سندھ حکومت کے پاس اپنی کارکردگی کچھ نہیں ہے: فاروق ستار
اشاعت کی تاریخ: 7th, April 2025 GMT
فاروق ستار---فائل فوٹو
ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما فاروق ستار نے کہا ہے کہ سندھ حکومت کے پاس اپنی کارکردگی کچھ نہیں ہے۔
کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے فاروق ستار نے کہا کہ کہا جارہا ہے کہ پیسے یا پلاٹ جان کا بدلہ نہیں ہوسکتا، کتنے ملزمان گرفتار ہوئے کتنے مقدمات بنائے گے سوال تو یہ ہے۔
متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے رہنما فاروق ستار نے کہا ہے کہ کل تاجر اور صنعت کاروں کی جانب سے شکریے کے فون آئے۔
انہوں نے کہا کہ گزشتہ 2 سال سے میئر کراچی کی نشست پر قبضہ ہے، پیپلز پارٹی کی سندھ میں 16 سال سے حکومت ہے، کارکردگی کیا ہے؟
ان کا کہنا ہے کہ بیان بازی سے مجھے یا گورنر سندھ کو مت الجھائیں، گورنر سندھ نے یوسف گوٹھ جا کر متاثرین کے زخموں پر مرہم رکھا، لوگ گورنر کو امید کی واحد کرن سمجھ رہے ہیں۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
ہیوی ٹریفک حادثات میں جاں بحق افراد کے ورثا کو پلاٹ دونگا، گورنر سندھ کا اعلان
میڈیا سے گفتگو میں گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا کہ شہر میں ٹریفک گردی سے متاثرہ افراد کو 12 اپریل 2025ء کے روز گورنر ہاﺅس کراچی آنے کی دعوت دیتا ہوں۔ اسلام ٹائمز۔ گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا ہے کہ شہر میں ٹریفک گردی سے متاثرہ افراد کو 12 اپریل 2025ء کے روز گورنر ہاﺅس کراچی آنے کی دعوت دیتا ہوں، متاثرہ افراد کو 80 گز کے پلاٹ دیں گے اور ان کے ساتھ مل کر آئندہ کا لائحہ عمل بھی بنائیں گے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے سرجانی یوسف گوٹھ میں ٹریفک گردی کا شکار نذر عباس کے گھر تعزیت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ گورنر سندھ نے متاثرہ خاندان کو انصاف کی فراہمی کی یقین دہانی بھی کرائی اور متاثرہ خاندان کو 80 گز کا پلاٹ دیا، جبکہ مقتولہ کے بچوں کے تعلیمی اخراجات اور ماہانہ وظیفہ دینے کا اعلان کیا۔ واضح رہے کہ ٹریفک گردی میں نذر عباس معذور ہوا، جبکہ اس کی بیوی جاں بحق ہوگئی تھی۔