سندھ کی ترقی سے پاکستان کی ترقی جڑی ہے: وزیر اعظم کی گورنر کامران ٹیسوری سے ٹیلیفونک گفتگو
اشاعت کی تاریخ: 1st, April 2025 GMT
اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیرِ اعظم شہباز شریف اور گورنر سندھ کامران ٹیسوری کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے۔
وزیرِ اعظم شہباز شریف نے ٹیلی فون پر گورنر سندھ کو عیدالفطر کی مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
گورنر سندھ نے بھی وزیرِ اعظم کو عیدالفطر کی مبارکباد دی۔اس موقع پر وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے کہا کہ سندھ کی ترقی سے ہی پاکستان کی ترقی جڑی ہے، سندھ کے عوام کی فلاح و بہبود حکومتی ترجیحات کا حصہ ہے۔
وزیرِ اعظم نے گورنر سندھ کامران ٹیسوری سے گفتگو کے دوران ملک کی مجموعی و سیاسی صورتِ حال پر بھی تبادلۂ خیال کیا۔
شہرِ قائد میں موسم گرم، آج درجۂ حرارت کتنا رہنے کا امکان ہے ؟ جانیے
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
پڑھیں:
وزیر اعظم شہباز شریف اور ملائیشین وزیر اعظم انور ابراہیم کا ٹیلیفونک رابطہ، دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال
لاہور(نیوز ڈیسک) وزیر اعظم پاکستان محمد شہباز شریف اور ملائیشیا کے وزیر اعظم داتو سری انور ابراہیم کے درمیان آج ٹیلیفونک رابطہ ہوا، جس میں دونوں رہنماؤں نے ایک دوسرے کو عید الفطر کی مبارکباد دی اور دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا۔
وزیر اعظم شہباز شریف نے ملائیشیا کے عوام اور حکومت کو دلی عید مبارک پیش کرتے ہوئے دونوں ممالک کے درمیان قریبی تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔ انہوں نے گزشتہ اکتوبر میں ملائیشیا کے وزیر اعظم کے دورہ پاکستان کو یاد کرتے ہوئے دوطرفہ تعاون میں ہونے والی مثبت پیشرفت پر اطمینان کا اظہار کیا۔
ملائیشین وزیر اعظم انور ابراہیم نے رواں سال مئی میں وزیر اعظم شہباز شریف کے متوقع دورۂ کوالالمپور کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اس دورے کی کامیابی کو یقینی بنانے کے لیے بھرپور تیاریاں جاری ہیں۔
وزیر اعظم شہباز شریف نے اپنے ملائیشین ہم منصب کا شکریہ ادا کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ ان کا آئندہ دورہ ملائیشیا دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو مزید وسعت دے گا اور دوطرفہ تعاون کو مزید فروغ حاصل ہوگا۔
علاوہ ازیں، ملائیشیا کے وزیر اعظم نے سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف سے بھی مختصر ٹیلیفونک گفتگو کی، جس میں دونوں رہنماؤں نے ایک دوسرے کو عید کی مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
Post Views: 1