یوم پاکستان پریڈ، جمعہ اور ہفتہ کو اسلام آباد میں بڑی گاڑیوں کا داخلہ بند
اشاعت کی تاریخ: 21st, March 2025 GMT
یوم پاکستان پریڈ، جمعہ اور ہفتہ کو اسلام آباد میں بڑی گاڑیوں کا داخلہ بند WhatsAppFacebookTwitter 0 21 March, 2025 سب نیوز
اسلام آباد/راولپنڈی(سب نیوز)جڑواں شہروں میں مورخہ 22 مارچ دوپہر 12 بجے سے 23 مارچ سے سہ پہر 3 بجے تک تمام بڑی گاڑیوں کا داخلہ بند ہوگا۔تمام بڑی گاڑیوں کو مندرجہ ذیل مقامات پر روک دیا جائے گا، پشاور سے براستہ جی ٹی روڈ بجانب راولپنڈی اسلام آباد آنے والی تمام بڑی گاڑیوں کو مارگلہ اور ٹیکسلا کے مقام پر روک دیا جائے گا۔
پشاور سے براستہ موٹروے پر آنے والی تمام بڑی گاڑیوں کو برہان انٹرچینج پر روک دیا جائے گا، لاہور سے براستہ موٹروے پر آنے والی تمام بڑی گاڑیاں چکری انٹرچینج کے مقام پر روک دی جائیں گی، لاہور سے براستہ جی ٹی روڈ پر آنے والی تمام بڑی گاڑیوں کو مندرا ٹول پلازہ کے مقام پر روک دیا جائے گا،کشمیر اور مری سے آنے والی تمام بڑی گاڑیاں 17 میل ٹال پلازہ سے 20 کلومیٹر پہلے روک دی جائیں گی۔انتظامیہ کا کہنا ہے کہ تمام بڑی گاڑیوں کے مالکان اور ڈرائیوران کو ہدایت کی جاتی ہے کہ کسی بھی تکلیف و پریشانی سے بچنے کے لیے 22 مارچ دوپہر 12 بجے سے 23 مارچ سہ پہر،3 بجے تک راولپنڈی اسلام آباد کی طرف سفر سے گریز کریں اور کسی محفوظ مقام پر اپنے قیام کریں۔
.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: بڑی گاڑیوں اسلام آباد
پڑھیں:
عمران خان کی جیل ملاقاتوں کے تمام مقدمات کل سماعت کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ میں مقرر
— فائل فوٹوبانیٔ پی ٹی آئی کی جیل ملاقاتوں کے تمام مقدمات کل سماعت کے لیے اسلام آباد ہائیکورٹ میں مقرر کردیےگئے۔
قائم مقام چیف جسٹس سردار سرفراز ڈوگر کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ کل سماعت کرے گا۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس ارباب محمد طاہر اور جسٹس اعظم خان بھی لارجر بینچ کا حصہ ہوں گے۔
190 ملین پاؤنڈ کیس میں بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی سزا معطلی کی درخواستیں اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائر کردی گئیں۔
یاد رہے کہ مشال یوسفزئی کی بانیٔ پی ٹی آئی سے ملاقات نہ کرانے پر توہینِ عدالت کیس بھی مقرر کردہ کیسز میں شامل ہے۔
علاوہ ازیں 190 ملین پاؤنڈ کیس میں بانیٔ پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی کی سزا معطلی کی درخواستیں بھی اسلام آباد ہائی کورٹ میں دائر کر دی گئی ہیں۔
بیرسٹر سلمان صفدر نے بانیٔ پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی جانب سے درخواستیں دائر کی ہیں۔