2025-04-03@14:31:34 GMT
تلاش کی گنتی: 8612
«لانگ مارچ کا»:
(نئی خبر)
وزیراعظم محمد شہباز شریف نے عالمی یوم آب پر اپنے پیغام میں کہا کہ گلیشئرز کو محفوظ رکھنے، آبی وسائل کے تحفظ اور اپنے عوام، خطے اور کرہ ارض کے لیے آبی طور پر محفوظ مستقبل کیلئے مل کر کام کرنے کیلئے پرعزم ہیں، سندھ طاس معاہدے کا مؤثر نفاذ پاکستان کی آبی سلامتی کے لیے انتہائی اہم ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پانی زندگی کی بنیاد ہے، ہماری معیشتوں، ہمارے کھانے کے نظام اور ہمارے ماحول کے لیے بنیادی عنصر ہے، پھر بھی زندگی کو برقرار رکھنے والا یہ وسیلہ بدترین دباؤ میں ہے، دنیا کی تقریباً نصف آبادی سال کے کچھ حصے میں پانی کی کمی کا سامنا کرتی ہے، اربوں لوگ پینے کے صاف پانی تک...
واشنگٹن(نیوز ڈیسک) ترجمان امریکی وزارت خارجہ ٹیمی بروس نے واضح کیا ہے کہ امریکی ویزے کے جائزے کا عمل مکمل ہونے کی ڈیڈ لائن آج نہیں ہے۔ امریکی وزارت خارجہ کی ترجمان ٹیمی بروس نے نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ سفری پابندیاں لگانے کی آج ڈیڈ لائن نہیں ہے، سفری پابندیوں کی تفصیلات تحقیقات کے بعد سامنے لائی جائیں گی، یقینی بنایا ہے کہ امریکا آنے والے غیر ملکی مسافر امریکی قومی سلامتی اور پبلک سیفٹی کیلئے خطرہ نہ ہوں۔ ٹیمی بروس نے کہا ہے کہ ایران کو کسی صورت جوہری ہتھیار بنانے کی اجازت نہیں دیں گے، صدر ٹرمپ ایران پر بھر پور دباؤ ڈال رہے ہیں، چاہتے ہیں کہ ایران دنیا میں دہشت گرد گروپوں...
گورنر ہاؤس کراچی میں ہزاروں افراد نے بانی پی ٹی آئی کے لیے لفظ ’سلام‘ ادا کرنے سے بھی انکار کردیا۔ بانی پی ٹی آئی کو سلام کا کہنے پر گورنر ہاؤس میں مجمع نے صاف منع کردیا۔ لوگوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے ایک لاکھ نوکریاں نہیں دیں، 50 لاکھ گھر نہیں بنائے، بانی پی ٹی آئی نے گورنر ہاؤس کی دیواریں نہیں گرائیں اور یونیورسٹی بھی نہیں بنائی۔ اس موقع پر گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کے حق میں ہزاروں افراد نے نعرے لگائے۔ کامران ٹیسوری کا کہنا تھا کہ جو بات نہیں کہی تھی، وہ بھی کر دکھائی، اختیار ملا تو قوم کی موج آجائے گی۔ گورنر سندھ کا مزید کہنا تھا کہ...
اسلام آباد(اوصاف نیوز)سینیٹر عون عباس کی زیر صدارت سینیٹ کی قائمہ کمیٹی صنعت و پیداوار کا اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کے مستقبل پر بریفنگ دی گئی۔ ایم ڈی یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن نے کہا ہے کہ آڈٹ نہ ہونے کے سبب یوٹیلیٹی اسٹورز کی نجکاری رک گئی، آڈٹ مکمل ہونے پر نجاری ہوگی، 5 ہزار مستقل ملازمین کو سرپلس پول بھیجا جائیگا، چھ ہزار کنٹریکٹ اور ڈیلی ویجز فارغ ہوجائیں گے۔ ایم ڈی یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن نے کہا کہ یوٹیلیٹی اسٹورز حکومت کی نجکاری لسٹ پر ہے، دوسالہ آڈٹ نہ ہونے کے باعث نجکاری کا عمل رک گیا، اگست 2025ء میں دوسالہ آڈٹ مکمل کرنے کا ہدف ہے، یوٹیلٹی اسٹورز کی پراپرٹی کی ابتدائی تخمینہ لگایا گیا...
ٹرمپ کا سکستھ جنریشن لڑاکا طیارے ایف 47 کی تیاری کا اعلان WhatsAppFacebookTwitter 0 22 March, 2025 سب نیوز نیویارک:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکا کے سکستھ جنریشن جنگی طیارے کی تیاری کا اعلان کردیا۔عالمی میڈیا کے مطابق امریکا میں سکستھ جنریشن لڑاکا طیارے کی تیاری جاری، بوئنگ کمپنی نے کنٹریکٹ حاصل کرلیا ۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بوئنگ کمپنی کو امریکی فضائیہ کے لیے جدید ترین لڑاکا جیٹ بنانے کا ٹھیکہ دے دیا۔ ایف فورٹی سیون طیارے پر 3 سو ملین ڈالرز لاگت آئے گی، بغیر پائلٹ طیارے کو دنیا کا کوئی ریڈار یا جہاز ڈیٹیکٹ نہیں کرسکے گا۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق وائٹ ہاؤس کے اوول آفس میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے...
امریکی سرمایہ دار اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مشیر ایلون مسک نے امریکا میں سپریم کورٹ کے ججز کی ووٹنگ سے قبل مخصوص ججز کے خلاف پیٹیشن جمع کرنے والے شہریوں کے لیے 100 ڈالرز انعام کا اعلان کردیا ہے۔ ایلون مسک کی طرف سے صدر ٹرمپ کی الیکشن مہم میں حمایت کے لیے بنائی گئی تںطیم ’پبلک ایکشن کمیٹی‘ (پی اے سی) نے اعلان کیا ہے کہ اگر شہری ان ججز کے خلاف آن لائن پیٹیشن دائر کریں جو ’اپنے خیالات وضع کرنا چاہتے ہیں‘ تو ان شہریوں کو 100 ڈالرز دیے جائیں گے۔ یہ بھی پڑھیے: امریکی وزیر خارجہ اور ایلون مسک کے درمیان شدید اختلافات، ایک دوسرے پر الزامات کی بوچھاڑ یہ اعلان ایسے وقت میں سامنے...
پیپلزپارٹی کی صوبائی قیادت کا دریائے سندھ پر 6کینالوں کے منصوبے کے خلاف احتجاجی تحریک شروع کرنے اور 25مارچ کو سندھ بھر کے تمام ضلعی ہیڈ کوارٹرز میں احتجاج کا اعلان کر دیا پیپلز پارٹی 6کینالوں کے منصوبے کے خلاف تمام آئینی فورمز، ایوانوں اور سڑکوں پر جدوجہد کرے گی، کینال منصوبے کے خلاف جلسے اور گلی گلی احتجاج کرے گی، صوبائی قیادت کی پریس کانفرنس پاکستان پیپلزپارٹی کی صوبائی قیادت نے وفاقی حکومت کے اقدامات کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے دریائے سندھ پر 6 کینالوں کے منصوبے کے خلاف احتجاجی تحریک شروع کرنے اور 25 مارچ کو سندھ بھر کے تمام ضلعی ہیڈ کوارٹرز میں احتجاج کا اعلان کر دیا۔کراچی میں پی پی پی سندھ کے...
سٹی42:وزیراعظم محمد شہباز شریف کا عالمی یوم آب پر پیغام، کہا گلیشیئرز کو محفوظ رکھنے، آبی وسائل کے تحفظ اور اپنے عوام، خطے اور کرہ ارض کے لیے آبی طور پر محفوظ مستقبل کیلئے مل کر کام کرنے کیلئے پرعزم ہیں۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا حکومت کا ریچارج پاکستان اقدام ماحولیاتی نظام پر مبنی موافقت کے ذریعے موسمیاتی سیلاب کے خطرات اور خشک سالی کے اثرات کو کم کرنے کے لیے کام کر رہا ہے، سندھ طاس معاہدے کا موثر نفاذ پاکستان کی آبی سلامتی کے لیے انتہائی اہم ہے۔ ’زندگی‘ نے تاجروں کی سہولت کےلیے QR ساؤنڈ باکس متعارف کروا دیا ہفتہ کو’’عالمی یوم آب 2025ء‘‘ کے موقع پر وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے...
امریکی ویزا کے جائزے کا عمل مکمل ہونے کی ڈیڈ لائن آج نہیں: ترجمان محکمہ خارجہ WhatsAppFacebookTwitter 0 22 March, 2025 سب نیوز واشنگٹن: (آئی پی ایس) ترجمان امریکی وزارت خارجہ ٹیمی بروس نے واضح کیا ہے کہ امریکی ویزے کے جائزے کا عمل مکمل ہونے کی ڈیڈ لائن آج نہیں ہے۔امریکی وزارت خارجہ کی ترجمان ٹیمی بروس نے نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ سفری پابندیاں لگانے کی آج ڈیڈ لائن نہیں ہے، سفری پابندیوں کی تفصیلات تحقیقات کے بعد سامنے لائی جائیں گی، یقینی بنایا ہے کہ امریکا آنے والے غیر ملکی مسافر امریکی قومی سلامتی اور پبلک سیفٹی کیلئے خطرہ نہ ہوں۔ ٹیمی بروس نے کہا ہے کہ ایران کو کسی صورت جوہری ہتھیار بنانے...
ڈھاکا(نیوز ڈیسک) عیدالفطر کی آمد آمد ہے اور اسلامی ممالک میں عید تعطیلات کا اعلان ہو رہا ہے ایک اسلامی ملک نے عید کی چھٹیوں میں اضافہ کر دیا ہے۔ رمضان المبارک کا آخری عشرہ شروع ہوچکا ہے اور آئندہ ہفتہ دنیا بھر میں رویت کے مطابق دنیا بھر کے مسلمان 30 یا 31 مارچ کو عیدالفطر کا تہوار منائیں گے۔ اسلامی ممالک میں عیدالفطر کے موقع پر طویل سرکاری چھٹیوں کا اعلان کیا جاتا ہے اور اب ایک ملک نے اس میں غیر معمولی اضافہ کر دیا ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق بنگلہ دیش کی عبوری حکومت نے عید پر سرکاری ملازمین کے لیے 9 دن کی چھٹیوں کا اعلان کیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق اس سے قبل...
اسلام آباد (آئی این پی )وزیراعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمان کا طالبان میں اثرورسوخ ختم ہوچکا، طالبان سے مذاکرات کا ٹاسک مجھے دیں میں انہیں ٹیبل پر لائوں گا۔ سینئر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے علی امین گنڈاپور نے کہا کہ الیکشن کے دن ہم تو پہاڑوں میں چھپے ہوئے تھے، ہمارا کوئی جلسہ نہیں ہوا، یونین کونسلوں کے 95 چیئرمینوں میں سے صرف تین تھے، باقی کا کوئی پتہ نہ تھا۔علی امین گنڈاپور نے کہا کہ اڑھائی ماہ ہوچکے طالبان سے مذاکرات کا پلان دے رکھا ہے، عمل درآمد نہیں ہوا، مجھے ٹاسک دیں میں طالبان سے مذاکرات کرلیتا ہوں، طالبان کو ٹیبل پر بٹھائیں، مذاکرات کریں یہی واحد حل ہے،...
سٹی42:غیر قانونی، غیر ملکی اور افغان سٹیزن کارڈ ہولڈرز کے انخلا میں 10 دن باقی، حکومت کی جانب سے 31 مارچ تک ملک چھوڑنے کا حکم جاری کیا گیا۔ تفصیلات کےمطابق 21 مارچ تک پاکستان چھوڑنے والے غیر قانونی افغان باشندوں کی کل تعداد 875,165 تک پہنچ چکی ہے اور واپسی کا یہ سلسلہ جاری ہے۔ حکومت کی جانب سے اس بات کی یقین دہانی کرائی گئی کہ انخلا کے دوران کسی سے بدسلوکی نہیں کی جائے گی۔ ’زندگی‘ نے تاجروں کی سہولت کےلیے QR ساؤنڈ باکس متعارف کروا دیا حکومتِ پاکستان نے واپس جانے والوں کے لیے خواراک اور صحت کی سہولیات کے انتظامات مکمل کر لیے ہیں، مقررہ تاریخ گزر جانے کے بعد متعلقہ افراد کے خلاف...
اسلام آباد (وقائع نگار) اسلام آباد ہائیکورٹ نے ڈسٹرکٹ جوڈیشری سروس ٹریبونل کی تشکیل نو کے لیے وزارت قانون کا 18 مارچ کا نوٹیفکیشن غیر قانونی قرار دے دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ڈسٹرکٹ جوڈیشری سروس ٹریبونل کے جسٹس طارق محمود جہانگیری، جسٹس بابر ستار اور جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان پر مشتمل ٹریبونل نے فیصلہ جاری کیا۔ ٹربیونل نے اپنے فیصلے میں کہا ہے کہ 13 مارچ کو جس اپیل کا فیصلہ محفوظ کیا گیا اس میں متفرق درخواست ٹریبونل کے لیے نامزد ججز کے پاس مقرر کی گئی، قائم مقام چیف جسٹس کی جانب سے نامزد کیے گئے ساتھی ججز کو شرمندہ نہیں کرنا چاہتے۔ ٹربیونل نے فیصلے میں کہا گیا ہے قائم مقام چیف جسٹس...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)محکمہ موسمیات نے وفاقی دارالحکومت سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں موسم خشک جبکہ دن کے اوقات میں گرم رہنے کا امکان ظاہر کیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق ہفتے کے روز اسلام آباد اور گردونواح میں موسم خشک جبکہ دن کے اوقات میں گرم رہنے کا امکان ہے۔ خیبرپختونخواکے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے۔ ادھرپنجاب کے بھی بیشتر اضلاع میں موسم خشک جبکہ دن کے دوران گرم رہنے کا امکان ہے۔مری،گلیات اور گردونوا ح میں موسم خشک رہنے کی توقع ہے۔ رپورٹ کے مطابق بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک جبکہ جنوبی اضلاع میں دن کے اوقات میں گرم رہنے کا امکان ہے۔سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہنے کا...
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) مسلم لیگ (ن) کے صدر و سابق وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ بلوچستان کے مسائل کا حل صرف اور صرف جمہوری طریقے سے ممکن ہے۔ نواز شریف سے وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ، صدر سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن میاں محمد رؤف عطا اور صدر بلوچستان ہائیکورٹ بار نے ملاقات کی۔ ملاقات میں میاں رؤف عطا نے نوازشریف سے درخواست کی کہ سیاسی قائدین اور بلوچستان کے رہنماؤں کو ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا کریں۔ اعلامیے کے مطابق تمام رہنماؤں کو اکٹھا کرنے سے صوبے کے مسائل کے حل پر قومی اتفاق رائے قائم کیا جاسکے گا۔ میاں رؤف عطا نے کہا کہ بلوچستان میں دہشتگردی کے خاتمے اور امن کی بحالی کیلئے...
اسلام آباد(خبرنگار)پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما سابق وفاقی وزیر قمر زمان کائرہ نے قائد جمعیت مولانا فضل الرحمان کی رہائشگاہ آمدہوئی قمر زمان کائرہ نے قائد جمعیت سے ملاقات ہوئی ملاقات میں مولانا اسعد محمود،انجنئیر ضیاء الرحمان،مولانا اسجد محمود بھی شریک ہوئے ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال پر گفتگو ہوئی۔
ویب ڈیسک:پاکستان نے اقوام متحدہ پرزور دیا ہے کہ سلامتی کونسل کو غزہ میں اسرائیلی جارحیت کے خلاف فیصلہ کن اقدام کرنا ہوگا۔ اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیراکرم نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل نےغزہ میں جاری نسل کشی کو مغربی کنارے تک پھیلادیا ہے، اسرائیلی ناکہ بندی کی وجہ سے 90 فیصد سےزائد غزہ کی آبادی بھوک کا شکار ہے۔ پاکستان نے خبردار کیا کہ گر اس وحشیانہ جنگ کو روکا نہ گیا تو طاقتور اور جارح ریاستوں کی بدترین فطرت بے نقاب ہو جائے گی، اقوام متحدہ کے چارٹر کے وہ اصول جنہیں جارحیت اور جنگ سے بچاؤ کے لیے ترتیب دیا گیا تھا، چکنا چور ہو جائیں گے اور دنیا ایک...
اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے سپریم کورٹ میں مزید دو ججوں کی تعیناتی کے لیے جوڈیشل کمشن کا اہم اجلاس طلب کرلیا۔ چیف جسٹس پاکستان یحییٰ خان آفریدی نے 8 اپریل کو جوڈیشل کمشن کا اجلاس طلب کیا۔ سپریم کورٹ میں دو ججز لاہور ہائی کورٹ سے لانے پر غور ہوگا اور اس کے لیے لاہور ہائی کورٹ کے 5 سینئر ججوں کے ناموں کو زیر غور لایا جائے گا۔ جوڈیشل کمیشن کو لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس شجاعت علی خان کی جانب سے درخواست بھی دائر کردی گئی۔ جس میں انہوں نے استدعا کی ہے کہ کمشن میرے بارے میں جولائی 2024ء کے اجلاس میں دیے گئے ریمارکس میٹنگ منٹس سے حذف کرے۔ جسٹس شجاعت...
(جہانگیر عالم)سندھ میں ٹک ٹاک کا جنون بچی کی جان لے گیا۔ تفصیلات کے مطابق ڈہرکی میں صدیق کالونی کی رہائشی نویں جماعت کی طالبہ انیسہ گولی لگنے سے جان کی بازی ہار گئی،پولیس کے مطابق انیسہ پستول رکھ کر ٹک ٹاک بنا رہی تھی کہ گولی چل گئی۔اطلاع پر پولیس نے پہنچ کر بچی کی لاش پوسٹ مارٹم کیلئے سول ہسپتال منتقل کر دی،پولیس کا کہنا ہے کہ معاملے کی مزید تفتیش کی جارہی ہے،ضروری کارروائی کے بعد لاش ورثا کے حوالے کر دی گئی۔ ’زندگی‘ نے تاجروں کی سہولت کےلیے QR ساؤنڈ باکس متعارف کروا دیا
جہانگیر عالم: سندھ میں ٹک ٹاک کا جنون بچی کی جان لے گیا۔ تفصیلات کے مطابق ڈہرکی میں صدیق کالونی کی رہائشی نویں جماعت کی طالبہ انیسہ گولی لگنے سے جان کی بازی ہار گئی،پولیس کے مطابق انیسہ پستول رکھ کر ٹک ٹاک بنا رہی تھی کہ گولی چل گئی۔اطلاع پر پولیس نے پہنچ کر بچی کی لاش پوسٹ مارٹم کیلئے سول ہسپتال منتقل کر دی،پولیس کا کہنا ہے کہ معاملے کی مزید تفتیش کی جارہی ہے،ضروری کارروائی کے بعد لاش ورثا کے حوالے کر دی گئی۔ ’زندگی‘ نے تاجروں کی سہولت کےلیے QR ساؤنڈ باکس متعارف کروا دیا

مریم نواز کا پانی کے عالمی دن پر پیغام: پانی زندگی کی علامت اور آئندہ نسلوں کے محفوظ مستقبل کی ضمانت
لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے پانی کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ پانی قدرت کی انمول نعمت ہے جس کا تحفظ ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔ انہوں نے کہا کہ پانی زندگی کی علامت ہے اور آئندہ نسلوں کے محفوظ مستقبل کی ضمانت بھی۔ مریم نواز شریف نے اپنے بیان میں کہا کہ نبی کریم حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم نے بھی پانی کے ضیاع سے منع فرمایا، اور اسی تعلیمات پر عمل کرتے ہوئے ہمیں پانی کو بچانے کے لیے عملی اقدامات کرنا ہوں گے۔ انہوں نے عوام کو متنبہ کیا کہ ہر بوند قیمتی ہے، اور روزمرہ زندگی میں پانی کے ضیاع کو روکنے...
پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پی پی رہنما نثار کھوڑو نے کہا کہ پیپلز پارٹی دریائے سندھ پر کسی کو بھی کینال نکالنے نہیں دے گی، سندھ میں کینال منصوبے کے خلاف ہر مکتبہ فکر کے لوگ احتجاج کی حمایت کر رہے ہیں، ہم سندھ کے عوام سے اپیل کرتے ہیں کہ آؤ مل کر ان کینالوں کے خلاف مشترکہ جدوجہد کریں۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی نے دریائے سندھ پر 6 نہروں کی تعمیر کے منصوبے کے خلاف احتجاجی تحریک شروع کرنے اور 25 مارچ کو سندھ بھر کے تمام ضلعی ہیڈ کوارٹرز میں احتجاج کا اعلان کیا ہے۔ پیپلز پارٹی سندھ کے رہنماؤں نثار کھوڑو، وقار مہدی اور عاجز دھامراہ نے کراچی میں پریس کانفرنس سے خطاب...
پشاور: وزارت داخلہ کا ملازم لاپتا ہونے کے کیس میں عدالت نے وفاقی و صوبائی حکومتوں سے جواب طلب کرلیا۔ ہائی کورٹ میں وزارت داخلہ کے ملازم کے لاپتا ہونے کے خلاف دائر درخواست پر سماعت قائم مقام چیف جسٹس ایس ایم عتیق شاہ نے کی ، جس میں عدالت نے وفاقی اور صوبائی حکومت سے 14 دن میں جواب طلب کرلیا ۔ دوانِ سماعت درخواست گزار کے وکیل امین الرحمٰن یوسف زئی ایڈووکیٹ نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ لاپتا شخص وزارت داخلہ کا ملازم ہے، پشاور سے اٹھایا گیا ہے۔ درخواست گزار کے بھائی کو 6 ماہ پہلے تھانہ پہاڑی پورہ کی حدود سے اٹھایا گیا تھا۔ لاپتا شخص وزارت داخلہ میں ڈیٹا اینٹری...
پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی نےعید الفطر کی چھٹیوں کا اعلان کردیا۔ پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق 31 مارچ سے 2اپریل تک عیدالفطرکی تعطیلات ہونگی۔ شفٹوں میں ڈیوٹیاں انجام دینے والے افسران اور ملازمین اپنے شیڈول کے مطابق کام کریں گے۔ پی اے اے کی جانب سےعید الفطر کےموقع پرایڈوانس تنخواہ اورپنشن 24 مارچ کو ادا کی جائے گی۔
فوٹو: فائل خیبر پختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں بچے کی تشدد زدہ لاش ملنے کے کیس میں پیش رفت ہوئی ہے، پولیس نے بچے کی ماں اور سوتیلے باپ کو گرفتار کرلیا۔ڈی آئی خان کے عید گاہ کی جنازہ گاہ سے بچےکی تشدد زدہ لاش ملنے کے واقعے کی سی سی ٹی وی ویڈیو سامنے آئی، جس میں ماں بیٹے کی لاش عید گاہ کی جنازہ گاہ میں رکھتے ہوئے نظر آئی۔ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ڈی ایس پی) محمد عدنان کا کہنا ہے کہ بچے کی ماں اور سوتیلے باپ کو گرفتار کر لیا گیا ہے، خاتون نے دوران تفتیش شوہر کے ساتھ مل کر بیٹے کے قتل کا اعتراف کیا۔ڈی ایس پی کا کہنا ہے کہ قتل...
کراچی: حکومت سندھ نے عیدالفطر پر دی جانے والی چھٹیوں کا اعلان کر دیا۔ حکومت سندھ کے محکمہ سروس جنرل ایڈمنسٹریشن اینڈ کوآرڈینیشن کی جانب سے عیدالفطر کی چھٹیوں سے متعلق نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ نوٹفیکیشن کے مطابق عیدالفطر پرپیر 31 مارچ سے بدھ 2 اپریل تک 4 روزہ تعطیلات ہوں گی۔
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)عیدالفطر کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس اتوار 30 مارچ کو طلب کر لیا گیا ہے۔رویت ہلال کی زونل کمیٹیوں کے اجلاس مقررہ مقامات پر ہوں گے۔پاکستان میں عیدالفطر 31 مارچ کو ہونے کے قوی امکانات موجود ہیں، ماہرینِ فلکیات کا کہنا ہے کہ چاند کی پیدائش رواں ماہ کی 29 تاریخ کو ہو گی۔ ماہرینِ کے مطابق سعودی عرب میں 29 مارچ کو چاند نظر آنے کے امکانات نہیں، پاکستان اور سعودی عرب میں اس سال عید الفطر ایک ہی روز 31 مارچ کو ہونے کے امکانات ہیں۔ماہرینِ فلکیات کے مطابق 30 مارچ کو دنیا کے اکثر حصوں میں چاند انسانی آنکھ سے بھی دیکھا جا سکے گا، 30 مارچ کو چاند...
ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل اسلام آباد نے پلاٹوں کی غیر قانونی الاٹمنٹ کرنے پر سی ڈی اے کے 4 افسران کو گرفتار کرلیا۔ یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد ہائیکورٹ نے ٹیکس فراڈ کیس میں ملزم کو 100 روپے کے عوض ضمانت کیوں دی؟ ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ان افسران پر الزام ہے کہ انہوں نے اسلام آباد کے مختلف موضع میں رشوت لے کر غیر متعلقہ لوگوں کو اربوں روپوں کی مالیت کے 43 پلاٹ الاٹ کیے تھے۔ ایف آئی اے نے گرفتار افسران کیخلاف مقدمہ درج کر لیا۔ گرفتار ملزمان میں آصف علی خان، امداد علی، علی مصطفی اور ارشد محمود شامل ہیں۔ ملزمان سی ڈی اے میں بطور ایڈشنل ڈائریکٹر، ڈپٹی ڈائریکٹر، اسٹیٹ منیجمنٹ آفیسر...
سابق وزیراعظم میاں نواز شریف سے صدر سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن میاں محمد رؤف عطا کی ملاقات ہوئی، جس میں نواز شریف نے بلوچستان کی موجودہ صورتحال پر گہرے دکھ اور تشویش کا اظہار کرتے ہوئے جلد بلوچستان کا دورہ کرنے کا اعلان کیا۔ تفصیلات کے مطابق جمعے کے روز صدر سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن میاں محمد رؤف عطا نے سابق وزیراعظم میاں نواز شریف سے جاتی امرا لاہور میں ملاقات کی۔ ملاقات میں وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ اورصدر بلوچستان ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن بھی موجود تھے جبکہ ملاقات میں بلوچستان سمیت امن و امان کی بگڑتی ہوئی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اعلامیے کے مطابق صدر سپریم کورٹ بار نے زور دیا کہ...
موٹروے پولیس کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان ڈے کی پریڈ کے موقع پر اسلام آباد اور راولپنڈی میں 22 مارچ کو دوپہر 12 بجے سے لے کر 23 مارچ کو دوپہر تین بجے تک بڑی گاڑیوں کے داخلے پر پابندی ہو گی۔ اسلام ٹائمز۔ یومِ پاکستان کے موقع پر اسلام آباد اور راولپنڈی میں ٹرک، مسافر بسوں اور مال بردار گاڑیوں سمیت دیگر ہیوی ٹریفک کے داخلے پر پابندی ہو گی۔ نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان ڈے کی پریڈ کے موقع پر اسلام آباد اور راولپنڈی میں 22 مارچ کو دوپہر 12 بجے سے لے کر 23 مارچ کو دوپہر تین بجے...
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے محکمہ تعلیم ختم کردیا، اسکولوں کا نظام انتہائی گرچکا ہے، ایگزیکٹیو آرڈر پر دستخط ہے۔ نجی نیوز چینل کے مطابق امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نے محکمہ تعلیم کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تعلیم کے نظام میں بڑی تبدیلیاں لا رہے ہیں، تعلیمی اداروں کے معاملات ریاستیں خود دیکھیں گی، امریکا میں اسکولوں کا نظام انتہائی گر چکا ہے۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ اسکولوں کے طلبہ کو بنیادی ریاضی تک نہیں آتی، محکمہ تعلیم کے پاس بڑی عمارتیں ہیں مگر تعلیم نہیں، محکمہ تعلیم بند کرنے سے ریاستی گورنر خوش ہیں، لنڈا میک محکمہ تعلیم کی آخری سیکرٹری ہوں گی،اداروں کو اپنی کارکردگی بہتر کرنے کی ضرورت ہے۔ دریں اثنا ڈیموکریٹس نے محکمہ...
جاوید محمود امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مشیر اور دنیا کے امیر ترین شخص ایلون مسک جنہیں ٹرمپ کا سیدھا ہاتھ سمجھا جاتا ہے ،کے لیے 2025کا مالی سال کچھ زیادہ اچھا ثابت نہیں ہوا۔ رواں سال اب تک ان کی دولت میں 132ارب ڈالرز کی کمی ہو چکی ہے۔ 10مارچ کو ٹیسلا کے حصص کی قیمت میں 15فیصد کمی ہوئی جس کے نتیجے میںایلون مسک کو ایک ہی دن میں 29ارب ڈالرز کا نقصان برداشت کرنا پڑا۔ اس وقت ان کی مجموعی دولت 301ارب ڈالرز تک آگئی ہے جبکہ سال 2025 کا آغاز انہوں نے 433ارب ڈالر کے ساتھ کیا تھا ۔دسمبر 2024 میں ایلون مسک کی دولت 486ارب ڈالرز کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی تھی مگر 2025میں...
اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے ریاست مخالف مہم اور حساس سرکاری ڈیٹا لیک کرنے کے الزام میں ملزم کا 4 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا۔ وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) نے ریاست مخالف مہم اور حساس سرکاری ڈیٹا سوشل میڈیا پر لیک کرنے والے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کیا تھا، جس کے بعد اسے جوڈیشل مجسٹریٹ کے سامنے پیش کیا گیا۔ یہ بھی پڑھیں سوشل میڈیا پر کالعدم تنظیم کی ویڈیو وائرل کرنے والا ملزم گرفتار میڈیا رپورٹس کے مطابق اسد نواز نامی ملزم کو اسلام آباد کے نواحی علاقے بنی گالہ میں چھاپہ مار کر گرفتار کیا گیا۔ ایف آئی اے کے سائبر کرائم ونگ نے ان کے خلاف پریوینشن آف الیکٹرانک کرائمز ایکٹ (پیکا)...
چیمپئنز ٹرافی کے اسکواڈ سے غیر مؤثر قرار دیے جانے کے بعد ڈراپ ہونے والے بھارتی فاسٹ بولر محمد سراج نے کپتان روہت شرما کے اس تبصرے پر کرارا جواب دے دیا۔ فاسٹ بولر محمد سراج نے اِنڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) 2025 ایڈیشن شروع ہونے سے قبل ہونے والی پریس کانفرنس میں بتایا کہ انہوں نے گزشتہ برس زیادہ تر وکٹیں پُرانی گیند سے لیں۔ ان کا اکانومی ریٹ بھی کم ہے۔ اعداد و شمار خود بولتے ہیں۔ انہوں نے نئی اور پرانی دونوں گیندوں سے اچھی کارکردگی دکھائی ہے۔ چیمپئنز ٹرافی کے اسکواڈ کے اعلان سے قبل محمد سراج کی فارم اچھی نہیں تھی۔ جب اسکواڈ کا اعلان کیا گیا تو بھارت کے کپتان روہت شرما کا کہنا...
ترجمان نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس کا کہنا ہے کہ اسلام آباد، راولپنڈی میں 22 اور 23 مارچ کو بڑی گاڑیوں کا داخلہ بند ہوگا، بڑی گاڑیوں کا داخلہ 22 مارچ دوپہر 12 سے 23 مارچ سہ پہر 3 بجے تک بند ہوگا۔پشاور سے براستہ جی ٹی روڈ آنے والی بڑی گاڑیوں کو مارگلہ اور ٹیکسلا پر روک دیا جائے گا، پشاور سے براستہ موٹروے پر آنے والی بڑی گاڑیوں کو برہان انٹرچینج پر روک دیا جائے گا۔ لاہور سے براستہ موٹر وے آنے والی بڑی گاڑیاں چکری انٹرچینج پر روک دی جائیں گی، لاہور سے براستہ جی ٹی روڈ آنے والی بڑی گاڑیوں کو مندرا ٹول پلازہ پر روک دیا جائے گا۔ترجمان موٹروے کا کہنا ہے کہ کشمیر...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 21 مارچ 2025ء) اگر گلیشیئر موجودہ رفتار سے پگھلتے رہے تو رواں صدی کے دوران بہت سے خطوں میں ان کا وجود مٹ جائے گا جس سے میدانی علاقوں میں رہنے والے کروڑوں لوگوں کی زندگی خطرے میں پڑ جائے گی۔گرین لینڈ اور انٹارکٹکا (قطب جنوبی) میں برف کی تہیں اور دنیا بھر کے گلیشیئر دراصل کرہ ارض پر تازہ پانی کے 70 فیصد ذخائر ہیں۔ ان کی صورتحال سے موسمیاتی تبدیلی کا اندازہ بھی لگایا جا سکتا ہے کیونکہ مستحکم موسمیاتی حالات میں ان کا حجم تبدیل نہیں ہوتا جبکہ بڑھتی حدت کے نتیجے میں یہ برف پگھلنے لگتی ہے۔ Tweet URL گلیشیئروں کی نگرانی کے عالمی ادارے (ڈبلیو جی ایم ایس)...
اسلام آباد: پاکستان میں تعینات امریکا کی قائم مقام سفیر نٹالی بیکر نے حکومت کے معاشی اقدامات کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ امریکا پاکستان کے ساتھ اقتصادی تعاون کو مزید فروغ دینے اور سرمایہ کاری کے نئے مواقع پیدا کرنے کے لیے پرعزم ہے۔ وزارت خزانہ کے مطابق وفاقی وزیر خزانہ اور محصولات محمد اورنگزیب سے جمعے کو امریکا کی ناظم الامور اور قائم مقام سفیر نٹالی بیکر نے ملاقات کی، جس میں دو طرفہ اقتصادی تعاون اور پاکستان کے ترجیحی شعبوں میں امریکی سرمایہ کاری بڑھانے کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پروزیر خزانہ نے امریکی سفیر کو حکومت کے معاشی اصلاحاتی ایجنڈے پر بریفنگ دی، جو وزیر اعظم شہباز شریف کے ویژن...
یوم علیؑ پر اپنے پیغام میں ایس یو سی پاکستان کے سربراہ کا کہنا تھا کہ پاکستان کے مسائل کا حل بھی شفاف، منصفانہ، عادلانہ نظام حکومت میں مضمر ہے جس میں امیر المومنین ؑ کے مثالی دور کے اصولوں سے استفادہ کرتے ہوئے ظلم کا نام ونشان مٹایا جائے، ناانصافی اور تجاوز کا خاتمہ کیا جائے، تمام شہریوں کو ان کے بنیادی حقوق دستیاب ہوں۔ اسلام ٹائمز۔ شیعہ علماء کونسل پاکستان کے سربراہ علامہ سید ساجد علی نقوی نے 21 رمضان المبارک کی مناسبت سے اپنے پیغام میں کہا کہ حضرت علی ؑ ابن ابی طالب ؑ کی شہادت رحلت پیغمبر کے بعد تاریخ کا سانحہ کبریٰ ہے، چنانچہ 19 رمضان ابن ملجم کی ضرب کے بعد آسمان و...
جامع مسجد علی حوزہ علمیہ جامعتہ المنتظر ماڈل ٹاون میں خطبہ جمعہ دیتے ہوئے حافظ ریاض نجفی نے کہا دعا کرتے ہوئے انسان کو یہ لالچ یعنی رغبت ہونی چاہیے کہ د عا قبول ہوگی اور دوسری طرف خوف بھی ہونا چاہیے کہ شاید دعا قبو ل نہ بھی ہو۔ ان کا کہنا تھا کہ اسلام کے مخلص بنو اور دعا کرو۔ پھر خدا کے پاس تمہاری دعا قبول ہوگی۔ اسلام ٹائمز۔ وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے صدر علامہ حافظ سید ریاض حسین نجفی نے کہا ہے کہ ماہ رمضان المبارک میں ہم اللہ کے مہمان ہیں وہ ہمارا میزبان ہے، یہ خیال رہے کہ وہ خالق ہے اور ہم مخلوق۔ مکرم اور مقرب ترین بندہ وہ ہے جو تقوی...
ڈھاکا(نیوز ڈیسک) عیدالفطر کی آمد آمد ہے اور اسلامی ممالک میں عید تعطیلات کا اعلان ہو رہا ہے ایک اسلامی ملک نے عید کی چھٹیوں میں اضافہ کر دیا ہے۔ رمضان المبارک کا آخری عشرہ شروع ہوچکا ہے اور آئندہ ہفتہ دنیا بھر میں رویت کے مطابق دنیا بھر کے مسلمان 30 یا 31 مارچ کو عیدالفطر کا تہوار منائیں گے۔ اسلامی ممالک میں عیدالفطر کے موقع پر طویل سرکاری چھٹیوں کا اعلان کیا جاتا ہے اور اب ایک ملک نے اس میں غیر معمولی اضافہ کر دیا ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق بنگلہ دیش کی عبوری حکومت نے عید پر سرکاری ملازمین کے لیے 9 دن کی چھٹیوں کا اعلان کیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق اس سے قبل...
8 اپریل کو جوڈیشل کمیشن کے اجلاس میں لاہور ہائیکورٹ کے 5 سنئیر ججز میں سے سپریم کورٹ کے ججز کی تقرری کی جائے گی۔ اسلام ٹائمز۔ سپریم کورٹ میں لاہور ہائیکورٹ سے ججز کی تقرری کا معاملہ، چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی نے 8 اپریل کو جوڈیشل کمیشن کا اجلاس طلب کرلیا۔ اجلاس میں لاہور ہائیکورٹ کے 5 سنئیر ججز میں سے سپریم کورٹ کے ججز کی تقرری کی جائے گی۔ لاہور ہائی کورٹ کے 5 سینئر ججز میں سے 2 ججز کی سپریم کورٹ میں تقرری ہوگی۔
اسلام آباد: چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے سپریم کورٹ میں مزید دو ججوں کی تعیناتی کے لیے جوڈیشل کمیشن کا اہم اجلاس طلب کرلیا۔ چیف جسٹس پاکستان یحییٰ خان افریدی نے 8 اپریل کو جوڈیشل کمیشن کا اجلاس طلب کرلیا، جس میں سپریم کورٹ میں دو مزید ججز لانے پر غور کیا جائے گا۔ سپریم کورٹ میں دو ججز لاہور ہائی کورٹ سے لانے پر غور ہوگا اور اس کے لیے لاہور ہائی کورٹ کے 5 سینیئر ججوں کے ناموں کو زیر غور لایا جائے گا۔ Post Views: 1
جماعت اسلامی کی جانب سے غزہ میں اسرائیلی جارحیت اور جنگ بندی معاہدے کی خلاف کراچی میں امریکی قونصلیٹ کے قریب احتجاجی ریلی نکالی گئی۔پولیس نے مارچ کے شرکاء کو امریکی قونصلیٹ جانے سے روک دیا، اس موقع پر کارکنوں اور پولیس کے درمیان تلخ کلامی بھی ہوئی، کارکنوں کی جانب سے زبردست نعرے لگائے گئے۔مظاہرین نے بوٹ بیسن پر استقبالیہ کیمپ لگایا جہاں سے شرکا نے بینرز اور پلے کارڈز، مخصوص فلسطینی رومال اور فلسطینی پرچم حاصل کیے۔مظاہرین کا مطالبہ تھا کہ غزہ میں قتلِ عام بند کیا جائے، بین الاقوامی برادری غزہ میں اسرائیلی دہشتگردی کے خلاف آواز بلند کرے۔ پولیس نے امریکی قونصلیٹ کی طرف جانے والے ریلی کے شرکا کو مائی کولاچی پر روک دیا جس...
چیف جسٹس آف پاکستان نے 8 اپریل کو جوڈیشل کمیشن کا اجلاس طلب کرلیا ہے۔ ذرائع کے مطابق جوڈیشل کمیشن کے اجلاس میں سپریم کورٹ میں دو مزید ججز لانے پر غور ہوگا۔ ذرائع کے مطابق لاہورہائی کورٹ کے 5 سینیئر ججز میں سے 2 کو سپریم کورٹ لانے پر غور ہوگا۔ ذرائع کے مطابق جسٹس شجاعت علی خان کی اپنے متعلق جوڈیشل کمیشن میں دیے گئے ریمارکس حذف کرنے کی درخواست پر بھی جوڈیشل کمیشن غور کرے گا۔ ذرائع کے مطابق جوڈیشل کمیشن نے اپنے 4 جولائی 2024 کے اجلاس میں جسٹس شجاعت علی کے خلاف ریمارکس دیے تھے۔ اینٹی کرپشن ہاٹ لائن صرف سپریم کورٹ سے متعلق قائم کی گئی ہے، وضاحتی اعلامیہسپریم کورٹ آف پاکستان نے کہا ہے...
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )سپریم کورٹ میں لاہور ہائیکورٹ سے 2 ججز لانے کے معاملے پر چیف جسٹس یحییٰ خان آفریدی نے 8 اپریل کو جوڈیشل کمیشن کا اجلاس طلب کرلیا۔نجی ٹی وی آج نیوز کے مطابق چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے جوڈیشل کمیشن کا اجلاس طلب کرلیا، جس میں سپریم کورٹ میں 2 مزید ججز لانے پر غور کیا جائے گا، سپریم کورٹ میں 2 ججز لاہور ہائیکورٹ سے لانے پر غور ہوگا۔لاہور ہائیکورٹ کے 5 سینئر ججز کو سپریم کورٹ لانے کے لئے معاملہ زیر غور لایا جائے گا، اس حوالے سے 8 اپریل کو جوڈیشل کمیشن کا اجلاس طلب کیا گیا ہے۔واضح رہے کہ 10 فروری کو جوڈیشل کمیشن نے سپریم کورٹ میں 6 مستقل...
کراچی(شوبز ڈیسک)ماڈل و اداکارہ نازش جہانگیر نے خود سے متعلق مبینہ طور پر غلط معلومات پھیلانے والے افراد کو خبردار کرتے ہوئے دھمکی دی ہے کہ اگر ان سے متعلق غلط خبریں پھیلانا بند نہیں کی گئیں تو وہ سب کے خلاف قانونی کارروائی کریں گی۔ نازش جہانگیر نے انسٹاگرام اسٹوری میں پوسٹ شیئر کرتے ہوئے اسے نوٹس کا نام دیا اور لکھا کہ وہ اس نوٹس کے ذریعے سب کو خبردار کرنا چاہتی ہیں۔ انہوں نے لکھا کہ جو سوشل میڈیا پیجز، افراد اور ادارے ان سے متعلق غلط معلومات پھیلا رہے ہیں، وہ 24 گھنٹے کے اندر اپنی تمام پوسٹس ڈیلیٹ کردیں اور ان سے معافی مانگیں۔ نازش جہانگیر نے لکھا کہ 24 گھنٹے میں ان سے متعلق...
انتظامیہ کا کہنا ہے کہ تمام بڑی گاڑیوں کے مالکان اور ڈرائیوران کو ہدایت کی جاتی ہے کہ کسی بھی تکلیف و پریشانی سے بچنے کے لیے 22 مارچ دوپہر 12 بجے سے 23 مارچ سہ پہر،3 بجے تک راولپنڈی اسلام آباد کی طرف سفر سے گریز کریں اور کسی محفوظ مقام پر اپنے قیام کریں۔ اسلام ٹائمز۔ جڑواں شہروں میں مورخہ 22 مارچ دوپہر 12 بجے سے 23 مارچ سے سہ پہر 3 بجے تک تمام بڑی گاڑیوں کا داخلہ بند ہوگا۔ تمام بڑی گاڑیوں کو مندرجہ ذیل مقامات پر روک دیا جائے گا، پشاور سے براستہ جی ٹی روڈ بجانب راولپنڈی اسلام آباد آنے والی تمام بڑی گاڑیوں کو مارگلہ اور ٹیکسلا کے مقام پر روک دیا جائے...
ملزم نے پاسپورٹ اینڈ امیگریشن ڈیٹا بیس تک غیر قانونی رسائی حاصل کی، شہریوں کے ذاتی پاسپورٹس اور اعلیٰ سرکاری شخصیات کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کیں، عوام میں خوف و ہراس پھیلانے کی کوشش کی۔ اسلام ٹائمز۔ اسلام آباد کی مقامی عدالت نے ریاست مخالف مہم اور حساس سرکاری ڈیٹالیک کرنے والے ملزم کا چار روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق ملزم انس نواز کو ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد پیش کیا گیا، ایف آئی اے نے ملزم کے 5 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کرتے ہوئے موقف اپنایا کہ ملزم سے تفتیش کرنی ہے، ریمانڈ دیا جائے۔ جوڈیشل مجسٹریٹ عباس شاہ نے ملزم کا 4 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرتے ہوئے اسے ایف آئی...
ملزم نے پاسپورٹ اینڈ امیگریشن ڈیٹا بیس تک غیر قانونی رسائی حاصل کی، شہریوں کے ذاتی پاسپورٹس اور اعلیٰ سرکاری شخصیات کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کیں، عوام میں خوف و ہراس پھیلانے کی کوشش کی۔ اسلام ٹائمز۔ اسلام آباد کی مقامی عدالت نے ریاست مخالف مہم اور حساس سرکاری ڈیٹالیک کرنے والے ملزم کا چار روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق ملزم انس نواز کو ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد پیش کیا گیا، ایف آئی اے نے ملزم کے 5 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کرتے ہوئے موقف اپنایا کہ ملزم سے تفتیش کرنی ہے، ریمانڈ دیا جائے۔ جوڈیشل مجسٹریٹ عباس شاہ نے ملزم کا 4 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرتے ہوئے اسے ایف آئی...
وفاقی حکومت نے آمریت کی یاد تازہ کردی،پیپلز پارٹی کا کینال منصوبے کے خلاف احتجاجی تحریک کا اعلان WhatsAppFacebookTwitter 0 21 March, 2025 سب نیوز کراچی(آئی پی ایس )پاکستان پیپلزپارٹی کی صوبائی قیادت نے وفاقی حکومت کے اقدامات کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے دریائے سندھ پر 6 کینالوں کے منصوبے کے خلاف احتجاجی تحریک شروع کرنے اور 25 مارچ کو سندھ بھر کے تمام ضلعی ہیڈ کوارٹرز میں احتجاج کا اعلان کر دیا۔کراچی میں پی پی پی سندھ کے صدر نثار احمد کھوڑو نے وقار مہدی اور عاجز دھامرا کے ہمراہ پریس کانفرنس میں کہا کہ پیپلز پارٹی کی جانب سے متنازع 6 کینال منصوبے کے خلاف 25 مارچ کو سندھ کے تمام ضلعی ہیڈکوارٹرز میں ریلیاں...
یوم پاکستان پریڈ، جمعہ اور ہفتہ کو اسلام آباد میں بڑی گاڑیوں کا داخلہ بند WhatsAppFacebookTwitter 0 21 March, 2025 سب نیوز اسلام آباد/راولپنڈی(سب نیوز)جڑواں شہروں میں مورخہ 22 مارچ دوپہر 12 بجے سے 23 مارچ سے سہ پہر 3 بجے تک تمام بڑی گاڑیوں کا داخلہ بند ہوگا۔تمام بڑی گاڑیوں کو مندرجہ ذیل مقامات پر روک دیا جائے گا، پشاور سے براستہ جی ٹی روڈ بجانب راولپنڈی اسلام آباد آنے والی تمام بڑی گاڑیوں کو مارگلہ اور ٹیکسلا کے مقام پر روک دیا جائے گا۔ پشاور سے براستہ موٹروے پر آنے والی تمام بڑی گاڑیوں کو برہان انٹرچینج پر روک دیا جائے گا، لاہور سے براستہ موٹروے پر آنے والی تمام بڑی گاڑیاں چکری انٹرچینج کے مقام پر...
فائل فوٹو۔ عیدالفطر کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس اتوار 30 مارچ کو طلب کر لیا گیا ہے۔ مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس وزارت مذہبی امور اسلام آباد میں ہوگا، چیئرمین مولانا عبدالخبیر آزاد اجلاس کی صدارت کریں گے۔ رویت ہلال کی زونل کمیٹیوں کے اجلاس مقررہ مقامات پر ہوں گے۔عیدالفطر 31 مارچ کو ہونے کے قوی امکانات پاکستان میں عیدالفطر 31 مارچ کو ہونے کے قوی امکانات موجود ہیں، ماہرینِ فلکیات کا کہنا ہے کہ چاند کی پیدائش رواں ماہ کی 29 تاریخ کو ہو گی۔ماہرینِ کے مطابق سعودی عرب میں 29 مارچ کو چاند نظر آنے کے امکانات نہیں، پاکستان اور سعودی عرب میں اس سال عید الفطر ایک ہی روز 31 مارچ کو ہونے...
سپریم کورٹ کی جانب سے جاری وضاحتی اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ اینٹی کرپشن ہاٹ لائن صرف سپریم کورٹ سے متعلق قائم کی گئی ہے، ہاٹ لائن صرف سپریم کورٹ میں مقدمات فکسنگ اور دیگر انتظامی امور سے متعلق ہے۔ اسلام ٹائمز۔ اینٹی کرپشن ہاٹ لائن سے متعلق سپریم کورٹ آف پاکستان نے وضاحتی اعلامیہ جاری کردیا۔ سپریم کورٹ کی جانب سے جاری وضاحتی اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ اینٹی کرپشن ہاٹ لائن صرف سپریم کورٹ سے متعلق قائم کی گئی ہے، ہاٹ لائن صرف سپریم کورٹ میں مقدمات فکسنگ اور دیگر انتظامی امور سے متعلق ہے۔ اعلامیہ میں مزید کہا گیا ہے کہ ہاٹ لائن پر سپریم کورٹ افسران سے متعلق شکایات درج کرائی جاسکتی ہیں، سپریم...

سپریم کورٹ میں 2ججز لاہور ہائیکورٹ سے لانے کا معاملہ ،چیف جسٹس نے 8اپریل کو جوڈیشل کمیشن کا اہم اجلاس طلب کرلیا
سپریم کورٹ میں 2ججز لاہور ہائیکورٹ سے لانے کا معاملہ ،چیف جسٹس نے 8اپریل کو جوڈیشل کمیشن کا اہم اجلاس طلب کرلیا WhatsAppFacebookTwitter 0 21 March, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)سپریم کورٹ میں لاہور ہائیکورٹ سے 2 ججز لانے کے معاملے پر چیف جسٹس پاکستان یحیی خان آفریدی نے 8 اپریل کو جوڈیشل کمیشن کا اجلاس طلب کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس پاکستان یحیی آفریدی نے جوڈیشل کمیشن کا اجلاس طلب کرلیا، جس میں سپریم کورٹ میں 2 مزید ججز لانے پر غور کیا جائے گا، سپریم کورٹ میں 2 ججز لاہور ہائیکورٹ سے لانے پر غور ہوگا۔ لاہور ہائیکورٹ کے 5 سینئر ججز کو سپریم کورٹ لانے کے لیے زیر غور لایا جائے گا، اس...
عیدالفطر کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس طلب WhatsAppFacebookTwitter 0 21 March, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)عید الفطر کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس اتوار 30 مارچ کو طلب کرلیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق عید الفطر کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس اتوار 30 مارچ کو طلب کرلیا گیا، جو شوال 1446 کے چاند کی شہادتیں جمع کرے گا۔مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس وزارت مذہبی امور اسلام آباد میں ہوگا، جس کی صدارت چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد کریں گے۔رپورٹ کے مطابق رویت ہلال کمیٹی کی زونل کمیٹیوں کے اجلاس مقررہ مقامات پر ہوں گے۔
ٹیکس اصلاحات میں پیش رفت ،وزیرِاعظم کے خصوصی اقدامات سے قومی خزانے کو 31 اعشاریہ5ارب روپے کا فائدہ WhatsAppFacebookTwitter 0 21 March, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)وزیرِاعظم شہباز شریف کی ہدایت پر ٹیکس اصلاحات کے سلسلے میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے، جس کے نتیجے میں قومی خزانے کو مجموعی طور پر 31 اعشاریہ5ارب روپے کا فائدہ پہنچا ہے۔ تفصیلات کے مطابق لاہور ہائی کورٹ نے بینکوں کی اضافی آمدن پر ٹیکس سے متعلق حکم امتناع کی درخواست خارج کر دی، جس سے قومی خزانے میں 8اعشاریہ4ارب روپے کی وصولی ممکن ہو سکی جبکہ ایک ماہ مجموعی طور پر ساڑھے 31 ارب روپے کا فائدہ ہوا۔ اس سے قبل سندھ ہائی کورٹ کے فیصلوں سے 23 ارب...
کراچی: پاکستان پیپلزپارٹی کی صوبائی قیادت نے وفاقی حکومت کے اقدامات کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے دریائے سندھ پر 6 کینالوں کے منصوبے کے خلاف احتجاجی تحریک شروع کرنے اور 25 مارچ کو سندھ بھر کے تمام ضلعی ہیڈ کوارٹرز میں احتجاج کا اعلان کر دیا۔ کراچی میں پی پی پی سندھ کے صدر نثار احمد کھوڑو نے وقار مہدی اور عاجز دھامرا کے ہمراہ پریس کانفرنس میں کہا کہ پیپلز پارٹی کی جانب سے متنازع 6 کینال منصوبے کے خلاف 25 مارچ کو سندھ کے تمام ضلعی ہیڈکوارٹرز میں ریلیاں نکالی جائیں گی اور مظاہرے کیے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ کینال منصوبے کے خلاف جلسے بھی کریں گے اور گلی گلی احتجاج کریں...
احتجاجی مظاہرے سے خطاب میں علامہ باقر عباس زیدی نے کہا کہ دنیا دیکھ لے کہ صہیونی ڈرپوک قوم ہے، جلد وہ وقت آئے گا جب بیت المقدس میں نماز ادا کی جائے گی، پاکستان کے سیاست دانوں کو چاہیئے وہ فلسطین کے لئے اقوام عالم میں آواز اٹھائیں۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین کی جانب سے یوم یکجہتی فلسطین و یمن منایا گیا۔ اس حوالے سندھ بھر اور شہر قائد کی مختلف جامع مساجد کے باہر بعد نماز جمعہ احتجاجی مظاہرے اور ریلیاں نکالی گئیں جس میں مظاہرین بڑی تعداد میں شریک ہوئے اور فلسطین اور یمن میں اسرائیلی بربریت کے خلاف صدائے احتجاج بلند کیا۔ احتجاجی مظاہروں سے علامہ باقر عباس زیدی، علامہ صادق جعفری، علامہ مختار امامی،...
کراچی(نیوز ڈیسک) محکمہ موسمیات نے کراچی والوں کر خبردار کرتے ہوئے کہا کہ آج سے درجہ حرارت میں اضافے کا امکان ظاہر کردیا۔ تفصیلات کے مطابق موسم کے تیور بدل گئے، محکمہ موسمیات نے دن کے اوقات میں گرمی بڑھنے کی پیشگوئی کردی۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج سے شہر قائد کا پارہ ہائی رہے گا تاہم دن میں گرم اور خشک ہوائیں چلنے کا امکان ہے اور زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت پینتیس سے سینتیس ڈگری سینٹی گریڈ تک جاسکتا ہے۔ موسم کا حال بتانے والوں نے کہا کہ آج سے ملک کے میدانی علاقوں میں دن کے درجہ حرارت میں بتدریج اضافے کا امکان ہے، لاہور، اسلام آباد ،کوئٹہ اور پشاورسمیت ملک کے بیشتر اضلاع میں...
وفاقی حکومت نے نجکاری منصوبے کے تحت نقصان میں چلنے والے 1700 یوٹیلیٹی سٹورز بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ سینیٹر عون عباس کی زیر صدارت سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے صنعت و پیداوار کا اجلاس ہوا، جس میں یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن کے مستقبل پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔اجلاس کو بتایا گیا کہ یوٹیلیٹی سٹورز حکومت کی نجکاری فہرست میں شامل ہیں، تاہم دو سالہ آڈٹ نہ ہونے کے باعث نجکاری کا عمل رک گیا ہے، آڈٹ اگست 2025 تک مکمل کرنے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔ سینیٹ کمیٹی کو بتایا گیا کہ اس وقت ملک بھر میں 3200 سے زائد یوٹیلیٹی سٹورز موجود ہیں، جن میں سے 1700 نقصان میں چل رہے ہیں اور انہیں بند کیا جائے...
وزارت بین الصوبائی رابطہ نے اختیارات کے غلط استعمال پر پاکستان اسپورٹس بورڈ کے ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل کو معطل کردیا۔ ذرائع کے مطابق اختیارات کاغلط استعمال کرنے پر پاکستان اسپورٹس بورڈ (پی ایس بی) کے ڈپٹی ڈائریکٹرجنرل شاہدالسلام کو معطل کر دیا گیا، اس حوالے سے وزارت بین الصوبائی رابطہ نے احکامات جاری کر دیئے ہیں۔ذرائع نے بتایا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے شاہدالسلام کی پرموشن کو غیر قانونی قراردیا تھا، عدالت نے شاہدالسلام کی پروموشن کا ریکارڈ بھی طلب کررکھا ہے۔
لاہور(نیوز ڈیسک) پاکستان ریلوے نے عیدالفطر پر مسافروں کی سہولت کیلیے کرایوں میں رعایت دینے کا اعلان کرتے ہوئے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ پاکستان ریلوے کی جانب سے ہر سال عید کے موقع پر اسپیشل ٹرینیں چلانے اور کرایوں میں رعایت دینے کا اعلان کیا جاتا ہے۔ جاری نوٹیفکیشن کے مطابق اس بار عیدالفطر پر کرایوں میں 20 فیصد رعایت دینے کا اعلان کیا گیا۔ نوٹیفکیشن میں بتایا کہ تمام میل، ایکسپریس اور انٹر سٹی ٹرینوں پر خصوصی رعایت ہوگی، کرایوں پر خصوصی رعایت صرف عیدالفطر کے تینوں روز تک ہی ہوگی۔ اس میں مزید بتایا گیا کہ 20 فیصد کرایوں میں کمی کا اطلاق ایڈوانس بکنگ پر بھی ہوگا تاہم عید اسپیشل ٹرینوں پر نہیں ہوگا، پاکستان ریلوے نے...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وفاقی حکومت نے نجکاری منصوبے کے تحت ملک بھر میں چلنے والے نقصان میں 1700 یوٹیلیٹی اسٹورز کو بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔اس بات کا انکشاف سینیٹر عون عباس کی زیر صدارت سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے صنعت و پیداوار کے اجلاس میں سامنے آیا، جس میں یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کے مستقبل پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ یوٹیلیٹی اسٹورز حکومت کی نجکاری کی فہرست میں شامل ہیں، لیکن دو سالہ آڈٹ کی عدم تکمیل کی وجہ سے نجکاری کا عمل تاخیر کا شکار ہو گیا ہے۔ حکام نے بتایا کہ آڈٹ اگست 2025 تک مکمل کرنے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔سینیٹ کمیٹی کو بتایا گیا کہ ملک بھر میں اس...
صدر آصف علی زرداری نے یومِ پاکستان اور عید الفطر کے پیش نظر پر قیدیوں کی سزاؤں میں 180 روز کی خصوصی چھوٹ دے دی۔ صدر مملکت نے سزاؤں میں کمی کی منظوری آئین کے آرٹیکل 45 کے تحت دی۔ سزاؤں میں کمی کا اطلاق قتل، جاسوسی اور ریاست مخالف سرگرمیوں میں ملوث قیدیوں پر نہیں ہوگا جبکہ زنا، چوری، ڈکیتی، اغواء اور دہشت گردی میں سزا یافتہ مجرموں پر بھی نہیں ہوگا۔ سزا میں کمی کا اطلاق مالی جرائم اور قومی خزانے کو نقصان پہنچانے والے مجرموں پر بھی نہیں ہوگا۔ سزا میں کمی کا اطلاق غیر ملکی افراد ایکٹ، 1946 اور منشیات کنٹرول (ترمیمی) ایکٹ 2022 ء کے تحت سزا یافتہ افراد پر نہیں ہوگا۔ ایک تہائی قید...
وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کی معاشی اصلاحات کی پالیسیوں کے مثبت اثرات سامنے آنا شروع ہوگئے ہیں، جس کے نتیجے میں قومی خزانے کو اربوں روپے کا فائدہ پہنچا ہے۔ لاہور ہائی کورٹ نے بینکوں کی اضافی آمدن (ونڈ فال پروفٹ) پر ٹیکس کے حوالے سے دائر حکم امتناع کی درخواست خارج کر دی ہے، جس کے باعث قومی خزانے میں 8.4 ارب روپے کی خطیر رقم شامل ہو گئی ہے۔ یہ کامیابی وزیرِ اعظم شہباز شریف کے اس وژن کا نتیجہ ہے، جس کے تحت انہوں نے فائنانس ایکٹ 2023 میں بینکوں کی اضافی آمدن پر ٹیکس نافذ کیا تھا۔ وزیرِ اعظم نے ان مقدمات پر خصوصی توجہ دیتے ہوئے وزیر قانون و انصاف اعظم نذیر تارڑ، وزیرِ...
اسلام آباد، ریاست مخالف مہم اور حساس سرکاری ڈیٹا لیک کرنے والے ملزم کا 4 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور WhatsAppFacebookTwitter 0 21 March, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس )ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے ریاست مخالف مہم اور حساس سرکاری ڈیٹا لیک کرنے کے الزام میں گرفتار ملزم انس نواز کا جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا۔جوڈیشل مجسٹریٹ محمد عباس شاہ نے کیس کی سماعت کے بعد ملزم کو چار روزہ جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے کرنے کا حکم دیا۔ ایف آئی اے نے عدالت سے ملزم کے 5 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی تھی تاہم عدالت نے 4 روزہ ریمانڈ منظور کرتے ہوئے تحریری حکمنامہ جاری کر دیا۔ پرچہ ریمانڈ کے...
لاہور(نیوز ڈیسک)عید الفطر سے قبل اکاؤنٹنٹ جنرل( اے جی) پنجاب نے اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے اشتراک سے سرکاری ملازمین کی تنخواہیں جاری کردیں۔ تفصیلات کے مطابق کنٹرولر جنرل آف اکاؤنٹس کی ہدایات پر اے جی پنجاب نے اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے اشتراک سے مائیکرو پیمنٹ گیٹ وے (ایم پی جی) کے ذریعے سرکاری ملازمین کی تنخواہیں جاری کیں۔ یہ جدید ڈیجیٹل نظام تنخواہیں فوری بغیر کسی تاخیر کے ملازمین کے بینک اکاؤنٹس میں منتقل کرتا ہے۔ اکاؤنٹنٹ جنرل پنجاب کا کہنا ہے کہ نئے ڈیجیٹل نظام سے نہ صرف سہولت میں اضافہ ہوا ہے بلکہ شفافیت اور رفتار کو بھی یقینی بنایا گیا ہے۔ مزیدپڑھیں:مریم نواز کی مسجد نبوی میں بچوں کے ساتھ گفتگو کی ویڈیو وائرل
وفاقی حکومت نجکاری منصوبے کے تحت نقصان میں چلنے والے اداروں کو بند کرنے کے لیے پیشرفت کررہی ہے، اور اب 1700 یوٹیلیٹی اسٹورز کو بند کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔ سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے صنعت و پیداوار کا اجلاس سینیٹر عون عباس کی زیرصدارت منعقد ہوا، جس میں حکام نے یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کے مستقبل پر تفصیلی بریفنگ دی۔ یہ بھی پڑھیں یوٹیلیٹی اسٹورز میں بدترین کرپشن تھی، جدید نظام سے کرپشن کا خاتمہ ہوگیا، وزیراعظم شہباز شریف حکام نے اجلاس کو بتایا کہ حکومت نے یوٹیلیٹی اسٹورز کی نجکاری کرنے کا حتمی فیصلہ کرلیا ہے، تاہم 2 سالہ آڈٹ نہ ہونے کے باعث یہ عمل رک گیا تھا، اب اگست 2025 تک آڈٹ مکمل کرنے کا ہدف...
اسلام آباد:ایم ڈی یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن نے کہا ہے کہ آڈٹ نہ ہونے کے سبب یوٹیلیٹی اسٹورز کی نجکاری رک گئی، آڈٹ مکمل ہونے پر نجاری ہوگی، 5 ہزار مستقل ملازمین کو سرپلس پول بھیجا جائیگا، چھ ہزار کنٹریکٹ اور ڈیلی ویجز فارغ ہوجائیں گے۔ سینیٹر عون عباس کی زیر صدارت سینیٹ کی قائمہ کمیٹی صنعت و پیداوار کا اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کے مستقبل پر بریفنگ دی گئی۔ ایم ڈی یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن نے کہا کہ یوٹیلیٹی اسٹورز حکومت کی نجکاری لسٹ پر ہے، دوسالہ آڈٹ نہ ہونے کے باعث نجکاری کا عمل رک گیا، اگست 2025ء میں دوسالہ آڈٹ مکمل کرنے کا ہدف ہے، یوٹیلٹی اسٹورز کی پراپرٹی کی ابتدائی تخمینہ لگایا گیا...
اقوام متحدہ :جنیوا میں اقوام متحدہ اور سوئٹزرلینڈ میں دیگر بین الاقوامی تنظیموں میں چین کے مستقل مندوب چھن شو نے اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کونسل کے 58ویں اجلاس میں انسانی حقوق کے فروغ کے لیے مذاکرات اور تعاون کےذریعے انسانی حقوق کے فروغ کے لیے دوستوں کے گروپ کی نمائندگی کرتے ہوئے مشترکہ بیان دیا، جس میں یکطرفہ پسندی کے اثرات پر تشویش کا اظہار کیا گیا اور حقیقی کثیرالجہتی کو اپنانے، انسانی حقوق کونسل میں عالمگیر، منصفانہ، غیر جانبدارانہ اور غیر انتخابی اصولوں پر عمل کرنے، سلامتی کے ذریعے انسانی حقوق کی حفاظت، ترقی کے ذریعے انسانی حقوق کو فروغ دینے اور تعاون کے ذریعے انسانی حقوق کو آگے بڑھانے پر زور دیا گیا۔جمعہ کے روز چینی...

چین سہ فریقی تعاون کے فروغ کے لئے جاپان اور جنوبی کوریا کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لئے تیار ہے، چینی وزارت خارجہ
بیجنگ :چینی وزارت خارجہ کی ترجمان ماؤ نینگ نے یومیہ پریس کانفرنس میں چین- جاپان- جنوبی کوریا کے وزرائے خارجہ اجلاس کے حوالے سےبتایا کہ چینی وزیر خارجہ وانگ ای چین -جاپان- جنوبی کوریا کے وزرائے خارجہ کے اجلاس میں شرکت کے لیے آج جاپان روانہ ہوئے ہیں اور جاپان کے ساتھ چھٹے چین جاپان اعلیٰ سطحی اقتصادی ڈائیلاگ کی مشترکہ صدارت کریں گے۔جمعہ کے روز چینی میڈ یا نے بتا یا کہ وزرائے خارجہ کے اجلاس میں تینوں فریقین چین- جاپان- جنوبی کوریا باہمی تعاون کو فروغ دینے اور مشترکہ دلچسپی کے علاقائی اور بین الاقوامی امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔ ماؤ نینگ نے کہا کہ گزشتہ سال مئی میں پانچویں چین- جاپان- جنوبی کوریا سربراہ اجلاس کے...
سٹی 42 : سٹیٹ بینک آف پاکستان نے عید الفطر کی تین روزہ تعطیلات کا اعلان کر دیا . سٹیٹ بینک کے مطابق تمام بینکس اور مالیاتی ادارے 31 مارچ 25 سے 2 اپریل تک بند رہیں گے۔ واضح رہے کہ حکومت پاکستان نے 31 مارچ سے 2 اپریل تک عید الفطر کی عام تعطیل کا اعلان کیا ہے ۔ ’زندگی‘ نے تاجروں کی سہولت کےلیے QR ساؤنڈ باکس متعارف کروا دیا
فاروق ستار کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر سندھ نے کہا کہ ایک جماعت جو بڑے دعوے کرتی تھی، بلوچستان میں جعفر ایکسپریس کے سانحے پر تعزیت نہیں کی، جو کہ افسوسناک ہے، یہ جماعت پیسے کے بدلے سودے بازی کر رہی ہے اسلام ٹائمز۔ گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے اپنے عوامی انداز کو برقرار رکھتے ہوئے بیسویں سحری خداداد کالونی میں کی۔ اس موقع پر رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر فاروق ستار نے گورنر سندھ کا خیرمقدم کیا۔ گورنر کی آمد پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں اور آتشبازی کا مظاہرہ کیا گیا۔ گورنر سندھ کامران ٹیسوری اور ایم کیو ایم رہنما فاروق ستار نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ روزانہ کسی نہ کسی...
اسلام آباد ڈسٹرکٹ جوڈیشری سروس ٹریبونل کی تشکیل نو کا نوٹیفکیشن غیرقانونی قرار WhatsAppFacebookTwitter 0 21 March, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)اسلام آباد ڈسٹرکٹ جوڈیشری سروس ٹریبونل کی تشکیل نو کے لیے وزارت قانون کا 18 مارچ کا نوٹی فکیشن غیر قانونی قرار دے دیا گیا۔تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ڈسٹرکٹ جوڈیشری سروس ٹریبونل کے جسٹس طارق محمود جہانگیری، جسٹس بابر ستار اور جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان پر مشتمل ٹریبونل نے فیصلہ جاری کیا۔ ٹربیونل نے اپنے فیصلے میں کہا ہے کہ 13 مارچ کو جس اپیل کا فیصلہ محفوظ کیا گیا اس میں متفرق درخواست ٹریبونل کے لیے نامزد ججز کے پاس مقرر کی گئی، قائم مقام چیف جسٹس کی جانب سے نامزد کیے گئے...
اسلام آباد: صدر آصف علی زرداری نے یوم پاکستان اور عید الفطر 2025 کے موقع پر قیدیوں کے لیے خصوصی طور پر 180 دن کی سزا میں کمی کا اعلان کیا ہے. یہ فیصلہ آئین کے آرٹیکل 45 کے تحت کیا گیا۔90 دن کی خصوصی معافی تمام سزا یافتہ قیدیوں کے لیے ہوگی.سوائے ان افراد کے جو قتل، جاسوسی، ڈکیتی، اغوا، ریاست مخالف سرگرمیوں، زیادتی اور دہشت گردی جیسے سنگین جرائم میں ملوث ہیں۔اس کے علاوہ مالیاتی جرائم میں ملوث، قومی خزانے کو نقصان پہنچانے والے، غیر ملکیوں کے ایکٹ 1946 اور منشیات کنٹرول ایکٹ 2022 کے تحت سزا یافتہ افراد بھی اس رعایت سے مستفید نہیں ہوں گے۔یہ رعایت 65 سال سے زائد عمر کے مرد قیدیوں اور 60...
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔21 مارچ 2025)ایم ڈی یوٹیلٹی سٹورز کارپوریشن کا کہنا ہے کہ آڈٹ کے بعد کنٹریکٹ اور ڈیلی ویجز ملازمین کو فارغ کر دیاجائیگا ، آڈٹ نہ ہونے کے سبب یوٹیلیٹی سٹورز کی نجکاری رک گئی، سینیٹر عون عباس کی زیر صدارت سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے صنعت و پیداوار کا اجلاس ہوا، میڈیا رپورٹس کے مطابق یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن کے مستقبل پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ ایم ڈی یوٹیلٹی سٹورز کارپوریشن نے اجلاس میں بتایا کہ آڈٹ مکمل ہونے پر نجکاری کی جائیگی۔ 5 ہزار مستقل ملازمین کو سرپلس پول بھیجا جائیگا۔ چھ ہزار کنٹریکٹ اور ڈیلی ویجز فارغ ہوجائیں گے۔انہوں نے کہا کہ دو سالہ آڈٹ نہ ہونے کے باعث نجکاری کا عمل رک گیا...
کولکتہ: مغربی بنگال حکومت نے عید الفطر 2025 کے موقع پر سرکاری ملازمین کے لیے عید بونس کا اعلان کر دیا، جس سے ہزاروں ملازمین کو بڑا مالی ریلیف ملے گا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ممتا بینرجی حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ سرکاری ملازمین جن کی تنخواہ 44,000 بھارتی روپے سے کم ہے، انہیں 6,800 بھارتی روپے بطور عید بونس دیا جائے گا۔ یہ بونس ان ملازمین کے لیے مخصوص ہے جو پرفارمنس لنکڈ بونس اسکیم کا حصہ نہیں ہیں۔ مزید برآں، ریٹائرڈ سرکاری ملازمین کو 3,500 بھارتی روپے بطور عید الاؤنس دیا جائے گا۔ یہ اعلان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب رمضان المبارک کے آخری ایام قریب آ رہے ہیں، اور سرکاری ملازمین عید کی...
کاسی قبرستان میں پائی گئی 13 نامعلوم افراد کی قبروں پر ماہ رنگ بلوچ نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ یہ لاپتہ افراد ہو سکتے ہیں، جنہیں جعلی مقابلے میں مارا گیا۔ دوسری جانب وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی نے کہا کہ یہ شدت پسندوں کی لاشیں تھیں، جنہوں نے جعفر ایکسپریس پر حملہ کیا۔ اسلام ٹائمز۔ بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں واقع کاسی قبرستان میں 13 نامعلوم افراد کی تدفین کے بعد بلوچ یکجہتی کمیٹی اور حکومت کے درمیان ایک اور تنازعہ کھڑا ہو گیا۔ تفصیلات کے مطابق دو روز قبل کاسی قبرستان کے قریب مقیم عام شہریوں نے دعویٰ کیا کہ رات کی تاریکی میں 13 افراد کو قبرستان میں دفن کیا گیا ہے۔ جن کی لاشیں سرکاری گاڑیوں...
ملتان میں احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے جماعت اسلامی ملتان کے امیر کا کہنا تھا کہ 2 ملین لوگ کیمپوں میں رمضان گزار رہے ہیں، غزہ میں 48 ہزار لوگوں کو شہید کیا گیا ہے جس میں زیادہ خواتین اور بچے ہیں، عالمی چارٹر کے تحت یہ کھلی نسل کشی ہے جو اسرائیل کررہا ہے جس میں اسے امریکہ برطانیہ اور یورپ مدد فراہم کر رہے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ امیر جماعت اسلامی ملتان صہیب عمار صدیقی نے کہا ہے کہ غزہ میں اسرائیل کے مظالم امریکی پشت پناہی میں جاری ہیں، لیکن عالمی ضمیر اور امت مسلمہ اس قتل عام پر خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے، اسرائیل فلسطینیوں کی نسل کشی کر رہا ہے، غزہ میں ہزاروں افراد شہید...
وفاقی حکومت نے نجکاری منصوبے کے تحت نقصان میں چلنے والے 1700 یوٹیلیٹی اسٹورز بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔سینیٹر عون عباس کی زیر صدارت سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے صنعت و پیداوار کا اجلاس ہوا، جس میں یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کے مستقبل پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔اجلاس کو بتایا گیا کہ یوٹیلیٹی اسٹورز حکومت کی نجکاری فہرست میں شامل ہیں، تاہم دو سالہ آڈٹ نہ ہونے کے باعث نجکاری کا عمل رک گیا ہے، آڈٹ اگست 2025 تک مکمل کرنے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔سینیٹ کمیٹی کو بتایا گیا کہ اس وقت ملک بھر میں 3200 سے زائد یوٹیلیٹی اسٹورز موجود ہیں، جن میں سے 1700 نقصان میں چل رہے ہیں اور انہیں بند کیا جائے گا، نجکاری...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی حکومت نے نجکاری منصوبے کے تحت نقصان میں چلنے والے 1700 یوٹیلیٹی سٹورز بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ سینیٹر عون عباس کی زیر صدارت سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے صنعت و پیداوار کا اجلاس ہوا، جس میں یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن کے مستقبل پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔اجلاس کو بتایا گیا کہ یوٹیلیٹی سٹورز حکومت کی نجکاری فہرست میں شامل ہیں، تاہم دو سالہ آڈٹ نہ ہونے کے باعث نجکاری کا عمل رک گیا ہے، آڈٹ اگست 2025 تک مکمل کرنے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔ سینیٹ کمیٹی کو بتایا گیا کہ اس وقت ملک بھر میں 3200 سے زائد یوٹیلیٹی سٹورز موجود ہیں، جن میں سے 1700 نقصان میں چل رہے ہیں...
اسلام آباد: اسلام آباد ڈسٹرکٹ جوڈیشری سروس ٹریبونل کی تشکیل نو کے لیے وزارت قانون کا 18 مارچ کا نوٹی فکیشن غیر قانونی قرار دے دیا گیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق اسلام آباد ڈسٹرکٹ جوڈیشری سروس ٹریبونل کے جسٹس طارق محمود جہانگیری، جسٹس بابر ستار اور جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان پر مشتمل ٹریبونل نے فیصلہ جاری کیا۔ ٹربیونل نے اپنے فیصلے میں کہا ہے کہ 13 مارچ کو جس اپیل کا فیصلہ محفوظ کیا گیا اس میں متفرق درخواست ٹریبونل کے لیے نامزد ججز کے پاس مقرر کی گئی، قائم مقام چیف جسٹس کی جانب سے نامزد کیے گئے ساتھی ججز کو شرمندہ نہیں کرنا چاہتے۔ ٹربیونل نے فیصلے میں کہا ہے کہ محمد شبیر کی سروس اپیل...
وزیرخزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف کے ساتھ کلائمیٹ فنڈ پر مثبت بات چیت ہوئی، جلد ماحولیاتی تبدیلی کے اثرات سے بچنے کےلیے فنڈ کا نظام لائیں گے، موسمیاتی تبدیلی پاکستان کے لئے اہم مسئلہ ہے اسے حل نہ کیا تو معیشت کو نقصان ہوگا۔ وزیرخزانہ محمد اورنگزیب نے عالمی یوم گلیشئیر پر تقریب سے خطاب میں کہا کہ گلیشئر تیزی سے پگھل رہے ہیں، پاکستان کو ماحولیاتی تبدیلی کے خطرات کا سامنا ہے، پاکستان کو ماحولیاتی تبدیلی کا سامنا کرنا ہوگا۔ وزیرخزانہ نے خطاب میں کہا کہ آلودگی تیزی سے بڑھ رہی ہے، ہمیں کلائمیٹ کے لیے نئے منصوبے لانے ہوں گے، آئی ایم ایف کے ساتھ کلائمیٹ فنڈ پر مثبت بات چیت ہوئی،...

وزیر ریلوے حنیف عباسی کی زیر صدارت اہم اجلاس،ریلوے ہسپتالوں، تعلیمی اداروں اور پریکس کی کارکردگی کا جامع جائزہ لیا گیا
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 مارچ2025ء)وزیر برائے ریلوے حنیف عباسی نے وزارت ریلوے میں ایک اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کی جس میں پاکستان ریلوے ایڈوائزری اینڈ کنسلٹنسی سروسز (پریکس) اور جنرل منیجر ویلفیئر اینڈ اسپیشل انیشیٹوز (جی ایم ڈبلیو ایس آئی) کی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں دونوں اداروں کی موجودہ خدمات، ترقیاتی اہداف اور مستقبل کے منصوبوں پر اہم گفتگو کی گئی۔وزیر ریلوے کو بتایا گیا کہ اس وقت ملک بھر میں پاکستان ریلوے کے آٹھ ہسپتال اور 44 ڈسپنسریاں ریلوے کے موجودہ و سابقہ ملازمین اور ان کے اہل خانہ کو معیاری، سستا اور شفا بخش علاج فراہم کر رہی ہیں۔ صرف گزشتہ سال کے دوران ان ہسپتالوں سے...
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)سندھ حکومت نے بھی عیدالفطر کی چھٹیوں کا اعلان کردیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق اکتیس مارچ سے دو اپریل تک عام تعطیل ہوگی،پیر کے روز سے بدھ کے روز تک عام تعطیل ہوگی۔تین روز سرکاری و نیم سرکاری ادارے بند رہیں گے۔ مزید :
ویب ڈیسک : سندھ سرکار نے عیدالفطر کی چھٹیوں کا اعلان کردیا ۔ نوٹیفکیشن کے مطابق 31 مارچ 2025 سے 2 اپریل 2025 تک عام تعطیل ہوگی ۔ نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ پیر کے روز سے بدھ کے روز تک عام تعطیل ہوگی، تین روز سرکاری و نیم سرکاری ادارے بند رہیں گے۔ اس کےعلاوہ بااختیار اتھارٹیر و ادارے بھی بند رہیں گے ۔ خبردار ! رات گئے تک جاگنا اچھا نہیں۔۔
ویب ڈیسک : عید الفطر سے قبل اکاؤنٹنٹ جنرل پنجاب نے اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے اشتراک سے سرکاری ملازمین کی تنخواہیں جاری کردیں۔ کنٹرولر جنرل آف اکاؤنٹس کی ہدایات پر اے جی پنجاب نے مائیکرو پیمنٹ گیٹ وے (ایم پی جی) کے ذریعے سرکاری ملازمین کی تنخواہیں جاری کیں۔ یہ جدید ڈیجیٹل نظام تنخواہیں فوری بغیر کسی تاخیر کے ملازمین کے بینک اکاؤنٹس میں منتقل کرتا ہے۔ اکاؤنٹنٹ جنرل پنجاب کے مطابق نئے ڈیجیٹل نظام سے نہ صرف سہولت میں اضافہ ہوا ہے بلکہ شفافیت اور رفتار کو بھی یقینی بنایا گیا ہے۔ خبردار ! رات گئے تک جاگنا اچھا نہیں۔۔
عید الفطر سے قبل اکاؤنٹنٹ جنرل( اے جی) پنجاب نے اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے اشتراک سے سرکاری ملازمین کی تنخواہیں جاری کردیں۔ کنٹرولر جنرل آف اکاؤنٹس کی ہدایات پر اے جی پنجاب نے اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے اشتراک سے مائیکرو پیمنٹ گیٹ وے (ایم پی جی) کے ذریعے سرکاری ملازمین کی تنخواہیں جاری کیں۔ یہ جدید ڈیجیٹل نظام تنخواہیں فوری بغیر کسی تاخیر کے ملازمین کے بینک اکاؤنٹس میں منتقل کرتا ہے۔ اکاؤنٹنٹ جنرل پنجاب کا کہنا ہے کہ نئے ڈیجیٹل نظام سے نہ صرف سہولت میں اضافہ ہوا ہے بلکہ شفافیت اور رفتار کو بھی یقینی بنایا گیا ہے۔ Post Views: 1
معروف یو ایف سی فائٹر کانر مک گریگور نے آئرلینڈ کے صدارتی انتخابات میں حصہ لینے کا اعلان کردیا۔ اپنے سوشل میڈیا ہینڈل ایکس پر معروف یو ایف سی فائٹر کانر مک گریگور نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کے بعد آئرلینڈ کے صدارتی انتخابات میں حصہ لینے کا اعلان کیا۔ انہوں نے اپنی ٹوئٹ میں مک گریگور نے لکھا کہ یورپی مائیگریشن پیکٹ، سرحدی سیکیورٹی اور تارکین وطن کے خلاف مہم چلانے کا بھی فیصلہ کیا۔ مزید پڑھیں: ڈیوڈ وارنر کی پہلی بھارتی فلم کب ریلیز ہوگی، تاریخ سامنے آگئی میک گریگور نے دوٹوک موقف اپناتے ہوئے کہا کہ وہ اگلے صدارتی انتخابات میں حصہ لیں گے تاکہ یورپی مائیگریشن پیکٹ کے خلاف آواز اٹھا سکیں۔ انہوں نے...