بچیوں کی گرفتاری سے بلوچستان کے مسائل خراب ہو رہے ہیں، مالک بلوچ
اشاعت کی تاریخ: 2nd, April 2025 GMT
ایک انٹرویو میں نیشنل پارٹی کے سربراہ ڈاکٹر مالک بلوچ نے خدشہ ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں ڈر ہے کہ حالات مزید خراب ہونگے۔ ہم کہتے ہیں کہ اس مسئلے کو سرکار اور بی این پی مینگل حل کرے۔ اسلام ٹائمز۔ نیشنل پارٹی کے سربراہ ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے کہا ہے کہ بلوچستان کے مسائل کو حل کرنے کیلئے ڈائیلاگ کا آغاز کیا جائے۔ وزیراعلیٰ سے کہہ دیا ہے کہ موجودہ صورتحال کا حل یہی ہے کہ بچیوں کو رہا کرے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی سے ملاقات کے بعد ایک ڈیجیٹل پلیٹ فارم کو انٹرویو دیتے ہوئے کیا۔ ڈاکٹر مالک بلوچ نے کہا کہ سرفراز بگٹی نے ان سے بلوچستان کی صورتحال پر مشاورت کی کہ آپ کی کیا رائے ہے، اس مسئلے کو کیسے ڈیل کرے۔ جس پر ہم نے کہا کہ آپ ڈاکٹر ماہ رنگ اور دیگر بچیوں کو چھوڑ دیں۔ جتنی آپ کی کپیسیٹی ہے، یا پھر آپ آگے بات کریں۔ ہم سمجھتے ہیں کہ بچیوں کی گرفتاری سے مسئلے خراب ہو رہے ہیں۔ آج دیکھیں اندرون بلوچستان میں ہر جگہ جلوس ہو رہے ہیں۔
ڈاکٹر مالک بلوچ نے خدشہ ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں ڈر ہے کہ حالات مزید خراب ہونگے۔ ہم کہتے ہیں کہ اس مسئلے کو سرکار اور بی این پی مینگل حل کرے۔ انہوں نے کہا کہ کل ہماری سردار اختر مینگل سے ملاقات ہوئی تھی، آج وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی سے ہوئی ہے۔ ہماری ان دونوں سے گزارش ہے کہ آپس میں بیٹھ کر مسئلے کو حل کرے اور جو بچیاں گرفتار ہیں، انکو رہا کرے۔ انہوں نے کہا کہ تھری ایم پی او زورآوروں کا دفعہ ہے، ان سے فرق نہیں پڑتا ہے۔ بلوچستان میں ڈائیلاگ شروع کرنی چاہئے، یہاں اصلاحات کریں، گورننس کو اچھا کریں، کرپشن کم، بے روزگاری ختم کریں۔ تب حالات بہتر ہونگے۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: مالک بلوچ نے نے کہا کہ مسئلے کو
پڑھیں:
وفاقی اور صوبائی حکومتیں لاپتہ افراد کی بازیابی کا مسئلہ حل کریں: لیاقت بلوچ
نائب امیر جماعتِ اسلامی لیاقت بلوچ---فائل فوٹو
نائب امیر جماعتِ اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ کا کہنا ہے کہ زراعت کا پانی پر انحصار ہے، پانی پر سیاست کے بجائے حل نکالا جائے۔
اپنے ایک بیان میں لیاقت بلوچ نے کہا کہ وفاق اور صوبوں کی شکایات پر مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس بلایا جائے۔
انہوں نے کہا کہ وفاقی اور صوبائی حکومتیں لاپتہ افراد کی بازیابی کا مسئلہ حل کریں۔
نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ حکومت افغانستان سے تعلقات کے استحکام کو ترجیح دے۔
نائب امیر جماعتِ اسلامی نے مزید کہا کہ عوام دہشت گردی کے خلاف سراپا احتجاج ہیں۔