اسلام آباد: پاکستان نے غزہ میں اسرائیل کے جارحانہ اقدامات کی شدید مذمت کردی۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان اسرائیلی قابض افواج کے مقبوضہ فلسطینی علاقے، خاص طور پر غزہ میں  جارحیت اور مظالم کی شدید ترین الفاظ میں مذمت کرتا ہے۔ترجمان کا کہنا ہے کہ بلاامتیاز تشدد نے ہزاروں بے گناہ فلسطینیوں کی جان لے لی ہے جب کہ شہدا میں خواتین، بچے، طبی عملہ اور انسانی امدادی کارکن شامل ہیں۔دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ حالیہ ہلاکتیں اسرائیل کے ظالمانہ قبضے کا ایک اور سیاہ باب ہیں.

اسرائیل کی نئی فوجی کارروائیوں کا مقصد نئے سیکیورٹی راستوں کا قیام ہے۔ترجمان نے مزید کہا کہ اسرائیل مورگ کوریڈور پرغیر قانونی قبضہ اور  مزید فلسطینی اراضی کو ضم کرنا چاہتا ہے۔

ذریعہ: Nawaiwaqt

پڑھیں:

اسرائیل کی غزہ کے متعدد علاقوں پر قبضہ کرکے صیہونی ریاست میں شامل کرنے کی دھمکی

اسرائیل کی جنگ بندی کے باوجود غزہ پر جاری تازہ بمباری کی وجہ بتاتے ہوئے وزیردفاع نے اپنے جارحانہ مذموم عزائم کھل کر بتادیئے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق وزیر دفاع اسرائیل کاٹز نے اعلان کیا کہ غزہ کے جنوبی علاقوں میں فوجی کارروائیوں میں اضافہ کر رہے ہیں۔

اسرائیلی وزیر دفاع نے مزید کہا کہ فوج مزاحمت کاروں اور ان کی بنیادی ڈھانچے کو صفحہ ہستی سے مٹانے اور غزہ کے "وسیع علاقے" پر قبضے کے لیے کارروائی کریں گے۔

وزیر دفاع اسرائیل کاٹز نے بتایا کہ غزہ کے جنوبی علاقوں کو کلیئر کروا کر اسے سیکیورٹی زونز میں شامل کیا جائے گا۔

خیال رہے کہ اسرائیلی فوج نے جنوبی غزہ کے علاقے رفاہ میں ایک اور ڈویژن تعینات کی ہے جس کا مقصد حماس کے خلاف آپریشن کو تیز کرنا ہے۔

فلسطینی میڈیا کے مطابق، گزشتہ شب رفاہ اور خان یونس میں بمباری کی گئی جس میں 20 زائد شہادتیں ہوئیں۔

اسرائیلی فوج کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اقوام متحدہ کے ادارے اونروا کے کلینک کو نشانہ بنایا جسے حماس کے کمانڈ سینٹر کے طور پر استعمال کیا جا رہا تھا۔

دریں اثنا، ’ہوسٹیجز اینڈ مسنگ فیملیز فورم‘ نے اس اقدام پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیلی حکومت "یرغمالیوں کی قربانی" دے کر "علاقائی فوائد" حاصل کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔

فورم نے اسرائیلی حکومت پر زور دیا کہ غزہ جنگ ختم کرے اور یرغمالیوں کی رہائی کے لیے معاہدہ پر عمل درآمد کرے۔

 

 

متعلقہ مضامین

  • چینی افواج کی تائیوان کے ارد گرد حالیہ مشق ایک ضروری اور  انصاف پر مبنی عمل ہے، تائیوان امور کے دفتر  کی ترجمان
  • اسرائیل کی غزہ کے متعدد علاقوں پر قبضہ کرکے صیہونی ریاست میں شامل کرنے کی دھمکی
  • سعودی عرب کی مسجد اقصیٰ میں اسرائیلی وزیر کی دراندازی کی شدید مذمت
  • اسرائیل کی غزہ پر وحشیانہ بمباری جاری، مزید 17 فلسطینی شہید
  • غزہ پر قبضہ کرکے اپنے ملک میں ضم کرلیں گے، اسرائیل
  • اسرائیل کے حملوں میں اضافہ، مزید 21 فلسطینی شہید، غزہ میں آٹے کا بھی بحران
  • امریکی وزیر خارجہ کا سٹوڈنٹ ویزا کیلئے درخواست دہندگان کی مزید چھان بین کا حکم
  • کراچی، عیدالفطر کے موقع پر فلسطین سے اظہارِ یکجہتی کے لیے پاکستان نظریاتی پارٹی کا احتجاجی کیمپ
  • میرواعظ کی جامع مسجد اور عیدگاہ سرینگر میں نماز عید پر پابندی کی شدید مذمت