جوڈیشل کمیشن کا اجلاس 8 اپریل کو طلب، دو مزید ججز کی تقرری پر غور ہوگا
اشاعت کی تاریخ: 21st, March 2025 GMT
چیف جسٹس آف پاکستان نے 8 اپریل کو جوڈیشل کمیشن کا اجلاس طلب کرلیا ہے۔ ذرائع کے مطابق جوڈیشل کمیشن کے اجلاس میں سپریم کورٹ میں دو مزید ججز لانے پر غور ہوگا۔
ذرائع کے مطابق لاہورہائی کورٹ کے 5 سینیئر ججز میں سے 2 کو سپریم کورٹ لانے پر غور ہوگا۔
ذرائع کے مطابق جسٹس شجاعت علی خان کی اپنے متعلق جوڈیشل کمیشن میں دیے گئے ریمارکس حذف کرنے کی درخواست پر بھی جوڈیشل کمیشن غور کرے گا۔
ذرائع کے مطابق جوڈیشل کمیشن نے اپنے 4 جولائی 2024 کے اجلاس میں جسٹس شجاعت علی کے خلاف ریمارکس دیے تھے۔
سپریم کورٹ آف پاکستان نے کہا ہے کہ اینٹی کرپشن ہاٹ لائن صرف سپریم کورٹ سے متعلق قائم کی گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق جوڈیشل کمیشن کے اپنے گزشتہ اجلاس میں اس بناء پر جسٹس شجاعت علی کے نام پر غور نہیں کیا تھا۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں ہائی کورٹس میں مستقل چیف جسٹس کی غیر موجودگی میں سابق چیف جسٹس کو کمیشن کا ممبر نامزد کرنے پر غور ہوگا۔
ذرائع کے مطابق اس وقت سندھ، بلوچستان، پشاور اور اسلام آباد کے ہائی کورٹس میں مستقل چیف جسٹس نہیں ہیں۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: ذرائع کے مطابق جوڈیشل کمیشن پر غور ہوگا سپریم کورٹ اجلاس میں چیف جسٹس
پڑھیں:
وفاقی حکومت کیجانب سے عیدالفطر کی چھٹیوں کا اعلان
وفاقی حکومت کی جانب سے عیدالفطر پر دی جانے والی چھٹیوں کا اعلان کردیا گیا۔
کابینہ ڈویژن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق عیدالفطر پرپیر 31 مارچ سے بدھ 2 اپریل تک تعطیلات ہوں گی۔ تعطیلات کے بعد جمعرات 3 اپریل سے دفاتر معمول کے مطابق کھل جائیں گے۔
مزید پڑھیں: رمضان کا چاند نظر آگیا، کل پہلا روزہ ہوگا
اتوار کی ہفتہ وار تعطیل ملا کر چھٹیوں کی مجموعی تعداد 4 ہو جائے گی جبکہ ان اداروں میں جن میں ہفتے کو بھی تعطیل ہوتی چھٹیوں کی تعداد 5 ہوگی۔