گیند ہیلمٹ پر لگنے کے بعد حارث رؤف اب کیسے ہیں؟
اشاعت کی تاریخ: 3rd, April 2025 GMT
نیوزی لینڈ کے خلاف دوسرے ون ڈے میچ میں پاکستان کے فاسٹ بولر حارث رؤف ہیلمٹ پر گیند لگنے کے بعد اب بہتر محسوس کر رہے ہیں۔
ذرائع کے مطابق حارث رؤف نے بغیر کسی مشکل کے ٹیم کے ہمراہ سفر کیا اور انہوں نے کنکشن کی دوبارہ شکایت نہیں کی۔
واضح رہے کہ حارث رؤف کو گزشتہ روز میچ میں گیند ہیلمٹ پر لگی تھی اور وہ کنکشن کی وجہ سے بیٹنگ جاری نہیں رکھ سکے تھے۔
اس میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو شکست دے کر 3 میچز کی سیریز میں فیصلہ کن برتری حاصل کر لی ہے۔
Post Views: 1.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
سندھ: ہیلمٹ استعمال نہ کرنے، ٹرپل سواری کرنیوالے موٹر سائیکل سواروں کیخلاف کارروائی کی ہدایت
— فائل فوٹووزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کراچی میں پبلک سروس گاڑیوں سمیت تمام چھوٹی بڑی گاڑیوں میں ٹریکر اور ڈیش کیم کی تنصیب لازمی قرار دے دی۔
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیرِ صدارت کراچی میں ٹریفک مسائل سے متعلق اجلاس ہوا۔
اجلاس میں صوبائی وزراء سعیدغنی، مکیش چاولہ، ضیاء لنجار، میئرکراچی مرتضیٰ وہاب، آئی جی پولیس غلام نبی میمن سمیت دیگر نے شرکت کی۔
وزیرِ اعلیٰ سندھ نے کہا ہے کہ بھاری و ہلکی گاڑیوں کے ڈرائیورز کے لیے رینڈم ڈرگ ٹیسٹ لازمی ہو گا جبکہ شہر میں ہیوی ٹرانسپورٹ وہیکلز کے لیے رفتار کی حد 30 کلومیٹر فی گھنٹہ مقرر کی گئی ہے۔
انہوں نے موٹر سائیکل سواروں کے ہیلمٹ لازمی قرار دیتے ہوئے ٹرپل سواری پر بھی پابندی لگانے کی ہدایت کی۔
وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے سخت مؤقف اپناتے ہوئے مصنوعی منہگائی پر قابو پانے اور قیمتیں حقیقت پسندانہ رکھنے کی ہدایت کی ہے۔
مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ کراچی میں بڑھتے ہوئے روڈ حادثات پر انتہائی افسردہ ہوں، ٹریفک اور ضلع پولیس مل کر کام کرے اور مجھے صرف روڈ حادثات کی روک تھام چاہیے، انسانی جانوں کا ضیاع ناقابلِ برداشت ہے، ماؤں کی گودیں اجڑ رہی ہیں۔
انہوں نے ہدایت کی کہ شہر میں ہیوی وہیکلز چلانے والوں کے ڈرائیونگ لائسنس چیک کیے جائیں۔
اجلاس کے دوران آئی جی سندھ نے وزیر اعلی سندھ کو شہر میں گذشتہ روز ہونے والے چالان اور کارروائیوں سے آگاہ کیا گیا۔
وزیرِ اعلیٰ سندھ نے شہر میں چھوٹی بڑی گاڑیوں اور پبلک سروس وہیکلز میں ٹریکر اور ڈیش کیم کی تنصیب لازمی قرار دے دی۔
ان کا کہنا ہے کہ تمام بھاری و ہلکی گاڑیوں میں انڈر رن پروٹیکشن ڈیوائسز کی تنصیب لازمی ہو گی۔
انہوں نے کہا کہ پانی بہاتے واٹر ٹینکرز کو سڑکوں پر چلنے سے روکا جائے جبکہ فٹنس سرٹیفکیٹ منسوخ گاڑیاں ضبط کی جائیں گی۔
وزیر اعلیٰ سندھ نے شفاف ای ٹکٹنگ کے لیے فیس لیس خودکار نظام متعارف کرانے کی ہدایت کی اور کہا کہ محکمہ ٹرانسپورٹ، ایکسائز، لائسنسنگ اتھارٹی، ٹریفک پولیس اور نادرا کو باہم منسلک کیا جائے گا۔
مراد علی شاہ نے کہا کہ ٹریفک انجینئرنگ بیورو کی تنظیمِ نو کی جائے گی اور اسے میئر کراچی کے ماتحت کر دیا جائے گا۔
وزیراعلیٰ سندھ نے ڈرائیونگ لائسنس سے قبل بین الاقوامی معیار کی تربیت لازمی قرار دے دی۔
انہوں نے ہدایت کی کہ غیر قانونی نمبر پلیٹس، کالے شیشے، غیر مجاز سائرن و لائٹس کے خلاف کریک ڈاؤن میں تیزی لائی جائے۔
مراد علی شاہ نے فیصلوں پر فوری عمل درآمد کے لیے اعلیٰ سطحی کمیٹی قائم کر دی ہے، جس کی نگرانی آئی جی پولیس خود کریں گے۔