سندھ کی ترقی سے ہی پاکستان کی ترقی جڑی ہے: وزیراعظم
اشاعت کی تاریخ: 1st, April 2025 GMT
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ سندھ کی ترقی سے ہی پاکستان کی ترقی جڑی ہے۔وزیر اعظم محمد شہباز شریف اور گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کا ٹیلی فونک رابطہ ہوا، وزیراعظم نے گورنر سندھ کو عیدالفطر کی مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔گورنر سندھ نے بھی وزیراعظم کو عیدالفطر کی مبارکباد دی، اس موقع پر ملک کی مجموعی و سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیااس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ صوبہ سندھ کی ترقی سے ہی پاکستان کی ترقی جڑی ہے، صوبہ سندھ کے عوام کی فلاح و بہبود حکومتی ترجیحات کا حصہ ہے۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
وزیراعظم شہباز شریف نے لاہور میں عیدالفطر کی نماز ادا کی، ملک کی سلامتی اور ترقی کے لیے دعا
لاہور(نیوزڈیسک)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ماڈل ٹاؤن، لاہور میں عیدالفطر کی نماز ادا کی۔ وفاقی وزیراطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ اور سابق وزیر اعلی پنجاب حمزہ شہباز، ممبران قومی و صوبائی اسمبلی سمیت دیگر اعلیٰ حکام بھی وزیراعظم کے ہمراہ نماز عید میں شریک ہوئے۔نماز کےبعد ملک کی سلامتی، استحکام اور خوشحالی کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔ اس موقع پر وزیراعظم نے لوگوں سے ملاقات کی اور انہیں عید کی مبارکباد دی۔عید کے اجتماع میں مظلوم کشمیری اور فلسطینی عوام کے لیے بھی خصوصی دعا کی
Post Views: 1