17 نشستوں کے ساتھ وزارت عظمٰی پر قابض ہونے والے شخص کا 3 سالہ دور اقتدار ملکی تاریخ کا تاریک ترین دور ہے
اشاعت کی تاریخ: 3rd, April 2025 GMT
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 03 اپریل2025ء) ترجمان پی ٹی آئی نے وزیر اعظم کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ 17 نشستوں کے ساتھ وزارت عظمٰی پر قابض ہونے والے شخص کا 3 سالہ دور اقتدار ملکی تاریخ کا تاریک ترین دور ہے، عوام جانتے ہیں کہ اس بےایمان ٹولے نے انہیں بدترین غربت، مہنگائی، بیروزگاری، معیشت کو تباہی کی بھینٹ چڑھایا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف کی جانب سے بجلی سستی کیے جانے کے اعلان پر تحریک انصاف کے ترجمان شیخ وقاص اکرم کی جانب سے ردعمل دیا گیا ہے۔(جاری ہے)
شیخ وقاص اکرم کا کہنا ہے کہ مینڈیٹ چور وزیراعظم کی گفتگو جاہلانہ اور جھوٹ کا پلندہ ہے، سترہ نشستوں کے ساتھ وزارت عظمی پر قابض ہونے والے شخص کا تین سالہ دور اقتدار ملکی تاریخ کا تاریک ترین دور ہے، عوام جانتے ہیں کہ اس بےایمان ٹولے نے انہیں بدترین غربت، مہنگائی، بیروزگاری، کساد بازاری جبکہ معیشت کو تباہی کی بھینٹ چڑھایا ہے، معیشت کو دیوالیہ ہونے سے بچانے کا بیانیہ 8 فروری 2024 کو عوام نے دفن کرکے ووٹ کی پرچی پر ان کے خلاف تاریخی فیصلہ صادر کیا، عوام کے مینڈیٹ پر دن دیہاڑے ڈاکہ ڈال کر انہیں فارم سینتالیس کی ناجائز، غاصب اور مجرم حکومت قائم کرنا پڑی، ملک پر اس ناجائز طور پر قابض سرکار کے اقتدار کو بچانے کیلئے ننگی وحشت اور ریاستی جبر استعمال کیا گیا اور یہ سلسلہ جاری ہے، نالائقوں، نااہلوں اور مجرم پیشہ افراد پر مشتمل اس ناجائز حکومت کے تحفظ کیلئے آئین، قانون اور جمہوریت کو موت کے گھاٹ اتارا گیا جبکہ میڈیا کو زنجیروں میں جکڑا گیا، انہی بے ضمیر کٹھ پتلیوں کے اقتدار کو بچانے کیلئے عدلیہ کو چھبیسویں آئینی ترمیم کی نکیل ڈال کر عدالتوں کو اندھا، گونگا، بہرہ اور اپاہج بنایا گیا، جھوٹ، فراڈ، بےایمانی، ضمیر فروشی اور ٹاوٹی کا کراہت آمیز سرکس چلانے کیلئے عوام سے تمام بنیادی آئینی، قانونی، جمہوری، سیاسی اور معاشی حقوق غصب کرلئے گئے، آج ملک میں مجرم، چور، ڈکیٹ اور دہشتگرد آزاد جبکہ عوام، ان کی زندگیاں اور ان کا مستقبل تاریکیوں کی زد میں ہیں، اس بےایمان وزیراعظم میں ہمت اور شرم ہے تو عوام خصوصا بلوچستان اور پختونوا کے کروڑوں پاکستانیوں کو دہشتگردی اور مسلح گروہوں سے نجات کی ضمانت دے، مہنگائی کو کم کرنے اور معیشت بچانے کا جھوٹ ہانکنے والا مسخرہ بجلی کی فی یونٹ قیمت کو اپریل 2022 کی سطح پر لا کر دکھائے جہاں سے اس نے اقتدار عوام سے چھینا، ذرا سی حیا شہباز شریف میں باقی ہے تو میڈیا کو سچ بولنے اور عوام کو پرامن انداز میں سڑکوں پر نکل کر اپنی کارکردگی کے بارے میں اپنی رائے کے اظہار کا موقع دے، بندکمروں میں جھوٹ بول کر اور کنٹرولڈ، مجبور اور بےبس میڈیا پر انہیں نشر کرکے چیری بلاسم عوام کو اپنے اور اپنی ناجائز سرکار کے بارے میں کسی غلط فہمی کا شکار نہیں کرسکتے، اس غاصب ٹولے کا یوم حساب قریب ہے، ملک و قوم کے خلاف اپنے ہر جرم کا پورا حساب دے گا۔
.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے
پڑھیں:
امریکا کا اسرائیل پر تنقید کرنے والے غیر ملکی طلبہ کو ویزا نہ دینے کا فیصلہ
واشنگٹن: امریکا میں تعلیم حاصل کرنے کے خواہشمند غیر ملکی طلبہ کے لیے ویزا لینا مزید مشکل ہونے والا ہے، کیونکہ امریکی حکومت نے اسٹوڈنٹ اور دیگر اقسام کے ویزوں کے لیے سخت اسکریننگ کا حکم دے دیا ہے۔
امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے تمام امریکی سفارتخانوں کو ویزہ درخواست گزاروں کے سوشل میڈیا مواد کی جانچ کا حکم دیا ہے۔ نیویارک ٹائمز کے مطابق یہ فیصلہ امریکا اور اسرائیل پر تنقید کرنے والوں کو روکنے کے لیے کیا گیا ہے۔
امریکی حکام کے مطابق 7 اکتوبر 2023 سے 31 اگست 2024 کے درمیان اسٹوڈنٹ ویزا حاصل کرنے والے تمام افراد کی سوشل میڈیا سرگرمیاں اسکین کی جائیں گی۔
مراسلے میں کہا گیا ہے کہ اگر کسی درخواست گزار نے فلسطین کے حق میں یا اسرائیل کے خلاف سوشل میڈیا پر پوسٹ کی ہوگی، تو اس کی ویزا درخواست مسترد ہو سکتی ہے۔
اس سے قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک ایگزیکٹو آرڈر پر دستخط کیے تھے، جس کے تحت امریکی حکومت یا اسرائیل کے خلاف تنقید کرنے والے غیر ملکی شہریوں کو ڈی پورٹ کیا جا سکتا ہے۔
امریکی وزیر خارجہ کے مراسلے میں کہا گیا ہے کہ تمام سفارتخانے ویزا درخواست گزاروں کی تفصیلات فراڈ کی روک تھام کرنے والے یونٹ کو فراہم کریں گے، جو ان کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کی اسکروٹنی کرے گا۔
امریکا میں اسرائیل کے خلاف بڑھتی ہوئی تنقید کے بعد یہ اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ اکتوبر 2023 میں اسرائیل کی جانب سے غزہ پر حملے کے بعد، فلسطین کے حق میں آواز بلند کرنے والے طلبہ کو نشانہ بنایا جا سکتا ہے۔