان اور سندھ کے وزرائے اعلیٰ بھی فورم میں موجود ہیں۔ سریے اور سیمنٹ کی تازہ ترین قیمتیں سامنے آگئیں فورم میں معزز مہمانان...
لاہور(آئی این پی) پاکستان مسلم لیگ (ن)کے صدر نوازشریف کی لندن روانگی کے شیڈول میں تبدیلی کر دی گئی ،نوازشریف لندن سے قبل بیلا روس کا دورہ کریں گے ۔ ذرائع کے مطابق مسلم لیگ (ن)کے صدر نوازشریف وزیر اعظم شہباز شریف کے ہمراہ 9 اپریل کو بیلا روس کا دورہ کریں گے ،نوازشریف صدر بیلاروس کی خصوصی دعوت پر بیلا روس کا دورہ کریں گے ،نوازشریف 10اپریل کو بیلا روس سے لندن روانہ ہو جائیں گے۔وزیراعظم شہبازشریف بھی وفد کے ہمراہ9 اپریل کو بیلا روس کا دورہ کریں گے۔بتایا گیاہے کہ وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف نے بھی بیلا روس کا دورہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔مریم نوازشریف بیلا روس کے دورے کے بعد وطن واپس آجائیں گی۔یاد...

منرلز فورم میں غیر ملکی سرمایہ کاروں کی شرکت پاکستان کے معدنی شعبے پر اعتماد کا مظہرہے، علی پرویز ملک
وفاقی وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک نے پاکستان منرلز انویسٹمنٹ فورم 2025 سے خطاب میں کہا کہ فورم کے شرکا کا خیر مقدم کرتے ہیں۔ فورم کے انعقاد کا مقصد پاکستان کے معدنی شعبے کے مواقع اجاگر کرنا ہے۔ فورم میں غیر ملکی سرمایہ کاروں کی شرکت پاکستان کے معدنی شعبے پر اعتماد کا مظہر ہے۔ علی پرویز ملک کا کہنا تھا کہ حکومتی کاوشوں سے معاشی استحکام ممکن ہوا، زرمبادلہ میں اضافہ، مہنگائی میں کمی ہوئی ہے۔ پاکستان اسٹاک ایکسچینج دنیا کی بہترین اسٹاک مارکیٹوں میں شامل ہوئی۔ معاشی محاذ پر یہ کامیابیاں وزیراعظم شہباز شریف اور ان کی ٹیم کی محنت کا نتیجہ ہیں۔ وزیر پیٹرولیم نے کہا کہ موڈی اور فنچ جیسے عالمی ادارے پاکستان کی معاشی...
تاریخ ہمیشہ گواہ رہتی ہے۔ یہ وہ خاموش مرخ ہے جو کسی قوم کی ترقی، زوال، کردار اور بے حسی کو بغیر کسی تعصب کے قلم بند کرتی ہے۔ یہ خوشامد نہیں کرتی، صرف سچ بولتی ہے اور یہی سچ امت مسلمہ کے چہرے سے نقاب نوچ کر رکھ دے گا۔ آنے والی نسلیں جب یہ تاریخ پڑھیں گی تو وہ ہم سے سوال کریں گی۔ ’’جب غزہ جل رہا تھا، تب آپ کہاں تھے؟‘‘ تاریخ لکھے گی کہ مصر کے پاس دریائے نیل تھا۔ وہی نیل جو فرعونوں کے عہد سے مصری تمدن کی علامت رہا۔ لیکن جب فلسطین کی بیٹیاں پیاس سے تڑپ رہی تھیں، جب غزہ کے معصوم بچے گندے جوہڑوں سے پانی پینے پر مجبور تھے،...
نامور اینکر پرسن کا کہنا تھا کہ ستاون اسلامی ممالک کو غزہ کی صورتحال پر ڈوب مرنا چاہیئے، ایک طرف انسان مر رہے ہیں اور دوسری جانب دو ارب مسلمانوں نے خاموشی کی چادر اوڑھ رکھی ہے۔ اگر کچھ نہیں کرسکتے تو کم از کم پیٹھ پیچھے چھرا تو نہ گھونپیں۔ متعلقہ فائیلیںہرمیت سنگھ پاکستان کے پہلے سکھ صحافی ہیں، جو پاکستان کے مین اسٹریم میڈیا میں بطور اینکر پرسن کام کر رہے ہیں، ہرمیت سنگھ پبلک نیوز میں صبح کے پروگرام کو ہوسٹ کرتے ہیں، بنیادی تعلق پشاور سے ہے، اردو کے ساتھ پشتو بھی روانی سے بول لیتے ہیں۔ ہرمیت سنگھ سے سینیئر صحافی نادر بلوچ نے غزہ کی تازہ ترین صورتحال پر خصوصی انٹرویو کیا ہے، جو...
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔07 اپریل ۔2025 )افغانستان کے لیے وزیراعظم کے نمائندہ خصوصی صادق خان نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان میں لڑنے والے آدھے سے زیادہ جنگجوو¿ں کا تعلق افغانستان سے ہے، 500 افغان شہریوں کی لسٹ ہے، جو رواں سال افغانستان سے پاکستان لڑنے آئے، کالعدم تحریک طالبان پاکستان ( ٹی ٹی پی) افغانستان کے لیے بھی مسئلہ ہے.(جاری ہے) نجی ٹی وی کے مطابق اسلام آباد میں خیبرپختونخوا میں سیکیورٹی اورگورننس کے چیلنجز کے عنوان پر سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے افغانستان کے لیے وزیراعظم کے نمائندہ خصوصی صادق خان نے کہا کہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان حالات ہمیشہ مسائل کا شکار رہے ہیں پاکستان اور افغانستان کے درمیان تعلقات بہتر ہونے چاہئیں،...

زرعی پیداواری صلاحیت کو بڑھانے، کاربن کے اخراج کو کم کرنے کے لیے مائکروبیل ٹیکنالوجی کو اپناناضروری ہے. ویلتھ پاک
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔07 اپریل ۔2025 )پاکستان کو زرعی پیداوار کو بڑھانے، کاربن کے اخراج کو کم کرنے اور ماحولیاتی نظام کی بحالی کو کم کرنے کے لیے مائکروبیل ٹیکنالوجیز کو اپنانے کی سخت ضرورت ہے نیشنل ایگریکلچرل ریسرچ سینٹر کی پرنسپل سائنسدان ڈاکٹر رفعت طاہرہ نے ویلتھ پاک سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ان ٹیکنالوجیز کو اپنانے سے موسمیاتی تبدیلی کے منفی اثرات سے نمٹنے میں مدد ملے گی.(جاری ہے) مائکروبیل ٹیکنالوجیز مختلف ماحولیاتی کاموں جیسے کہ نامیاتی مواد کو توڑنے، کاربن ڈائی آکسائیڈ، اور نائٹروجن فکسشن کے لیے مائکروجنزموں، بشمول بیکٹیریا، فنگس، اور طحالب کے استعمال کا حوالہ دیتے ہیں مٹی، پانی اور ہوا میں تعینات مائکروجنزموں کو کاربن کی تلاش، فروغ دینے...
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔07اپریل 2025)پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء شبلی فراز کا کہنا ہے کہ ساری دنیا اور پاکستان کو پتا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کو سیاسی بنیاد پر قید کیا گیا ہے، بانی پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی اسی وقت ہی ممکن ہوگی جب کہ یہ فیصلہ کر لیا جائے کہ ہم نے اس ملک کو آگے لے کر جانا ہے، اسلام آباد کی عدالت میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رہنماء پی ٹی آئی نے کہا کہ یہ حکمران ٹولہ جس دن یہ فیصلہ کر لے گا کہ ہم نے یہ کرنا ہے تو بانی پی ٹی آئی عمران خان رہا ہو جائیں گے۔ ہم نے آنے والی نسلوں کیلئے ایک...
خواب دکھانا ہر دور کے حکمرانوں کی عادت رہی ہے ،یہ ایک ایسی چوسنی ہے جسے ہر بار عوام بھی پذیرائی بخش دیتے ہیں ۔وہ بھول،جاتے ہیں کہ پہلے بھی کئی ایسے،خواب ان کی آنکھوں میں سجائے گئے۔ایسی دلکش اور خوش نما چوسنیاں انہیں مہیا کی گئیں جو ایسی ثابت ہوتی ہیں کہ کچھ لذت عطا کرنے کی بجائے دھیرے دھیرے ان کے وجود کیلئے جونکیں بن جاتی ہیں ۔وزیر اعظم شہباز شریف کا نیا خواب دلوں میں ایک جوت تو جگا گیا ہے بجلی سستی کررہے ہیں مگر اس خواب کی تعبیر کیا سامنے آتی ہے یہ راز جلد کھل جائے گا ۔دراصل یہ حکمرانوں کی وہ گتھیاں ہوتی ہیں جنہیں سلجھاتے، سلجھاتے ان کے دماغ کی طنابیں...
فاروق ستار---فائل فوٹو ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما فاروق ستار نے کہا ہے کہ سندھ حکومت کے پاس اپنی کارکردگی کچھ نہیں ہے۔کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے فاروق ستار نے کہا کہ کہا جارہا ہے کہ پیسے یا پلاٹ جان کا بدلہ نہیں ہوسکتا، کتنے ملزمان گرفتار ہوئے کتنے مقدمات بنائے گے سوال تو یہ ہے۔ بجلی کی قیمت میں کمی میں ایم کیو ایم کا بھی کردار ہے: فاروق ستارمتحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے رہنما فاروق ستار نے کہا ہے کہ کل تاجر اور صنعت کاروں کی جانب سے شکریے کے فون آئے۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ 2 سال سے میئر کراچی کی نشست پر قبضہ ہے، پیپلز پارٹی کی سندھ میں 16 سال سے حکومت...
اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ جب ملک سنبھالا تو بہت سے چیلنجز درپیش تھے۔ ہم نے ریاستی مفاد کو ترجیح دیتے ہوئے سیاسی نقصان کو بالائے طاق رکھا۔ وزیراعظم نے بجلی سستی کرنے کا وعدہ پورا کر دکھایا، عوام کو ریلیف کے لئے نعروں کی بجائے عملی اقدامات کر رہے ہیں۔ اتوار کو یہاں حلقہ این اے 127 لاہور میں بجلی کی قیمتوں میں کمی کے حوالے سے کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ قائد محمد نواز شریف کی قیادت میں وزیراعظم نے ملک کی خدمت کا بیڑا اٹھایا کہ اس ملک کی خدمت کرنی ہے اور مشکل حالات میں ہمت نہیں ہارنی،...
کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیرِ صحت نے کہا کہ پورے پاکستان کو ایک مریض ایک آئی ڈی دینے جا رہے ہیں، آئی ڈی کارڈ ہی ایم آر نمبر بن جائے گا، اس بارے میں جلد ڈی جی نادرا سے ملاقات کریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیرِ صحت اور راہنما ایم کیو ایم پاکستان مصطفیٰ کمال کا کہنا ہے کہ پورے پاکستان کو ایک مریض ایک آئی ڈی دینے جارہے ہیں۔ کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مصطفیٰ کمال نے کہا کہ پورے پاکستان کو ایک مریض ایک آئی ڈی دینے جا رہے ہیں، آئی ڈی کارڈ ہی ایم آر نمبر بن جائے گا، اس بارے میں جلد ڈی جی نادرا سے ملاقات کریں گے۔ ایم...
لاہور میں ایس او ایس ویلیج کی پچاسویں سالگرہ کے موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر قانون کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نے آج مجھے یہاں بھیجا ہے، میں ان کا مشکور ہوں اور گولڈن جوبلی پر چلڈرن ویلیج پاکستان کو مبارکباد دیتا ہوں، آپ کا بورڈ اجازت دیے تو ایک بچے کے ہائر ایجوکیشن کے اخراجات اٹھا سکتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ ملک میں معیشت کے استحکام کے ساتھ نئے روزگار پیدا ہو رہے ہیں۔ انہوں نے لاہور میں ایس او ایس ویلیج کی پچاسویں سالگرہ کے موقع پر تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی، تقریب میں ادارے کی صدر ثریا انور، سینیٹر ولید اقبال، کامران لاشاری،...
اپنے بیان میں صوبائی وزیر نے کہا کہ غیر قانونی مقیم افراد کو ڈی پورٹ کیا جا رہا ہے، عالمی قوانین اور ضابطوں پر عمل درآمد کیا جا رہا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ سینئر وزیر سندھ شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ صوبے بھر میں غیر قانونی افغان تارکین وطن کے انخلا کی مہم جاری رہے گی۔ اپنے ایک بیان میں صوبائی وزیر نے کہا کہ پاکستان بھی عالمی اصول کے تحت غیر قانونی تارکین کو ان کے وطن بھیج رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ 307 افراد کو امین ہاؤس ٹرانزٹ کیمپ سے ملک بدر کیا گیا، ابتدائی طور پر 313 افراد کی فہرست مرتب کی گئی، حکومت سندھ کی یہ مہم آئندہ بھی جاری رہے گی۔ شرجیل میمن نے کہا کہ...
پشاور: وفاقی وزیر برائے امور کشمیر، گلگت بلتستان اور سیفران امیر مقام نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی صوبائی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کے اپنے وزرا ایک دوسرے پر کروڑوں کی کرپشن کے الزامات عائد کر رہے ہیں۔ پشتخرہ پشاور میں یوم تشکر کے سلسلے میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مرکزی حکومت کی جانب سے خیبر پختونخوا میں عوام کو سستی بجلی اور دیگر ریلیف پر عوام کو خوشی اور تشکر کا پیغام دینا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے ایک سال میں جو کارکردگی دکھائی ہے، وہ قابلِ ستائش ہے اور اسی خوشی میں خیبرپختونخوا کے تمام 36 اضلاع میں...
ویب ڈیسک :وفاقی وزیر قانون سینیٹر اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ پاکستانی معیشت مشکلات میں تھی اب بہتری کی طرف جا رہی ہے۔ لاہور میں تقریب سے خطاب میں وفاقی وزیر نے کہا کہ ملک میں معاشی استحکام کے ساتھ روزگار کے نئے مواقع پیدا ہو رہے ہیں۔" وفاقی وزیر قانون نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف کی طرف سے 10 کروڑ روپے ایس او ایس کو دیئے جاتے ہیں۔ خوشی ہے کہ ایس او ایس کے بچے تعلیم کے ہر شعبے میں آگے جارہے ہیں۔ بہت بڑے ہاسپٹل کے سربراہ کو کورونا ہو گیا
بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو حق ہے وہ یہاں آئیں، سیاست کریں، طارق فضل چوہدری WhatsAppFacebookTwitter 0 6 April, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )وفاقی وزیر پارلیمانی امور طارق فضل نے کہا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو حق ہے کہ وہ یہاں آئیں لوگوں سے ملیں، سیاست کریں، اگر حکومت کی جانب سے انہیں کوئی تعاون چاہیے ہو تو وہ بھی کریں گے۔ طارق فضل چوہدری سے سوال کیا گیا کہ کیا امریکا سے آئے وفد کی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کروائی گئی یا صرف ایک شخص کی؟ جس کے جواب میں انہوں نے کہا کہ تفصیل سے واقف نہیں ہوں لیکن بانی پی ٹی آئی سے ملاقاتیں کھلی ہیں۔ طارق فضل نے...
سابق آسٹریلوی فاسٹ بولر جیسن گلیسپی پاکستان ٹیم کی کوچنگ کے حوالے سے پھر بول پڑے۔ایک حالیہ انٹرویو میں جیسن گلیسپی نے کہا کہ پاکستان کا تجربہ میری کوچنگ سے محبت کو کھٹا کر چکا ہے، میں ایمانداری سے کہوں گا کہ مجھے یقین ہے کہ میں اسے واپس حاصل کر لوں گا۔انہوں نے کہا کہ یہ ایک بڑا دھچکا تھا، مجھے مایوسی ہوئی کہ یہ سب کیسے ختم ہوا، اس تجربے سے میرے ذہن میں سوال آیا میں دوبارہ مکمل وقت کے لیے کوچنگ کرنا چاہتا ہوں یا نہیں، میں یہ سب سچے دل سے کہوں گا کہ مجھے کوچنگ کے تجربے نے تھکا دیا ہے۔دوران انٹرویو جیسن گلیسپی کا کہنا تھا آسٹریلیا بھی اگر کوچنگ کی پیشکش کرتا...
کابل/نیویارک: اقوام متحدہ کی تازہ رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ افغان طالبان 2021 میں امریکی انخلاء کے بعد سے اسلحے کی غیر قانونی تجارت میں ملوث ہیں اور یہ ہتھیار القاعدہ، فتنتہ الخوارج اور دیگر دہشتگرد گروپوں تک پہنچ چکے ہیں۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ طالبان کے قبضے میں موجود امریکی ساختہ M4، M16 رائفلز اور دیگر خطرناک ہتھیار افغانستان میں ایک بلیک مارکیٹ کی صورت اختیار کر چکے ہیں جہاں سے انہیں واٹس ایپ گروپس اور دیگر غیر رسمی ذرائع سے فروخت کیا جا رہا ہے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پہلے ہی انکشاف کیا تھا کہ انخلاء کے وقت اربوں ڈالر مالیت کا اسلحہ افغانستان میں چھوڑا گیا تھا، جو اب طالبان کے زیر تسلط...
محکمہ انسداد دہشتگردی (سی ٹی ڈی) بلوچستان کی بڑی اور کامیاب کارروائی، ممکنہ دہشتگردی ناکام بناتے ہوئے کوئٹہ کو خطرناک دہشتگردی سے بچا لیا گیا ہے۔ ترجمان سی ٹی ڈی بلوچستان کے مطابق سریاب روڈ ایریا سے اسلحہ اور گولہ بارود کا بڑا ذخیرہ برآمد کیا گیا ہے، برآمد شدہ سامان میں آئی ای ڈیز، خودکار ہتھیار، دستی بم، اور مختلف قسم کا گولہ بارود شامل ہے۔ کارروائی خفیہ اطلاع پر کی گئی۔ مزید پڑھیں: کینسر اسپشلسٹ سمیت کوئٹہ دھماکے میں جاں بحق افراد کی تعداد 4 ہوگئی انٹیلیجینس لیڈ نے مشکوک نقل و حرکت اور اسلحہ و بارود اسٹوریج کی طرف اشارہ دیا تھا۔ سی ٹی ڈی کے فوری اور پیشہ ورانہ ردعمل نے ایک تباہ کن حملے کو مؤثر...
سجاد پیر زادہ : پاکستان میں غیر قانونی طریقے سے رہنے والے افغانیوں نے یہاں اپنی آخری عید منالی ہے۔ کچھ نے چھپ کر عید منائی تو کسی نے اس امید کیساتھ کہ پاکستان انہیں پھر سے یہاں رہنے کا موقع دے گا!لیکن اب ایسا نہیں ہونے والا! اہم ذرائع نے 24 نیوز ڈیجیٹل کو بتایا کہ اب وہی افغانی پاکستان میں رہ سکیں گے جن کے پاس ویزہ ہوگا! اس حوالے سے آپ معلوماتی سٹوری 24 نیوز ڈیجیٹل پر دیکھ سکتے ہیں، جس کا لنک یہاں شیئر کردیا گیا ہے سعودی عرب کی حج سیزن کے تحت پاکستان سمیت 14ممالک پر عارضی ویزا پابندی https://www.youtube.com/watch?v=qVu34Nc01uM اس ویڈیو میں تفصیل سے بتایا گیا ہے کہ افغانی پاکستان چھوڑنےمیں...
صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے گزشتہ روز ٹک ٹاک کو ڈیڈ لائن ختم ہونے سے ایک دن پہلے امریکا میں اس فروخت یا پابندی کے لیے مزید 75 دن کی مہلت دی ہے۔ یہ بھی پڑھیں:نوعمر ٹک ٹاکرز کے اکاؤنٹ اب ان کے والدین کنٹرول کرسکیں گے یاد رہے کہ ٹک ٹاک پر پابندی لگانے والے کانگریس کے قانون کو نافذ کرنے پر صدر کا 75 دن کا وقفہ ہفتہ کو ختم ہونا تھا۔ جب کہ صدر جوبائیڈن نے اپنے عہدہ چھوڑنے سے ایک دن قبل 19 جنوری کو نافذ ہونے والی اصل ڈیڈ لائن کو نافذ کرنے سے انکار کر دیا تھا۔ ڈیڈ لائن قریب آںے پر170 ملین ماہانہ صارفین کا سوشل میڈیا پلیٹ فارم 12 گھنٹے تک ’تاریکی‘...
اسلام آباد: وزیراعظم محمد شہباز شریف سے امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے ٹیلیفونک رابطہ کیا اور بجلی کی قیمتوں میں کمی پر وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا۔ وزیراعظم شہباز شریف نے عوامی ریلیف کو اولین ترجیح قرار دیتے ہوئے کہا کہ مشکلات کے باوجود عوام کو ریلیف دینا حکومت کا مشن ہے اور یہ مشن جاری رہے گا۔ اُنہوں نے کہا: “انشاء اللہ پاکستان کی ترقی کا سفر جاری رہے گا۔” گفتگو کے دوران دونوں رہنماؤں نے غزہ میں نہتے فلسطینیوں پر اسرائیلی بمباری اور مظالم کی شدید مذمت کی اور بین الاقوامی برادری کی خاموشی پر گہری تشویش کا اظہار کیا۔ وزیراعظم نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان، فلسطینی عوام کے ساتھ...

افغانستان میں چھوڑا گیا امریکی اسلحہ دہشتگردوں کے زیرقبضہ ،ہتھیار پاکستانی شہریوں اور مسلح افواج کیخلاف استعمال ہورہے ہیں، پاکستان
افغانستان میں چھوڑا گیا امریکی اسلحہ دہشتگردوں کے زیرقبضہ ،ہتھیار پاکستانی شہریوں اور مسلح افواج کیخلاف استعمال ہورہے ہیں، پاکستان WhatsAppFacebookTwitter 0 5 April, 2025 سب نیوز واشنگٹن(آئی پی ایس )پاکستان نے عالمی برادری سے دہشتگردوں کے زیرقبضہ ہتھیاروں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کردیا۔اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے آریا فارمولا اجلاس میں پاکستان نے نام نہاد بلوچ لبریشن آرمی، مجید بریگیڈ اور کالعدم ٹی ٹی پی سمیت دیگر دہشت گردوں گروپوں کے جدید اور مہلک غیرقانونی ہتھیاروں کے حصول اور استعمال پرتشویش کا اظہار کیا۔پاکستانی مشن کے قونصلر سید عاطف رضا نے اجلاس سے خطاب میں کہا کہ دہشت گرد گروپوں کے پاس افغانستان میں چھوڑے گئے اربوں ڈالر مالیت کے غیر قانونی ہتھیار موجود ہیں۔ پاکستان...
عاطف رضا نے یو این او میں کہا ہے کہ کالعدم ٹی ٹی پی افغانستان سے بلا روک ٹوک کارروائیاں کر رہی ہے اور ان دہشت گرد گروپوں کو مخالف ملکوں کی بیرونی امداد اور مالی معاونت بھی حاصل ہے۔ اسلام ٹائمز۔ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اجلاس میں پاکستانی مشن کے کونسلر سید عاطف رضا نے کہا کہ دہشت گرد گروپوں کے پاس افغانستان میں چھوڑے گئے اربوں ڈالرز مالیت کے غیرقانونی ہتھیار موجود ہیں، جو پاکستان کے شہریوں اور مسلح افواج کے خلاف استعمال ہو رہے ہیں۔ اقوام متحدہ میں پاکستان نے کالعدم ٹی ٹی پی، بلوچ لبریشن آرمی، مجید بریگیڈ اور دیگر دہشت گرد گروپوں کے افغانستان میں چھوڑے گئے غیرقانونی ہتھیاروں کے حصول اور استعمال پر گہری...
ذرائع کے مطابق اقوامِ متحدہ میں پاکستان کے مسقتل مندوب عاصم افتخار نے کہا ہے کہ فلسطینیوں کو ریلیف نہ دے پانا سلامتی کونسل پر سوالیہ نشان ہے۔ اسلام ٹائمز۔ اقوامِ متحدہ میں پاکستان کے مسقتل مندوب عاصم افتخار نے کہا ہے کہ فلسطینیوں کو ریلیف نہ دے پانا سلامتی کونسل پر سوالیہ نشان ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق اقوامِ متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار نے سلامتی کونسل کے ہنگامی اجلاس سے خطاب میں کہا ہے کہ سلامتی کونسل فلسطین کے مقبوضہ علاقوں پر اسرائیلی بم باری کی وجہ سے فلسطینی عوام کو بھوک اور نقل مکانی کی اجتماعی سزا کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ الجزائر کی جانب سے پاکستان، چین، روس اور صومالیہ کی حمایت سے...
پاکستانی عازمین حج کا پہلا قافلہ یکم مئی کو سعودی عرب پہنچے گا۔ سعودی میڈیا کے مطابق حج آپریشن 30 دن تک جاری رہے گا، 30 مئی کو آخری حج پرواز سعودی عرب پہنچے گی۔ وزارت مذہبی امور کا کہنا ہے کہ پاکستانی عازمین حج کی منتقلی 5 فضائی کمپنیوں کےذریعہ ہوگی۔ واضح رہے کہ اس سال ایک لاکھ 79ہزار پاکستانی حج کی سعادت حاصل کریں گے۔ Post Views: 1
— فاائل فوٹو کوئٹہ سمیت بلوچستان کے شمالی اضلاع میں مطلع صاف اور موسم خشک ہے۔محکمۂ موسمیات کے مطابق بلوچستان کے شمالی اضلاع میں موسم خشک اور جنوبی اضلاع میں گرم ہے۔ کراچی میں موسم آج بھی گرم ، پارہ 39 ڈگری تک جانے کا امکانمحکمۂ موسمیات نے کراچی کا موسم گرم اور خشک رہنےکی پیش گوئی کر دی۔ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے۔اس دوران صوبے کے جنوبی اضلاع میں دن کے اوقات میں گرم رہنے کا امکان ہے۔
اسلام آباد: تجزیہ کار شہباز رانا کا کہنا ہے کہ یہ انتہائی سیریس صورتحال ہے ، ابھی جو 3ماہ پورے ہوئے ہیں اس میں روزانہ کی بنیاد پر اوسطاً دہشتگردی کے 2حملے ہو رہے ہیں۔ اور اوسطاً 5افراد روزانہ شہید ہو رہے اور پانچ ہی زخمی ہو رہے ہیں۔ ایکسپریس نیوز کے پروگرام دی ریویو میں گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ یہ ایک بڑا ہی ہائی نمبر ہے ۔ جو وار آن ٹیرر تھی اس وقت جب پاکستان دہشتگردی کے خلاف جنگ لڑ رہا تھا ، وہ پاکستان کی جنگ نہیں تھی، وہ امریکا کی جنگ تھی۔ ہم اس میں پارٹنر بنے اور اس وقت جو نقصانات ہوتے تھے اس کا کوئی نہ کوئی تخمینہ...
پاکستان سپر لیگ میں لاہور قلندرز کے آل راؤنڈر سکندر رضا نے کہا ہے کہ پی ایس ایل کے میچز شروع ہونے کا شدت سے انتظار ہے، ہمیں لگتا ہے کہ اس سیزن میں ہم اچھا کریں گے۔پریکٹس سیشن کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سکندر رضا نے کہا ہے کہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 10 کے لیے منتظر اور پرجوش ہیں، پچھلے ایڈیشن میں ہم سے غلطیاں ہوئیں اب غلطیوں پر قابو پانا ہے۔سکندر رضا کا کہنا تھا کہ زیادہ تر کھلاڑی اکٹھے کھیل رہے ہیں اسی وجہ سے کلچر اور ماحول بڑا اچھا ہے، سب ایک فیملی کی طرح ہیں جس سے ڈریسنگ روم میں فائدہ ہوتا ہے، گراؤنڈ اور گراؤنڈ سے باہر اچھے کلچر...
فاروق ستار— فائل فوٹو متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے رہنما فاروق ستار نے کہا ہے کہ کل تاجر اور صنعت کاروں کی جانب سے شکریے کے فون آئے۔کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے فاروق ستار نے کہا کہ گزشتہ روز وزیرِ اعظم پاکستان شہباز شریف نے بجلی کی قیمتوں میں مناسب کمی کا اعلان کیا، یہ کمی مختلف قسم کے صارفین کے لیے 12 سے 17 فیصد کی کمی ہے۔فاروق ستار نے کہا کہ یہ ایک بڑی سہولت ہے جو موجودہ حکومت نے دی ہے، ایم کیو ایم نے اس مخلوط حکومت میں شامل ہو کر 2 باتوں پر فوکس کیا۔ قوم کو 15 روپے فی یونٹ بجلی دینے والا آج پابندِ سلاسل ہے: بیرسٹر سیفمشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر...
اسلام آباد: رہنما پیپلزپارٹی شہادت اعوان کا کہنا ہے کہ میں آپ کو یاد دلاؤں گا کہ جیسے ہی ارسا کی این او سی سامنے آئی اس کے بعد یہ ایشو سینیٹ میں اور نیشنل اسمبلی میں اس پر بحث مباحثہ ہوا بلکہ پیپلزپارٹی نے اس پر ایک موشن موو کی جس پر پونے تین گھنٹے یک بحث جاری رہی، اس وقت مصدق ملک ہمارے منسٹر تھے اور وہ بھی وہاں موجود تھے۔ ایکسپریس نیوز کے پروگرام کل تک میں گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ آپ کو یہ معلوم ہے کہ آئین میں ہے کہ ای سی سی کا اجلاس تین مہینے میں ہو لیکن اس وقت 14واں مہینہ چل رہا ہے کہ موجودہ گورنمنٹ اجلاس...

17 نشستوں کے ساتھ وزارت عظمٰی پر قابض ہونے والے شخص کا 3 سالہ دور اقتدار ملکی تاریخ کا تاریک ترین دور ہے
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 03 اپریل2025ء) ترجمان پی ٹی آئی نے وزیر اعظم کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ 17 نشستوں کے ساتھ وزارت عظمٰی پر قابض ہونے والے شخص کا 3 سالہ دور اقتدار ملکی تاریخ کا تاریک ترین دور ہے، عوام جانتے ہیں کہ اس بےایمان ٹولے نے انہیں بدترین غربت، مہنگائی، بیروزگاری، معیشت کو تباہی کی بھینٹ چڑھایا ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف کی جانب سے بجلی سستی کیے جانے کے اعلان پر تحریک انصاف کے ترجمان شیخ وقاص اکرم کی جانب سے ردعمل دیا گیا ہے۔(جاری ہے) شیخ وقاص اکرم کا کہنا ہے کہ مینڈیٹ چور وزیراعظم کی گفتگو جاہلانہ اور جھوٹ کا پلندہ ہے، سترہ نشستوں...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)ایک ہفتے میں ملکی زرمبادلہ ذخائرمیں اضافہ جبکہ کمرشل بینکوں کے ڈالر ذخائر میں کمی دیکھی گئی۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق 28 مارچ کو ختم ہونے والے ہفتے میں ملک کے مجموعی زرمبادلہ ذخائر 2.78 کروڑ بڑھ کر 15.57 ارب ڈالر رہے ۔اسٹیٹ بینک کے ذخائر 6.95 کروڑ ڈالر اضافے سے 10.67 ارب ڈالر رہے۔کمرشل بینکوں کے ذخائر 4.08 کروڑ ڈالر کم ہو کر 4.90 ارب ڈالر رہے۔ مزید :
اسلام آباد: پاکستان نے غزہ میں اسرائیل کے جارحانہ اقدامات کی شدید مذمت کردی۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان اسرائیلی قابض افواج کے مقبوضہ فلسطینی علاقے، خاص طور پر غزہ میں جارحیت اور مظالم کی شدید ترین الفاظ میں مذمت کرتا ہے۔ترجمان کا کہنا ہے کہ بلاامتیاز تشدد نے ہزاروں بے گناہ فلسطینیوں کی جان لے لی ہے جب کہ شہدا میں خواتین، بچے، طبی عملہ اور انسانی امدادی کارکن شامل ہیں۔دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ حالیہ ہلاکتیں اسرائیل کے ظالمانہ قبضے کا ایک اور سیاہ باب ہیں. اسرائیل کی نئی فوجی کارروائیوں کا مقصد نئے سیکیورٹی راستوں کا قیام ہے۔ترجمان نے مزید کہا کہ اسرائیل مورگ کوریڈور پرغیر قانونی قبضہ اور مزید فلسطینی اراضی کو ضم کرنا چاہتا...
پاکستانی یوٹیوبر سعد الرحمٰن جو ڈکی بھائی کے نام سے مشہور ہیں ان کا کہنا ہے کہ وہ اداکارہ بشریٰ انصاری کو نہیں جانتے۔ ڈکی بھائی نے حال ہی میں ایک پوڈکاسٹ میں شرکت کی جس میں انہوں نے مختلف موضوعات پر کھل کر بات کی۔ دوران شو میزبان نے ڈکی بھائی کو بشریٰ انصاری کا کلپ سنوایا جس میں انہوں نے یوٹیوبرز کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا تھا کہ یہ پتہ نہیں کون سی مخلوق ہیں۔ یہ کلپ سننے کے بعد ڈکی بھائی کا کہنا تھا کہ میں بشریٰ انصاری کو نہیں جانتا، مجھے ان کے بس چہرے سے معلوم ہے کہ یہ اداکارہ ہیں۔ ڈکی بھائی کا کہنا تھا کہ اداکار صرف احساسِ کمتری کا شکار...
سنا ہے وزیر اعظم آج حاتم طائی کی قبر پر لات مار رہے ہیں، وزیراعظم 65روپے یونٹ بجلی پیدا کر کے چھ روپے سستی رہے ہیں۔ لاہور میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نہریں قومی منصوبہ نہیں یہاں تماشا لگایا جا رہا ہے۔ کراچی۔گمبٹ اور دیگر ہسپتالوں میں پنجاب سے لوگ علاج کرا رھے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ 65 روپے یونٹ بجلی پیدا کر کے 6 روپے کمی کی جا رہی ہے، کسان تباہ ہو گا تو ملک تباہی ہو گا۔یہ سمجھنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ سنا ہے وزیر اعظم آج حاتم طائی کی قبر پر لات مار رہے ہیں، ملکی معیشٹ جو کھڑا کرنا ہے تو ایگرو بیسڈ اکانومی لانا پڑیگی، کپاس...
ملیحہ لودھی—فائل فوٹو امریکا میں پاکستان کی سابق سفیر ملیحہ لودھی نے کہا ہے کہ اضافی ٹیرف عالمی معیشت کے لیے منفی ہے۔امریکا میں پاکستان کی سابق سفیر ملیحہ لودھی نے ’جیو نیوز‘ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکا میں پاکستانی مصنوعات پر ٹیکس تو ہمیشہ سے تھا، مزید ٹیرف بڑھنے سے پاکستانی مصنوعات امریکا میں مہنگی ہو جائیں گی۔ملیحہ لودھی نے کہا ہے کہ امریکا ٹیرف عائد کرے یا نہیں کرے، پاکستان کو اپنی ایکسپورٹس بہتر کرنا ہوں گی، ٹیرف عائد کرنے سے تجارتی جنگ شروع ہو جائے گی۔ بھارتی وزیرِ خارجہ کے آنے سے تعلقات میں خاص فرق نہیں پڑیگا: ملیحہ لودھی سابق پاکستانی سفیر ملیحہ لودھی کا کہنا ہے کہ بھارتی وزیرِ خارجہ کے پاکستان...
نیوزی لینڈ کے خلاف دوسرے ون ڈے میچ میں پاکستان کے فاسٹ بولر حارث رؤف ہیلمٹ پر گیند لگنے کے بعد اب بہتر محسوس کر رہے ہیں۔ ذرائع کے مطابق حارث رؤف نے بغیر کسی مشکل کے ٹیم کے ہمراہ سفر کیا اور انہوں نے کنکشن کی دوبارہ شکایت نہیں کی۔ واضح رہے کہ حارث رؤف کو گزشتہ روز میچ میں گیند ہیلمٹ پر لگی تھی اور وہ کنکشن کی وجہ سے بیٹنگ جاری نہیں رکھ سکے تھے۔ اس میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو شکست دے کر 3 میچز کی سیریز میں فیصلہ کن برتری حاصل کر لی ہے۔ Post Views: 1
سفیر عاصم افتخار احمد نے اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب کا منصب سنبھال لیا، انہوں نے اپنی سفارتی اسناد سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس کو پیش کردیں۔ ملاقات کے دوران، سفیر عاصم افتخار احمد نے اقوام متحدہ کے منشور اور کثیر الجہتی سفارت کاری کے لیے پاکستان کے غیر متزلزل عزم کا اعادہ کیا۔ سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے سفیر عاصم کو ان کے نئے منصب پر مبارکباد دی اور ان کی کامیاب مدتِ ملازمت کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ سفیر عاصم افتخار احمد نے سفیر منیر اکرم کی جگہ لی ہے، جو 31 مارچ 2025 کو اپنی مدت مکمل کرنے کے بعد اس منصب سے سبکدوش ہوئے ہیں۔ سفیر عاصم افتخار احمد نے...
اسلام آباد +سیالکوٹ(خبر نگار خصوصی +نوائے وقت رپورٹ) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ دہشت گردی ایک فتنہ جسے محبت سے ختم کیا جاسکتا ہے۔ اپنے آبائی حلقے سیالکوٹ میں سکھ برادری کی جانب سے عید ملن پارٹی پر شکریہ ادا کرتے ہوئے خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ گزشتہ چند مہینوں میں باباگرو نانک کی جگہ پر قبضے کو واگزار کروایا گیا ہے جبکہ ابھی مذہبی مقامات پر قبضہ موجود ہے جسے واگزار کروایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ عید کے موقع پر چاہتا ہوں کہ سیاسی گفتگو نہ کروں ، جب سیاسی گفتگو ہو تو اس میں پھر تلخیاں آتی ہیں، عید کا تہوار محبت کا پیغام دیتا ہے، مسلم امہ اس روز بھائی چارے...
یومِ پاکستان ہر سال 23 مارچ کو منایا جاتا ہے، جو ایک تاریخی دن کی یاد دلاتا ہے جب 1940 میں قراردادِ لاہور منظور کی گئی، جس کی بنیاد پر بعد میں پاکستان کا قیام عمل میں آیا۔ یہ دن نہ صرف ہماری تاریخ کا ایک اہم موڑ ہے بلکہ ہماری قومی وحدت واتحاد، حب الوطنی اور ملی یکجہتی کی علامت بھی ہے۔ اس دن کی تقریبات، روایات اور قومی جوش و جذبے کا ایک منفرد انداز ہوتا ہے، جو ہمیں اپنی تاریخ، ثقافت اور قومی ورثے سے جوڑے رکھتا ہے۔ یوم پاکستان کے موقع پر ملک بھر میں رنگا رنگ پروگرامز کا انعقاد کیا جاتا ہے، اس سلسلے کا سب سے بڑا سرکاری شو یوم پاکستان پریڈ ہوتی ہے...
باغوں میں بہار ہے ،ہرگلے میں ہار ہے، چہروں پر نکھار ہے یعنی سب کچھ گل ہے ،گلزار ہے، سکون ہے ،قرار ہے ہرگھر میں تہوار ہے اوریہ کوئی اورمقام نہیں ہے بلکہ ہمارے پیارے پیارے نکھرے صوبے خیبر پختون خوا کا ہردر ودیوار ہے ۔ امن وامان ہے دارالامان ، تعمیرات ہیں عالی شان، تعلیمات میں ہائی فائی، صحت میں واہ واہ ، روزگار میں بے مثال، رہائش میں کمال اور صفائی میں بے مثال، مطلب یہ کہ ہرطرف سے جلال وجمال۔اور یہ ہم نہیں کہہ ر ہے، اخبارات کہہ رہے ہیں، بیانات کہہ رہے ہیں، اشتہارات کہہ رہے ہیں اوربڑے بڑے صادرات کہہ رہے ہیں، سہولیات،ضروریات، آسائشات کہہ رہی ہیں ، اب اگر ہمیں نظر نہیں آرہا تو...
ایک انٹرویو میں نیشنل پارٹی کے سربراہ ڈاکٹر مالک بلوچ نے خدشہ ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں ڈر ہے کہ حالات مزید خراب ہونگے۔ ہم کہتے ہیں کہ اس مسئلے کو سرکار اور بی این پی مینگل حل کرے۔ اسلام ٹائمز۔ نیشنل پارٹی کے سربراہ ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے کہا ہے کہ بلوچستان کے مسائل کو حل کرنے کیلئے ڈائیلاگ کا آغاز کیا جائے۔ وزیراعلیٰ سے کہہ دیا ہے کہ موجودہ صورتحال کا حل یہی ہے کہ بچیوں کو رہا کرے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی سے ملاقات کے بعد ایک ڈیجیٹل پلیٹ فارم کو انٹرویو دیتے ہوئے کیا۔ ڈاکٹر مالک بلوچ نے کہا کہ سرفراز بگٹی نے ان سے بلوچستان کی صورتحال پر...
لاہور(نیوز ڈیسک) مسلم لیگ ن کے صدر نواز شریف نے آج کل جاتی امرا میں پارٹی رہنماؤں سمیت دیگر لوگوں سے ملاقاتوں کا سلسلہ شروع کیا ہوا ہے ،کچھ روز قبل سپریم کورٹ بارایسوسی ایشن کے صدر میاں رؤف عطا اور بلوچستان ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر میر عطااللہ لانگو نے ملاقات کی۔ اس ملاقات میں وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ بھی موجود تھے، ملاقات میں بلوچستان کی مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا، ذرائع کے مطابق بلوچستان بار کے صدر میر عطا اللہ لانگو نے حالیہ صورتحال کے پیش نظر نواز شریف کو بلوچستان کے دورے کی دعوت دی جسے انہوں نے قبول کر لیا۔ دورہ بلوچستان ذرائع کے مطابق نواز شریف عید کے...
تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کا جرم پر اکسانے کے لئے پروپیگنڈا سماجی و سیاسی پیغام رسانی تک پھیل گیا ہے۔تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) ایک کمزور اتحاد کے بعد 2024ء تک 42 دھڑوں کے ساتھ ایک مرکزی فورس میں تبدیل ہوگئی۔ٹی ٹی پی نے 2017 سے نور ولی محسود کی قیادت میں سخت ضابطہ اخلاق کے ساتھ وزارتوں، صوبوں میں ایک شیڈو حکومت کی شکل اختیار کر لی۔گروپ کا مالیاتی نظام انتہائی منظم ہے، بھتہ خوری (پانچ سے بیس فیصد آمدنی کا حصہ)، اسمگلنگ، اور اغوا پر انحصار کرتا ہے۔ جرم پر اکسانے کے لئے پروپیگنڈا سماجی و سیاسی پیغام رسانی تک پھیل گیا ہے.جس میں میگزین، پوڈ کاسٹ، اور ویڈیو سیریز شامل ہیں۔2021 میں افغان طالبان...
لاہور (نیوز ڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ سندھ کی ترقی سے ہی پاکستان کی ترقی جڑی ہے، صوبہ سندھ کےعوام کی فلاح و بہبود حکومتی ترجیحات کاحصہ ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف اور گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا۔ دوران گفتگو وزیراعظم اور گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے ایک دوسرے عیدالفطر کی مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا جبکہ اس موقع پر ملک کی مجموعی اور سیاسی صورت حال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعظم نے کہا کہ صوبہ سندھ کی ترقی سے ہی پاکستان کی ترقی جڑی ہے، سندھ کے عوام کی فلاح و بہبود حکومتی ترجیحات کا حصہ ہے۔ دوسری جانب وزیراعظم شہباز شریف نے گورنر خیبرپختونخوا...
پاکستان کرکٹ ٹیم کے اوپنر امام الحق نے نیوزی لینڈ کے خلاف بقیہ دونوں میچز جیتنے کی امید ظاہر کردی۔3 میچز پر مشتمل ون ڈے سیریز کے پہلے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 73 رنز سے شکست دی تھی جبکہ اوپنر امام الحق دائیں پاؤں میں انجری کے باعث نیوزی لینڈ کے خلاف پہلا ون ڈے نہیں کھیل سکے تھے۔ تاہم اب میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے امام الحق کہنا تھا کہ جو ہوچکا اس پر زیادہ بات نہیں کرسکتے، پوری امید ہے سیریز کے باقی دونوں میچز جیتیں گے۔اوپنر امام الحق کے مطابق ان کنڈیشن میں ابتدامیں مشکل ہوتی ہے لیکن میرے خیال سے ہمیں یہاں کافی پریکٹس مل چکی ہے ، تھوڑا باؤنس ہوتا ہے لیکن...
ویب ڈیسک: وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے کہا ہے کہ سندھ کے عوام کی فلاح و بہبود حکومتی ترجیحات کا حصہ ہے اورسندھ کی ترقی سے ہی پاکستان کی ترقی جڑی ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف نے گورنر سندھ کامران ٹیسوری اور وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے ٹیلی فون پر گفتگو کی جس دوران ملک کی مجموعی و سیاسی صورت حال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا،اس موقع پر وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ سندھ کے عوام کی فلاح و بہبود حکومتی ترجیحات کا حصہ ہے اورسندھ کی ترقی سے ہی پاکستان کی ترقی جڑی ہے۔ کرشمہ کیور کو لولو اور کرینہ کو بیبو کیوں کہتے ہیں؛ لولو نے خوبصورت وجہ خود بتادی ...
قومی کرکٹ ٹیم کے بیٹر امام الحق نے کہا ہے کہ چیمپئنز ٹرافی کے بعد ٹیم کم بیک کرنا چا ہتی ہے۔ میڈیا سے گفتگو کے دوران امام الحق نے کہا ہے کہ مشکل کنڈیشن میں کھیل کر جو کامیابی ملے گی اس سے ٹیم کو حوصلہ ملے گا، پوری امید ہے سیریز کے باقی دونوں میچز جیتیں گے۔ انہوں نے کہا کہ نیوزی لینڈ میں باؤنس ہوتا ہے، 15 سے 20 بال کھیلنے کے بعد رنز آنا شروع ہو جاتے ہیں، ٹیم میں جو کھلاڑی ہیں انہوں نے پاکستان کو بہت میچز جتوائے ہیں۔ امام الحق کا کہنا ہے کہ کوشش ہوتی ہے جب گراؤنڈ میں جاؤ تو جیت میں کردار ہو۔ یاد رہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم...
اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیرِ اعظم شہباز شریف اور گورنر سندھ کامران ٹیسوری کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے۔ وزیرِ اعظم شہباز شریف نے ٹیلی فون پر گورنر سندھ کو عیدالفطر کی مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ گورنر سندھ نے بھی وزیرِ اعظم کو عیدالفطر کی مبارکباد دی۔اس موقع پر وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے کہا کہ سندھ کی ترقی سے ہی پاکستان کی ترقی جڑی ہے، سندھ کے عوام کی فلاح و بہبود حکومتی ترجیحات کا حصہ ہے۔ وزیرِ اعظم نے گورنر سندھ کامران ٹیسوری سے گفتگو کے دوران ملک کی مجموعی و سیاسی صورتِ حال پر بھی تبادلۂ خیال کیا۔ شہرِ قائد میں موسم گرم، آج درجۂ حرارت کتنا...
قومی ٹیم کے کپتان محمد رضوان نے بتادیا کہ ٹیم میں کون عیدی دیتا ہے اور کون نہیں۔ یہ بھی پڑھیں:پاکستان اور بھارت کا میچ ان ہی دونوں ممالک میں ہونا چاہیے، ظہیر عباس عید الفطر کی مناسبت سے ہوئے ٹی وی شو میں جب قومی ٹیم کے کپتان محمد رضوان سے پوچھا گیا کہ وہ عید پر عیدی دیتے ہیں یا نہیں؟ تو ان کے جواب سے پہلے ہی پروگرام میں موجود فخرزمان نے لقمہ دیا کہ ’یہ عیدی الٹا ہم سے لے نہ لیں‘، جس پر قہقہہ لگا۔ تاہم پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد رضوان نے پوچھے گئے سوال کے جواب میں کہا کہ آخری عیدی افتخار احمد نے دی تھی۔ محمد رضوان کی اس بات...
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ سندھ کی ترقی سے ہی پاکستان کی ترقی جڑی ہے۔وزیر اعظم محمد شہباز شریف اور گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کا ٹیلی فونک رابطہ ہوا، وزیراعظم نے گورنر سندھ کو عیدالفطر کی مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔گورنر سندھ نے بھی وزیراعظم کو عیدالفطر کی مبارکباد دی، اس موقع پر ملک کی مجموعی و سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیااس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ صوبہ سندھ کی ترقی سے ہی پاکستان کی ترقی جڑی ہے، صوبہ سندھ کے عوام کی فلاح و بہبود حکومتی ترجیحات کا حصہ ہے۔
ڈاکٹر سجاد رضا، نوجوان زرعی سائنسدان ہیں۔ چین کی ایک جامعہ سے سائل سائنسزمیں پی ایچ ڈی کی۔ بعدا زاں چین اور امریکہ کی جامعات سے پوسٹ ڈاکٹریٹ کی۔ اس وقت انگلینڈ کی ایک جامعہ کے ساتھ بطور پوسٹ ڈاک ریسرچ فیلو وابستہ ہیں۔ ان کے 43 سے زائد ریسرچ پیپر شائع ہو چکے ہیں۔ سوال: زراعت میں سائل (Soil) سے کیا مراد لیا جاتا ہے؟ جواب: عمومی طور پر سائل (Soil) سے مراد زمین ہی ہے۔ جب اس کو ہاتھ لگاتے ہیں تو مختلف ذرات ہاتھ میں آتے ہیں۔ لیکن زراعت میں اس کو مختلف انداز میں دیکھا جاتا ہے۔ بنیادی طور پر چار ذرات ہیں۔ ایک Sand ہے، یہ سب سے بڑا ذرہ ہے، ایک Silt ہے، یہ...
چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ عید خوشی، شکر گزاری اور مُسرت کا تہوار ہے۔بلاول بھٹو زرداری نے عید الفطر کے موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں پوری اُمّت مسلمہ اور بالخصوص پاکستان کے عوام کو مبارکباد پیش کی ہے۔انہوں نے کہا کہ عید ہمیں ہمدردی، بھائی چارے اور ضرورت مندوں کا ساتھ دینے کی اہمیت سکھاتی ہے۔چیئرمین پی پی پی نے کہا کہ پاکستان کو اس وقت سنگین چیلنجز کا سامنا ہے جن میں معاشی اور دہشت گردی جیسے خطرات شامل ہیں جو ہمارے ملک کے امن و استحکام کے لیے نقصان دہ ہیں تاہم پیپلز پارٹی ہمیشہ انتہا پسندی اور انتشار کی قوتوں کے خلاف ڈتی رہی ہے۔
برطانیہ میں پاکستان کے ہائی کمشنر ڈاکٹر محمد فیصل نے ہائی کمیشن پاکستان لندن میں عید الفطر کے اجتماع پر خصوصی خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ دعا ہے عیدالفطر کا بابرکت موقع پاکستان، برطانیہ میں مقیم پاکستانیوں اور پوری امتِ مسلمہ کے لیے امن، ترقی اور خوشحالی کا باعث بنے۔ برطانیہ میں مقیم پاکستانیوں اور ہائی کمیشن کے عہدیداران نے عید نماز اتوار کی صبح ادا کی۔ اس موقع پر پاکستان کی خوشحالی، مسلم امہ کی سربلندی اور مقبوضہ جموں و کشمیر اور فلسطین کے مظلوم بھائیوں اور بہنوں کے لیے دعا کی گئی۔ عید کے پیغام میں ڈاکٹر محمد فیصل نے پاکستان اور برطانیہ میں مقیم پاکستانی برادری کے لیے امن اور خوشحالی کی دعا کی۔...

آزادکشمیر سمیت پاکستان بھر میں فرزندان توحید آج عید الفطر مذہبی جوش وجذبے کیساتھ منارہے ہیں،نمازعید ادا کردی
اسلام آباد(نیوزڈیسک) ملک بھر میں فرزندان توحید آج عید الفطر مذہبی جوش وجذبے کیساتھ منارہے ہیں۔ عید الفطر کی مناسبت سے ملک بھر کی مساجد، عید گاہوں میں نماز کے چھوٹے بڑے اجتماعات ہوئے جس میں بڑی تعداد میں شہریوں نے شرکت کی۔ نماز عید کے روح پرور اجتماعات میں امت مسلمہ اور ملک اور قوم کی سلامتی، ترقی اور خوشحالی کیلئے خصوصی دعائیں مانگی گئیں۔ اسلام آباد کی فیصل مسجد، لاہور کی بادشاہی مسجد، کراچی کے پولو گراؤنڈ میں نماز عید کا مرکزی اجتماع ہوا، جس میں اہم حکومتی اور دیگر سیاسی و سماجی شخصیات نے بھی شرکت کی۔ شاہ فیصل مسجد اسلام آباد میں بھی عید الفطر کی نماز ادا کر دی گئی، آئی جی اسلام آباد سیکیورٹی کا...
کراچی ( ڈیلی پاکستان آن لائن )چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ عید خوشی، شکر گزاری اور مسرت کا تہوار ہے۔ بلاول بھٹو زرداری نے عید الفطر کے موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں پوری اُمت مسلمہ اور بالخصوص پاکستان کے عوام کو مبارکباد پیش کی ہے۔ "جنگ " کے مطابق انہوں نے کہا کہ عید ہمیں ہمدردی، بھائی چارے اور ضرورت مندوں کا ساتھ دینے کی اہمیت سکھاتی ہے۔پاکستان کو اس وقت سنگین چیلنجز کا سامنا ہے جن میں معاشی اور دہشت گردی جیسے خطرات شامل ہیں، جو ہمارے ملک کے امن و استحکام کے لیے نقصان دہ ہیں، تاہم پیپلز پارٹی ہمیشہ انتہا پسندی اور انتشار کی قوتوں کے خلاف ڈٹی رہی ہے۔...